56. Surah Al-Waaqia

الواقعةThe Inevitable · 96 ayahsتفسیر مطالعہ قرآن

Ayah 56:81

اَفَبِهٰذَا الْحَدِیْثِ اَنْتُمْ مُّدْهِنُوْنَۙ Open ayah 56:81 in the Quran reader

پھر کیا اس کلام کے ساتھ تم بے اعتنائی برتتے ہو

[اَفَبِھٰذَا الْحَدِيْثِ : تو کیا اس بات (قرآن ) میں ][ اَنْتُمْ مُّدْهِنُوْنَ : تم لوگ دھیلا پڑنے والے ہو ]
Ayah 56:82

وَ تَجْعَلُوْنَ رِزْقَكُمْ اَنَّكُمْ تُكَذِّبُوْنَ Open ayah 56:82 in the Quran reader

اور اِس نعمت میں اپنا حصہ تم نے یہ رکھا ہے کہ اِسے جھٹلاتے ہو؟

[وَتَجْعَلُوْنَ : اور بناتے ہو (اس میں سے ][ رِزْقَكُمْ : اپنا نصیب ][ اَنَّكُمْ تُكَذِّبُوْنَ : یہ تم لوگ جھٹلاتے ہو ]
Ayah 56:83

فَلَوْ لَاۤ اِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُوْمَۙ Open ayah 56:83 in the Quran reader

تو جب مرنے والے کی جان حلق تک پہنچ چکی ہوتی ہے

[فَلَوْلَآ اِذَا : تو کیوں نہ ہوا کہ جب کبھی ][ بَلَغَتِ الْحُلْقُوْمَ : وہ (جان ) پہنچتی ہے حلق تک ]
Ayah 56:84

وَ اَنْتُمْ حِیْنَئِذٍ تَنْظُرُوْنَۙ Open ayah 56:84 in the Quran reader

اور تم آنکھوں سے دیکھ رہے ہوتے ہو کہ وہ مر رہا ہے،

وَاَنْتُمْ حِيْـنَىِٕذٍ : اس حال میں کہ تم لوگ اس وقت ][ تَنْظُرُوْنَ : دیکھتے ہو ]
Ayah 56:85

وَ نَحْنُ اَقْرَبُ اِلَیْهِ مِنْكُمْ وَ لٰكِنْ لَّا تُبْصِرُوْنَ Open ayah 56:85 in the Quran reader

اُس وقت تمہاری بہ نسبت ہم اُس کے زیادہ قریب ہوتے ہیں مگر تم کو نظر نہیں آتے

[وَنَحْنُ اَقْرَبُ اِلَيْهِ : اور ہم زیادہ قریب ہوتے ہیں اس جان کی طرف ][ مِنْكُمْ ۔ بہ نسبت تمہارے ][ وَلٰكِنْ لَّا تُبْصِرُوْنَ : اور لیکن تم دیکھتے نہیں ہو ]
Ayah 56:86

فَلَوْ لَاۤ اِنْ كُنْتُمْ غَیْرَ مَدِیْنِیْنَۙ Open ayah 56:86 in the Quran reader

اب اگر تم کسی کے محکوم نہیں ہو اور اپنے اِس خیال میں سچے ہو،

فَلَوْلَآ : تو کیوں نہیں ][ اِنْ كُنْتُمْ غَيْرَ مَدِيْنِيْنَ : اگر تم لوگ بغیر حساب لیے جانے والے ہو ]
Ayah 56:87

تَرْجِعُوْنَهَاۤ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ Open ayah 56:87 in the Quran reader

اُس وقت اُس کی نکلتی ہوئی جان کو واپس کیوں نہیں لے آتے؟

[تَرْجِعُوْنَهَآ : تم لوگ لوٹا لیتے ہو اس جان کو ][ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ : اگر تم لوگ سچ کہنے والے ہو ]
Ayah 56:88

فَاَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِیْنَۙ Open ayah 56:88 in the Quran reader

پھر وہ مرنے والا اگر مقربین میں سے ہو

[فَاَمَّآ : پھر وہ ہے جو ][ اِنْ كَانَ : اگر وہ (مرنے والا ہے) مِنَ الْمُقَرَّبِيْنَ : قربت دیے ہوئے لوگوں میں سے ]
Ayah 56:89

فَرَوْحٌ وَّ رَیْحَانٌ١ۙ۬ وَّ جَنَّتُ نَعِیْمٍ Open ayah 56:89 in the Quran reader

تو اس کے لیے راحت اور عمدہ رزق اور نعمت بھری جنت ہے

[فَرَوْحٌ وَّرَيْحَانٌ: تو راحت ہے اور خوشبو ہے ][ ڏ وَّجَنَّتُ نَعِيْمٍ : اور دائمی نعمت باغ ہے ]
Ayah 56:90

وَ اَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنْ اَصْحٰبِ الْیَمِیْنِۙ Open ayah 56:90 in the Quran reader

اور اگر وہ اصحاب یمین میں سے ہو

وَاَمَّآ : پھر وہ جو ہے ][ اِنْ كَانَ : اگر وہ مرنے والا ہے ][ مِنْ اَصْحٰبِ الْيَمِيْنِ : داہنی طرف والوں میں سے ]
Ayah 56:91

فَسَلٰمٌ لَّكَ مِنْ اَصْحٰبِ الْیَمِیْنِؕ Open ayah 56:91 in the Quran reader

تو اس کا استقبال یوں ہوتا ہے کہ سلام ہے تجھے، تو اصحاب الیمین میں سے ہے

[فَسَلٰمٌ لَّكَ : تو سلامتی ہے تیرے لیے ][ مِنْ اَصْحٰبِ الْيَمِيْنِ : داہنی طرف والوں میں سے ہے ]
Ayah 56:92

وَ اَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِیْنَ الضَّآلِّیْنَۙ Open ayah 56:92 in the Quran reader

اور اگر وہ جھٹلانے والے گمراہ لوگوں میں سے ہو

[وَاَمَّآ : اور وہ جو ہے ][ اِنْ كَانَ : اگر وہ ہوا ][ مِنَ الْمُكَذِّبِيْنَ الضَّاۗلِّيْنَ : بہکے ہوئے جھٹلانے والوں میں سے ]
Ayah 56:93

فَنُزُلٌ مِّنْ حَمِیْمٍۙ Open ayah 56:93 in the Quran reader

تو اس کی تواضع کے لیے کھولتا ہوا پانی ہے

فَنُزُلٌ: تو ابتدائی مہمان نوازی ہے ][ مِّنْ حَمِيْمٍ : دائمی گرم پانی سے ]
Ayah 56:94

وَّ تَصْلِیَةُ جَحِیْمٍ Open ayah 56:94 in the Quran reader

اور جہنم میں جھونکا جانا

[وَّتَصْلِيَةُ جَحِــيْمٍ : اور دوزخ کا جلایاجانا ہے ]
Ayah 56:95

اِنَّ هٰذَا لَهُوَ حَقُّ الْیَقِیْنِۚ Open ayah 56:95 in the Quran reader

یہ سب کچھ قطعی حق ہے

[اِنَّ ھٰذَا لَهُوَ : بیشک یہ یقینا ][ حَقُّ الْيَقِيْنِ : یقین کا حق ہے ]
Ayah 56:96

فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ۠ Open ayah 56:96 in the Quran reader

پس اے نبیؐ، اپنے رب عظیم کے نام کی تسبیح کرو

فَسَبِّحْ : پس تو تسبیح کر ][ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيْمِ : اپنے رب کے عظیم نام کی ] مورخہ 27 ۔ شعبان 1430 ھ بمطابق ۔ 19 اگست 2009 ء