77. Surah Al-Mursalaat
المرسلاتThe Emissaries · 50 ayahsمظہر القرآن
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ ظِلٰلٍ وَّ عُیُوْنٍۙ Open ayah 77:41 in the Quran reader
(بیشک آج)1 پرہیزگار لوگ سایوں میں اور چشموں میں۔
وَّ فَوَاكِهَ مِمَّا یَشْتَهُوْنَؕ Open ayah 77:42 in the Quran reader
اور دل پسند میووں میں ہیں۔
كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓئًۢا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ Open ayah 77:43 in the Quran reader
(ان سے کہا جائے گا کہ) خوب مزے سے کھاؤ پیو جو مرغوب ہو، بسبب اس کے کہ جو تم (دنیا میں) کرتے تھے۔
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ Open ayah 77:44 in the Quran reader
بیشک ہم نیکوں کو ایسا ہی صلہ دیتے ہیں۔
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:45 in the Quran reader
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے ۔
كُلُوْا وَ تَمَتَّعُوْا قَلِیْلًا اِنَّكُمْ مُّجْرِمُوْنَ Open ayah 77:46 in the Quran reader
(اے کفار !2) تم (دنیا میں) کچھ دن (یعنی موت تک) کھالو اور فائدہ اٹھا لو، بیشک تم مجرم ہو۔
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:47 in the Quran reader
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے ۔
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ ارْكَعُوْا لَا یَرْكَعُوْنَ Open ayah 77:48 in the Quran reader
اور جب ان سے کہا جائے کہ نماز پڑھو تو نہیں پڑھتے۔
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:49 in the Quran reader
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے ۔
فَبِاَیِّ حَدِیْثٍۭ بَعْدَهٗ یُؤْمِنُوْنَ۠ Open ayah 77:50 in the Quran reader
پس اس قرآن کے بعد کس کلام پر ایمان لائیں گے ؟ (جو سب سے آخری کتاب ہے) ۔