95. Surah At-Tin

التينThe Fig · 8 ayahsتفسیرِ سعدی

Ayah 95:1

وَ التِّیْنِ وَ الزَّیْتُوْنِۙ Open ayah 95:1 in the Quran reader

انجیر کی قسم اور زیتون کی

(وَالتِّيْنِ ) انجیر کا معروف درخت اور اسی طرح (الزَّيْتُوْنِ ) زیتون بھی ایک معروف درخت ہے۔ اللہ تبارک تعالیٰ نے ان دونوں کی قسم ان کے اور ان کے پھل کے کثیر الفوائد ہونے کی بنا پر کھائی ہے نیز اس بنا پر قسم کھائی ہے کہ ان دونوں درختوں کی ارض شام (فلسطین) میں جو حضرت عیسیٰ ابن مریم کی نبوت کا محل ومقامل ہے کثرت ہے۔
Ayah 95:2

وَ طُوْرِ سِیْنِیْنَۙ Open ayah 95:2 in the Quran reader

اور طور سینین کی

(وَطُوْرِ سِيْنِيْنَ ) طور سینا کی قسم۔ جو حضرت موسیٰ کی نبوت کا مقام ہے۔
Ayah 95:3

وَ هٰذَا الْبَلَدِ الْاَمِیْنِۙ Open ayah 95:3 in the Quran reader

اور اس امن والے شہر کی

( وَهٰذَا الْبَلَدِ الْاَمِيْنِ ) اور اس امن والے شہر کی۔ اس سے مراد مکہ مکرمہ ہے جو رسول اللہ کی نبوت کا محل ومقام ہے پس اللہ تعالیٰ نے ان مقامات مقدسہ کی قسم کھائی جن کو اللہ تعالیٰ نے چن لیا اور جہاں تمام انبیا میں سب سے زیادہ شرف و فضیلت کے حامل نبی مبعوث ہوئے۔
Ayahs 95:4–5

لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِیْۤ اَحْسَنِ تَقْوِیْمٍ٘ Open ayah 95:4 in the Quran reader

کہ ہم نے انسان کو بہت اچھی صورت میں پیدا کیا ہے

ثُمَّ رَدَدْنٰهُ اَسْفَلَ سٰفِلِیْنَۙ Open ayah 95:5 in the Quran reader

پھر (رفتہ رفتہ) اس (کی حالت) کو (بدل کر) پست سے پست کردیا

اور جس امر پر قسم کھائی گئی ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے (لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِيْٓ اَحْسَنِ تَقْوِيْمٍ ) ہم نے انسان کو بہت اچھی صورت میں پیدا کیا ہے یعنی کامل تخلیق، متناسب اعضا اور بلند قامت کے ساتھ پیدا کیا ہے وہ ظاہر اور باطن میں جس چیز کا محتاج ہے اس سے محروم نہیں۔ ان عظیم نعمتوں کے باوجود جن کا شکر کیا جانا چاہیے اکثر مخلوق منعم کے شکر سے منحرف ور لہو لعب میں مشغول ہے لوگ اپنے لیے پست ترین معاملے اور ردی اخلاق پر راضی ہیں۔ پس اللہ تعالیٰ نے ان کو پست سے پست مقام کی طرف لوٹادیا یعنی جہنم کا سب سے نچلا حصہ جو اپنے رب کی نافرمانی کرنے والے سرکشوں کا مقام ہے سوائے ان لوگوں کے جن کو اللہ تعالیٰ نے ایمان عمل صالح اور اخلاق فاضلہ سے نوازا۔
Ayah 95:6

اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَلَهُمْ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍؕ Open ayah 95:6 in the Quran reader

مگر جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کے لئے بےانتہا اجر ہے

( فَلَهُمْ اَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُوْنٍ ) پس ان کے لیے ان اعمال کی وجہ سے بلند منازل ہیں اور منقطع نہ ہونے والا اجر ہے بلکہ ان کے لی وافر لذتیں، متواتر فرحتیں اور بکثرت نعمتیں اتنے عرصے تک حاصل ہوں گی جو کبھی ختم نہیں ہوگا وہ ایسی نعمتوں بھری جنت میں رہیں گے جو کبھی نہیں بدلے گی جس کے پھل اور سائے دائمی ہوں گے۔
Ayah 95:7

فَمَا یُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِالدِّیْنِؕ Open ayah 95:7 in the Quran reader

تو (اے آدم زاد ! ) پھر تو جزا کی دن کو کیوں جھٹلاتا ہے ؟

(فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِالدِّيْنِ ) پس اے انسان کون سی چیز اس کے بعد تجھے اعمال کی جزا اور سزا کے جھٹلانے پر آمادہ کرتی ہے حالانکہ تو اللہ تعالیٰ کی بہت سی نشانیوں کو دیکھ چکا ہے جن سے تجھے یقین حاصل ہوسکتا ہے اور تو اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو دیکھ چکا ہے جو تجھ پر واجب ٹھہراتی ہے کہ تو ان میں سے کسی چیز کا انکار نہ کرے جس کی اس نے تجھے خبر دی ہے۔
Ayah 95:8

اَلَیْسَ اللّٰهُ بِاَحْكَمِ الْحٰكِمِیْنَ۠ Open ayah 95:8 in the Quran reader

کیا خدا سب سے بڑا حاکم نہیں ہے ؟

(اَلَيْسَ اللّٰهُ بِاَحْكَمِ الْحٰكِمِيْنَ ) کیا اللہ سب سے بڑا حاکم نہیں ہے ؟ کیا اس کی حکمت تقاضا کرتی ہے کہ مخلوق کو بےکار اور مہمل چھوڑ دیا جائے ان کو حکم دیا جائے نہ کسی چیز سے روکاجائے ان کو ثواب عطا کیا جائے نہ عذاب دیاجائے ؟ یا وہ جس نے بنی نوع انسان کو کوئی مراحل میں پیدا کیا، ان کو اتنی نعمتوں، بھلائیوں اور احسانات سے نوازا جن کو وہ شمار نہیں کرسکتے بہترین طیرقے سے ان کی پرورش کی، ضرور ان کو گھر کیط رف لوٹائے گا جو ان کا ٹھکانا اور ان کی غایت وانتہا جس کا وہ قصد کرتے ہیں اور جس کی طرف وہ ارادہ رکھتے ہیں۔