109. Surah Al-Kaafiroon

الكافرونThe Disbelievers · 6 ayahsتفسیرِ سعدی

Ayahs 109:1–2

قُلْ یٰۤاَیُّهَا الْكٰفِرُوْنَۙ Open ayah 109:1 in the Quran reader

(اے پیغمبر ﷺ ان منکران اسلام سے کہہ دو کہ اے کافرو !

لَاۤ اَعْبُدُ مَا تَعْبُدُوْنَۙ Open ayah 109:2 in the Quran reader

جن (بتوں) کو تم پوجتے ہو ان کو میں نہیں پوجتا

یعنی کفار کو نہایت صراحت کے ساتھ آگاہ کرتے ہوئے کہہ دیجئے (لَآ اَعْبُدُ مَا تَعْبُدُوْنَ ) جن کو تم پوجتے ہو میں ان کو نہیں پوجتا۔ یعنی آپ کفار کے ان خود ساختہ معبودوں سے برات کا اظہار کریں جن کی وہ اللہ کے سوا ظاہر اور باطن میں عبادت کرتے تھے۔
Ayah 109:3

وَ لَاۤ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَاۤ اَعْبُدُۚ Open ayah 109:3 in the Quran reader

اور جس (خدا) کی میں عبادت کرتا ہوں اس کی تم عبادت نہیں کرتے

(وَلَآ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَآ اَعْبُدُ ) اور جس کی میں عبادت کرتا ہوں اس کی تم عبادت نہیں کرتے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ کے لیے تمہاری عبادت میں تمہارا خلاص معدوم ہے اللہ کے لیے تمہاری عبادت جو شرک سے مقرون ہے، عبادت نہیں کہلا سکتی۔ اس جملے کو مکرر بیان کیا تاکہ اول عدم وجود فعل پر دلالت کرے اور دوسرا اس امر پر دلالت کرے کہ یہ ان کا وصف لازم بن گیا تھا۔
Ayahs 109:4–6

وَ لَاۤ اَنَا عَابِدٌ مَّا عَبَدْتُّمْۙ Open ayah 109:4 in the Quran reader

اور (میں کہتا ہوں) کہ جن کی تم پرستش کرتے ہو انکی پرستش کرنے والا نہیں ہوں

وَ لَاۤ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَاۤ اَعْبُدُؕ Open ayah 109:5 in the Quran reader

اور نہ تم اسکی بندگی کرنے والے (معلوم ہوتے) ہو جس کی میں بندگی کرتا ہوں

لَكُمْ دِیْنُكُمْ وَ لِیَ دِیْنِ۠ Open ayah 109:6 in the Quran reader

تم اپنے دین پر میں اپنے دین پر

اس لیے اللہ تعالیٰ نے دونوں فریقوں کے درمیان امتیاز اور تفریق کی ہے فرمایا (لَكُمْ دِيْنُكُمْ وَلِيَ دِيْنِ ) تم اپنے دین پر اور میں اپنے دین پر۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا (قل کل یعمل علی شاکلتہ۔ بنی اسرائیل 84) کہہ دیجئے ہر شخص اپنے اپنے طریقے کے مطابق عمل کرتا ہے (انتم بریؤن مما اعمل وانا بری مما تعملون۔ یونس 41) جو کچھ میں کرتا ہوں تم اس سے بری ہو اور جو کچھ تم کرتے ہو میں اس سے بری ہوں۔