20. Surah Taa-Haa
طهTaa-Haa · 135 ayahsتفسیر الکتاب
یٰبَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ قَدْ اَنْجَیْنٰكُمْ مِّنْ عَدُوِّكُمْ وَ وٰعَدْنٰكُمْ جَانِبَ الطُّوْرِ الْاَیْمَنَ وَ نَزَّلْنَا عَلَیْكُمُ الْمَنَّ وَ السَّلْوٰى Open ayah 20:80 in the Quran reader
اے بنی اسرائیل، (دیکھو، ) ہم نے تم کو تمہارے دشمن (فرعون) سے نجات دی اور تم سے (کوہ) طور کی داہنی طرف کا وعدہ کیا۔ اور تم پر من وسلویٰ اتارا
كُلُوْا مِنْ طَیِّبٰتِ مَا رَزَقْنٰكُمْ وَ لَا تَطْغَوْا فِیْهِ فَیَحِلَّ عَلَیْكُمْ غَضَبِیْ١ۚ وَ مَنْ یَّحْلِلْ عَلَیْهِ غَضَبِیْ فَقَدْ هَوٰى Open ayah 20:81 in the Quran reader
(اور فرمایا کہ) کھاؤ (یہ) پاکیزہ غذا جو ہم نے تم کو دی ہے اور اس بارے میں سرکشی نہ کرو۔ (ایسا کرو گے) تو تم پر ہمارا غضب آ نازل ہوگا اور جس پر ہمارا غضب نازل ہوا تو (سمجھو کہ) وہ (جہنم کے گڑھے میں) جا گرا۔
وَ اِنِّیْ لَغَفَّارٌ لِّمَنْ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحًا ثُمَّ اهْتَدٰى Open ayah 20:82 in the Quran reader
البتہ جو شخص توبہ کرے اور ایمان لائے اور نیک عمل (بھی) کرے (اور) پھر راہ راست پر (قائم بھی) رہے تو ہم اس کے (گناہوں کے) بڑے بخشنے والے ہیں۔
وَ مَاۤ اَعْجَلَكَ عَنْ قَوْمِكَ یٰمُوْسٰى Open ayah 20:83 in the Quran reader
(اور جب موسیٰ کوہ طور پر حاضر ہوا تو ہم نے پوچھا، ) '' اے موسیٰ ، اپنی قوم سے تم نے کیوں جلدی کی ؟
قَالَ هُمْ اُولَآءِ عَلٰۤى اَثَرِیْ وَ عَجِلْتُ اِلَیْكَ رَبِّ لِتَرْضٰى Open ayah 20:84 in the Quran reader
(موسیٰ نے) عرض کیا، '' وہ (مجھ سے دور نہیں) میرے نقش قدم پر ہیں اور میں جلدی کر کے تیرے حضور (اس لئے) آگیا ہوں کہ اے میرے رب، تو (مجھ سے) راضی ہوجائے ''۔
قَالَ فَاِنَّا قَدْ فَتَنَّا قَوْمَكَ مِنْۢ بَعْدِكَ وَ اَضَلَّهُمُ السَّامِرِیُّ Open ayah 20:85 in the Quran reader
فرمایا، '' (اچھا تو سنو، ) ہم نے تمہارے پیچھے تمہاری قوم کو (ایک اور) آزمائش میں ڈال دیا ہے اور سامری نے انھیں گمراہ کردیا ہے۔
فَرَجَعَ مُوْسٰۤى اِلٰى قَوْمِهٖ غَضْبَانَ اَسِفًا١ۚ۬ قَالَ یٰقَوْمِ اَلَمْ یَعِدْكُمْ رَبُّكُمْ وَعْدًا حَسَنًا١ؕ۬ اَفَطَالَ عَلَیْكُمُ الْعَهْدُ اَمْ اَرَدْتُّمْ اَنْ یَّحِلَّ عَلَیْكُمْ غَضَبٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ فَاَخْلَفْتُمْ مَّوْعِدِیْ Open ayah 20:86 in the Quran reader
پس موسیٰ سخت غصے (اور) رنج کی حالت میں اپنی قوم کی طرف واپس آیا (اور) بولا، '' اے میری قوم کے لوگو، (یہ تم نے کیا کیا ؟ ) کیا تم سے تمہارے رب نے ایک اچھا وعدہ نہیں کیا تھا ؟ پھر کیا (ایسا ہوا کہ) تم پر (میعاد مقررہ سے) زیادہ زمانہ گزر گیا (اور تم اسے یاد نہ رکھ سکے) ؟ یا تم نے (یہ) چاہا کہ تمہارے رب کا غضب تم پر آ نازل ہو اس لئے تم نے مجھ سے جو وعدہ کیا تھا اس کی خلاف ورزی کرنے لگے ؟ ''
قَالُوْا مَاۤ اَخْلَفْنَا مَوْعِدَكَ بِمَلْكِنَا وَ لٰكِنَّا حُمِّلْنَاۤ اَوْزَارًا مِّنْ زِیْنَةِ الْقَوْمِ فَقَذَفْنٰهَا فَكَذٰلِكَ اَلْقَى السَّامِرِیُّۙ Open ayah 20:87 in the Quran reader
وہ بولے، '' ہم نے تم سے جو وعدہ کیا تھا اس کی خلاف ورزی اپنی خوشی سے نہیں کی۔ البتہ یہ ہوا کہ لوگوں کے زیورات کے بوجھ سے ہم لد گئے تھے تو ہم نے ان کو پھینک دیا تھا۔ (بس اتنا ہی ہمارا قصور ہے) ''۔ چناچہ اس طرح (جب سونا فراہم ہوگیا تو) سامری نے اسے (آگ میں) ڈالا
فَاَخْرَجَ لَهُمْ عِجْلًا جَسَدًا لَّهٗ خُوَارٌ فَقَالُوْا هٰذَاۤ اِلٰهُكُمْ وَ اِلٰهُ مُوْسٰى١۬ فَنَسِیَؕ Open ayah 20:88 in the Quran reader
اور ان کے لئے ایک بچھڑا (بنا کر) نکال کھڑا کیا، محض ایک (بےجان) دھڑ جس میں گائے کی سی آواز (نکلتی) تھی۔ لوگ یہ دیکھ کر بول اٹھے، '' یہ ہے ہمارا معبود اور موسیٰ کا معبود بھی مگر وہ بھول (کر کوہ طور پر چلا) گیا ''۔
اَفَلَا یَرَوْنَ اَلَّا یَرْجِعُ اِلَیْهِمْ قَوْلًا١ۙ۬ وَّ لَا یَمْلِكُ لَهُمْ ضَرًّا وَّ لَا نَفْعًا۠ Open ayah 20:89 in the Quran reader
(افسوس ان کی سمجھ پر ! ) کیا وہ دیکھتے نہ تھے کہ نہ تو وہ ان کی بات کا جواب دے سکتا ہے اور نہ ان کے نفع و نقصان کا کچھ اختیار رکھتا ہے ؟
وَ لَقَدْ قَالَ لَهُمْ هٰرُوْنُ مِنْ قَبْلُ یٰقَوْمِ اِنَّمَا فُتِنْتُمْ بِهٖ١ۚ وَ اِنَّ رَبَّكُمُ الرَّحْمٰنُ فَاتَّبِعُوْنِیْ وَ اَطِیْعُوْۤا اَمْرِیْ Open ayah 20:90 in the Quran reader
اور ہارون نے (بچھڑے کی پرستش سے پہلے) ان سے کہا بھی کہ '' اے میری قوم (کے لوگو، ) اس (بچھڑے) کے ذریعے تمہاری (استقامت کی) آزمائش ہو رہی ہے، تمہارا رب تو ( اللہ) رحمن ہے پس تم میری پیروی کرو اور میرا حکم مانو ''۔
قَالُوْا لَنْ نَّبْرَحَ عَلَیْهِ عٰكِفِیْنَ حَتّٰى یَرْجِعَ اِلَیْنَا مُوْسٰى Open ayah 20:91 in the Quran reader
مگر انہوں نے جواب دیا کہ جب تک موسیٰ ہمارے پاس واپس نہ آجائے ہم تو اسی (کی پرستش) پر جمے رہیں گے۔
قَالَ یٰهٰرُوْنُ مَا مَنَعَكَ اِذْ رَاَیْتَهُمْ ضَلُّوْۤاۙ Open ayah 20:92 in the Quran reader
(موسیٰ نے ہارون کو خطاب کرکے) کہا، '' ہارون، جب تم نے دیکھا تھا کہ یہ (لوگ) گمراہ ہوگئے تو تمہیں کس بات نے روکا تھا
اَلَّا تَتَّبِعَنِ١ؕ اَفَعَصَیْتَ اَمْرِیْ Open ayah 20:93 in the Quran reader
کہ تم میری (ہدایت کی) پیروی نہ کرو ؟ کیا تم نے میرے کہنے کے خلاف (نہیں) کیا ؟ ''
قَالَ یَبْنَؤُمَّ لَا تَاْخُذْ بِلِحْیَتِیْ وَ لَا بِرَاْسِیْ١ۚ اِنِّیْ خَشِیْتُ اَنْ تَقُوْلَ فَرَّقْتَ بَیْنَ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ وَ لَمْ تَرْقُبْ قَوْلِیْ Open ayah 20:94 in the Quran reader
(ہارون نے) جواب دیا، '' اے میرے ماں جائے، میری داڑھی اور سر کے بال تو نہ پکڑ۔ میں اس (بات) سے ڈرا کہ تو (آ کر) کہیں یہ (نہ) کہے کہ تو نے بنی اسرائیل میں پھوٹ ڈال دی اور میرے حکم کا انتظار نہ کیا ''۔
قَالَ فَمَا خَطْبُكَ یٰسَامِرِیُّ Open ayah 20:95 in the Quran reader
(اب موسیٰ نے سامری سے) پوچھا، '' سامری، تیرا کیا معاملہ ہے ؟ ''
قَالَ بَصُرْتُ بِمَا لَمْ یَبْصُرُوْا بِهٖ فَقَبَضْتُ قَبْضَةً مِّنْ اَثَرِ الرَّسُوْلِ فَنَبَذْتُهَا وَ كَذٰلِكَ سَوَّلَتْ لِیْ نَفْسِیْ Open ayah 20:96 in the Quran reader
اس نے جواب دیا، '' میں نے وہ چیز دیکھی جو اوروں نے نہیں دیکھی۔ میں نے رسول کے نقش قدم (کی مٹی) سے ایک مٹھی بھر لی، پھر اسے (ڈھلے ہوئے بچھڑے میں) ڈال دیا۔ میرے جی نے مجھے ایسی ہی بات مجھائی ''۔
قَالَ فَاذْهَبْ فَاِنَّ لَكَ فِی الْحَیٰوةِ اَنْ تَقُوْلَ لَا مِسَاسَ١۪ وَ اِنَّ لَكَ مَوْعِدًا لَّنْ تُخْلَفَهٗ١ۚ وَ انْظُرْ اِلٰۤى اِلٰهِكَ الَّذِیْ ظَلْتَ عَلَیْهِ عَاكِفًا١ؕ لَنُحَرِّقَنَّهٗ ثُمَّ لَنَنْسِفَنَّهٗ فِی الْیَمِّ نَسْفًا Open ayah 20:97 in the Quran reader
(موسیٰ نے) کہا، '' چل (دور ہو، اس) زندگی میں تیری یہ سزا ہے کہ تو کہتا پھرے کہ (میں اچھوت ہوں) مجھے نہ چھونا۔ اور (اس کے علاوہ) تیرے لئے (عذاب قیامت کا) ایک وعدہ اور بھی ہے جو تجھ پر سے کبھی نہ ٹلے گا۔ اور دیکھ تو اپنے اس معبود کو جس (کی پرستش) پر تو جما ہوا بیٹھا ہے، ہم ابھی اسے جلائے دیتے ہیں پھر اس (کی راکھ) کو دریا میں بہا دیں گے۔
اِنَّمَاۤ اِلٰهُكُمُ اللّٰهُ الَّذِیْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ؕ وَسِعَ كُلَّ شَیْءٍ عِلْمًا Open ayah 20:98 in the Quran reader
(لوگو، ) تمہارا معبود تو بس اللہ ہے جس کے سوا کوئی (اور) معبود نہیں۔ وہ اپنے علم سے ہر چیز پر چھایا ہوا ہے۔
كَذٰلِكَ نَقُصُّ عَلَیْكَ مِنْ اَنْۢبَآءِ مَا قَدْ سَبَقَ١ۚ وَ قَدْ اٰتَیْنٰكَ مِنْ لَّدُنَّا ذِكْرًاۖۚ Open ayah 20:99 in the Quran reader
(اے پیغمبر، جس طرح ہم نے موسیٰ کا قصہ بیان کیا) اسی طرح ہم تم سے گزرے ہوئے واقعات کی خبریں بیان کرتے ہیں اور ہم نے تمہیں اپنے پاس سے ایک نصیحت نامہ عطا فرمایا ہے۔
مَنْ اَعْرَضَ عَنْهُ فَاِنَّهٗ یَحْمِلُ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ وِزْرًاۙ Open ayah 20:100 in the Quran reader
جن لوگوں نے اس سے منہ موڑا وہ قیامت کے دن (گناہوں کا بڑا بھاری) بوجھ اٹھائے ہوئے ہوں گے
خٰلِدِیْنَ فِیْهِ١ؕ وَ سَآءَ لَهُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ حِمْلًاۙ Open ayah 20:101 in the Quran reader
اور ہمیشہ اسی حال میں رہیں گے۔ اور کیا ہی برا بوجھ ہے جو یہ لوگ قیامت کے دن اٹھائے ہوئے ہوں گے۔
یَّوْمَ یُنْفَخُ فِی الصُّوْرِ وَ نَحْشُرُ الْمُجْرِمِیْنَ یَوْمَئِذٍ زُرْقًاۚۖ Open ayah 20:102 in the Quran reader
اس دن صور پھونکا جائے گا اور ہم مجرموں کو (اس حال میں) جمع کریں گے کہ ان کی آنکھیں (دہشت کے مارے) نیلی (نیلی بےنور) ہوں گی۔
یَّتَخَافَتُوْنَ بَیْنَهُمْ اِنْ لَّبِثْتُمْ اِلَّا عَشْرًا Open ayah 20:103 in the Quran reader
وہ آپس میں چپکے چپکے کہتے ہوں گے کہ (دنیا میں) ہم لوگ (بہت) ٹھہرے ہوں گے (تو) بس دس دن۔
نَحْنُ اَعْلَمُ بِمَا یَقُوْلُوْنَ اِذْ یَقُوْلُ اَمْثَلُهُمْ طَرِیْقَةً اِنْ لَّبِثْتُمْ اِلَّا یَوْمًا۠ Open ayah 20:104 in the Quran reader
ہم خوب جانتے ہیں (اس مدت کو) جس کی نسبت وہ (اس دن) باتیں کررہے ہوں گے جب کہ ان میں (سب سے) بہتر رائے رکھنے والا یہ کہتا ہوگا کہ تم تو بس ایک دن (دنیا میں) رہے۔
وَ یَسْئَلُوْنَكَ عَنِ الْجِبَالِ فَقُلْ یَنْسِفُهَا رَبِّیْ نَسْفًاۙ Open ayah 20:105 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، ) لوگ تم سے پہاڑوں کے بارے میں پوچھتے ہیں (کہ قیامت کے دن ان کا کیا حال ہوگا) ۔ تو تم (ان سے) کہو کہ میرا رب انھیں (ریزہ ریزہ کر کے) اڑا دے گا
فَیَذَرُهَا قَاعًا صَفْصَفًاۙ Open ayah 20:106 in the Quran reader
اور زمین کو ایسا چٹیل میدان بنا دے گا
لَّا تَرٰى فِیْهَا عِوَجًا وَّ لَاۤ اَمْتًاؕ Open ayah 20:107 in the Quran reader
کہ تم اس میں نہ کہیں کجی دیکھو گے اور نہ اونچ (نیچ) ۔
یَوْمَئِذٍ یَّتَّبِعُوْنَ الدَّاعِیَ لَا عِوَجَ لَهٗ١ۚ وَ خَشَعَتِ الْاَصْوَاتُ لِلرَّحْمٰنِ فَلَا تَسْمَعُ اِلَّا هَمْسًا Open ayah 20:108 in the Quran reader
اس دن سب لوگ بلانے والے کے پیچھے ہو لیں گے۔ اس کے سامنے (کسی کا) کوئی ٹیڑھا پن نہ رہے گا اور (اللہ) رحمن کے (جلال کے) آگے (سب کی) آوازیں دب کر رہ جائیں گی اور (اس کے سناٹے میں قدموں کی) آہٹ کے سوا تم کچھ نہ سنو گے۔
یَوْمَئِذٍ لَّا تَنْفَعُ الشَّفَاعَةُ اِلَّا مَنْ اَذِنَ لَهُ الرَّحْمٰنُ وَ رَضِیَ لَهٗ قَوْلًا Open ayah 20:109 in the Quran reader
اس دن (کسی کی) سفارش کام نہ آئے گی مگر جس کو ( اللہ) رحمن (اس کی) اجازت دے اور اس کا بولنا پسند فرمائے۔
یَعْلَمُ مَا بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ وَ مَا خَلْفَهُمْ وَ لَا یُحِیْطُوْنَ بِهٖ عِلْمًا Open ayah 20:110 in the Quran reader
وہ لوگوں کے اگلے پچھلے حالات کو جانتا ہے اور لوگ (اپنے) علم سے اس کا احاطہ نہیں کرسکتے۔
وَ عَنَتِ الْوُجُوْهُ لِلْحَیِّ الْقَیُّوْمِ١ؕ وَ قَدْ خَابَ مَنْ حَمَلَ ظُلْمًا Open ayah 20:111 in the Quran reader
اور (اس دن) لوگوں کے سر اس حی ّو قیوّم کے آگے جھک جائیں گے اور نامراد ہوگا وہ جو (اس دن کسی طرح کے) ظلم کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہو۔
وَ مَنْ یَّعْمَلْ مِنَ الصّٰلِحٰتِ وَ هُوَ مُؤْمِنٌ فَلَا یَخٰفُ ظُلْمًا وَّ لَا هَضْمًا Open ayah 20:112 in the Quran reader
اور جس کسی نے نیک عمل کئے ہوں گے اور وہ ایمان بھی رکھتا ہوگا تو اسے نہ (کسی طرح کی) بےانصافی کا اندیشہ ہوگا اور نہ (کسی طرح کی) حق تلفی کا۔
وَ كَذٰلِكَ اَنْزَلْنٰهُ قُرْاٰنًا عَرَبِیًّا وَّ صَرَّفْنَا فِیْهِ مِنَ الْوَعِیْدِ لَعَلَّهُمْ یَتَّقُوْنَ اَوْ یُحْدِثُ لَهُمْ ذِكْرًا Open ayah 20:113 in the Quran reader
اور (دیکھو، جس طرح ہم نے روز محشر کے احوال صاف صاف سنا دیئے) اسی طرح ہم نے (پورا) قرآن (صاف زبان) عربی (میں) نازل کیا ہے اور اس میں طرح طرح سے (لوگوں کو انکار و بدعملی کے نتائج سے) خبردار کیا ہے تاکہ وہ (گمراہی سے) بچیں یا اس کے ذریعے سے ان (کے دلوں) میں (اپنے انجام کی طرف) غور (و فکر) پیدا ہو۔
فَتَعٰلَى اللّٰهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ١ۚ وَ لَا تَعْجَلْ بِالْقُرْاٰنِ مِنْ قَبْلِ اَنْ یُّقْضٰۤى اِلَیْكَ وَحْیُهٗ١٘ وَ قُلْ رَّبِّ زِدْنِیْ عِلْمًا Open ayah 20:114 in the Quran reader
پس بڑا عالی شان ہے اللہ، بادشاہ حقیقی (جس نے ایسا عظیم الشان قرآن اتارا اور اپنی رعایا کو ایسی کھری اور سچی باتیں ان کے فائدے کے لئے سنائیں) ۔ اور (اے پیغمبر، ) قرآن (پڑھنے) میں قبل اس کے کہ تم پر اس کی وحی پوری ہو جلدی نہ کیا کرو، اور دعا کرتے رہو کہ اے میرے رب، میرا علم اور زیادہ کر۔