44. Surah Ad-Dukhaan
الدخانThe Smoke · 59 ayahsسراج البیان
وَ مَا خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَا لٰعِبِیْنَ Open ayah 44:38 in the Quran reader
اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو ان میں ہے اس کو کھیل نہیں (ف 1) بنایا
مَا خَلَقْنٰهُمَاۤ اِلَّا بِالْحَقِّ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ Open ayah 44:39 in the Quran reader
ہم نے تو ان کو ٹھیک کام پر پیدا کیا ہے ۔ لیکن ان میں بہت لوگ نہیں جانتے
اِنَّ یَوْمَ الْفَصْلِ مِیْقَاتُهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ Open ayah 44:40 in the Quran reader
بیشک ان سب کا وعدہ فیصلے کا دن ہے
یَوْمَ لَا یُغْنِیْ مَوْلًى عَنْ مَّوْلًى شَیْئًا وَّ لَا هُمْ یُنْصَرُوْنَۙ Open ayah 44:41 in the Quran reader
جس دن کوئی دوست کسی دوست کے کچھ کام نہ آئیگا اور نہ انہیں مدد ملے گی
اِلَّا مَنْ رَّحِمَ اللّٰهُ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ Open ayah 44:42 in the Quran reader
مگر جس پر اللہ نے رحم کیا بیشک وہی ہے غالب مہربان
اِنَّ شَجَرَتَ الزَّقُّوْمِۙ Open ayah 44:43 in the Quran reader
کچھ شک نہیں کہ تھوہر کا درخت
طَعَامُ الْاَثِیْمِ٤ۖۛۚ Open ayah 44:44 in the Quran reader
گنہگار کا کھانا ہے
كَالْمُهْلِ١ۛۚ یَغْلِیْ فِی الْبُطُوْنِۙ Open ayah 44:45 in the Quran reader
پگھلے ہوئے تانبے کی طرف پیٹوں میں جوش مارتا ہے
كَغَلْیِ الْحَمِیْمِ Open ayah 44:46 in the Quran reader
جیسے کھولتا پانی
خُذُوْهُ فَاعْتِلُوْهُ اِلٰى سَوَآءِ الْجَحِیْمِۗۖ Open ayah 44:47 in the Quran reader
پکڑو اس (آدمی کو) پھر گھسیٹتے ہوئے دوزخ کے بیچوں بیچ لیجاؤ
ثُمَّ صُبُّوْا فَوْقَ رَاْسِهٖ مِنْ عَذَابِ الْحَمِیْمِؕ Open ayah 44:48 in the Quran reader
پھر اس کے سر پر پانی کا عذاب ڈال دو
ذُقْ١ۙۚ اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْكَرِیْمُ Open ayah 44:49 in the Quran reader
مزاچکھ تو ہی بڑا عزت والا سردار ہے
اِنَّ هٰذَا مَا كُنْتُمْ بِهٖ تَمْتَرُوْنَ Open ayah 44:50 in the Quran reader
بیشک یہ وہی ہے جس میں تم شک کرتے تھے
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ مَقَامٍ اَمِیْنٍۙ Open ayah 44:51 in the Quran reader
بیشک متقی چین کی جگہ میں ہوں گے
فِیْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۚۙ Open ayah 44:52 in the Quran reader
باغوں اور چشموں میں
یَّلْبَسُوْنَ مِنْ سُنْدُسٍ وَّ اِسْتَبْرَقٍ مُّتَقٰبِلِیْنَۚۙ Open ayah 44:53 in the Quran reader
باریک اور گاڑھے ریشم کی پوشاک پہنیں گے ۔ ایک دوسرے کی طرف منہ کئے ہوں گے
كَذٰلِكَ١۫ وَ زَوَّجْنٰهُمْ بِحُوْرٍ عِیْنٍؕ Open ayah 44:54 in the Quran reader
اس طرح ہوگا اور گورے رنگ کی بڑی بڑی آنکھوں والی عورتیں ان سے بیاہ دینگے
یَدْعُوْنَ فِیْهَا بِكُلِّ فَاكِهَةٍ اٰمِنِیْنَۙ Open ayah 44:55 in the Quran reader
ہر ایک میوہ خاطر جمعی سے وہاں منگوالیں گے
لَا یَذُوْقُوْنَ فِیْهَا الْمَوْتَ اِلَّا الْمَوْتَةَ الْاُوْلٰى١ۚ وَ وَقٰىهُمْ عَذَابَ الْجَحِیْمِۙ Open ayah 44:56 in the Quran reader
وہاں سوائے اس موت کے جو پہلے مرچکے اور موت نہ چکھیں گے اور انہیں عذاب جہنم سے اللہ نے بچا لیا
فَضْلًا مِّنْ رَّبِّكَ١ؕ ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ Open ayah 44:57 in the Quran reader
یہ تیرے رب کا فضل ہے ۔ یہی بڑی مراد ملنی ہے
فَاِنَّمَا یَسَّرْنٰهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَ Open ayah 44:58 in the Quran reader
سو ہم نے یہ قرآن تیری بولی میں آسان (ف 1) کردیا ۔ شاید وہ نصیحت قبول کریں
فَارْتَقِبْ اِنَّهُمْ مُّرْتَقِبُوْنَ۠ Open ayah 44:59 in the Quran reader
اب تو بھی راہ دیکھ اور وہ بھی راہ دیکھتے ہیں