19. Surah Maryam
مريمMary · 98 ayahsسراج البیان
وَ اذْكُرْ فِی الْكِتٰبِ اِبْرٰهِیْمَ١ؕ۬ اِنَّهٗ كَانَ صِدِّیْقًا نَّبِیًّا Open ayah 19:41 in the Quran reader
اور کتاب میں ابراہیم (علیہ السلام) کا ذکر کر ، بیشک وہ سچا نبی تھا (ف 1) ۔
اِذْ قَالَ لِاَبِیْهِ یٰۤاَبَتِ لِمَ تَعْبُدُ مَا لَا یَسْمَعُ وَ لَا یُبْصِرُ وَ لَا یُغْنِیْ عَنْكَ شَیْئًا Open ayah 19:42 in the Quran reader
جب اس نے اپنے باپ سے کہا کہ ابا جان تم اسے کیوں پوجتے ہو جو نہ سن سکے اور نہ دیکھ سکے اور نہ تمہارے کچھ کام آئے ۔
یٰۤاَبَتِ اِنِّیْ قَدْ جَآءَنِیْ مِنَ الْعِلْمِ مَا لَمْ یَاْتِكَ فَاتَّبِعْنِیْۤ اَهْدِكَ صِرَاطًا سَوِیًّا Open ayah 19:43 in the Quran reader
اے میرے باپ مجھے وہ علم ملا ہے جو تجھے نہیں ملا سو تو میرے تابع ہوجا ، میں تجھے سیدھی راہ دکھلاوں گا ،
یٰۤاَبَتِ لَا تَعْبُدِ الشَّیْطٰنَ١ؕ اِنَّ الشَّیْطٰنَ كَانَ لِلرَّحْمٰنِ عَصِیًّا Open ayah 19:44 in the Quran reader
اے میرے باپ شیطان کی عبادت نہ کر شیطان رحمن کا نافرمان ہے ۔
یٰۤاَبَتِ اِنِّیْۤ اَخَافُ اَنْ یَّمَسَّكَ عَذَابٌ مِّنَ الرَّحْمٰنِ فَتَكُوْنَ لِلشَّیْطٰنِ وَلِیًّا Open ayah 19:45 in the Quran reader
اے میرے باپ میں ڈرتا ہوں کہ رحمن کی طرف سے تجھ پر عذاب آجائے اور پھر تو شیطان کا ساتھی ہوجائے ۔
قَالَ اَرَاغِبٌ اَنْتَ عَنْ اٰلِهَتِیْ یٰۤاِبْرٰهِیْمُ١ۚ لَئِنْ لَّمْ تَنْتَهِ لَاَرْجُمَنَّكَ وَ اهْجُرْنِیْ مَلِیًّا Open ayah 19:46 in the Quran reader
بولا اے ابراہیم (علیہ السلام) کیا تو میرے معبودوں سے پھرا ہوا ہے ۔ ؟ اگر تو باز نہ آئے گا تو میں تجھ پر سن گروں گا اور چلا جا مدت تک مجھ سے دور ۔
قَالَ سَلٰمٌ عَلَیْكَ١ۚ سَاَسْتَغْفِرُ لَكَ رَبِّیْ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ بِیْ حَفِیًّا Open ayah 19:47 in the Quran reader
ابراہیم (علیہ السلام) بولا سلام علیک (یعنی میں چلا ) اپنے رب سے تیرے لئے مغفرت مانگوں گا وہ مجھ پر مہربان ہے (ف 1) ۔
وَ اَعْتَزِلُكُمْ وَ مَا تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَ اَدْعُوْا رَبِّیْ١ۖ٘ عَسٰۤى اَلَّاۤ اَكُوْنَ بِدُعَآءِ رَبِّیْ شَقِیًّا Open ayah 19:48 in the Quran reader
اور میں تم سے اور جن کو تم خدا کے سوا پکارتے ہو ان سے یک سو ہوتا ہوں اور اپنے رب کو پکارتا ہوں اور امید ہے کہ میں اپنے رب سے دعا کرکے بےنصیب نہ ہوں گا ،
فَلَمَّا اعْتَزَلَهُمْ وَ مَا یَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ۙ وَهَبْنَا لَهٗۤ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَ١ؕ وَ كُلًّا جَعَلْنَا نَبِیًّا Open ayah 19:49 in the Quran reader
پھر جب وہ ان سے اور اللہ کے سوا ان کے معبودوں کو جنہیں وہ پکارتے تھے یک سو ہوا تو ہم نے اسے اسحاق (علیہ السلام) اور یعقوب (علیہ السلام) بخشا ، اور ہر ایک کو ہم نے نبی بنا یا (ف 2) ۔
وَ وَهَبْنَا لَهُمْ مِّنْ رَّحْمَتِنَا وَ جَعَلْنَا لَهُمْ لِسَانَ صِدْقٍ عَلِیًّا۠ Open ayah 19:50 in the Quran reader
اور ان (تینوں) کو ہم نے اپنی رحمت سے (سب کچھ) دیا اور ہم نے ان کے سچا بول اونچا رکھا ۔
وَ اذْكُرْ فِی الْكِتٰبِ مُوْسٰۤى١٘ اِنَّهٗ كَانَ مُخْلَصًا وَّ كَانَ رَسُوْلًا نَّبِیًّا Open ayah 19:51 in the Quran reader
اور کتاب میں موسیٰ (علیہ السلام) کا ذکر کر ، بیشک وہ چنا ہوا اور رسول نبی تھا ۔
وَ نَادَیْنٰهُ مِنْ جَانِبِ الطُّوْرِ الْاَیْمَنِ وَ قَرَّبْنٰهُ نَجِیًّا Open ayah 19:52 in the Quran reader
اور ہم نے اسے کوہ طور کی داہنی جانب سے پکارا اور بھید بتانے کو اسے اپنے نزدیک کیا ۔
وَ وَهَبْنَا لَهٗ مِنْ رَّحْمَتِنَاۤ اَخَاهُ هٰرُوْنَ نَبِیًّا Open ayah 19:53 in the Quran reader
اور ہم نے اپنی رحمت سے اسے اس کا بھائی ہارون نبی بخشا (ف 1) ۔
وَ اذْكُرْ فِی الْكِتٰبِ اِسْمٰعِیْلَ١٘ اِنَّهٗ كَانَ صَادِقَ الْوَعْدِ وَ كَانَ رَسُوْلًا نَّبِیًّاۚ Open ayah 19:54 in the Quran reader
اور کتاب میں اسماعیل (علیہ السلام) کو یاد کر ، وہ وعدے کا سچا اور رسول نبی تھا ۔
وَ كَانَ یَاْمُرُ اَهْلَهٗ بِالصَّلٰوةِ وَ الزَّكٰوةِ١۪ وَ كَانَ عِنْدَ رَبِّهٖ مَرْضِیًّا Open ayah 19:55 in the Quran reader
اور اپنے گھر والوں کو نماز اور زکوۃ کا حکم دیتا تھا اور اپنے رب کے نزدیک پسندیدہ تھا (ف 2) ۔
وَ اذْكُرْ فِی الْكِتٰبِ اِدْرِیْسَ١٘ اِنَّهٗ كَانَ صِدِّیْقًا نَّبِیًّاۗۙ Open ayah 19:56 in the Quran reader
اور کتاب میں ادریس (علیہ السلام) کا ذکر کر ، بیشک وہ سچا نبی تھا (ف 3) ۔
وَّ رَفَعْنٰهُ مَكَانًا عَلِیًّا Open ayah 19:57 in the Quran reader
اور ہم نے اسے اونچے مکان پر اٹھا لیا ،
اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ اَنْعَمَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ مِّنَ النَّبِیّٖنَ مِنْ ذُرِّیَّةِ اٰدَمَ١ۗ وَ مِمَّنْ حَمَلْنَا مَعَ نُوْحٍ١٘ وَّ مِنْ ذُرِّیَّةِ اِبْرٰهِیْمَ وَ اِسْرَآءِیْلَ١٘ وَ مِمَّنْ هَدَیْنَا وَ اجْتَبَیْنَا١ؕ اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِمْ اٰیٰتُ الرَّحْمٰنِ خَرُّوْا سُجَّدًا وَّ بُكِیًّا۩ Open ayah 19:58 in the Quran reader
یہ وہ ہیں جو اولاد آدم میں سے نبیوں میں ہیں جن پر اللہ نے فضل کیا اور ان کی نسل ہیں جنہیں ہم نے نوح (علیہ السلام) کے ساتھ (کشتی میں) چڑھا لیا تھا ، اور اولاد میں سے ابراہیم ، اسرائیل کی ار ان میں سے جنہیں ہم نے ہدایت کی اور برگزیدہ کیا (ف 1) ۔ جب رحمن کی آیتیں ان کے سامنے پڑھی جاتی تھیں تو روتے ہوئے سجدہ میں گر پڑتے تھے ۔
فَخَلَفَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ اَضَاعُوا الصَّلٰوةَ وَ اتَّبَعُوا الشَّهَوٰتِ فَسَوْفَ یَلْقَوْنَ غَیًّاۙ Open ayah 19:59 in the Quran reader
پھر ان کی جگہ ایسے ناخلف لوگ جانشین ہوئے کہ نماز چھوڑ دی اور شہوتوں کے تابع ہوئے سو عنقریب ان کو ان کی گمراہی کی سزا ملے گی ، (ف 2) ۔
اِلَّا مَنْ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحًا فَاُولٰٓئِكَ یَدْخُلُوْنَ الْجَنَّةَ وَ لَا یُظْلَمُوْنَ شَیْئًاۙ Open ayah 19:60 in the Quran reader
مگر جنہوں نے توبہ کی اور ایمان لائے اور نیک کام کئے سو وہ بہشت میں داخل ہوں گے اور ان پر کچھ ظلم نہ ہوگا ۔
جَنّٰتِ عَدْنِ اِ۟لَّتِیْ وَعَدَ الرَّحْمٰنُ عِبَادَهٗ بِالْغَیْبِ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ وَعْدُهٗ مَاْتِیًّا Open ayah 19:61 in the Quran reader
ہمیشہ رہنے کے باغ جن کا رحمن نے بن دیکھے اپنے بندوں سے وعدہ کیا ، بیشک اس کا وعدہ آنے والا ہے (ف 1) ۔
لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا اِلَّا سَلٰمًا١ؕ وَ لَهُمْ رِزْقُهُمْ فِیْهَا بُكْرَةً وَّ عَشِیًّا Open ayah 19:62 in the Quran reader
وہاں بیہودہ بات نہ سنیں گے مگر سلام اور ان کا رزق صبح اور شام وہاں انہیں ملا کرے گا ۔
تِلْكَ الْجَنَّةُ الَّتِیْ نُوْرِثُ مِنْ عِبَادِنَا مَنْ كَانَ تَقِیًّا Open ayah 19:63 in the Quran reader
یہی جنت ہے جس کا ہم اپنے بندوں میں سے ان لوگوں کو وارث کریں گے جو متقی ہیں ۔
وَ مَا نَتَنَزَّلُ اِلَّا بِاَمْرِ رَبِّكَ١ۚ لَهٗ مَا بَیْنَ اَیْدِیْنَا وَ مَا خَلْفَنَا وَ مَا بَیْنَ ذٰلِكَ١ۚ وَ مَا كَانَ رَبُّكَ نَسِیًّاۚ Open ayah 19:64 in the Quran reader
اور ہم بغیر تیرے رب کے حکم کے نہیں اترتے ، جو ہمارے آگے اور جو اور جو ہمارے پیچھے اور جو اس درمیان میں سے اسی اللہ کا ہے اور تیرا رب بھولنے والا نہیں ۔
رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا فَاعْبُدْهُ وَ اصْطَبِرْ لِعِبَادَتِهٖ١ؕ هَلْ تَعْلَمُ لَهٗ سَمِیًّا۠ Open ayah 19:65 in the Quran reader
وہ آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیانی اشیاء کا رب ہے سو تو اس کی عبادت کر اور اس کی عبادت پر قائم رہ کیا تو اس کے نام کا سا کوئی پہچانتا ہے ؟ ۔
وَ یَقُوْلُ الْاِنْسَانُ ءَاِذَا مَا مِتُّ لَسَوْفَ اُخْرَجُ حَیًّا Open ayah 19:66 in the Quran reader
اور انسان کہتا ہے کہ جب میں مر گیا تو کیا پھر زندہ کر کے (قبر سے) نکالا جاؤں گا ؟ ۔
اَوَ لَا یَذْكُرُ الْاِنْسَانُ اَنَّا خَلَقْنٰهُ مِنْ قَبْلُ وَ لَمْ یَكُ شَیْئًا Open ayah 19:67 in the Quran reader
کیا انسان یاد نہیں کرتا کہ ہم نے اسے پہلے بنایا اور وہ کچھ شے نہ تھا ۔
فَوَرَبِّكَ لَنَحْشُرَنَّهُمْ وَ الشَّیٰطِیْنَ ثُمَّ لَنُحْضِرَنَّهُمْ حَوْلَ جَهَنَّمَ جِثِیًّاۚ Open ayah 19:68 in the Quran reader
سو تیرے رب کی قسم ہم انہیں اور شیطانوں کو اکٹھا کریں گے پھر ہم انہیں گھٹنوں پر گرے ہوئے جہنم کے گرد حاضر کریں گے ۔
ثُمَّ لَنَنْزِعَنَّ مِنْ كُلِّ شِیْعَةٍ اَیُّهُمْ اَشَدُّ عَلَى الرَّحْمٰنِ عِتِیًّاۚ Open ayah 19:69 in the Quran reader
پھر ہم ہر فرقہ میں سے اسے جو رحمن پر سب سے زیادہ اکڑتا تھا کھینچ کر الگ کریں گے ۔ (ف 1) ۔
ثُمَّ لَنَحْنُ اَعْلَمُ بِالَّذِیْنَ هُمْ اَوْلٰى بِهَا صِلِیًّا Open ayah 19:70 in the Quran reader
پھر ہم انہیں خوب پہچانتے ہیں ، جو دوزخ میں داخل ہونے کے زیادہ لائق ہیں ۔
وَ اِنْ مِّنْكُمْ اِلَّا وَارِدُهَا١ۚ كَانَ عَلٰى رَبِّكَ حَتْمًا مَّقْضِیًّاۚ Open ayah 19:71 in the Quran reader
اور تم میں سے ایک بھی نہیں ہے مگر اس پر ضرور پہنچے گا ، یہ وعدہ تیرے رب پر لازم ہے اور مقرر کیا گیا ، (ف 2) ۔
ثُمَّ نُنَجِّی الَّذِیْنَ اتَّقَوْا وَّ نَذَرُ الظّٰلِمِیْنَ فِیْهَا جِثِیًّا Open ayah 19:72 in the Quran reader
پھر ہم متقیوں کو (وہاں سے) نجات دیں گے اور ظالموں کو اسی میں اوندھا پڑا چھوڑ دیں گے ۔
وَ اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِمْ اٰیٰتُنَا بَیِّنٰتٍ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا١ۙ اَیُّ الْفَرِیْقَیْنِ خَیْرٌ مَّقَامًا وَّ اَحْسَنُ نَدِیًّا Open ayah 19:73 in the Quran reader
اور جب ہماری کھلی آیتیں ان کے سامنے پڑھی جاتی ہیں تو کافر لوگ مسلمانوں سے کہتے ہیں کہ ہم دونوں فرقوں میں سے مرتبہ اور مجلس میں سے مرتب اور مجلس (یعنی سوسائٹی) میں کون بہتر اور اچھا ہے ۔
وَ كَمْ اَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنْ قَرْنٍ هُمْ اَحْسَنُ اَثَاثًا وَّ رِءْیًا Open ayah 19:74 in the Quran reader
اور ہم ان سے پہلے بہت سی جماعتوں کو جو سامان اور نمود میں اس سے اچھی تھیں ، ہلاک کرچکے ہیں ۔
قُلْ مَنْ كَانَ فِی الضَّلٰلَةِ فَلْیَمْدُدْ لَهُ الرَّحْمٰنُ مَدًّا١ۚ۬ حَتّٰۤى اِذَا رَاَوْا مَا یُوْعَدُوْنَ اِمَّا الْعَذَابَ وَ اِمَّا السَّاعَةَ١ؕ فَسَیَعْلَمُوْنَ مَنْ هُوَ شَرٌّ مَّكَانًا وَّ اَضْعَفُ جُنْدًا Open ayah 19:75 in the Quran reader
تو کہہ جو گمراہی میں ہے ، سو چاہئے کہ رحمن اسے (گمراہی میں) لمبا کھینچے ، یہاں تک کہ جب دیکھیں گے وہ چیز جس کا وعدہ کیا جاتا ہے ، (یعنی) یا عذاب ، اور یا قیامت ، تب جانیں گے کہ کون رتبہ میں برا اور فوج میں کمزور تھا (ف 1) ۔