50. Surah Qaaf
قThe letter Qaaf · 45 ayahsسراج البیان
قٓ١ۚ۫ وَ الْقُرْاٰنِ الْمَجِیْدِۚ Open ayah 50:1 in the Quran reader
ق ۔ اس قرآن بڑے شان والے کی قسم
بَلْ عَجِبُوْۤا اَنْ جَآءَهُمْ مُّنْذِرٌ مِّنْهُمْ فَقَالَ الْكٰفِرُوْنَ هٰذَا شَیْءٌ عَجِیْبٌۚ Open ayah 50:2 in the Quran reader
بلکہ انہیں تعجب ہوا کہ ان کے انہیں میں سے ایک ڈرانے والا آیا ہے پس کافروں نے کہا کہ یہ عجیب شئے ہے
ءَاِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا١ۚ ذٰلِكَ رَجْعٌۢ بَعِیْدٌ Open ayah 50:3 in the Quran reader
بھلا جب ہم مرگئے اور مٹی ہوگئے (تو کیا ہم پھر زندہ کئے جائینگے) یہ دوبارہ زندہ ہونا تو بہت (ہی عقل) سے دور ہے
قَدْ عَلِمْنَا مَا تَنْقُصُ الْاَرْضُ مِنْهُمْ١ۚ وَ عِنْدَنَا كِتٰبٌ حَفِیْظٌ Open ayah 50:4 in the Quran reader
ان (آدمیوں) میں سے جتنا زمین گھٹاتی ہے ہمیں معلوم ہے اور ہمارے پاس ایک یاد رکھنے والی کتاب ہے
بَلْ كَذَّبُوْا بِالْحَقِّ لَمَّا جَآءَهُمْ فَهُمْ فِیْۤ اَمْرٍ مَّرِیْجٍ Open ayah 50:5 in the Quran reader
بلکہ انہوں نے حق کو جبکہ وہ ان کے پاس آچکا جھٹلایا سو وہ الجھی بات میں پڑے ہوئے ہیں
اَفَلَمْ یَنْظُرُوْۤا اِلَى السَّمَآءِ فَوْقَهُمْ كَیْفَ بَنَیْنٰهَا وَ زَیَّنّٰهَا وَ مَا لَهَا مِنْ فُرُوْجٍ Open ayah 50:6 in the Quran reader
کیا انہوں نے اپنے اوپر آسمان کی طرف نہیں دیکھا ۔ کہ کیونکر ہم نے اسے بنایا اور زینت دی ۔ اور اس میں کوئی سوراخ نہیں
وَ الْاَرْضَ مَدَدْنٰهَا وَ اَلْقَیْنَا فِیْهَا رَوَاسِیَ وَ اَنْۢبَتْنَا فِیْهَا مِنْ كُلِّ زَوْجٍۭ بَهِیْجٍۙ Open ayah 50:7 in the Quran reader
اور زمین کو ہم نے پھیلایا اور اس میں پہاڑ ڈال دیئے ۔ اور اس میں ہر قسم کی رونق کی چیز اگائی
تَبْصِرَةً وَّ ذِكْرٰى لِكُلِّ عَبْدٍ مُّنِیْبٍ Open ayah 50:8 in the Quran reader
مقصود اس سے ہر ایک رجوع (ف 1) لانے والے بندے کو راہ دکھلانا اور نصیحت کرنا ہے
وَ نَزَّلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً مُّبٰرَكًا فَاَنْۢبَتْنَا بِهٖ جَنّٰتٍ وَّ حَبَّ الْحَصِیْدِۙ Open ayah 50:9 in the Quran reader
اور ہم نے آسمان سے برکت کا پانی اتارا پھر اس سے باغ اور کتنے کھیت اگائے
وَ النَّخْلَ بٰسِقٰتٍ لَّهَا طَلْعٌ نَّضِیْدٌۙ Open ayah 50:10 in the Quran reader
اور کھجور کے لمبے درخت جن پر تہ بر تہ خوشہ ہیں
رِّزْقًا لِّلْعِبَادِ١ۙ وَ اَحْیَیْنَا بِهٖ بَلْدَةً مَّیْتًا١ؕ كَذٰلِكَ الْخُرُوْجُ Open ayah 50:11 in the Quran reader
جو بندوں کے لئے روزی ہے اور اس پانی سے ہم نے مردہ (ف 2) شہرکو جلایا (اسی طرح) قبروں سے نکلنا ہے
كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوْحٍ وَّ اَصْحٰبُ الرَّسِّ وَ ثَمُوْدُۙ Open ayah 50:12 in the Quran reader
اس سے پہلے قوم نوح اور کنوئیں والوں اور ثمود نے جھٹلایا تھا
وَ عَادٌ وَّ فِرْعَوْنُ وَ اِخْوَانُ لُوْطٍۙ Open ayah 50:13 in the Quran reader
اور قوم عاد اور فرعون اور لوط کے بھائیوں
وَّ اَصْحٰبُ الْاَیْكَةِ وَ قَوْمُ تُبَّعٍ١ؕ كُلٌّ كَذَّبَ الرُّسُلَ فَحَقَّ وَعِیْدِ Open ayah 50:14 in the Quran reader
اور ان کے رہنے والوں اور قوم تبع سب نے رسولوں کو جھٹلایا سو میرے عذاب (ف 1) کا وعدہ ان پر راست آیا
اَفَعَیِیْنَا بِالْخَلْقِ الْاَوَّلِ١ؕ بَلْ هُمْ فِیْ لَبْسٍ مِّنْ خَلْقٍ جَدِیْدٍ۠ Open ayah 50:15 in the Quran reader
کیا ہم پہلی بار پیدا کرکے تھک گئے ہیں ؟ کوئی نہیں بلکہ انہیں نئی پیدائش میں شک ہے
وَ لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ وَ نَعْلَمُ مَا تُوَسْوِسُ بِهٖ نَفْسُهٗ١ۖۚ وَ نَحْنُ اَقْرَبُ اِلَیْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِیْدِ Open ayah 50:16 in the Quran reader
اور ہم نے آدمی کو پیدا کیا اور ہمیں معلوم ہیں ۔ جو باتیں اس کے جی آتی ہیں اور ہم دھڑکتی رگ جان سے زیادہ اس کے قریب (ف 1) ہیں
اِذْ یَتَلَقَّى الْمُتَلَقِّیٰنِ عَنِ الْیَمِیْنِ وَ عَنِ الشِّمَالِ قَعِیْدٌ Open ayah 50:17 in the Quran reader
جبکہ وہ لینے والے داہنے بائیں بیٹھے لیتے رہتے ہیں ۔ (یعنی انسان) کو کلمہ زبان سے نکالتا ہے دو فرشتے اس کو لکھے جاتے ہیں
مَا یَلْفِظُ مِنْ قَوْلٍ اِلَّا لَدَیْهِ رَقِیْبٌ عَتِیْدٌ Open ayah 50:18 in the Quran reader
ممکن نہیں کہ آدمی کوئی کلمہ زبان سے نکالے اور اس کے پاس ایک نگہبان تیار نہ ہو
وَ جَآءَتْ سَكْرَةُ الْمَوْتِ بِالْحَقِّ١ؕ ذٰلِكَ مَا كُنْتَ مِنْهُ تَحِیْدُ Open ayah 50:19 in the Quran reader
اور موت کی بیہوشی جس کا آنا یقینی ہے آکر رہے گا یہ وہ ہے جس سے تو بدکتا تھا
وَ نُفِخَ فِی الصُّوْرِ١ؕ ذٰلِكَ یَوْمُ الْوَعِیْدِ Open ayah 50:20 in the Quran reader
اور نرسنگا پھونکا جائے گا ۔ یہ عذاب کے وعدہ کا دن ہے
وَ جَآءَتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّعَهَا سَآئِقٌ وَّ شَهِیْدٌ Open ayah 50:21 in the Quran reader
اور ہر شخص آئے گا ، اس کے ساتھ ایک ہانکنے والا اور ایک گواہ ہوگا
لَقَدْ كُنْتَ فِیْ غَفْلَةٍ مِّنْ هٰذَا فَكَشَفْنَا عَنْكَ غِطَآءَكَ فَبَصَرُكَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ Open ayah 50:22 in the Quran reader
تو اس سے غفلت میں تھا ۔ اب ہم نے تجھ سے تیرا پردہ (ف 1) ہٹا دیا ۔ سو آج تیری نگاہ تیز ہے
وَ قَالَ قَرِیْنُهٗ هٰذَا مَا لَدَیَّ عَتِیْدٌؕ Open ayah 50:23 in the Quran reader
اور اس کا ہم نشین (فرشتہ) بولا کہ جو کچھ میرے پاس تھا یہ حاضر ہے (اعمالنامہ)
اَلْقِیَا فِیْ جَهَنَّمَ كُلَّ كَفَّارٍ عَنِیْدٍۙ Open ayah 50:24 in the Quran reader
اے دونوں فرشتوں ہر کافر سرکش کو دوزخ میں ڈال دو
مَّنَّاعٍ لِّلْخَیْرِ مُعْتَدٍ مُّرِیْبِۙ Open ayah 50:25 in the Quran reader
نیکی سے روکنے والے حد سے باہر نکل جانے والے شک لانے والے کو
اِ۟لَّذِیْ جَعَلَ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَاَلْقِیٰهُ فِی الْعَذَابِ الشَّدِیْدِ Open ayah 50:26 in the Quran reader
جس نے اللہ کے ساتھ اور معبود ٹھہرایا تو تم دونوں اسے سخت عذاب میں ڈال دو
قَالَ قَرِیْنُهٗ رَبَّنَا مَاۤ اَطْغَیْتُهٗ وَ لٰكِنْ كَانَ فِیْ ضَلٰلٍۭ بَعِیْدٍ Open ayah 50:27 in the Quran reader
اس کا ہم نشین (شیطان) کہے گا کہ اے ہمارے رب میں نے اسے سرکش نہیں بنایا پر وہ خود پہلے درجے کی گمراہی میں تھا
قَالَ لَا تَخْتَصِمُوْا لَدَیَّ وَ قَدْ قَدَّمْتُ اِلَیْكُمْ بِالْوَعِیْدِ Open ayah 50:28 in the Quran reader
اللہ کہے گا کہ میرے پاس تم جھگڑا نہ کرو اور میں تمہارے پاس پہلے ہی ودہ عذاب پہنچا چکا تھا
مَا یُبَدَّلُ الْقَوْلُ لَدَیَّ وَ مَاۤ اَنَا بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِیْدِ۠ Open ayah 50:29 in the Quran reader
میرے پاس بات نہیں بدلتی اور میں بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں ہوں
یَوْمَ نَقُوْلُ لِجَهَنَّمَ هَلِ امْتَلَاْتِ وَ تَقُوْلُ هَلْ مِنْ مَّزِیْدٍ Open ayah 50:30 in the Quran reader
جس دن ہم دوزخ سے پوچھیں گے کہ تو بھر چکی ؟ اور وہ کہے گی کہ کچھ (ف 1) اور بھی ہے
وَ اُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِیْنَ غَیْرَ بَعِیْدٍ Open ayah 50:31 in the Quran reader
اور بہشت متقیوں کے قریب کی جائے گی دور نہ ہوگی
هٰذَا مَا تُوْعَدُوْنَ لِكُلِّ اَوَّابٍ حَفِیْظٍۚ Open ayah 50:32 in the Quran reader
یہ وہ ہے جس کا وعدہ تمہیں ملا تھا ہر ایک رجوع لانے والے ادب نگاہ رکھنے والے کے لئے
مَنْ خَشِیَ الرَّحْمٰنَ بِالْغَیْبِ وَ جَآءَ بِقَلْبٍ مُّنِیْبِۙ Open ayah 50:33 in the Quran reader
جو بن دیکھے رحمن سے ڈرا اور رجوع کرنے والا مال دل سے کر آیا
اِ۟دْخُلُوْهَا بِسَلٰمٍ١ؕ ذٰلِكَ یَوْمُ الْخُلُوْدِ Open ayah 50:34 in the Quran reader
سل امتی کے ساتھ اس میں داخل ہو یہ ہمیشگی کا دن ہے
لَهُمْ مَّا یَشَآءُوْنَ فِیْهَا وَ لَدَیْنَا مَزِیْدٌ Open ayah 50:35 in the Quran reader
وہاں ان کے لئے جو چاہیں گے موجود ہے اور ہمارے پاس زیادہ بھی ہے
وَ كَمْ اَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنْ قَرْنٍ هُمْ اَشَدُّ مِنْهُمْ بَطْشًا فَنَقَّبُوْا فِی الْبِلَادِ١ؕ هَلْ مِنْ مَّحِیْصٍ Open ayah 50:36 in the Quran reader
اور ان سے پہلے ہم نے کتنی ہی امتیں ہلاک کر ماریں جو قوت میں ان سے سخت تھے ۔ پھر انہوں نے شہروں میں تفتیش کی کہ کہیں بھاگنے کا ٹھکانا بھی ہے ؟
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَذِكْرٰى لِمَنْ كَانَ لَهٗ قَلْبٌ اَوْ اَلْقَى السَّمْعَ وَ هُوَ شَهِیْدٌ Open ayah 50:37 in the Quran reader
بیشک اس میں اس شخص کے لئے نصیحت ہے ۔ جس کے اندر دل ہے یا دل لگا کر کان لگائیے (ف 1)