85. Surah Al-Burooj
البروجThe Constellations · 22 ayahsسراج البیان
وَ السَّمَآءِ ذَاتِ الْبُرُوْجِۙ Open ayah 85:1 in the Quran reader
برجوں والے آسمان کی قسم
وَ الْیَوْمِ الْمَوْعُوْدِۙ Open ayah 85:2 in the Quran reader
اور اس دن کی جس کا وعدہ کیا گیا ہے
وَ شَاهِدٍ وَّ مَشْهُوْدٍؕ Open ayah 85:3 in the Quran reader
اور حاضر ہونے والے کی اور جس کے پاس حاضر ہوتے ہیں
قُتِلَ اَصْحٰبُ الْاُخْدُوْدِۙ Open ayah 85:4 in the Quran reader
خندقوں والے مارے گئے
النَّارِ ذَاتِ الْوَقُوْدِۙ Open ayah 85:5 in the Quran reader
وہ ایندھن سے بھری ہوئی آگ (ف 1) تھی
اِذْ هُمْ عَلَیْهَا قُعُوْدٌۙ Open ayah 85:6 in the Quran reader
وہ اس کے پاس بیٹھے تھے
وَّ هُمْ عَلٰى مَا یَفْعَلُوْنَ بِالْمُؤْمِنِیْنَ شُهُوْدٌؕ Open ayah 85:7 in the Quran reader
اور جو وہ ایمانداروں سے کرتے تھے دیکھ رہے تھے
وَ مَا نَقَمُوْا مِنْهُمْ اِلَّاۤ اَنْ یُّؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْحَمِیْدِۙ Open ayah 85:8 in the Quran reader
اور انہوں نے ایمان داروں میں صرف یہی ایک عیب پکڑا تھا کہ وہ اس پر اللہ پر ایمان لائے تھے جو زبردست قابل تعریف ہے
الَّذِیْ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ شَهِیْدٌؕ Open ayah 85:9 in the Quran reader
جس کی آسمانوں اور زمین کی بادشاہت ہے اور اللہ ہر شے پر قادر ہے
اِنَّ الَّذِیْنَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ ثُمَّ لَمْ یَتُوْبُوْا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَ لَهُمْ عَذَابُ الْحَرِیْقِؕ Open ayah 85:10 in the Quran reader
جن لوگوں نے ایمان دار مردوں اور ایمان دار عورتوں کو ستایا ۔ پھر توبہ نہ کی ، ان کے لئے دوزخ کا عذاب ہے اور ان کے لئے جلنے کا عذاب ہے
اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ جَنّٰتٌ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ۣؕ۬ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْكَبِیْرُؕ Open ayah 85:11 in the Quran reader
بیشک جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام کئے ۔ ان کے لئے باغ ہیں ۔ جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ۔ یہ ہی بڑی مراد پائی ہے
اِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِیْدٌؕ Open ayah 85:12 in the Quran reader
بیشک تیرے رب کی پکڑ سخت ہے
اِنَّهٗ هُوَ یُبْدِئُ وَ یُعِیْدُۚ Open ayah 85:13 in the Quran reader
بیشک وہی پہلی بار پیدا کرتا ہے اور وہی دوسری بار پیدا کریگا
وَ هُوَ الْغَفُوْرُ الْوَدُوْدُۙ Open ayah 85:14 in the Quran reader
اور وہی بخشنے والا محبت کرنے (ف 1) والا ہے
ذُو الْعَرْشِ الْمَجِیْدُۙ Open ayah 85:15 in the Quran reader
عرش کا مالک ہے ۔ بڑی شان والا ہے
فَعَّالٌ لِّمَا یُرِیْدُؕ Open ayah 85:16 in the Quran reader
جو چاہتا ہے سو کر ڈالتا ہے
هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ الْجُنُوْدِۙ Open ayah 85:17 in the Quran reader
بھلا تجھے لشکروں کا حال بھی معلوم ہوا ہے ؟
فِرْعَوْنَ وَ ثَمُوْدَؕ Open ayah 85:18 in the Quran reader
یعنی فرعون اور ثمود کا
بَلِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فِیْ تَكْذِیْبٍۙ Open ayah 85:19 in the Quran reader
کوئی نہیں بلکہ کافر جھٹلانے میں مصروف ہیں
وَّ اللّٰهُ مِنْ وَّرَآئِهِمْ مُّحِیْطٌۚ Open ayah 85:20 in the Quran reader
اور ان کے پیچھے سے انہیں اللہ نے گھیر رکھا ہے
بَلْ هُوَ قُرْاٰنٌ مَّجِیْدٌۙ Open ayah 85:21 in the Quran reader
بلکہ یہ تو قرآن ہے بڑی شان والا
فِیْ لَوْحٍ مَّحْفُوْظٍ۠ Open ayah 85:22 in the Quran reader
لوح محفوظ پر لکھا ہے