22. Surah Al-Hajj
الحجThe Pilgrimage · 78 ayahsتفسیر الکتاب
یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اتَّقُوْا رَبَّكُمْ١ۚ اِنَّ زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ شَیْءٌ عَظِیْمٌ Open ayah 22:1 in the Quran reader
لوگو، اپنے رب (کے عذاب) سے ڈرو (کیونکہ) قیامت کا زلزلہ بڑی ہی (ہولناک) چیز ہوگی۔
یَوْمَ تَرَوْنَهَا تَذْهَلُ كُلُّ مُرْضِعَةٍ عَمَّاۤ اَرْضَعَتْ وَ تَضَعُ كُلُّ ذَاتِ حَمْلٍ حَمْلَهَا وَ تَرَى النَّاسَ سُكٰرٰى وَ مَا هُمْ بِسُكٰرٰى وَ لٰكِنَّ عَذَابَ اللّٰهِ شَدِیْدٌ Open ayah 22:2 in the Quran reader
جس روز تم اسے دیکھو گے (اس دن کسی کو کسی کا ہوش نہیں رہے گا یہاں تک کہ) ہر دودھ پلانے والی اپنے دودھ پیتے (بچے) کو بھول جائے گی اور ہر حاملہ کا حمل گرجائے گا اور لوگ تمہیں مدہوش دکھائی دیں گے حالانکہ وہ نشہ میں نہ ہوں گے بلکہ اللہ کا عذاب ہی (ایسا) سخت ہوگا (جس کے خوف سے لوگ بدحواس ہو رہے ہوں گے) ۔
وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یُّجَادِلُ فِی اللّٰهِ بِغَیْرِ عِلْمٍ وَّ یَتَّبِعُ كُلَّ شَیْطٰنٍ مَّرِیْدٍۙ Open ayah 22:3 in the Quran reader
اور (دیکھو، ) کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اللہ کے بارے میں بغیر علم (ودلیل) کے جھگڑتے ہیں اور ہر شیطان سرکش کی پیروی کرنے لگتے ہیں
كُتِبَ عَلَیْهِ اَنَّهٗ مَنْ تَوَلَّاهُ فَاَنَّهٗ یُضِلُّهٗ وَ یَهْدِیْهِ اِلٰى عَذَابِ السَّعِیْرِ Open ayah 22:4 in the Quran reader
حالانکہ اس (مردود) کی نسبت تو (اللہ کے ہاں) لکھا جا چکا ہے کہ جو کوئی اسے دوست بنائے گا تو وہ ضرور اسے گمراہ کرے گا اور عذاب دوزخ کی راہ دکھائے گا۔
یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اِنْ كُنْتُمْ فِیْ رَیْبٍ مِّنَ الْبَعْثِ فَاِنَّا خَلَقْنٰكُمْ مِّنْ تُرَابٍ ثُمَّ مِنْ نُّطْفَةٍ ثُمَّ مِنْ عَلَقَةٍ ثُمَّ مِنْ مُّضْغَةٍ مُّخَلَّقَةٍ وَّ غَیْرِ مُخَلَّقَةٍ لِّنُبَیِّنَ لَكُمْ١ؕ وَ نُقِرُّ فِی الْاَرْحَامِ مَا نَشَآءُ اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى ثُمَّ نُخْرِجُكُمْ طِفْلًا ثُمَّ لِتَبْلُغُوْۤا اَشُدَّكُمْ١ۚ وَ مِنْكُمْ مَّنْ یُّتَوَفّٰى وَ مِنْكُمْ مَّنْ یُّرَدُّ اِلٰۤى اَرْذَلِ الْعُمُرِ لِكَیْلَا یَعْلَمَ مِنْۢ بَعْدِ عِلْمٍ شَیْئًا١ؕ وَ تَرَى الْاَرْضَ هَامِدَةً فَاِذَاۤ اَنْزَلْنَا عَلَیْهَا الْمَآءَ اهْتَزَّتْ وَ رَبَتْ وَ اَنْۢبَتَتْ مِنْ كُلِّ زَوْجٍۭ بَهِیْجٍ Open ayah 22:5 in the Quran reader
اے لوگو، اگر تم (دوبارہ) جی اٹھنے کے بارے میں شک میں ہو تو (اس بات پر غور کرو :) ہم نے تمہیں (کس چیز سے) پیدا کیا ( ؟ ) مٹی سے، پھر (تمہاری پیدائش کا سلسلہ کس طرح شروع ہوا ؟ ) نطفے سے۔ پھر خون کے لوتھڑے سے، پھر گوشت کی بوٹی سے (جو) شکل والی (بھی ہوتی ہے) اور بےشکل (بھی ) ۔ (یہ ہم اس لئے بتا رہے ہیں) تاکہ تم پر (اپنی قدرت کی کار فرمائیاں) ظاہر کردیں۔ پھر (دیکھو، ) ہم جس (نطفے) کو چاہتے ہیں (کہ تکمیل تک پہنچائیں) اسے ایک مقررہ میعاد تک رحم میں ٹھہرائے رکھتے ہیں۔ پھر (جب نطفہ رحم میں تکمیل کے تمام مراتب طے کرلیتا ہے تو) تمہیں طفولیت کی حالت میں باہر نکال لاتے ہیں۔ پھر (تمہیں پرورش کرتے ہیں) تاکہ تم (بڑے ہو کر) اپنی جوانی کو پہنچو۔ اور تم میں سے کوئی تو (عمر طبعی سے پہلے) مرجاتا ہے اور کوئی بدترین عمر تک پہنچا دیا جاتا ہے کہ سب جاننے کے بعد پھر کچھ نہ جانے۔ اور تم زمین کو دیکھتے ہو کہ خشک (پڑی) ہے پھر جب ہم اس پر پانی برساتے ہیں تو وہ لہلہانے اور پھلنے پھولنے لگتی ہے اور ہر قسم کی خوشنما نباتات اگاتی ہے۔
ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْحَقُّ وَ اَنَّهٗ یُحْیِ الْمَوْتٰى وَ اَنَّهٗ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌۙ Open ayah 22:6 in the Quran reader
یہ (سب کچھ) اس وجہ سے ہے کہ اللہ برحق (کی ہستی ایک حقیقت) ہے اور وہ (قیامت میں) مردوں کو زندہ کرے گا اور وہی ہر چیز پر قادر ہے۔
وَّ اَنَّ السَّاعَةَ اٰتِیَةٌ لَّا رَیْبَ فِیْهَا١ۙ وَ اَنَّ اللّٰهَ یَبْعَثُ مَنْ فِی الْقُبُوْرِ Open ayah 22:7 in the Quran reader
اور یہ (اس بات کی دلیل ہے) کہ قیامت آ کر رہے گی، اس میں ذرا شک نہیں اور یہ کہ اللہ (قیامت میں) انھیں اٹھا کھڑا کرے گا جو قبروں میں (جا چکے) ہیں۔
وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یُّجَادِلُ فِی اللّٰهِ بِغَیْرِ عِلْمٍ وَّ لَا هُدًى وَّ لَا كِتٰبٍ مُّنِیْرٍۙ Open ayah 22:8 in the Quran reader
اور (دیکھو، ) لوگوں میں کوئی ایسا بھی ہے جو علم (کی روشنی) اور رہنمائی اور روشن کتاب کے بغیر (گھمنڈ کرتا ہوا) اللہ کے بارے میں جھگڑتا ہے
ثَانِیَ عِطْفِهٖ لِیُضِلَّ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ١ؕ لَهٗ فِی الدُّنْیَا خِزْیٌ وَّ نُذِیْقُهٗ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ عَذَابَ الْحَرِیْقِ Open ayah 22:9 in the Quran reader
تاکہ (لوگوں کو) اللہ کے راستے سے بھٹکا دے۔ ایسے شخص کے لئے دنیا میں (بھی) رسوائی ہے اور قیامت کے دن بھی ہم اسے عذاب آتش (کا مزا) چکھائیں گے۔
ذٰلِكَ بِمَا قَدَّمَتْ یَدٰكَ وَ اَنَّ اللّٰهَ لَیْسَ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِیْدِ۠ Open ayah 22:10 in the Quran reader
( اور اس سے کہیں گے کہ) یہ ہے اس کا نتیجہ جو خود تیرے ہاتھوں نے پہلے سے مہیا کر رکھا تھا ورنہ اللہ تو اپنے بندوں پر (ذرا بھی) ظلم کرنے والا نہیں ہے۔
وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یَّعْبُدُ اللّٰهَ عَلٰى حَرْفٍ١ۚ فَاِنْ اَصَابَهٗ خَیْرُ اِ۟طْمَاَنَّ بِهٖ١ۚ وَ اِنْ اَصَابَتْهُ فِتْنَةُ اِ۟نْقَلَبَ عَلٰى وَجْهِهٖ١ۚ۫ خَسِرَ الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةَ١ؕ ذٰلِكَ هُوَ الْخُسْرَانُ الْمُبِیْنُ Open ayah 22:11 in the Quran reader
اور (دیکھو، ) لوگوں میں کوئی ایسا بھی ہے جو اللہ کی عبادت کنارے پر (کھڑا ہو کر) کرتا ہے۔ اگر اسے کوئی فائدہ پہنچ گیا تو مطمئن ہوگیا اور اگر کوئی آزمائش آ لگی تو منہ پھیر کر (کفر کی طرف) چل دیا۔ اس نے دنیا (بھی) کھوئی اور آخرت (بھی) ۔ یہی ہے صریح خسارہ۔
یَدْعُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَا لَا یَضُرُّهٗ وَ مَا لَا یَنْفَعُهٗ١ؕ ذٰلِكَ هُوَ الضَّلٰلُ الْبَعِیْدُۚ Open ayah 22:12 in the Quran reader
(پھر) وہ اللہ کو چھوڑ کر ایسی ہستی کو (اپنی حاجت روائی کے لئے) پکارتا ہے جو اس کو نہ تو نقصان ہی پہنچا سکتی ہے اور نہ نفع۔ یہ ہے پرلے درجے کی گمراہی۔
یَدْعُوْا لَمَنْ ضَرُّهٗۤ اَقْرَبُ مِنْ نَّفْعِهٖ١ؕ لَبِئْسَ الْمَوْلٰى وَ لَبِئْسَ الْعَشِیْرُ Open ayah 22:13 in the Quran reader
وہ ایسے کو پکارتا ہے جس کا نقصان اس کے نفع سے قریب تر ہے۔ (پس) کیا ہی برا ہے ایسا کارساز ! اور کیا ہی برا ہے ایسا ساتھی !
اِنَّ اللّٰهَ یُدْخِلُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ یَفْعَلُ مَا یُرِیْدُ Open ayah 22:14 in the Quran reader
(اس کے برعکس) جو لوگ اللہ پر ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل (بھی) کئے تو اللہ ضرور انھیں ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہوں گی۔ بیشک اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔
مَنْ كَانَ یَظُنُّ اَنْ لَّنْ یَّنْصُرَهُ اللّٰهُ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ فَلْیَمْدُدْ بِسَبَبٍ اِلَى السَّمَآءِ ثُمَّ لْیَقْطَعْ فَلْیَنْظُرْ هَلْ یُذْهِبَنَّ كَیْدُهٗ مَا یَغِیْظُ Open ayah 22:15 in the Quran reader
جو ( شخص) یہ گمان رکھتا ہو کہ اللہ دنیا اور آخرت میں اس کی کوئی مدد نہ کرے گا تو (اس کے لئے زندگی کی کوئی راہ باقی نہ رہی) اسے چاہئے کہ رسی چھت تک لے جائے (اور وہاں باندھ دے) ، پھر (اس میں گردن لٹکا کر زمین سے رشتہ) کاٹ لے، پھر دیکھے اس کی تدبیر اس چیز کو رد کرسکتی ہے جو اسے ناگوار ہے۔
وَ كَذٰلِكَ اَنْزَلْنٰهُ اٰیٰتٍۭ بَیِّنٰتٍ١ۙ وَّ اَنَّ اللّٰهَ یَهْدِیْ مَنْ یُّرِیْدُ Open ayah 22:16 in the Quran reader
اور (دیکھو، ) ایسی ہی کھلی کھلی دلیلوں کے ساتھ ہم نے اس (قرآن) کو اتارا ہے (تاکہ اس کے ذریعے سے) اللہ جس کو چاہے ہدایت دے۔
اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ الَّذِیْنَ هَادُوْا وَ الصّٰبِئِیْنَ وَ النَّصٰرٰى وَ الْمَجُوْسَ وَ الَّذِیْنَ اَشْرَكُوْۤا١ۖۗ اِنَّ اللّٰهَ یَفْصِلُ بَیْنَهُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ شَهِیْدٌ Open ayah 22:17 in the Quran reader
جو لوگ ایمان لائے اور جو یہودی ہوئے اور صابی اور نصاریٰ اور مجوس، اور جن لوگوں نے شرک کیا، قیامت کے دن اللہ ان (سب) کے درمیان (ان کے اختلافات کا) فیصلہ کر دے گا (اور ان کے اعمال کی حقیقت ظاہر ہوجائے گی) ۔ اللہ (لوگوں کی) سب باتوں کو دیکھ رہا ہے۔
اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ یَسْجُدُ لَهٗ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَنْ فِی الْاَرْضِ وَ الشَّمْسُ وَ الْقَمَرُ وَ النُّجُوْمُ وَ الْجِبَالُ وَ الشَّجَرُ وَ الدَّوَآبُّ وَ كَثِیْرٌ مِّنَ النَّاسِ١ؕ وَ كَثِیْرٌ حَقَّ عَلَیْهِ الْعَذَابُ١ؕ وَ مَنْ یُّهِنِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ مُّكْرِمٍ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ یَفْعَلُ مَا یَشَآءُؕ۩ Open ayah 22:18 in the Quran reader
کیا تم نے (اس بات پر) نظر نہیں کی کہ جو (مخلوق) آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اور سورج اور چاند اور ستارے اور پہاڑ اور درخت اور جانور اور بہت سے انسان، سب اللہ کے آگے سربسجود ہیں ؟ اور بہت سے (انسان) ایسے بھی ہیں کہ (نافرمانی کی وجہ سے) عذاب کے مستحق ہوگئے۔ اور جس کسی کو اللہ ذلیل کرے تو (پھر) کوئی اس کو عزت دینے والا نہیں۔ وہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔
هٰذٰنِ خَصْمٰنِ اخْتَصَمُوْا فِیْ رَبِّهِمْ١٘ فَالَّذِیْنَ كَفَرُوْا قُطِّعَتْ لَهُمْ ثِیَابٌ مِّنْ نَّارٍ١ؕ یُصَبُّ مِنْ فَوْقِ رُءُوْسِهِمُ الْحَمِیْمُۚ Open ayah 22:19 in the Quran reader
یہ (جن کا اوپر ذکر ہوا) دو (فریق) ہیں ایک دوسرے کے مخالف، جو اپنے رب کے بارے میں آپس میں جھگڑتے ہیں۔ تو جن لوگوں نے کفر (کا راستہ اختیار) کیا ہے ان کے لئے آگ کے لباس کاٹے جا چکے ہیں (جو انھیں دوزخ میں پہنائے جائیں گے اور) ان کے سروں پر کھولتا ہوا پانی ڈالا جائے گا۔
یُصْهَرُ بِهٖ مَا فِیْ بُطُوْنِهِمْ وَ الْجُلُوْدُؕ Open ayah 22:20 in the Quran reader
اس (کی گرمی کی شدت) سے جو کچھ ان کے پیٹ میں ہے اور کھا لیں (سب) گل جائیں گی۔
وَ لَهُمْ مَّقَامِعُ مِنْ حَدِیْدٍ Open ayah 22:21 in the Quran reader
اور ان کے (مارنے کے) لئے لوہے کے گرز ہوں گے۔
كُلَّمَاۤ اَرَادُوْۤا اَنْ یَّخْرُجُوْا مِنْهَا مِنْ غَمٍّ اُعِیْدُوْا فِیْهَا١ۗ وَ ذُوْقُوْا عَذَابَ الْحَرِیْقِ۠ Open ayah 22:22 in the Quran reader
جب کبھی وہ گھٹن کے سبب (دوزخ سے) نکلنا چاہیں گے (تو) اس میں پھر دھکیل دیئے جائیں گے (اور ان سے کہا جائے گا) کہ (اب نکلتے کیوں ہو ؟ ) جلنے کے عذاب (کا مزا) چکھو۔
اِنَّ اللّٰهَ یُدْخِلُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ یُحَلَّوْنَ فِیْهَا مِنْ اَسَاوِرَ مِنْ ذَهَبٍ وَّ لُؤْلُؤًا١ؕ وَ لِبَاسُهُمْ فِیْهَا حَرِیْرٌ Open ayah 22:23 in the Quran reader
(دوسری طرف) جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل (بھی) کئے ان کو اللہ ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہوں گی۔ وہاں انھیں سونے کے کنگن اور موتی (کے ہار) پہنائے جائیں گے اور لباس ان کا ریشمی ہوگا۔
وَ هُدُوْۤا اِلَى الطَّیِّبِ مِنَ الْقَوْلِ١ۖۚ وَ هُدُوْۤا اِلٰى صِرَاطِ الْحَمِیْدِ Open ayah 22:24 in the Quran reader
اور (یہ سب انعام انھیں اس لئے ملیں گے کہ دنیا میں) انھیں پاکیزہ بات کی ہدایت کی کی گئی تھی اور انھیں (اس) اللہ کی راہ بتائی گئی تھی جو سب خوبیوں والا ہے۔
اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ یَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ الَّذِیْ جَعَلْنٰهُ لِلنَّاسِ سَوَآءَ اِ۟لْعَاكِفُ فِیْهِ وَ الْبَادِ١ؕ وَ مَنْ یُّرِدْ فِیْهِ بِاِلْحَادٍۭ بِظُلْمٍ نُّذِقْهُ مِنْ عَذَابٍ اَلِیْمٍ۠ Open ayah 22:25 in the Quran reader
جن لوگوں نے کفر (کا راستہ اختیار) کیا ہے اور جو لوگوں کو اللہ کے راستے سے روکتے ہیں اور مسجد حرام (کی زیارت) سے جسے ہم نے یکساں (بلا امتیاز) تمام لوگوں کے لئے بنایا ہے، مقامی ہوں یا باہر سے آنے والے، (تو انھیں یاد رکھنا چاہئے کہ) انھیں اور ہر اس شخص کو جو اس (مسجد حرام) میں ازراہ ظلم حق سے منحرف ہونا چاہے گا ہم عذاب دردناک (کا مزا) چکھائیں گے۔
وَ اِذْ بَوَّاْنَا لِاِبْرٰهِیْمَ مَكَانَ الْبَیْتِ اَنْ لَّا تُشْرِكْ بِیْ شَیْئًا وَّ طَهِّرْ بَیْتِیَ لِلطَّآئِفِیْنَ وَ الْقَآئِمِیْنَ وَ الرُّكَّعِ السُّجُوْدِ Open ayah 22:26 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، وہ وقت یاد کرو) جب کہ ہم نے ابراہیم کو اس گھر کی جگہ بتلا دی تھی (اور حکم دیا تھا) کہ ہمارے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کرنا اور ہمارے (اس) گھر کو طواف کرنے والوں اور قیام و رکوع و سجود کرنے والوں کے لئے پاک (صاف) رکھنا۔
وَ اَذِّنْ فِی النَّاسِ بِالْحَجِّ یَاْتُوْكَ رِجَالًا وَّ عَلٰى كُلِّ ضَامِرٍ یَّاْتِیْنَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِیْقٍۙ Open ayah 22:27 in the Quran reader
اور لوگوں میں حج (کے فرض ہونے) کا اعلان کردو تاکہ وہ ہمارے پاس (حج کے لئے دوڑے چلے) آئیں پیادہ بھی اور دبلے دبلے اونٹوں پر بھی جو دور دراز راستوں سے آئے ہونگے،
لِّیَشْهَدُوْا مَنَافِعَ لَهُمْ وَ یَذْكُرُوا اسْمَ اللّٰهِ فِیْۤ اَیَّامٍ مَّعْلُوْمٰتٍ عَلٰى مَا رَزَقَهُمْ مِّنْۢ بَهِیْمَةِ الْاَنْعَامِ١ۚ فَكُلُوْا مِنْهَا وَ اَطْعِمُوا الْبَآئِسَ الْفَقِیْرَ٘ Open ayah 22:28 in the Quran reader
تاکہ اپنے فائدوں کے لئے (وقت پر) آموجود ہوں اور مقررہ دنوں میں ان مویشی چوپایوں پر (قربانی کرتے وقت) اللہ کا نام لیں جو اس نے انھیں عطا کئے ہیں۔ پس (قربانی کا گوشت) خود بھی کھائیں اور مصیبت زدہ محتاج کو بھی کھلائیں،
ثُمَّ لْیَقْضُوْا تَفَثَهُمْ وَ لْیُوْفُوْا نُذُوْرَهُمْ وَ لْیَطَّوَّفُوْا بِالْبَیْتِ الْعَتِیْقِ Open ayah 22:29 in the Quran reader
پھر اپنا میل کچیل دور کریں اور اپنی نذریں پوری کریں اور اس قدیم گھر کا طواف کریں۔
ذٰلِكَ١ۗ وَ مَنْ یُّعَظِّمْ حُرُمٰتِ اللّٰهِ فَهُوَ خَیْرٌ لَّهٗ عِنْدَ رَبِّهٖ١ؕ وَ اُحِلَّتْ لَكُمُ الْاَنْعَامُ اِلَّا مَا یُتْلٰى عَلَیْكُمْ فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ مِنَ الْاَوْثَانِ وَ اجْتَنِبُوْا قَوْلَ الزُّوْرِۙ Open ayah 22:30 in the Quran reader
یہ تھا (تعمیر کعبہ کا مقصد، ) اور جو کوئی اللہ کی (ٹھہرائی ہوئی) حرمتوں کا احترام کرے گا تو یہ اس کے رب کے نزدیک خود اس کے حق میں بہتر ہوگا۔ اور (یہ بات بھی یاد رکھو کہ) ان جانوروں کو چھوڑ کر جن کا حکم (قرآن میں) سنا دیا گیا ہے تمام چارپائے تمہارے لئے حلال کئے گئے ہیں۔ پس بتوں کی ناپاکی سے بچتے رہو اور جھوٹی باتوں سے پرہیز کرو۔
حُنَفَآءَ لِلّٰهِ غَیْرَ مُشْرِكِیْنَ بِهٖ١ؕ وَ مَنْ یُّشْرِكْ بِاللّٰهِ فَكَاَنَّمَا خَرَّ مِنَ السَّمَآءِ فَتَخْطَفُهُ الطَّیْرُ اَوْ تَهْوِیْ بِهِ الرِّیْحُ فِیْ مَكَانٍ سَحِیْقٍ Open ayah 22:31 in the Quran reader
(اور) یکسو ہو کر اللہ کے (ہو رہو) ، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو۔ اور جو (کسی کو) اللہ کا شریک بنائے تو (اس کا حال ایسا ہے کہ) جیسے وہ آسمان سے گرپڑا، پھر (یا تو) اسے پرندے (راہ میں سے) اچک لے جائیں گے یا ہوا اسے کسی دوردراز جگہ لے جا کر پھینک دے گی۔
ذٰلِكَ١ۗ وَ مَنْ یُّعَظِّمْ شَعَآئِرَ اللّٰهِ فَاِنَّهَا مِنْ تَقْوَى الْقُلُوْبِ Open ayah 22:32 in the Quran reader
یہ ہے (حقیت حال) اور جو شخص اللہ کے شعائر کی تعظیم کرے تو فی الحقیقت یہ دلوں کی پرہیزگاری میں سے ہے۔
لَكُمْ فِیْهَا مَنَافِعُ اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى ثُمَّ مَحِلُّهَاۤ اِلَى الْبَیْتِ الْعَتِیْقِ۠ Open ayah 22:33 in the Quran reader
(مسلمانو، ) تمہارے لئے ایک وقت مقررہ تک ان (چوپایوں) سے فوائد (حاصل کرنا جائز ہے) ۔ پھر ان (کی قربانی) کی جگہ اس قدیم گھر کے قریب ہے۔
وَ لِكُلِّ اُمَّةٍ جَعَلْنَا مَنْسَكًا لِّیَذْكُرُوا اسْمَ اللّٰهِ عَلٰى مَا رَزَقَهُمْ مِّنْۢ بَهِیْمَةِ الْاَنْعَامِ١ؕ فَاِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ فَلَهٗۤ اَسْلِمُوْا١ؕ وَ بَشِّرِ الْمُخْبِتِیْنَۙ Open ayah 22:34 in the Quran reader
اور ہم نے ہر امت کے لئے قربانی کرنا اس غرض سے مقرر کیا تھا کہ (اس امت کے) لوگ (قربانی کرتے وقت) ان چوپایوں پر اللہ کا نام لیں جو اس نے انھیں عطا کئے ہیں۔ پس (لوگو، یاد رکھو، ) تمہارا معبود وہی ایک معبود ہے (اور جب اس کے سوا کوئی معبود نہیں) تو (چاہئے کہ) اسی کے فرماں بردار بنو۔ اور (اے پیغمبر، کامرانی وسعادت کی) خوشخبری دے دو عاجزی کرنے والوں کو
الَّذِیْنَ اِذَا ذُكِرَ اللّٰهُ وَ جِلَتْ قُلُوْبُهُمْ وَ الصّٰبِرِیْنَ عَلٰى مَاۤ اَصَابَهُمْ وَ الْمُقِیْمِی الصَّلٰوةِ١ۙ وَ مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ یُنْفِقُوْنَ Open ayah 22:35 in the Quran reader
جن کے دل لرز اٹھتے ہیں جب اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے اور جو مصیبت بھی ان پر آپڑے اس پر صبر کرتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں اور جو رزق ہم نے انھیں دے رکھا ہے اس میں سے (راہ خدا میں) خرچ کرتے ہیں۔
وَ الْبُدْنَ جَعَلْنٰهَا لَكُمْ مِّنْ شَعَآئِرِ اللّٰهِ لَكُمْ فِیْهَا خَیْرٌ١ۖۗ فَاذْكُرُوا اسْمَ اللّٰهِ عَلَیْهَا صَوَآفَّ١ۚ فَاِذَا وَجَبَتْ جُنُوْبُهَا فَكُلُوْا مِنْهَا وَ اَطْعِمُوا الْقَانِعَ وَ الْمُعْتَرَّ١ؕ كَذٰلِكَ سَخَّرْنٰهَا لَكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ Open ayah 22:36 in the Quran reader
اور (دیکھو) قربانی کے اونٹوں کو ہم نے تمہارے لئے اللہ کی نشانیاں ٹھہرا دیا ہے۔ تمہارے لئے ان میں بھلائی ہے، پس (قربانی کرتے وقت) انھیں کھڑا کر کے ان پر اللہ کا نام لو اور جب وہ کسی پہلو پر گرپڑیں (اور ٹھنڈے ہوجائیں) تو ان میں سے (خود بھی) کھاؤ اور بےسوالی (فقیر) اور سوالی (محتاج) کو بھی کھلاؤ۔ اس طرح ہم نے ان (جانوروں) کو تمہارے لئے مسخر کردیا ہے تاکہ تم (ہمارا) شکر ادا کرو۔
لَنْ یَّنَالَ اللّٰهَ لُحُوْمُهَا وَ لَا دِمَآؤُهَا وَ لٰكِنْ یَّنَالُهُ التَّقْوٰى مِنْكُمْ١ؕ كَذٰلِكَ سَخَّرَهَا لَكُمْ لِتُكَبِّرُوا اللّٰهَ عَلٰى مَا هَدٰىكُمْ١ؕ وَ بَشِّرِ الْمُحْسِنِیْنَ Open ayah 22:37 in the Quran reader
(یاد رکھو، ) اللہ تک تو نہ ان کے گوشت ہی پہنچتے ہیں اور نہ ان کے خون، البتہ اس کے پاس تمہارا تقویٰ پہنچتا ہے۔ اس نے ان (جانوروں) کو اس طرح تمہارے لئے مسخر کردیا ہے تاکہ جو (دین کا) راستہ اس نے تمہیں دکھایا ہے تو (اس کے) اس (احسان) کے بدلے میں اس کی بڑائی بیان کرو۔ اور (اے پیغمبر، خلوص دل سے) نیک کام کرنے والوں کو (جنت کی) خوشخبری دے دو ۔
اِنَّ اللّٰهَ یُدٰفِعُ عَنِ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ كُلَّ خَوَّانٍ كَفُوْرٍ۠ Open ayah 22:38 in the Quran reader
جو لوگ ایمان لائے ہیں یقینا اللہ (ظالموں کے ظلم و تشدد سے) ان کی مدافعت کرتا ہے (اور) اس میں کوئی شک نہیں کہ اللہ کسی دغاباز ناشکرے کو پسند نہیں کرتا۔
اُذِنَ لِلَّذِیْنَ یُقٰتَلُوْنَ بِاَنَّهُمْ ظُلِمُوْا١ؕ وَ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى نَصْرِهِمْ لَقَدِیْرُۙ Open ayah 22:39 in the Quran reader
(جن مومنوں کے خلاف کافروں کی طرف سے جنگ کی جا رہی ہے اب) انھیں بھی (اس کے جواب میں) جنگ کی اجازت دی جاتی ہے اس واسطے کہ ان پر (سراسر) ظلم کیا گیا ہے اور یقینا اللہ ان کی مدد پر قادر ہے۔