97. Surah Al-Qadr
القدرThe Power, Fate · 5 ayahsسراج البیان
اِنَّاۤ اَنْزَلْنٰهُ فِیْ لَیْلَةِ الْقَدْرِۚۖ Open ayah 97:1 in the Quran reader
بیشک ہم نے یہ (قرآن) شب قدر میں اتارا ہے
وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا لَیْلَةُ الْقَدْرِؕ Open ayah 97:2 in the Quran reader
اور تو کیا سمجھا شب قدر کیا ہے ؟
لَیْلَةُ الْقَدْرِ١ۙ۬ خَیْرٌ مِّنْ اَلْفِ شَهْرٍؕؔ Open ayah 97:3 in the Quran reader
شب قدر ہزار مہینے سے بہتر ہے
سورة القدر
جس طرح اماکن اور مقامات میں کچھ جگہیں زیادہ شرف اور فضیلت کی حامل ہوتی ہیں اور جس طرح اشخاص وافراد میں کچھ لوگ زیادہ مرتبہ اور درجہ کے مستحق ہوتے ہیں ۔ اسی طرح کچھ دن اور کچھ راتیں اپنے اندر نسبتاً برکات کا زیادہ سرمایہ رکھتی ہیں ۔ ایام رمضان سال بھر کے دنوں پر پر مسابقت اور ثواب اخروی کے اعتبار سے افضل ہیں اور اس کی راتیں تمام راتوں سے زیادہ پرنور اور بابرکت ہیں ۔ اور پھر جب کسی رمضان کی رات کو یہ شرف بھی حاصل ہوجائے کہ اس میں قرآن کا نزول ہوا ہے تو اس کی بزرگی اور عظمت کتنی بڑھ جائے گی ۔ اس کا اندازہ کچھ ارباب بصیرت ومعرفت ہی کرسکتے ہیں
تَنَزَّلُ الْمَلٰٓئِكَةُ وَ الرُّوْحُ فِیْهَا بِاِذْنِ رَبِّهِمْ١ۚ مِنْ كُلِّ اَمْرٍۙۛ Open ayah 97:4 in the Quran reader
اس میں فرشتے اور روح (ف 1) اپنے رب کے حکم سے اترتے ہیں
سَلٰمٌ١ۛ۫ هِیَ حَتّٰى مَطْلَعِ الْفَجْرِ۠ Open ayah 97:5 in the Quran reader
ہر کام کے لئے وہ صبح کے نکلتے تک سل امتی ہے
ف 1: فرمایا ۔ لیلتہ القدر ، یہ فضیلت و بزرگی کی رات جس میں حق وصداقت اور نور ومعرفت کا یہی پیغام نازل ہوا ہے ۔ عبادت وزہد ، اور تقویٰ و بزرگی اور قبول وقرب کے لحاظ سے ایک ہزار مہینے کی راتوں سے بھی زیادہ بہتر ہے ۔ اس میں فرشتے اور بالخصوص حضرت جبرائیل (علیہ السلام) ہر امر خیر کو لے کر زمین کی طرف اترتے ہیں ۔ یہ رات سراپا سل امتی کی رات ہے ۔ یہ اپنی انہیں برکتوں کے ساتھ فجر تک رہتی ہے ۔ واضح رہے کہ جمہور مفسرین کی رائے میں یہ رمضان کے عشرہ آخر میں ایک رات ہے ۔