18. Surah Al-Kahf
الكهفThe Cave · 110 ayahsتفسیر الکتاب
وَ اِذْ قَالَ مُوْسٰى لِفَتٰىهُ لَاۤ اَبْرَحُ حَتّٰۤى اَبْلُغَ مَجْمَعَ الْبَحْرَیْنِ اَوْ اَمْضِیَ حُقُبًا Open ayah 18:60 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، ان لوگوں کو وہ واقعہ سناؤ جو موسیٰ کو پیش آیا تھا) جب موسیٰ نے اپنے خادم سے کہا کہ میں (اپنے ارادے سے) باز نہیں آؤں گا جب تک میں دونوں دریاؤں کے سنگم پر نہ پہنچ جاؤں ورنہ میں زمانہ دراز تک چلتا ہی رہوں گا۔
فَلَمَّا بَلَغَا مَجْمَعَ بَیْنِهِمَا نَسِیَا حُوْتَهُمَا فَاتَّخَذَ سَبِیْلَهٗ فِی الْبَحْرِ سَرَبًا Open ayah 18:61 in the Quran reader
پھر جب وہ دونوں دریاؤں کے سنگم پر پہنچے تو انھیں اپنی مچھلی کا خیال نہ رہا مچھلی نے دریا میں سرنگ کی طرح اپنا راستہ بنا لیا۔
فَلَمَّا جَاوَزَا قَالَ لِفَتٰىهُ اٰتِنَا غَدَآءَنَا١٘ لَقَدْ لَقِیْنَا مِنْ سَفَرِنَا هٰذَا نَصَبًا Open ayah 18:62 in the Quran reader
پھر جب دونوں آگے بڑھ گئے تو موسیٰ نے اپنے خادم سے کہا، '' لاؤ ہمارا ناشتہ (آج) اس سفر نے تو ہمیں بہت تھکا دیا ہے ''۔
قَالَ اَرَءَیْتَ اِذْ اَوَیْنَاۤ اِلَى الصَّخْرَةِ فَاِنِّیْ نَسِیْتُ الْحُوْتَ١٘ وَ مَاۤ اَنْسٰىنِیْهُ اِلَّا الشَّیْطٰنُ اَنْ اَذْكُرَهٗ١ۚ وَ اتَّخَذَ سَبِیْلَهٗ فِی الْبَحْرِ١ۖۗ عَجَبًا Open ayah 18:63 in the Quran reader
(خادم نے) کہا، '' کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ جب ہم اس چٹان کے پاس ٹھہرے تھے تو اس وقت مجھے مچھلی کا خیال نہ رہا اور مجھے بس شیطان ہی نے بھلا دیا کہ اس کا ذکر کرتا۔ اس (مچھلی) نے تو عجیب طریقے سے دریا میں جانے کی راہ نکالی ''۔
قَالَ ذٰلِكَ مَا كُنَّا نَبْغِ١ۖۗ فَارْتَدَّا عَلٰۤى اٰثَارِهِمَا قَصَصًاۙ Open ayah 18:64 in the Quran reader
(موسیٰ نے) کہا، '' وہی تو وہ (مقام) تھا جس کی ہمیں تلاش تھی ''۔ پھر دونوں اپنے قدموں کے نشان پر واپس ہوئے۔
فَوَجَدَا عَبْدًا مِّنْ عِبَادِنَاۤ اٰتَیْنٰهُ رَحْمَةً مِّنْ عِنْدِنَا وَ عَلَّمْنٰهُ مِنْ لَّدُنَّا عِلْمًا Open ayah 18:65 in the Quran reader
(جب وہ چٹان کے پاس پہنچے) تو انہوں نے ہمارے (خاص) بندوں میں سے ایک بندے (خضر) کو پایا جسے ہم نے اپنی رحمت سے نوازا تھا اور اپنے پاس سے ایک (خاص) علم عطا کیا تھا۔
قَالَ لَهٗ مُوْسٰى هَلْ اَتَّبِعُكَ عَلٰۤى اَنْ تُعَلِّمَنِ مِمَّا عُلِّمْتَ رُشْدًا Open ayah 18:66 in the Quran reader
موسیٰ نے اس سے کہا، '' کیا میں آپ کے ساتھ رہ سکتا ہوں تاکہ جس دانش کی تعلیم آپ کو (من جانب اللہ) دی گئی ہے اس میں سے آپ مجھے بھی سکھا دیں ؟ ''
قَالَ اِنَّكَ لَنْ تَسْتَطِیْعَ مَعِیَ صَبْرًا Open ayah 18:67 in the Quran reader
(خضر نے) جواب دیا، '' (ہاں، ) مگر تم میرے ساتھ (رہ کر) ہرگز صبر نہ کرسکو گے۔
وَ كَیْفَ تَصْبِرُ عَلٰى مَا لَمْ تُحِطْ بِهٖ خُبْرًا Open ayah 18:68 in the Quran reader
اور جو چیز تمہاری سمجھ کے دائرے سے باہر ہے اس پر تم صبر کر بھی کیسے سکتے ہو ''۔
قَالَ سَتَجِدُنِیْۤ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ صَابِرًا وَّ لَاۤ اَعْصِیْ لَكَ اَمْرًا Open ayah 18:69 in the Quran reader
(موسیٰ نے) کہا، '' ان شاء اللہ آپ مجھے صابر پائیں گے اور میں آپ کے کسی حکم کی خلاف ورزی نہ کروں گا ''۔
قَالَ فَاِنِ اتَّبَعْتَنِیْ فَلَا تَسْئَلْنِیْ عَنْ شَیْءٍ حَتّٰۤى اُحْدِثَ لَكَ مِنْهُ ذِكْرًا۠ Open ayah 18:70 in the Quran reader
(خضر نے) کہا، '' اچھا اگر تمہیں میرے ساتھ رہنا ہے تو مجھ سے کسی بات کی نسبت سوال نہ کرنا جب تک میں (خود) اس کا تذکرہ تم سے نہ کروں ''۔
فَانْطَلَقَا١ٙ حَتّٰۤى اِذَا رَكِبَا فِی السَّفِیْنَةِ خَرَقَهَا١ؕ قَالَ اَخَرَقْتَهَا لِتُغْرِقَ اَهْلَهَا١ۚ لَقَدْ جِئْتَ شَیْئًا اِمْرًا Open ayah 18:71 in the Quran reader
پھر وہ دونوں روانہ ہوئے یہاں تک کہ (دریا کے کنارے پہنچے اور) ایک کشتی میں سوار ہوئے تو (خضر نے) اس میں سوراخ کردیا۔ (موسیٰ نے) کہا، '' کیا آپ نے اس لئے سوراخ کردیا کہ کشتی والوں کو ڈبو دیں ؟ یہ تو آپ نے بڑی ہی (خطرناک) بات کی ''
قَالَ اَلَمْ اَقُلْ اِنَّكَ لَنْ تَسْتَطِیْعَ مَعِیَ صَبْرًا Open ayah 18:72 in the Quran reader
(خضر نے) کہا، '' کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ تم میرے ساتھ (رہ کر) ہرگز صبر نہ کر سکوگے ؟ ''
قَالَ لَا تُؤَاخِذْنِیْ بِمَا نَسِیْتُ وَ لَا تُرْهِقْنِیْ مِنْ اَمْرِیْ عُسْرًا Open ayah 18:73 in the Quran reader
(موسیٰ نے) کہا، '' میری بھول چوک پر مجھے نہ پکڑیئے اور میرے (اس) معاملے میں مجھ پر زیادہ تنگی نہ ڈالیئے ''۔
فَانْطَلَقَا١ٙ حَتّٰۤى اِذَا لَقِیَا غُلٰمًا فَقَتَلَهٗ١ۙ قَالَ اَقَتَلْتَ نَفْسًا زَكِیَّةًۢ بِغَیْرِ نَفْسٍ١ؕ لَقَدْ جِئْتَ شَیْئًا نُّكْرًا Open ayah 18:74 in the Quran reader
(اس کے بعد) پھر وہ دونوں چلے یہاں تک کہ انھیں ایک لڑکا ملا تو (خضر نے) اسے مار ڈالا۔ (موسیٰ نے) کہا، '' آپ نے ایک بےگناہ کی جان لی (اور وہ بھی) کسی کے (خون کے) بدلے میں نہیں۔ یہ تو آپ نے بڑی ہی بےجا حرکت کی ''۔
قَالَ اَلَمْ اَقُلْ لَّكَ اِنَّكَ لَنْ تَسْتَطِیْعَ مَعِیَ صَبْرًا Open ayah 18:75 in the Quran reader
(خضر نے) کہا، '' کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ تم میرے ساتھ (رہ کر) ہرگز صبر نہ کر سکوگے ؟ ''
قَالَ اِنْ سَاَلْتُكَ عَنْ شَیْءٍۭ بَعْدَهَا فَلَا تُصٰحِبْنِیْ١ۚ قَدْ بَلَغْتَ مِنْ لَّدُنِّیْ عُذْرًا Open ayah 18:76 in the Quran reader
(موسیٰ نے) کہا، '' اس کے بعد اگر میں آپ سے کچھ پوچھوں تو مجھے اپنے ساتھ نہ رکھیئے گا۔ آپ میری طرف سے (حَدِّ ) عذر کو پہنچ چکے ''۔
فَانْطَلَقَا١ٙ حَتّٰۤى اِذَاۤ اَتَیَاۤ اَهْلَ قَرْیَةِ اِ۟سْتَطْعَمَاۤ اَهْلَهَا فَاَبَوْا اَنْ یُّضَیِّفُوْهُمَا فَوَجَدَا فِیْهَا جِدَارًا یُّرِیْدُ اَنْ یَّنْقَضَّ فَاَقَامَهٗ١ؕ قَالَ لَوْ شِئْتَ لَتَّخَذْتَ عَلَیْهِ اَجْرًا Open ayah 18:77 in the Quran reader
پھر وہ (اور) آگے بڑھے یہاں تک کہ جب ایک بستی میں پہنچے تو وہاں کے لوگوں سے کھانا مانگا مگر انہوں نے ان کی ضیافت سے انکار کردیا۔ اتنے میں انھیں اس (بستی) میں ایک دیوار ملی جو گرا چاہتی تھی تو (خضر نے) اس کو (پھراز سرنو) کھڑا کردیا۔ (اس پر موسیٰ نے) کہا، '' اگر آپ چاہتے تو (ان لوگوں سے) اس (کام) کی اجرت ہی لے لیتے ''۔
قَالَ هٰذَا فِرَاقُ بَیْنِیْ وَ بَیْنِكَ١ۚ سَاُنَبِّئُكَ بِتَاْوِیْلِ مَا لَمْ تَسْتَطِعْ عَّلَیْهِ صَبْرًا Open ayah 18:78 in the Quran reader
(خضر نے) کہا، '' (بس) یہ (وقت) میری اور تمہاری جدائی کا ہے، (ہاں) جن (باتوں) پر تم سے صبر نہ ہوسکا ان کی حقیقت میں تمہیں بتائے دیتا ہوں۔
اَمَّا السَّفِیْنَةُ فَكَانَتْ لِمَسٰكِیْنَ یَعْمَلُوْنَ فِی الْبَحْرِ فَاَرَدْتُّ اَنْ اَعِیْبَهَا وَ كَانَ وَرَآءَهُمْ مَّلِكٌ یَّاْخُذُ كُلَّ سَفِیْنَةٍ غَصْبًا Open ayah 18:79 in the Quran reader
وہ جو کشتی تھی وہ چند غریب آدمیوں کی تھی جو (اس کے ذریعے سے) دریا میں محنت مزدوری کرتے تھے سو میں نے چاہا کہ اسے عیب دار کردوں کیونکہ ان کے آگے ایک (ایسے) بادشاہ (کا علاقہ) ہے جو ہر (بےعیب) کشتی کو زبردستی پکڑ لیتا ہے۔
وَ اَمَّا الْغُلٰمُ فَكَانَ اَبَوٰهُ مُؤْمِنَیْنِ فَخَشِیْنَاۤ اَنْ یُّرْهِقَهُمَا طُغْیَانًا وَّ كُفْرًاۚ Open ayah 18:80 in the Quran reader
اور وہ جو لڑکا تھا تو اس کے والدین مومن ہیں تو ہمیں اندیشہ ہوا کہ (بڑا ہو کر) وہ ان دونوں پر بھی (اپنی) سرکشی اور کفر (کا اثر) ڈال دے گا۔
فَاَرَدْنَاۤ اَنْ یُّبْدِلَهُمَا رَبُّهُمَا خَیْرًا مِّنْهُ زَكٰوةً وَّ اَقْرَبَ رُحْمًا Open ayah 18:81 in the Quran reader
اس لئے ہم نے چاہا کہ ان کا رب اس کے بدلے میں ان کو (ایسا فرزند) عطا فرمائے (جو) دینداری اور صلہ رحمی میں اس سے بہتر (ہو) ۔
وَ اَمَّا الْجِدَارُ فَكَانَ لِغُلٰمَیْنِ یَتِیْمَیْنِ فِی الْمَدِیْنَةِ وَ كَانَ تَحْتَهٗ كَنْزٌ لَّهُمَا وَ كَانَ اَبُوْهُمَا صَالِحًا١ۚ فَاَرَادَ رَبُّكَ اَنْ یَّبْلُغَاۤ اَشُدَّهُمَا وَ یَسْتَخْرِجَا كَنْزَهُمَا١ۖۗ رَحْمَةً مِّنْ رَّبِّكَ١ۚ وَ مَا فَعَلْتُهٗ عَنْ اَمْرِیْ١ؕ ذٰلِكَ تَاْوِیْلُ مَا لَمْ تَسْطِعْ عَّلَیْهِ صَبْرًا٢ؕ۠ Open ayah 18:82 in the Quran reader
اور رہی وہ دیوار تو وہ شہر کے دو یتیم لڑکوں کی ہے اور اس (دیوار) کے نیچے ان کا خزانہ گڑا ہوا ہے اور ان کا باپ (ایک مرد) صالح تھا اس لئے تمہارے رب نے چاہا کہ دونوں لڑکے اپنی جوانی کو پہنچیں اور اپنا خزانہ نکال لیں۔ (یہ سارے کام) تمہارے رب کی رحمت کی بنا پر (کئے گئے) ہیں۔ (ان میں سے) کوئی کام میں نے اپنے اختیار سے نہیں کیا۔ یہ حقیقت ہے ان (باتوں) کی جن پر تم صبر نہ کرسکے۔
وَ یَسْئَلُوْنَكَ عَنْ ذِی الْقَرْنَیْنِ١ؕ قُلْ سَاَتْلُوْا عَلَیْكُمْ مِّنْهُ ذِكْرًاؕ Open ayah 18:83 in the Quran reader
اور (اے پیغمبر، ) یہ لوگ تم سے ذوالقرنین کے بارے میں پوچھتے ہیں۔ تم (ان سے) کہو کہ میں اس کا حال (کلام الٰہی میں) پڑھ کر سنائے دیتا ہوں۔
اِنَّا مَكَّنَّا لَهٗ فِی الْاَرْضِ وَ اٰتَیْنٰهُ مِنْ كُلِّ شَیْءٍ سَبَبًاۙ Open ayah 18:84 in the Quran reader
(اللہ فرماتا ہے کہ) بیشک ہم نے اسے زمین میں اقتدار عطا کیا تھا اور اسے ہر طرح کا سازو سامان دے رکھا تھا۔
فَاَتْبَعَ سَبَبًا Open ayah 18:85 in the Quran reader
چناچہ اس نے (پہلے ایک مہم کے لئے) سرو سامان کیا
حَتّٰۤى اِذَا بَلَغَ مَغْرِبَ الشَّمْسِ وَجَدَهَا تَغْرُبُ فِیْ عَیْنٍ حَمِئَةٍ وَّ وَجَدَ عِنْدَهَا قَوْمًا١ؕ۬ قُلْنَا یٰذَا الْقَرْنَیْنِ اِمَّاۤ اَنْ تُعَذِّبَ وَ اِمَّاۤ اَنْ تَتَّخِذَ فِیْهِمْ حُسْنًا Open ayah 18:86 in the Quran reader
(اور پچھم کی طرف نکل کھڑا ہوا) یہاں تک کہ (چلتے چلتے) جب وہ سورج کے ڈوبنے کی جگہ پہنچ گیا تو اسے سورج سیاہ پانی میں ڈوبتا دکھائی دیا اور اس کے قریب اسے ایک قوم (بھی) ملی۔ ہم نے کہا، '' اے ذوالقرنین، (یہ لوگ تیرے اختیار میں ہیں، ) تو چاہے (انہیں) عذاب دے یا ان کے ساتھ حسن سلوک کرے ''۔
قَالَ اَمَّا مَنْ ظَلَمَ فَسَوْفَ نُعَذِّبُهٗ ثُمَّ یُرَدُّ اِلٰى رَبِّهٖ فَیُعَذِّبُهٗ عَذَابًا نُّكْرًا Open ayah 18:87 in the Quran reader
ذوالقرنین نے کہا، '' جوان میں سے سرکشی کرے گا اسے ہم ضرور سزا دیں گے۔ پھر وہ اپنے رب کے حضور لوٹا کر لایا جائے گا تو وہ اسے (بڑا ہی) سخت عذاب دے گا
وَ اَمَّا مَنْ اٰمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحًا فَلَهٗ جَزَآءَ اِ۟لْحُسْنٰى١ۚ وَ سَنَقُوْلُ لَهٗ مِنْ اَمْرِنَا یُسْرًاؕ Open ayah 18:88 in the Quran reader
اور جو ایمان لائے گا اور نیک عمل کرے گا اس کے لئے (آخرت میں) اچھا بدلہ ہے اور ہم (بھی) اپنے کاموں میں اسے آسان آسان کام کرنے کو کہیں گے ''۔
ثُمَّ اَتْبَعَ سَبَبًا Open ayah 18:89 in the Quran reader
پھر اس نے ایک (اور مہم کے لئے) سروسامان کیا
حَتّٰۤى اِذَا بَلَغَ مَطْلِعَ الشَّمْسِ وَجَدَهَا تَطْلُعُ عَلٰى قَوْمٍ لَّمْ نَجْعَلْ لَّهُمْ مِّنْ دُوْنِهَا سِتْرًاۙ Open ayah 18:90 in the Quran reader
(اور پورب کی طرف نکل کھڑا ہوا) یہاں تک کہ (چلتے چلتے) سورج کے نکلنے کی جگہ جا پہنچا تو اس نے سورج کو ایک ایسی قوم پر طلوع ہوتے دیکھا جن کے لئے ہم نے (سورج کے) ادھر کوئی آڑ نہیں رکھی تھی۔
كَذٰلِكَ١ؕ وَ قَدْ اَحَطْنَا بِمَا لَدَیْهِ خُبْرًا Open ayah 18:91 in the Quran reader
یہ تھی ان کی حالت، اور جو کچھ ذوالقرنین کے پاس تھا اس کی ہمیں پوری پوری خبر تھی۔
ثُمَّ اَتْبَعَ سَبَبًا Open ayah 18:92 in the Quran reader
پھر اس نے ایک (اور مہم کے لئے) سروسامان کیا
حَتّٰۤى اِذَا بَلَغَ بَیْنَ السَّدَّیْنِ وَجَدَ مِنْ دُوْنِهِمَا قَوْمًا١ۙ لَّا یَكَادُوْنَ یَفْقَهُوْنَ قَوْلًا Open ayah 18:93 in the Quran reader
یہاں تک کہ (چلتے چلتے) دو پہاڑوں کے درمیان جا پہنچا تو ان کے آس پاس اسے ایک قوم ملی جو مشکل ہی سے کوئی بات سمجھتی تھی۔
قَالُوْا یٰذَا الْقَرْنَیْنِ اِنَّ یَاْجُوْجَ وَ مَاْجُوْجَ مُفْسِدُوْنَ فِی الْاَرْضِ فَهَلْ نَجْعَلُ لَكَ خَرْجًا عَلٰۤى اَنْ تَجْعَلَ بَیْنَنَا وَ بَیْنَهُمْ سَدًّا Open ayah 18:94 in the Quran reader
انہوں نے کہا، '' اے ذوالقرنین، یاجوج ماجوج (ہمارے) ملک میں (آ کر) بڑا فساد مچاتے ہیں تو کیا ہم تیرے لئے کچھ خراج مقرر کردیں کہ تو ہمارے اور ان کے درمیان ایک روک بنا دے ؟ ''
قَالَ مَا مَكَّنِّیْ فِیْهِ رَبِّیْ خَیْرٌ فَاَعِیْنُوْنِیْ بِقُوَّةٍ اَجْعَلْ بَیْنَكُمْ وَ بَیْنَهُمْ رَدْمًاۙ Open ayah 18:95 in the Quran reader
(ذوالقرنین نے) کہا، '' میرے رب نے جو کچھ مجھے دے رکھا ہے وہ بہت کچھ ہے (میں تمہارے خراج کا محتاج نہیں۔ ہاں اگر میری مدد کرنی ہے) پس تم طاقت سے میری مدد کرو۔ میں تمہارے اور ان کے درمیان ایک مضبوط دیوار کھڑی کردوں گا۔
اٰتُوْنِیْ زُبَرَ الْحَدِیْدِ١ؕ حَتّٰۤى اِذَا سَاوٰى بَیْنَ الصَّدَفَیْنِ قَالَ انْفُخُوْا١ؕ حَتّٰۤى اِذَا جَعَلَهٗ نَارًا١ۙ قَالَ اٰتُوْنِیْۤ اُفْرِغْ عَلَیْهِ قِطْرًاؕ Open ayah 18:96 in the Quran reader
تم لوگ مجھے لوہے کی چادریں لادو ''۔ (چنانچہ وہ چادریں لے آئے اور کام شروع ہوگیا) یہاں تک کہ جب دونوں پہاڑوں کے درمیان (خلا) کو اس نے پاٹ دیا تو حکم دیا کہ (بھٹی سلگاؤ اور) اسے دھونکو۔ یہاں تک کہ جب اس (آہنی دیوار) کو (لال) انگارا کردیا تو کہا، '' (اب) میرے پاس پگھلا ہوا تانبا لاؤ تاکہ اس (دیوار) پر انڈیل دوں ''۔
فَمَا اسْطَاعُوْۤا اَنْ یَّظْهَرُوْهُ وَ مَا اسْتَطَاعُوْا لَهٗ نَقْبًا Open ayah 18:97 in the Quran reader
چناچہ (اسی طرح ایسی اونچی اور مضبوط دیوار تیار ہوگئی کہ) یاجوج ماجوج نہ تو اس پر چڑھ سکتے تھے نہ اس میں نقب لگا سکتے تھے
قَالَ هٰذَا رَحْمَةٌ مِّنْ رَّبِّیْ١ۚ فَاِذَا جَآءَ وَعْدُ رَبِّیْ جَعَلَهٗ دَكَّآءَ١ۚ وَ كَانَ وَعْدُ رَبِّیْ حَقًّاؕ Open ayah 18:98 in the Quran reader
(ذوالقرنین نے اس آہنی دیوار کو دیکھ کر) کہا، '' یہ (جو کچھ ہوا تو فی الحقیقت) میرے رب کی مہربانی ہے مگر جب میرے رب کے وعدے کا وقت آئے گا تو وہ اس (دیوار) کو ڈھا کر برابر کر دے گا اور میرے رب کا وعدہ برحق ہے ''۔