94. Surah Ash-Sharh

الشرحThe Consolation · 8 ayahsسراج البیان

Ayah 94:1

اَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَۙ Open ayah 94:1 in the Quran reader

کیا ہم نے تیرا سینہ نہیں کھول دیا ؟

Ayah 94:2

وَ وَضَعْنَا عَنْكَ وِزْرَكَۙ Open ayah 94:2 in the Quran reader

اور ہم نے تجھ پر سے تیرا بوجھ اتار دیا

Ayah 94:3

الَّذِیْۤ اَنْقَضَ ظَهْرَكَۙ Open ayah 94:3 in the Quran reader

جس نے تیری کمر توڑ رکھی تھی

Ayah 94:4

وَ رَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَؕ Open ayah 94:4 in the Quran reader

اور تیرے ذکر کا آواز بلند کیا

Ayahs 94:5–8

فَاِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًاۙ Open ayah 94:5 in the Quran reader

سو بیشک سختی کے ساتھ آسانی (ف 1) ہے

اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًاؕ Open ayah 94:6 in the Quran reader

اور آسانی کے ساتھ سختی ہے

فَاِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْۙ Open ayah 94:7 in the Quran reader

سو جب تو فارغ ہو تو محنت (ریاضت ) کر

وَ اِلٰى رَبِّكَ فَارْغَبْ۠ Open ayah 94:8 in the Quran reader

اور اپنے رب کی طرف دل لگا

ف 1: حضور ﷺ سے کفار مکہ جب یہ کہتے کہ اگر آپ اسلام کی منادی کو چھوڑ دیں تو ہم آپ کو افلاس وعسر سے نکال کر مال و دولت کی وادی میں لامتمکن کریں ۔ تو آپ ﷺ ایک قلبی کوفت محسوس کرتے ۔ آپ کو یوں معلوم ہوتا کہ میرا افلاس گویا حق وصداقت کی راہ میں زبردست رکاوٹ ہے ۔ اس پر بطور تسلی وتسکین دہی کے فرمایا کہ آپ ﷺ گھبرائیں نہیں ۔ دنیا کی مشکلات کے ساتھ اللہ نے آپ ﷺ کے لئے دنیا وعقبیٰ کی سہولتیں مقدر کررکھی ہیں ۔ ایک وقت آنے والا ہے کہ یہ مال وزر پر ناز کرنے والے آپ ﷺ کی اور مسلمانوں کی فارغ البالی کو دیکھ کر جلیں گے اور اس وقت یہ جانیں گے کہ اسلام فقروافلاس کا نام نہیں ہے ۔ بلکہ فضل و دولت اور یسرو آسانی کا نام ہے ۔ الم نشرح لک صدرک ۔ معنی یہ ہے کہ اللہ نے حضور ﷺ کے سینہ مبارک کو وساوس اور ہموم سے پاک کیا ۔ نوروعلم سے بھرا اور اس میں کونین کی وسعت پیدا کی ۔ وورفعنا لک ذکرک ۔ سنت کے تحفظ کی طرف اشارہ ہے ۔ یعنی جس طرح متن قرآن سینوں میں محفوظ ہے ، اسی طرح آپ کی سیرت سہودنسیان سے بلندوبالا رکھی جائے گی ۔ جو اس متن کی عملی شرح ہے ۔