43. Surah Az-Zukhruf

الزخرفOrnaments of gold · 89 ayahsتفسیر مطالعہ قرآن

Ayah 43:81

قُلْ اِنْ كَانَ لِلرَّحْمٰنِ وَلَدٌ١ۖۗ فَاَنَا اَوَّلُ الْعٰبِدِیْنَ Open ayah 43:81 in the Quran reader

اِن سے کہو، "اگر واقعی رحمان کی کوئی اولاد ہوتی تو سب سے پہلے عبادت کرنے والا میں ہوتا"

قُلْ اِنْ كَانَ [ آپ کہیے اگر ہوتی ] لِلرَّحْمٰنِ وَلَدٌ ڰ [ رحمان کے لئے کوئی اولاد ] فَاَنَا [ تو میں ] [اَوَّلُ الْعٰبِدِيْنَ : عبادت کرنے والوں کا پہلا ہوتا ]
Ayah 43:82

سُبْحٰنَ رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ رَبِّ الْعَرْشِ عَمَّا یَصِفُوْنَ Open ayah 43:82 in the Quran reader

پاک ہے آسمانوں اور زمین کا فرماں روا عرش کا مالک، اُن ساری باتوں سے جو یہ لوگ اُس کی طرف منسوب کرتے ہیں

سُبْحٰنَ [ پاکیزگی ہے ] رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ [ زمین و آسمانوں کے پروردگار کی ] رَبِّ الْعَرْشِ [ جو عرش کا مالک ہے ] عَمَّا [ اس سے جو ] يَصِفُوْنَ [یہ لوگ بتاتے ہیں ]
Ayah 43:83

فَذَرْهُمْ یَخُوْضُوْا وَ یَلْعَبُوْا حَتّٰى یُلٰقُوْا یَوْمَهُمُ الَّذِیْ یُوْعَدُوْنَ Open ayah 43:83 in the Quran reader

اچھا، اِنہیں اپنے باطل خیالات میں غرق اور اپنے کھیل میں منہمک رہنے دو، یہاں تک کہ یہ اپنا وہ دن دیکھ لیں جس کا اِنہیں خوف دلایا جا رہا ہے

فَذَرْهُمْ [ آپ چھوڑیں ان کو ] يَخُوْضُوْا [ بےپر کی اڑاتے رہیں ] وَيَلْعَبُوْا [ اور کھیلتے رہیں ] حَتّٰى يُلٰقُوْا [ یہاں تک کہ وہ لوگ ملاقات کریں ] يَوْمَهُمُ الَّذِيْ [ اپنے اس دن سے جس کا ] يُوْعَدُوْنَ [ ان سے وعدہ کیا جاتا ہے ]
Ayah 43:84

وَ هُوَ الَّذِیْ فِی السَّمَآءِ اِلٰهٌ وَّ فِی الْاَرْضِ اِلٰهٌ١ؕ وَ هُوَ الْحَكِیْمُ الْعَلِیْمُ Open ayah 43:84 in the Quran reader

وہی ایک آسمان میں بھی خدا ہے اور زمین میں بھی خدا، اور وہی حکیم و علیم ہے

وَهُوَ الَّذِيْ [ اور وہ، وہ ہے جو ] فِي السَّمَاۗءِ اِلٰهٌ [ آسمان میں الہ ہے ] وَّفِي الْاَرْضِ اِلٰهٌ ۭ [ اور زمین میں الہ ہے ] وَهُوَ الْحَكِيْمُ [ اور وہ ہی حکمت والا ہے ] الْعَلِيْمُ [علم والا ہے ]
Ayah 43:85

وَ تَبٰرَكَ الَّذِیْ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا١ۚ وَ عِنْدَهٗ عِلْمُ السَّاعَةِ١ۚ وَ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ Open ayah 43:85 in the Quran reader

بہت بالا و برتر ہے وہ جس کے قبضے میں زمین اور آسمانوں اور ہر اُس چیز کی بادشاہی ہے جو زمین و آسمان کے درمیان پائی جاتی ہے اور وہی قیامت کی گھڑی کا علم رکھتا ہے، اور اسی کی طرف تم سب پلٹائے جانے والے ہو

وَتَبٰرَكَ الَّذِيْ لَهٗ [ اور بابرکت ہوا وہ جس کے لئے ] مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ [ زمین اور آسمانوں کی حکومت ہے ] وَمَا [اور اس کی جو ] بَيْنَهُمَا ۚ [ اور دونوں کے درمیان ہے ] وَعِنْدَهٗ [ اور اسی کے پاس ] عِلْمُ السَّاعَةِ ۚ [ اس گھڑی کا علم ہے ] وَاِلَيْهِ تُرْجَعُوْنَ [ اور اس کی طرف ہی تم لوگ لوٹائے جاؤگے ]
Ayah 43:86

وَ لَا یَمْلِكُ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهِ الشَّفَاعَةَ اِلَّا مَنْ شَهِدَ بِالْحَقِّ وَ هُمْ یَعْلَمُوْنَ Open ayah 43:86 in the Quran reader

اُس کو چھوڑ کر یہ لوگ جنہیں پکارتے ہیں وہ کسی شفاعت کا اختیار نہیں رکھتے، الا یہ کہ کوئی علم کی بنا پر حق کی شہادت دے

وَلَا يَمْلِكُ الَّذِيْنَ [ اور اختیار نہیں رکھتے وہ لوگ جن کو ] يَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهِ [ یہ لوگ پکارتے ہیں اس کے علاوہ ] الشَّفَاعَةَ [ شفاعت کا ] اِلَّا مَنْ [ سوائے اس کے جس نے ] شَهِدَ بِالْحَقِّ [ گواہی دی حق کی ] وَهُمْ يَعْلَمُوْنَ [ اس حال میں کہ وہ لوگ جانتے ہیں ] نوٹ۔ 1: آیت ۔ 86 ۔ میں اِلَّا مَنْ شَهِدَ میں استثناء منقطع ہے یعنی اس سفارش کا اختیار تو کسی کو بھی نہیں ہوگا ، البتہ اللہ تعالیٰ جس کو اجازت دے گا وہ حق بات کی گواہی دے گا اور وہ گواہی اسی بات کی ہوگی جس کو گواہی دینے والے جانتے ہوں گے۔ قرآن میں جگہ جگہ اس بات کی تصریح ہے کہ خدا کے سامنے صرف وہ لوگ زبان کھولیں گے جن کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اجازت ملے گی اور اسی کیلئے زبان کھولیں گے جس کے باب میں ان کو اجازت ملے گی ۔ (تدبر قرآن)
Ayah 43:87

وَ لَئِنْ سَاَلْتَهُمْ مَّنْ خَلَقَهُمْ لَیَقُوْلُنَّ اللّٰهُ فَاَنّٰى یُؤْفَكُوْنَۙ Open ayah 43:87 in the Quran reader

اور اگر تم اِن سے پوچھو کہ اِنہیں کس نے پیدا کیا ہے تو یہ خود کہیں گے کہ اللہ نے پھر کہاں سے یہ دھوکا کھا رہے ہیں

وَلَىِٕنْ سَاَلْتَهُمْ [ اور بیشک اگر آپ پوچھیں ان سے ] مَّنْ خَلَقَهُمْ [ کس نے پیدا کیا ان کو ] لَيَقُوْلُنَّ [ تو یہ لوگ لازما کہیں گے ] اللّٰهُ [ اللہ نے ] فَاَنّٰى يُؤْفَكُوْنَ [ پھر کہاں سے یہ لوگ پھیرے جاتے ہیں ]
Ayah 43:88

وَ قِیْلِهٖ یٰرَبِّ اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ قَوْمٌ لَّا یُؤْمِنُوْنَۘ Open ayah 43:88 in the Quran reader

قسم ہے رسولؐ کے اِس قول کی کہ اے رب، یہ وہ لوگ ہیں جو مان کر نہیں دیتے

وَقِيْلِهٖ [ قسم ہے ان کے قول کی کہ ] يٰرَبِّ [ اے میرے رب ] اِنَّ هٰٓؤُلَاۗءِ [ بیشک یہ لوگ ] قَوْمٌ [ ایک ایسی قوم ہیں جو ] لَّا يُؤْمِنُوْنَ [ایمان نہیں لاتے ]
Ayah 43:89

فَاصْفَحْ عَنْهُمْ وَ قُلْ سَلٰمٌ١ؕ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ۠ Open ayah 43:89 in the Quran reader

اچھا، اے نبیؐ، اِن سے درگزر کرو اور کہہ دو کہ سلام ہے تمہیں، عنقریب اِنہیں معلوم ہو جائے گا

فَاصْفَحْ عَنْهُمْ [ تو آپ درگزر کریں ان سے ] وَقُلْ سَلٰمٌ ۭ [ اور کہیں (ان کو ) سلام ] فَسَوْفَ يَعْلَمُوْنَ [ پھر عنقریب یہ لوگ جان لیں گے ]