49. Surah Al-Hujuraat
الحجراتThe Inner Apartments · 18 ayahsتفسیر القرطبی
یَمُنُّوْنَ عَلَیْكَ اَنْ اَسْلَمُوْا١ؕ قُلْ لَّا تَمُنُّوْا عَلَیَّ اِسْلَامَكُمْ١ۚ بَلِ اللّٰهُ یَمُنُّ عَلَیْكُمْ اَنْ هَدٰىكُمْ لِلْاِیْمَانِ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ Open ayah 49:17 in the Quran reader
یہ لوگ تم پر احسان رکھتے ہیں کہ مسلمان ہوگئے ہیں کہہ دو کہ اپنے مسلمان ہونے کا مجھ پر احسان نہ رکھو بلکہ خدا تم پر احسان رکھتا ہے کہ اس نے تمہیں ایمان کا راستہ دکھایا بشرطیکہ تم سچے (مسلمان) ہو
اِنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُ غَیْبَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ اللّٰهُ بَصِیْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ۠ Open ayah 49:18 in the Quran reader
بیشک خدا آسمانوں اور زمین کی پوشیدہ باتوں کو جانتا ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو اسے دیکھتا ہے
یہ ان کے اس قول کی طرف اشارہ ہے ہم آپ کی خدمت میں کل سازو سامان اور بال بچے لے کر آگئے ہیں محل نصب میں ہے تقدیر کلام یہ ہوگی یہاں علی باء کے معنی میں ہے محل نصب میں ہے تقدیر کلام بان ہے ایک قول یہ کیا گیا ہے تقدیر کلام لان سے ہے حضرت عبداللہ کے مصحف میں کم ہے یعنی اگر تم اس امر میں سچے ہو کہ تم ایماندار ہو عاصم نے ان ہداکم پڑھا ہے یہ قول کی وجہ سے حقیقت سے بعید ہے یہ نہیں کہا جاتا ظاہر قرأت ہے یہ امر اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ وہ مومن تھے کیونکہ تقدیر کلام یہ ہے اگر تم ایمان لائے ہو تو یہ تم پر اللہ تعالیٰ کا احسان ہے۔
ابن کثر، ابن محصین اور ابو عمرو نے یاء کے ساتھ خبر کے طور پر پڑھا ہے یعنی یعلمون یہ ان کے قول کا رد ہے باقی قراء نے تاء کے ساتھ خطاب کا صیغہ پڑھا ہے۔
اس جلد کے ترجمہ کے اختتام بروز منگل 18 ستمبر 2007 ء بعد از نماز ظہر کو ہوا۔