55. Surah Ar-Rahmaan

الرحمنThe Beneficent · 78 ayahsمظہر القرآن

Ayahs 55:63–78

فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۙ Open ayah 55:63 in the Quran reader

پس تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے۔

مُدْهَآ مَّتٰنِۚ Open ayah 55:64 in the Quran reader

وہ دونوں خوب سبز سیاہی مائل ہیں۔

فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ Open ayah 55:65 in the Quran reader

پس تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے۔

فِیْهِمَا عَیْنٰنِ نَضَّاخَتٰنِۚ Open ayah 55:66 in the Quran reader

ان دونوں میں دو چشمے چھلکتے ہوئے ہوں گے ۔

فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ Open ayah 55:67 in the Quran reader

پس تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے۔

فِیْهِمَا فَاكِهَةٌ وَّ نَخْلٌ وَّ رُمَّانٌۚ Open ayah 55:68 in the Quran reader

ان میں میوے اور کھجوروں کے درخت اور انار ہیں۔

فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ Open ayah 55:69 in the Quran reader

پس تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے۔

فِیْهِنَّ خَیْرٰتٌ حِسَانٌۚ Open ayah 55:70 in the Quran reader

ان میں بڑی نیک سیرت اور خوبصورت عورتیں ہیں۔

فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ Open ayah 55:71 in the Quran reader

پس تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے۔

حُوْرٌ مَّقْصُوْرٰتٌ فِی الْخِیَامِۚ Open ayah 55:72 in the Quran reader

(وہ) حوریں خیموں میں پردہ نشین ہیں۔

فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ Open ayah 55:73 in the Quran reader

پس تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے۔

لَمْ یَطْمِثْهُنَّ اِنْسٌ قَبْلَهُمْ وَ لَا جَآنٌّۚ Open ayah 55:74 in the Quran reader

(اور) ان سے پہلے انہیں نہ کسی آدمی نے چھوا اور نہ کسی جن نے ۔

فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ Open ayah 55:75 in the Quran reader

پس تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے۔

مُتَّكِئِیْنَ عَلٰى رَفْرَفٍ خُضْرٍ وَّ عَبْقَرِیٍّ حِسَانٍۚ Open ayah 55:76 in the Quran reader

وہ سبز مسندوں اور رنگ برنگ کے قالینوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے۔

فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ Open ayah 55:77 in the Quran reader

پس تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے۔

تَبٰرَكَ اسْمُ رَبِّكَ ذِی الْجَلٰلِ وَ الْاِكْرَامِ۠ Open ayah 55:78 in the Quran reader

تمہارے1 پروردگار کا نام بڑا برکت والا ہے، جو عظمت والا بزرگی والا ہے ۔

قیامت کے انکار کا جواب۔ (ف 1) نہایت بزرگ بابرکت نام ہے تیرے رب کا جوصاحب بزرگی ومہربانی کا ہے ان بندو پر جو اس سے ڈرتے ہیں اور اس کا اور اس کے رسول کا حکم بخوشی بجالاتے ہیں۔