54. Surah Al-Qamar
القمرThe Moon · 55 ayahsسراج البیان
اِقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَ انْشَقَّ الْقَمَرُ Open ayah 54:1 in the Quran reader
وہ گھڑی (قیامت) نزدیک آلگی اور چاند پھٹ گیا
وَ اِنْ یَّرَوْا اٰیَةً یُّعْرِضُوْا وَ یَقُوْلُوْا سِحْرٌ مُّسْتَمِرٌّ Open ayah 54:2 in the Quran reader
اور اگر یہ لوگ کوئی نشانی دیکھیں تو منہ پھیر لیں اور کہیں کہ جادو ہے جو ہمیشہ سے چلا آتا ہے
وَ كَذَّبُوْا وَ اتَّبَعُوْۤا اَهْوَآءَهُمْ وَ كُلُّ اَمْرٍ مُّسْتَقِرٌّ Open ayah 54:3 in the Quran reader
اور انہوں نے جھٹلایا اور اپنی خواہشوں پر چلے اور ہر کام ایک وقت پر ٹھہرا ہوا ہے
وَ لَقَدْ جَآءَهُمْ مِّنَ الْاَنْۢبَآءِ مَا فِیْهِ مُزْدَجَرٌۙ Open ayah 54:4 in the Quran reader
اور ان کے پاس خبروں میں سے اس قدر آچکا ہے جس میں کافی تنبیہ ہے
حِكْمَةٌۢ بَالِغَةٌ فَمَا تُغْنِ النُّذُرُۙ Open ayah 54:5 in the Quran reader
اور یہ قرآن پوری عقل کی بات ہے ۔ پر (افسوس کہ) ڈر سنانے والوں کا ڈرانا کچھ فائدہ نہیں دیتا
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ١ۘ یَوْمَ یَدْعُ الدَّاعِ اِلٰى شَیْءٍ نُّكُرٍۙ Open ayah 54:6 in the Quran reader
سو تو ان سے منہ پھیر لے جس دن بلانے والا آن دیکھی شئے (حساب) کی طرف بلائیگا
خُشَّعًا اَبْصَارُهُمْ یَخْرُجُوْنَ مِنَ الْاَجْدَاثِ كَاَنَّهُمْ جَرَادٌ مُّنْتَشِرٌۙ Open ayah 54:7 in the Quran reader
نیچی نظریں کئے ہوئے قبروں سے نکلیں گے ۔ گویا وہ پر گندہ ٹڈیاں ہیں
مُّهْطِعِیْنَ اِلَى الدَّاعِ١ؕ یَقُوْلُ الْكٰفِرُوْنَ هٰذَا یَوْمٌ عَسِرٌ Open ayah 54:8 in the Quran reader
بلانے کی طرف دوڑیں گے ۔ کافر کہیں گے یہ مشکل (ف 1) دن آیا
كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوْحٍ فَكَذَّبُوْا عَبْدَنَا وَ قَالُوْا مَجْنُوْنٌ وَّ ازْدُجِرَ Open ayah 54:9 in the Quran reader
ان سے پہلے قوم نوح نے جھٹلایا پھر ہمارے بندہ کو جھوٹا کہا ۔ اور دیونہ بتایا ۔ اور اسے دھمکی دی گئی
فَدَعَا رَبَّهٗۤ اَنِّیْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ Open ayah 54:10 in the Quran reader
سو اس نے اپنے رب کو پکارا کہ میں عاجز ہوں تو ہی ان سے بدلہ لے
فَفَتَحْنَاۤ اَبْوَابَ السَّمَآءِ بِمَآءٍ مُّنْهَمِرٍ٘ۖ Open ayah 54:11 in the Quran reader
پھر ہم نے موسلادھار پانی کے ساتھ آسمان کے (ف 1) دروازے کھول دیئے
وَّ فَجَّرْنَا الْاَرْضَ عُیُوْنًا فَالْتَقَى الْمَآءُ عَلٰۤى اَمْرٍ قَدْ قُدِرَۚ Open ayah 54:12 in the Quran reader
اور زمین سے چشمے جاری کردیئے ۔ پھر پانی ایک کام پر ہو مقدر ہوا تھا مل گیا
وَ حَمَلْنٰهُ عَلٰى ذَاتِ اَلْوَاحٍ وَّ دُسُرٍۙ Open ayah 54:13 in the Quran reader
اور ہم نے نوح کو تختوں اور میخوں والی (کشتی) پر سوار کیا
تَجْرِیْ بِاَعْیُنِنَا١ۚ جَزَآءً لِّمَنْ كَانَ كُفِرَ Open ayah 54:14 in the Quran reader
وہ ہماری آنکھوں کے سامنے چلتی تھی ، اس شخص کا انتقام لیا گیا تھا ۔ جس کا انکار کیا گیا تھا
وَ لَقَدْ تَّرَكْنٰهَاۤ اٰیَةً فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ Open ayah 54:15 in the Quran reader
اور ہم نے عقوبت کو ایک نشان رہنے دیا پس کیا کوئی نصیحت پکڑ نے والا ہے
فَكَیْفَ كَانَ عَذَابِیْ وَ نُذُرِ Open ayah 54:16 in the Quran reader
پس میرا عذاب اور میر ڈرانا کیسا ہوا ؟
وَ لَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ Open ayah 54:17 in the Quran reader
اور ہم نے سمجھنے کے لئے قرآن کو آسان کردیا ہے ۔ پس کوئی نصیحت (ف 2) پکڑنے والا ہے
كَذَّبَتْ عَادٌ فَكَیْفَ كَانَ عَذَابِیْ وَ نُذُرِ Open ayah 54:18 in the Quran reader
علو نے جھٹلایا تو میرا عذاب اور میرا ڈرانا کیسا ہوا ؟
اِنَّاۤ اَرْسَلْنَا عَلَیْهِمْ رِیْحًا صَرْصَرًا فِیْ یَوْمِ نَحْسٍ مُّسْتَمِرٍّۙ Open ayah 54:19 in the Quran reader
ہم نے ان پر ایک منحوس دن جس کی نحوست کس طرح نہ ٹلی سنانے کی آندھی بھیجی
تَنْزِعُ النَّاسَ١ۙ كَاَنَّهُمْ اَعْجَازُ نَخْلٍ مُّنْقَعِرٍ Open ayah 54:20 in the Quran reader
وہ آدمیوں کو اس طرح اکھاڑتی تھی کہ گویا وہ اکھڑی ہوئی کھجوروں کے تنے ہیں
فَكَیْفَ كَانَ عَذَابِیْ وَ نُذُرِ Open ayah 54:21 in the Quran reader
تو میرا عذاب اور ڈرانا کیسا ہوا ؟
وَ لَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ۠ Open ayah 54:22 in the Quran reader
اور ہم نے سمجھنے کے لئے قرآن کو آسان کردیا ہے سو کوئی نصیحت پکڑنے والا ہے
كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ بِالنُّذُرِ Open ayah 54:23 in the Quran reader
ثمود نے ڈرانے والوں کو جھٹلایا
فَقَالُوْۤا اَبَشَرًا مِّنَّا وَاحِدًا نَّتَّبِعُهٗۤ١ۙ اِنَّاۤ اِذًا لَّفِیْ ضَلٰلٍ وَّ سُعُرٍ Open ayah 54:24 in the Quran reader
پھر کہا کیا ہم ایک آدمی کے جو ہمیں سے ہے تابع ہوجائیں ؟ اس صورت میں تو ہم گمراہی اور دیوانگی میں ہوئے
ءَاُلْقِیَ الذِّكْرُ عَلَیْهِ مِنْۢ بَیْنِنَا بَلْ هُوَ كَذَّابٌ اَشِرٌ Open ayah 54:25 in the Quran reader
کیا ہمارے درمیان میں صرف اسی پر ذکر اترا ہے ؟ کوئی نہیں بلکہ وہ جھوٹا بڑائی مارنے والا ہے
سَیَعْلَمُوْنَ غَدًا مَّنِ الْكَذَّابُ الْاَشِرُ Open ayah 54:26 in the Quran reader
ان کو عنقریب (مرے ہی) معلوم ہوجائیگا کہ جھوٹا شیخی باز کون تھا
اِنَّا مُرْسِلُوا النَّاقَةِ فِتْنَةً لَّهُمْ فَارْتَقِبْهُمْ وَ اصْطَبِرْ٘ Open ayah 54:27 in the Quran reader
ہم ان کی آزمائش کے لئے اونٹنی بھیجتے ہیں ۔ پس تو انہیں دیکھنا رہ اور صبر کر
وَ نَبِّئْهُمْ اَنَّ الْمَآءَ قِسْمَةٌۢ بَیْنَهُمْ١ۚ كُلُّ شِرْبٍ مُّحْتَضَرٌ Open ayah 54:28 in the Quran reader
اور انہیں خبر دے کہ پانی ان میں بٹا ہوا ہے ۔ ہر کوئی باری پر پہنچے گا
فَنَادَوْا صَاحِبَهُمْ فَتَعَاطٰى فَعَقَرَ Open ayah 54:29 in the Quran reader
پھر انہوں نے اپنے رفیق کو پکارا ۔ پھر اس نے ہاتھ چلایا اور کونچیں کاٹیں
فَكَیْفَ كَانَ عَذَابِیْ وَ نُذُرِ Open ayah 54:30 in the Quran reader
تو میرا عذاب اور میرا ڈرانا کیسا ہوا ؟
اِنَّاۤ اَرْسَلْنَا عَلَیْهِمْ صَیْحَةً وَّاحِدَةً فَكَانُوْا كَهَشِیْمِ الْمُحْتَظِرِ Open ayah 54:31 in the Quran reader
ہم نے ان پر ایک چنگھاڑ بھیجی تو وہ ایسے ہوگئے ۔ جیسے کانٹوں کی روندی ہوئی باڑ
وَ لَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ Open ayah 54:32 in the Quran reader
اور ہم نے سمجھنے کے لئے قرآن کو آسان کردیا ہے ۔ سو کوئی نصیحت پکڑنے والا ہے ؟
كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوْطٍۭ بِالنُّذُرِ Open ayah 54:33 in the Quran reader
قوم لوط نے ڈرانے والوں کو جھٹلایا
اِنَّاۤ اَرْسَلْنَا عَلَیْهِمْ حَاصِبًا اِلَّاۤ اٰلَ لُوْطٍ١ؕ نَجَّیْنٰهُمْ بِسَحَرٍۙ Open ayah 54:34 in the Quran reader
ہم نے ان پر پتھر برسانے والی ہوا بھیجی ۔ مگر لوط کے گھر والے کہ ان کو سحر کے وقت نجات دی
نِّعْمَةً مِّنْ عِنْدِنَا١ؕ كَذٰلِكَ نَجْزِیْ مَنْ شَكَرَ Open ayah 54:35 in the Quran reader
یہ نجات ہماری طرف سے مہربانی تھی ۔ ہم اس کو جو شکر یوں جزا دیتے ہیں
وَ لَقَدْ اَنْذَرَهُمْ بَطْشَتَنَا فَتَمَارَوْا بِالنُّذُرِ Open ayah 54:36 in the Quran reader
اور بولا نہیں ہماری پکڑ سے ڈرا چکا تھا ۔ پس جھگڑے ساتھ ڈرانیوالونکے
وَ لَقَدْ رَاوَدُوْهُ عَنْ ضَیْفِهٖ فَطَمَسْنَاۤ اَعْیُنَهُمْ فَذُوْقُوْا عَذَابِیْ وَ نُذُرِ Open ayah 54:37 in the Quran reader
اور اسے پھسلا کر اس کے مہمان اڑانے چاہے تو ہم ان کی آنکھیں میٹ دیں پس میرے عذاب کا اور میرے ڈرانے کا مزہ چکھو
وَ لَقَدْ صَبَّحَهُمْ بُكْرَةً عَذَابٌ مُّسْتَقِرٌّۚ Open ayah 54:38 in the Quran reader
اور صیح کو سویرے ہی ان کو ٹھہرے ہوئے عذاب نے آپکڑا
فَذُوْقُوْا عَذَابِیْ وَ نُذُرِ Open ayah 54:39 in the Quran reader
تو میرا عذاب اور میرا ڈرانا چکھو
وَ لَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ۠ Open ayah 54:40 in the Quran reader
اور ہم نے سمجھنے کے لئے قرآن (ف 1) کو آسان کردیا ہے ۔ پھر کوئی نصیحت قبول کرنے والا ہے ؟