108. Surah Al-Kawthar
الكوثرAbundance · 3 ayahsسراج البیان
اِنَّاۤ اَعْطَیْنٰكَ الْكَوْثَرَؕ Open ayah 108:1 in the Quran reader
(اے نبی ! ) ہم نے تجھے کوثر دی
فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَ انْحَرْؕ Open ayah 108:2 in the Quran reader
سو تو اپنے رب کے لئے نماز پڑھ اور قربانی کر
اِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْاَبْتَرُ۠ Open ayah 108:3 in the Quran reader
بیشک جو تیرا دشمن ہے ، وہی بےنام ہے
سورة الکوثر
عین اس وقت جب حضور ﷺ کو ناکامی اور نامرادی کے طعنے دئے جارہے تھے اور اپنی کامرانیوں پر مسرت واجتہاج کا اظہار کیا جارہا تھا ۔ عین اس وقت جب کہ مکہ کی سرزمین بھی آپ ﷺ کے عقیدت مندوں کے لئے باوجود وسعت کے تنگ ہورہی تھی اور کفار کے دام دایلنے یہ تھے ۔ کہ اس شمع ہدایت وعرفان کو یک قلم بجھا دیا جائے ۔ یہ بشارت نازل ہوئی کہ اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو خیر کثیر کے انعامات سے نوازا ہے ۔ آپ ﷺ کے رتبہ ودرجہ میں اضافہ ہوگا آپ ﷺ کے اعوان وانصار بڑھیں گے اور آپ ﷺ کے فتوحات مادی وروحانی کا دائرہ وسیع ہوگا ۔ اس لئے آپ ﷺ گھبرائیں نہیں اور برابر صبروسکون کے ساتھ اپنے رب کی عیادت کریں اور اس کے لئے قربانی کرنے میں مصروف رہیں ۔ آپ ﷺ کے دشمن سب کے سب رسوا ہوں گے ۔ ذلیل ہوں گے اور بےنام ونشان ہوجائیں گے ۔ دیکھ لیجئے کہ آج اس محمد ﷺ کا نام زندہ ہے جس کی انتہائی مخالفت کی جاتی تھی اور ان لوگوں کا وجود تک نظر نہیں آتا ، جو مخالف تھے ۔
حل لغات :۔ الماعون ۔ ہر معونت کی چیز الکوثر ۔ خیر کثیر وانحر ۔ قربانی کر الابتر ۔ بےنام ۔ بےاولاد ۔