56. Surah Al-Waaqia
الواقعةThe Inevitable · 96 ayahsمظہر القرآن
اِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُۙ Open ayah 56:1 in the Quran reader
جس وقت کہ قیامت1 واقع ہوجائے گی۔
لَیْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌۘ Open ayah 56:2 in the Quran reader
اس وقت اس کے ہونے میں کسی کو انکار کی گنجائش نہ ہوگی۔
خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌۙ Open ayah 56:3 in the Quran reader
کسی کو (جہنم میں گرا کر) پست کرنے والی ہے اور کسی کو (دخول جنت کے ساتھ ) اونچا کرنے والی ہے ۔
اِذَا رُجَّتِ الْاَرْضُ رَجًّاۙ Open ayah 56:4 in the Quran reader
جبکہ زمین کو سخت زلزلہ آوے گا۔
وَّ بُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّاۙ Open ayah 56:5 in the Quran reader
اور پہاڑ ٹوٹ کر بالکل ریزہ ریزہ ہوجائیں گے ۔
فَكَانَتْ هَبَآءً مُّنْۢبَثًّاۙ Open ayah 56:6 in the Quran reader
پس وہ گرد کی طرح اڑتے پھریں گے ۔
وَّ كُنْتُمْ اَزْوَاجًا ثَلٰثَةًؕ Open ayah 56:7 in the Quran reader
اور تم (قیامت کے دن) تین قسم کے ہوجاؤ گے۔
فَاَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِؕ Open ayah 56:8 in the Quran reader
دائیں طرف والے، پس دائیں طرف والے کیسے اچھے (جنتی) ہیں۔
وَ اَصْحٰبُ الْمَشْئَمَةِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الْمَشْئَمَةِؕ Open ayah 56:9 in the Quran reader
اور دوسرے بائیں طرف والے پس بائیں طرف والے، کیسے برے حال ہیں۔
وَ السّٰبِقُوْنَ السّٰبِقُوْنَۚۙ Open ayah 56:10 in the Quran reader
اور (تیسرے) جو سبقت لے گئے وہ تو سبقت ہی لے گئے ۔
اُولٰٓئِكَ الْمُقَرَّبُوْنَۚ Open ayah 56:11 in the Quran reader
(کہ) وہ (خدا کے ساتھ) خاص قرب رکھنے والے ہیں۔
فِیْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ Open ayah 56:12 in the Quran reader
یہ (مقرب) لوگ نعمتوں کے باغوں میں ہوں گے ۔
ثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِیْنَۙ Open ayah 56:13 in the Quran reader
بہت1 سے تو اگلے لوگوں میں سے ہوں گے۔
وَ قَلِیْلٌ مِّنَ الْاٰخِرِیْنَؕ Open ayah 56:14 in the Quran reader
اور تھوڑے پچھلے لوگوں میں سے ہوں گے ۔
عَلٰى سُرُرٍ مَّوْضُوْنَةٍۙ Open ayah 56:15 in the Quran reader
وہ2 لوگ جڑاؤ تختوں پر تکیہ لگائے آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے۔
مُّتَّكِئِیْنَ عَلَیْهَا مُتَقٰبِلِیْنَ Open ayah 56:16 in the Quran reader
ان کی خدمت میں ہمیشہ لڑکے ہی رہنے والے ۔
یَطُوْفُ عَلَیْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُوْنَۙ Open ayah 56:17 in the Quran reader
(لڑکے) چیزیں لے کر آویں جاویں گے ۔
بِاَكْوَابٍ وَّ اَبَارِیْقَ١ۙ۬ وَ كَاْسٍ مِّنْ مَّعِیْنٍۙ Open ayah 56:18 in the Quran reader
آبخورے اور آفتابے ، اور ایسا جام شراب جو بہتی شراب سے بھرا جاوے گا۔
لَّا یُصَدَّعُوْنَ عَنْهَا وَ لَا یُنْزِفُوْنَۙ Open ayah 56:19 in the Quran reader
نہ اس سے ان کو درد سر ہوگا اور نہ اس سے عقل میں فتور آئے گا۔
وَ فَاكِهَةٍ مِّمَّا یَتَخَیَّرُوْنَۙ Open ayah 56:20 in the Quran reader
اور میوے جن کو وہ پسند کریں گے ۔
وَ لَحْمِ طَیْرٍ مِّمَّا یَشْتَهُوْنَؕ Open ayah 56:21 in the Quran reader
اور جس پرند کا گوشت وہ پسند کریں گے ۔
وَ حُوْرٌ عِیْنٌۙ Open ayah 56:22 in the Quran reader
اور ان کے لیے (وہاں) بڑی بڑی آنکھ والیاں حوریں ہیں۔
كَاَمْثَالِ اللُّؤْلُؤِ الْمَكْنُوْنِۚ Open ayah 56:23 in the Quran reader
(رنگت اور صفائی میں) جیسے (حٖفاظت سے) پوشیدہ رکھے ہوئے موتی۔
جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 56:24 in the Quran reader
یہ ان کے اعمال کے صلہ میں ملے گا۔
لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا وَّ لَا تَاْثِیْمًاۙ Open ayah 56:25 in the Quran reader
جنت میں نہ بیہودہ باتیں سنیں گے اور نہ گناہ کی باتیں۔
اِلَّا قِیْلًا سَلٰمًا سَلٰمًا Open ayah 56:26 in the Quran reader
بس (ہر طرف سے) سلام ہی سلام کی آواز آوے گی۔
وَ اَصْحٰبُ الْیَمِیْنِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الْیَمِیْنِؕ Open ayah 56:27 in the Quran reader
اور جو1 داہنی طرف والے ہیں وہ داہنی طرف والے کیسے اچھے (جنتی) ہیں۔
فِیْ سِدْرٍ مَّخْضُوْدٍۙ Open ayah 56:28 in the Quran reader
وہ ان باغوں میں ہوں گے جہاں بےکانٹے کے بیری کے درخت ہوں گے ۔
وَّ طَلْحٍ مَّنْضُوْدٍۙ Open ayah 56:29 in the Quran reader
اور خوب پھلے ہوئے کیلے کے گچھے ہوں گے ۔
وَّ ظِلٍّ مَّمْدُوْدٍۙ Open ayah 56:30 in the Quran reader
اور لمبا لمبا (یعنی ہمیشہ) کا سایہ ہوگا۔
وَّ مَآءٍ مَّسْكُوْبٍۙ Open ayah 56:31 in the Quran reader
اور ہمیشہ جاری پانی رہے گا۔
وَّ فَاكِهَةٍ كَثِیْرَةٍۙ Open ayah 56:32 in the Quran reader
اور کثرت سے میوے ہوں گے ۔
لَّا مَقْطُوْعَةٍ وَّ لَا مَمْنُوْعَةٍۙ Open ayah 56:33 in the Quran reader
جو نہ (کبھی) ختم ہوں گے اور نہ ان کی روک ٹوک ہوگی۔
وَّ فُرُشٍ مَّرْفُوْعَةٍؕ Open ayah 56:34 in the Quran reader
اور اونچے اونچے فرش ہوں گے۔
اِنَّاۤ اَنْشَاْنٰهُنَّ اِنْشَآءًۙ Open ayah 56:35 in the Quran reader
بیشک ہم نے (وہاں کی) عورتوں کو ایک خاص پیدائش کے ساتھ پیدا کیا۔
فَجَعَلْنٰهُنَّ اَبْكَارًاۙ Open ayah 56:36 in the Quran reader
پس ہم نے انہیں کنواریاں۔
عُرُبًا اَتْرَابًاۙ Open ayah 56:37 in the Quran reader
اپنے شوہر پر پیاریاں (انہیں پیار دلاتیاں) ۔ ایک عمر والیاں بنا دیا ہے ۔
لِّاَصْحٰبِ الْیَمِیْنِ٢ؕ۠ Open ayah 56:38 in the Quran reader
یہ سب چیزیں داہنی طرف والوں کے لیے ہیں۔
ثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِیْنَۙ Open ayah 56:39 in the Quran reader
ان میں ایک بڑا گروہ اگلے لوگوں میں سے ہوگا۔
وَ ثُلَّةٌ مِّنَ الْاٰخِرِیْنَؕ Open ayah 56:40 in the Quran reader
اور ایک بڑا گروہ پچھلے لوگوں میں سے ہوگا۔