19. Surah Maryam
مريمMary · 98 ayahsتفسیر الکتاب
وَ كَمْ اَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنْ قَرْنٍ هُمْ اَحْسَنُ اَثَاثًا وَّ رِءْیًا Open ayah 19:74 in the Quran reader
حالانکہ ان سے پہلے ہم کتنی ہی قوموں کو ہلاک کرچکے ہیں جو سامان اور نمود میں (ان سے) بڑھ کر تھیں۔
قُلْ مَنْ كَانَ فِی الضَّلٰلَةِ فَلْیَمْدُدْ لَهُ الرَّحْمٰنُ مَدًّا١ۚ۬ حَتّٰۤى اِذَا رَاَوْا مَا یُوْعَدُوْنَ اِمَّا الْعَذَابَ وَ اِمَّا السَّاعَةَ١ؕ فَسَیَعْلَمُوْنَ مَنْ هُوَ شَرٌّ مَّكَانًا وَّ اَضْعَفُ جُنْدًا Open ayah 19:75 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ان سے) کہو جو شخص گمراہی میں (مبتلا ہوتا) ہے تو ( اللہ) رحمن اسے برابر ڈھیل دیتا جاتا ہے یہاں تک کہ جب ایسے لوگ وہ چیز دیکھ لیتے ہیں جن کا ان سے وعدہ کیا گیا تھا، خواہ وہ عذاب ہو یا قیامت، تو اس وقت ان کو معلوم ہوجائے گا کہ کس کی جگہ بری ہے اور (کس کا) جتھا کمزور۔
وَ یَزِیْدُ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اهْتَدَوْا هُدًى١ؕ وَ الْبٰقِیٰتُ الصّٰلِحٰتُ خَیْرٌ عِنْدَ رَبِّكَ ثَوَابًا وَّ خَیْرٌ مَّرَدًّا Open ayah 19:76 in the Quran reader
(اس کے برعکس) جو لوگ راہ راست پر ہیں (تو) اللہ ان کو (روز بروز) زیادہ ہدایت دیتا چلا جاتا ہے۔ اور (اے پیغمبر، ) تمہارے رب کے حضور تو باقی رہنے والی نیکیاں ہی بہتر ہیں، ثواب کے اعتبار سے (بھی) اور انجام کے اعتبار سے (بھی) ۔
اَفَرَءَیْتَ الَّذِیْ كَفَرَ بِاٰیٰتِنَا وَ قَالَ لَاُوْتَیَنَّ مَالًا وَّ وَلَدًاؕ Open ayah 19:77 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ) بھلا تم نے اس شخص (کے حال) پر بھی نظر کی جس نے ہماری آیتوں سے انکار کیا اور لگا کہنے کہ (قیامت ہوگی تو وہاں بھی) مجھے ضرور مال ملے گا اور اولاد (بھی ملے گی) ۔
اَطَّلَعَ الْغَیْبَ اَمِ اتَّخَذَ عِنْدَ الرَّحْمٰنِ عَهْدًاۙ Open ayah 19:78 in the Quran reader
کیا اس نے غیب کو جھانک کر دیکھ لیا ہے یا اس نے ( اللہ) رحمن سے کوئی عہد لے لیا ہے ؟
كَلَّا١ؕ سَنَكْتُبُ مَا یَقُوْلُ وَ نَمُدُّ لَهٗ مِنَ الْعَذَابِ مَدًّاۙ Open ayah 19:79 in the Quran reader
ہرگز نہیں، (ایسا کبھی نہیں ہوسکتا) ۔ جو کچھ یہ بکتا ہے ہم اسے لکھے لیتے ہیں اور اس کے لئے عذاب بڑھاتے ہی چلے جائیں گے۔
وَّ نَرِثُهٗ مَا یَقُوْلُ وَ یَاْتِیْنَا فَرْدًا Open ayah 19:80 in the Quran reader
اور یہ جو (مال و اولاد کا) ذکر کرتا ہے (آخرکار) ہم ہی اس کے وارث ہوں گے اور یہ تن تنہا ہمارے حضور میں حاضر ہوگا۔
وَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اٰلِهَةً لِّیَكُوْنُوْا لَهُمْ عِزًّاۙ Open ayah 19:81 in the Quran reader
اور ان لوگوں نے اللہ کے علاوہ (دوسرے) معبود بنا رکھے ہیں کہ ان کے مددگار ہوں
كَلَّا١ؕ سَیَكْفُرُوْنَ بِعِبَادَتِهِمْ وَ یَكُوْنُوْنَ عَلَیْهِمْ ضِدًّا۠ Open ayah 19:82 in the Quran reader
(لیکن ایسا) ہرگز (ہونے والا) نہیں۔ وہ (قیامت کے دن) ان کی عبادت کا انکار کریں گے اور الٹے ان کے مخالف بن جائیں گے۔
اَلَمْ تَرَ اَنَّاۤ اَرْسَلْنَا الشَّیٰطِیْنَ عَلَى الْكٰفِرِیْنَ تَؤُزُّهُمْ اَزًّاۙ Open ayah 19:83 in the Quran reader
(اے پیغمبر، ) کیا تم نے اس (بات پر) نظر نہیں کی کہ ہم نے شیطانوں کو کافروں پر چھوڑ رکھا ہے۔ وہ انھیں (مخالفت حق پر) اکساتے رہتے ہیں۔
فَلَا تَعْجَلْ عَلَیْهِمْ١ؕ اِنَّمَا نَعُدُّ لَهُمْ عَدًّاۚ Open ayah 19:84 in the Quran reader
پس تم ان پر (نزول عذاب کے لئے) جلدی نہ کرو۔ ہم ان کے لئے بس (دن) گن رہے ہیں۔
یَوْمَ نَحْشُرُ الْمُتَّقِیْنَ اِلَى الرَّحْمٰنِ وَفْدًاۙ Open ayah 19:85 in the Quran reader
وہ دن (آنے والا ہے) جب ہم متقی لوگوں کو ( اللہ) رحمن کے حضور مہمانوں کی طرح جمع کریں گے
وَّ نَسُوْقُ الْمُجْرِمِیْنَ اِلٰى جَهَنَّمَ وِرْدًاۘ Open ayah 19:86 in the Quran reader
اور مجرموں کو پیاسے (جانوروں کی طرح) جہنم کی طرف ہانک لے جائیں گے۔
لَا یَمْلِكُوْنَ الشَّفَاعَةَ اِلَّا مَنِ اتَّخَذَ عِنْدَ الرَّحْمٰنِ عَهْدًاۘ Open ayah 19:87 in the Quran reader
(اس وقت) لوگ سفارش (کرنے) کا اختیار نہ رکھیں گے مگر ہاں جس کسی نے ( اللہ) رحمن سے اجازت لے رکھی ہو۔
وَ قَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمٰنُ وَلَدًاؕ Open ayah 19:88 in the Quran reader
اور (دیکھو، بعض لوگ) کہتے ہیں کہ ( اللہ) رحمن نے ایک بیٹا بنا رکھا ہے۔
لَقَدْ جِئْتُمْ شَیْئًا اِدًّاۙ Open ayah 19:89 in the Quran reader
بڑی ہی سخت بات تم لوگ (گھڑ کر) لائے ہو۔
تَكَادُ السَّمٰوٰتُ یَتَفَطَّرْنَ مِنْهُ وَ تَنْشَقُّ الْاَرْضُ وَ تَخِرُّ الْجِبَالُ هَدًّاۙ Open ayah 19:90 in the Quran reader
قریب ہے کہ آسمان پھٹ پڑیں اور زمین شق ہوجائے اور پہاڑ ریزہ ریزہ ہو کر گرپڑیں
اَنْ دَعَوْا لِلرَّحْمٰنِ وَلَدًاۚ Open ayah 19:91 in the Quran reader
(اس بات سے) کہ لوگوں نے ( اللہ) رحمن کے لئے بیٹا ہونے کا دعویٰ کیا !
وَ مَا یَنْۢبَغِیْ لِلرَّحْمٰنِ اَنْ یَّتَّخِذَ وَلَدًاؕ Open ayah 19:92 in the Quran reader
( اللہ) رحمن کو شایاں نہیں کہ وہ (کسی کو اپنا) بیٹا بنائے۔
اِنْ كُلُّ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ اِلَّاۤ اٰتِی الرَّحْمٰنِ عَبْدًاؕ Open ayah 19:93 in the Quran reader
آسمانوں اور زمین کے اندر جو (مخلوقات) بھی ہیں (قیامت کے دن اللہ) رحمن کے حضور (اس کے) بندے بن کر حاضر ہوں گے۔
لَقَدْ اَحْصٰىهُمْ وَ عَدَّهُمْ عَدًّاؕ Open ayah 19:94 in the Quran reader
اس نے (اپنی قدرت سے) انھیں گھیر رکھا ہے اور (اپنے علم سے) ان (سب) کو گِن (بھی) رکھا ہے
وَ كُلُّهُمْ اٰتِیْهِ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ فَرْدًا Open ayah 19:95 in the Quran reader
اور یہ سب قیامت کے دن فرداً فرداً اس کے حضور میں حاضر ہوں گے، (کوئی ان کا ساتھی اور مددگار نہ ہوگا) ۔
اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ سَیَجْعَلُ لَهُمُ الرَّحْمٰنُ وُدًّا Open ayah 19:96 in the Quran reader
جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل (بھی) کئے (تو) یقینا ( اللہ) رحمن ان کے لئے (لوگوں کے دلوں میں) محبت پیدا کردے گا۔
فَاِنَّمَا یَسَّرْنٰهُ بِلِسَانِكَ لِتُبَشِّرَ بِهِ الْمُتَّقِیْنَ وَ تُنْذِرَ بِهٖ قَوْمًا لُّدًّا Open ayah 19:97 in the Quran reader
تو (اے پیغمبر، ) ہم نے اس (قرآن) کو تمہاری زبان میں (اتار کر) آسان کردیا ہے تاکہ تم اس (کے ذریعے) سے متقی انسانوں کو خوشخبری دے دو اور جھگڑالو لوگوں کو (انکار و سرکشی کے نتائج سے) خبردار کردو،
وَ كَمْ اَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنْ قَرْنٍ١ؕ هَلْ تُحِسُّ مِنْهُمْ مِّنْ اَحَدٍ اَوْ تَسْمَعُ لَهُمْ رِكْزًا۠ Open ayah 19:98 in the Quran reader
ان سے پہلے ہم کتنی ہی جماعتوں کو ہلاک کرچکے ہیں، کیا تم ان میں سے کسی (کی ہستی) کو (بھی) محسوس کرتے یا ان کی بھنک (بھی) سنتے ہو ؟