92. Surah Al-Lail

الليلThe Night · 21 ayahsسراج البیان

Ayahs 92:1–21

وَ الَّیْلِ اِذَا یَغْشٰىۙ Open ayah 92:1 in the Quran reader

(شروع) اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

وَ النَّهَارِ اِذَا تَجَلّٰىۙ Open ayah 92:2 in the Quran reader

رات کی قسم جب چھپالے

وَ مَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَ الْاُنْثٰۤىۙ Open ayah 92:3 in the Quran reader

اور اس کی جس نے نر اور مادہ کو پیدا کیا

اِنَّ سَعْیَكُمْ لَشَتّٰىؕ Open ayah 92:4 in the Quran reader

البتہ تمہاری کوشش مختلف ہے

فَاَمَّا مَنْ اَعْطٰى وَ اتَّقٰىۙ Open ayah 92:5 in the Quran reader

سو جس نے دیا اور ڈرا

وَ صَدَّقَ بِالْحُسْنٰىۙ Open ayah 92:6 in the Quran reader

اور اچھی بات کو سچ جانا

فَسَنُیَسِّرُهٗ لِلْیُسْرٰىؕ Open ayah 92:7 in the Quran reader

ہم آسانی کی جگہ اس کے لئے آسان کرینگے (یعنی بہشت کا رستہ)

وَ اَمَّا مَنْۢ بَخِلَ وَ اسْتَغْنٰىۙ Open ayah 92:8 in the Quran reader

لیکن وہ جس نے بخل کیا اور بےپروائی کی

وَ كَذَّبَ بِالْحُسْنٰىۙ Open ayah 92:9 in the Quran reader

اور اچھی بات کو جھٹلایا

فَسَنُیَسِّرُهٗ لِلْعُسْرٰىؕ Open ayah 92:10 in the Quran reader

ہم اس کے لئے سختی کی جگہ آسان کریں گے

وَ مَا یُغْنِیْ عَنْهُ مَالُهٗۤ اِذَا تَرَدّٰىؕ Open ayah 92:11 in the Quran reader

اور جب وہ نیچے گرے گا (یعنی دوزخ کے گڑھے میں) تو اس کا مال اس کے کام نہ آئے گا

اِنَّ عَلَیْنَا لَلْهُدٰى٘ۖ Open ayah 92:12 in the Quran reader

بیشک ہدایت کرنا ہمارا ذمہ ہے

وَ اِنَّ لَنَا لَلْاٰخِرَةَ وَ الْاُوْلٰى Open ayah 92:13 in the Quran reader

اور بیشک پہلا اور دوسرا جہان ہمارے ہاتھ میں ہے

فَاَنْذَرْتُكُمْ نَارًا تَلَظّٰىۚ Open ayah 92:14 in the Quran reader

سو میں نے تمہیں شعلہ مارنے والی آگ سے ڈرا دیا

لَا یَصْلٰىهَاۤ اِلَّا الْاَشْقَىۙ Open ayah 92:15 in the Quran reader

اس میں وہی داخل ہوگا جو بڑا بدبخت ہے

الَّذِیْ كَذَّبَ وَ تَوَلّٰىؕ Open ayah 92:16 in the Quran reader

جس نے جھٹلایا اور منہ موڑا

وَ سَیُجَنَّبُهَا الْاَتْقَىۙ Open ayah 92:17 in the Quran reader

اور بڑا متقی (ڈروالا) اس سے یکسو کیا جائے گا

الَّذِیْ یُؤْتِیْ مَالَهٗ یَتَزَكّٰىۚ Open ayah 92:18 in the Quran reader

جو اپنا مال دیتا ہے کہ پاک ہوجائے

وَ مَا لِاَحَدٍ عِنْدَهٗ مِنْ نِّعْمَةٍ تُجْزٰۤىۙ Open ayah 92:19 in the Quran reader

اور اس پر کسی کا کوئی احسان نہیں جس کا وہ بدلہ دے

اِلَّا ابْتِغَآءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْاَعْلٰىۚ Open ayah 92:20 in the Quran reader

مگر اپنے بلند مرتبہ رب کے چہرہ کی تلاش میں دیتا ہے

وَ لَسَوْفَ یَرْضٰى۠ Open ayah 92:21 in the Quran reader

اور ضرور وہ عنقریب راضی (ف 1) ہوگا

سورة الیل 1 ۔ یعنی جس طرح تاریک رات اور روشن دن میں اختلاف ہے اور خدا کی اس تقسیم میں اختلاف ہے اللہ تعالیٰ نے مرد کو بھی پیدا کیا اور عورت کو بھی ۔ نر کو بھی اور مادہ کو بھی ۔ اسی طرح کفر و ایمان کی مساعی یکساں نہیں ہیں ۔ نہ فطرت اور ساخت کے اعتبار سے اور نہ نتائج وثمرات کے اعتبار سے ۔ کفر ہمہ تاریکی ہے اور ایمان ہمہ روشنی ۔ کفر انوثیت اور نامرادی ہے اور ایمان جرات وجسارت ۔ نتائج وثمرات کے لحاظ سے بھی دونوں مختلف ہیں ۔ وہ شخص جو دولت ایمان سے بہرہ مندی کی وجہ سے اس کی راہ میں اپنا مال صرف کرتا ہے اور اس سے ڈرتا ہے اور ہر نیک بات کی عمل سے تصدیق کرتا ہے ۔ اس کے لئے تیسیر کی نعمتیں اس کی طرف سے مرحمت ہوتی ہیں ۔ اور جو بخل اور بےپروائی کا اظہار کرتا ہے اور اسلام کو جھٹلاتا ہے ، وہ مشکلات میں گرفتار ہوگا اور اس کو توفیق عسرت عنایت ہوتی ہے ۔ ایسا شخص جب قیامت میں ہلاکت اور بربادی محسوس کرے گا ۔ اس وقت دیکھے گا کہ وہ مال و دولت جس کی وجہ سے اس نے ایمان کی متاع عزیز کو ٹھکرایا تھا ، اس کے بالکل کام نہیں آتا ہے ۔ حل لغات :۔ تلظی ۔ شعلہ زن ہوتی ہے ۔