56. Surah Al-Waaqia
الواقعةThe Inevitable · 96 ayahsمظہر القرآن
فَلَاۤ اُقْسِمُ بِمَوٰقِعِ النُّجُوْمِۙ Open ayah 56:75 in the Quran reader
پس1 میں قسم کھاتا ہوں ان جگہوں کی جہاں ستارے ڈوبتے ہیں۔
وَ اِنَّهٗ لَقَسَمٌ لَّوْ تَعْلَمُوْنَ عَظِیْمٌۙ Open ayah 56:76 in the Quran reader
اور اگر تم غور کرو تو یہ بڑی قسم ہے ۔
اِنَّهٗ لَقُرْاٰنٌ كَرِیْمٌۙ Open ayah 56:77 in the Quran reader
بیشک یہ عزت والا قرآن ہے ۔
فِیْ كِتٰبٍ مَّكْنُوْنٍۙ Open ayah 56:78 in the Quran reader
جو ایک پوشیدہ کتاب (یعنی لوح محفوظ) میں لکھا ہوا ہے ۔
لَّا یَمَسُّهٗۤ اِلَّا الْمُطَهَّرُوْنَؕ Open ayah 56:79 in the Quran reader
کہ اس کے سوائے پاک (یعنی باوضو) لوگوں کے کوئی ہاتھ نہیں لگاتا۔
تَنْزِیْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 56:80 in the Quran reader
یہ سارے جہان کے رب کا اتارا ہوا ہے ۔
اَفَبِهٰذَا الْحَدِیْثِ اَنْتُمْ مُّدْهِنُوْنَۙ Open ayah 56:81 in the Quran reader
پھر کیا تم اس کلام کا انکار کرتے ہو۔
وَ تَجْعَلُوْنَ رِزْقَكُمْ اَنَّكُمْ تُكَذِّبُوْنَ Open ayah 56:82 in the Quran reader
اور تم اپنا حصہ یہ رکھتے ہو کہ (اللہ کی کتاب کو) جھٹلاتے ہو۔
فَلَوْ لَاۤ اِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُوْمَۙ Open ayah 56:83 in the Quran reader
پس (اے اہل میت)1 جب کسی کی روح حلق تک آجاتی ہے ۔
وَ اَنْتُمْ حِیْنَئِذٍ تَنْظُرُوْنَۙ Open ayah 56:84 in the Quran reader
اور تم اس وقت بیٹھے دیکھتے ہو۔
وَ نَحْنُ اَقْرَبُ اِلَیْهِ مِنْكُمْ وَ لٰكِنْ لَّا تُبْصِرُوْنَ Open ayah 56:85 in the Quran reader
اور (اس وقت) تم سے زیادہ ہم اس کے نزدیک ہیں لیکن تم دیکھتے نہیں۔
فَلَوْ لَاۤ اِنْ كُنْتُمْ غَیْرَ مَدِیْنِیْنَۙ Open ayah 56:86 in the Quran reader
پس اگر تم حکم الہی سے مغلوب نہیں ہو تو۔
تَرْجِعُوْنَهَاۤ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ Open ayah 56:87 in the Quran reader
تم اس روح کو (بدن کی طرف) پھر کیوں نہیں لوٹا لاتے ہو، اگر تم سچے ہو۔
فَاَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِیْنَۙ Open ayah 56:88 in the Quran reader
پس اگر وہ مرنے والا مقربوں میں سے ہے ۔
فَرَوْحٌ وَّ رَیْحَانٌ١ۙ۬ وَّ جَنَّتُ نَعِیْمٍ Open ayah 56:89 in the Quran reader
تو (اس کے لیے) راحت اور خوشبو دار پھول ہیں اور عیش کے باغ ہیں۔
وَ اَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنْ اَصْحٰبِ الْیَمِیْنِۙ Open ayah 56:90 in the Quran reader
اور اگر وہ مرنے والا اہل سعادت ہے ۔
فَسَلٰمٌ لَّكَ مِنْ اَصْحٰبِ الْیَمِیْنِؕ Open ayah 56:91 in the Quran reader
پس اے مخاطب ! تم پر سلام اہل سعادت کی طرف سے (کہ وہ عذاب سے محفوظ رہے گا۔ ) ۔
وَ اَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِیْنَ الضَّآلِّیْنَۙ Open ayah 56:92 in the Quran reader
اور اگر وہ مرنے و الا جھٹلانے والا گمراہوں میں سے ہے ۔
فَنُزُلٌ مِّنْ حَمِیْمٍۙ Open ayah 56:93 in the Quran reader
تو (اس کے لیے) کھولتے ہوئے پانی سے مہمانی ہوگی۔
وَّ تَصْلِیَةُ جَحِیْمٍ Open ayah 56:94 in the Quran reader
اور اس کو دوزخ میں داخل ہونا ہے ۔
اِنَّ هٰذَا لَهُوَ حَقُّ الْیَقِیْنِۚ Open ayah 56:95 in the Quran reader
بیشک یہ (جو بیان کیا گیا ہے) کامل یقینی بات ہے ۔
فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ۠ Open ayah 56:96 in the Quran reader
تو (اے محبوب) تم اپنے عظمت والے پروردگار کا نام پاکی سے یاد کرو۔