54. Surah Al-Qamar
القمرThe Moon · 55 ayahsمظہر القرآن
اِقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَ انْشَقَّ الْقَمَرُ Open ayah 54:1 in the Quran reader
قیامت1 نزدیک آئی اور شق ہوگیا چاند۔
وَ اِنْ یَّرَوْا اٰیَةً یُّعْرِضُوْا وَ یَقُوْلُوْا سِحْرٌ مُّسْتَمِرٌّ Open ayah 54:2 in the Quran reader
اور (کافر) اگر کوئی معجزہ (ہمارے محبوب سے) دیکھتے ہیں (جیسے شق القمر) تو منہ پھیر لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ تو قوی جادو ہے ۔
وَ كَذَّبُوْا وَ اتَّبَعُوْۤا اَهْوَآءَهُمْ وَ كُلُّ اَمْرٍ مُّسْتَقِرٌّ Open ayah 54:3 in the Quran reader
اور انہوں نے (نبی اور معجزات کو ) جھٹلایا اور پانی نفسانی خواہشوں کی پیروی کی اور ہر کام نے اپنے وقت پر قرار پکڑا ہے ۔
وَ لَقَدْ جَآءَهُمْ مِّنَ الْاَنْۢبَآءِ مَا فِیْهِ مُزْدَجَرٌۙ Open ayah 54:4 in the Quran reader
اور بیشک ان (کافروں) کے پاس (پچھلی امتوں کی) وہ خبریں آئیں جن میں (کافی) نصیحت ہے ۔
حِكْمَةٌۢ بَالِغَةٌ فَمَا تُغْنِ النُّذُرُۙ Open ayah 54:5 in the Quran reader
انتہا کو پہنچی ہوئی حکمت ، پس (ان کافروں کو) ڈر سنانے والی باتوں نے کچھ فائدہ نہیں دیا۔
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ١ۘ یَوْمَ یَدْعُ الدَّاعِ اِلٰى شَیْءٍ نُّكُرٍۙ Open ayah 54:6 in the Quran reader
پس تم1 ان سے منہ پھیر لو جس دن بلانے والا (فرشتہ یعنی اسرائیل) ایک ناگوار چیز (یعنی حساب) کی طرف بلائے گا۔
خُشَّعًا اَبْصَارُهُمْ یَخْرُجُوْنَ مِنَ الْاَجْدَاثِ كَاَنَّهُمْ جَرَادٌ مُّنْتَشِرٌۙ Open ayah 54:7 in the Quran reader
(مارے خوف کے) نیچی آنکھیں کیے ہوئے قبروں سے نکلیں گے گویا وہ پھیلی ہوئی ٹڈیاں ہیں۔
مُّهْطِعِیْنَ اِلَى الدَّاعِ١ؕ یَقُوْلُ الْكٰفِرُوْنَ هٰذَا یَوْمٌ عَسِرٌ Open ayah 54:8 in the Quran reader
بلانے والے (یعنی اسرافیل) کی طرف دوڑتے ہوئے کافر کہیں گے : یہ دن بڑا سخت ہے ۔
كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوْحٍ فَكَذَّبُوْا عَبْدَنَا وَ قَالُوْا مَجْنُوْنٌ وَّ ازْدُجِرَ Open ayah 54:9 in the Quran reader
ان سے پہلے2 نوح (علیہ السلام) کی قوم نے جھٹلایا پس ہمارے بندے (نوح) کو جھٹلایا اور کہنے لگے : وہ مجنوں ہے، اور اس سے سخت کلامی کی ۔
فَدَعَا رَبَّهٗۤ اَنِّیْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ Open ayah 54:10 in the Quran reader
تو اس نے اپنے پروردگار سے دعا کی کہ میں مغلوب ہوگیا ہوں تو میرا بدلہ لے ۔
فَفَتَحْنَاۤ اَبْوَابَ السَّمَآءِ بِمَآءٍ مُّنْهَمِرٍ٘ۖ Open ayah 54:11 in the Quran reader
تو ہم نے آسمان کے دروازے زور کے بہتے پانی کے ساتھ کھول دیئے۔
وَّ فَجَّرْنَا الْاَرْضَ عُیُوْنًا فَالْتَقَى الْمَآءُ عَلٰۤى اَمْرٍ قَدْ قُدِرَۚ Open ayah 54:12 in the Quran reader
اور ہم نے زمین سے چشمے جاری کیے پس (آسمان اور زمین کے) دونوں پانی مل گئے ۔
وَ حَمَلْنٰهُ عَلٰى ذَاتِ اَلْوَاحٍ وَّ دُسُرٍۙ Open ayah 54:13 in the Quran reader
اس کام کے پورا ہونے کے لیے جو مقصد تھا اور ہم نے نوح کو تختوں والی اور کیلوں والی کشتی پر سوار کیا۔
تَجْرِیْ بِاَعْیُنِنَا١ۚ جَزَآءً لِّمَنْ كَانَ كُفِرَ Open ayah 54:14 in the Quran reader
جو کہ ہماری نگاہ کے روبرو بہتی تھی، یہ اس (شخص) کے بدلہ میں جس کے ساتھ کفر کیا گیا تھا۔
وَ لَقَدْ تَّرَكْنٰهَاۤ اٰیَةً فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ Open ayah 54:15 in the Quran reader
اور ہم نے اس واقعہ کو نشانی چھوڑا، پس کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ہے ۔
فَكَیْفَ كَانَ عَذَابِیْ وَ نُذُرِ Open ayah 54:16 in the Quran reader
پس (دیکھو) میرا عذاب اور میری دھمکیاں کسیی تھیں۔
وَ لَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ Open ayah 54:17 in the Quran reader
اور بیشک ہم نے قرآن کو نصیحت حاصل کرنے کے لیے آسان کردیا پس کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ہے ۔
كَذَّبَتْ عَادٌ فَكَیْفَ كَانَ عَذَابِیْ وَ نُذُرِ Open ayah 54:18 in the Quran reader
عاد نے (بھی اپنے پیغمبر کو) جھٹلایا، پھر میرا عذاب اور میری دھمکیاں کیسی تھیں۔
اِنَّاۤ اَرْسَلْنَا عَلَیْهِمْ رِیْحًا صَرْصَرًا فِیْ یَوْمِ نَحْسٍ مُّسْتَمِرٍّۙ Open ayah 54:19 in the Quran reader
بیشک ہم نے ان پر ایک سخت آندھی بھیجی ایسے دن میں جس کی نحوست نہایت سخت تھی۔
تَنْزِعُ النَّاسَ١ۙ كَاَنَّهُمْ اَعْجَازُ نَخْلٍ مُّنْقَعِرٍ Open ayah 54:20 in the Quran reader
لوگوں کو اسی طرح اکھاڑ پھینکتی تھی کہ گویا وہ اکھڑی ہوئی کھجوروں کے تنے ہیں۔
فَكَیْفَ كَانَ عَذَابِیْ وَ نُذُرِ Open ayah 54:21 in the Quran reader
پس (دیکھو) میرا عذاب اور میری ڈرانے والی باتیں کیسی تھیں۔
وَ لَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ۠ Open ayah 54:22 in the Quran reader
اور بیشک ہم نے قرآن کو نصیحت حاصل کرنے کے لیے آسان کردیا ہے تو کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ہے۔
كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ بِالنُّذُرِ Open ayah 54:23 in the Quran reader
ثمود نے (اپنے پیغمبروں کو) جھٹلایا۔
فَقَالُوْۤا اَبَشَرًا مِّنَّا وَاحِدًا نَّتَّبِعُهٗۤ١ۙ اِنَّاۤ اِذًا لَّفِیْ ضَلٰلٍ وَّ سُعُرٍ Open ayah 54:24 in the Quran reader
اور بولے : کیا ہم اپنی قوم میں سے ایک آدمی کی تابعداری کریں بیشک ہم جب تو ضرور گمراہ اور دیوانے ہیں۔
ءَاُلْقِیَ الذِّكْرُ عَلَیْهِ مِنْۢ بَیْنِنَا بَلْ هُوَ كَذَّابٌ اَشِرٌ Open ayah 54:25 in the Quran reader
کیا ہم سب میں سے (منتخب ہوکر) اسی پر وحی نازل ہوئی ہے بلکہ یہ جھوٹا خود پسند ہے ۔
سَیَعْلَمُوْنَ غَدًا مَّنِ الْكَذَّابُ الْاَشِرُ Open ayah 54:26 in the Quran reader
اللہ نے فرمایا : عنقریب کل جان لیں گے (جبکہ عذاب میں مبتلا ہوں گے) کہ کون جھوٹا خود پسند تھا۔
اِنَّا مُرْسِلُوا النَّاقَةِ فِتْنَةً لَّهُمْ فَارْتَقِبْهُمْ وَ اصْطَبِرْ٘ Open ayah 54:27 in the Quran reader
بیشک ہم ان کی جانچ کے لیے اونٹنی بھیجنے والے ہیں (تو اے صالح) تم ان کے (حالات کے) منتظر رہو اور (ان کی ایذا پر) صبر کرو۔
وَ نَبِّئْهُمْ اَنَّ الْمَآءَ قِسْمَةٌۢ بَیْنَهُمْ١ۚ كُلُّ شِرْبٍ مُّحْتَضَرٌ Open ayah 54:28 in the Quran reader
اور انہیں خبر دے دو کہ (کنوئیں کا) پانی ان کے اور اونٹنی کے درمیان تقسیم کیا ہوا ہے ہر ایک اپنی باری سے پانی پر آیا کرے۔
فَنَادَوْا صَاحِبَهُمْ فَتَعَاطٰى فَعَقَرَ Open ayah 54:29 in the Quran reader
پھر ثمود نے اپنے ساتھی کو بلایا تو اس نے (تیز تلوار) لے کر اونٹنی کی کونچیں کاٹ دیں۔
فَكَیْفَ كَانَ عَذَابِیْ وَ نُذُرِ Open ayah 54:30 in the Quran reader
پس (دیکھو) میرا عذاب اور میری ڈرانے والی باتیں کیسی تھیں۔
اِنَّاۤ اَرْسَلْنَا عَلَیْهِمْ صَیْحَةً وَّاحِدَةً فَكَانُوْا كَهَشِیْمِ الْمُحْتَظِرِ Open ayah 54:31 in the Quran reader
بیشک ہم نے ان پر ایک سخت آواز کا عذاب بھیجا، پس وہ ایسے ہوگئے جیسا گھیرا بنانے والے کی بچی ہوئی گھاس سوکھی روندی ہوئی۔
وَ لَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ Open ayah 54:32 in the Quran reader
اور بیشک ہم نے قرآن کو نصیحت حاصل کرنے کے لیے آسان کردیا ہے، تو کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ہے ؟
كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوْطٍۭ بِالنُّذُرِ Open ayah 54:33 in the Quran reader
قوم لوط نے ڈرانے والوں (رسولوں) کو جھٹلایا۔
اِنَّاۤ اَرْسَلْنَا عَلَیْهِمْ حَاصِبًا اِلَّاۤ اٰلَ لُوْطٍ١ؕ نَجَّیْنٰهُمْ بِسَحَرٍۙ Open ayah 54:34 in the Quran reader
پس ہم نے ان پر پتھر برسانے والی ہوا بھیجی (اور سب کو ہلاک کردیا) سوائے لوط کے گھرو الوں (یعنی لوط اور ان کی دونوں صاحبزادیوں کے) کہ ان کو ہم نے اپنے احسان سے وقت سحر بچا لیا۔
نِّعْمَةً مِّنْ عِنْدِنَا١ؕ كَذٰلِكَ نَجْزِیْ مَنْ شَكَرَ Open ayah 54:35 in the Quran reader
اسی طرح ہم اس شخص کو صلہ دیتے ہیں جو (ہماری) شکر گزاری کرتے ہیں۔
وَ لَقَدْ اَنْذَرَهُمْ بَطْشَتَنَا فَتَمَارَوْا بِالنُّذُرِ Open ayah 54:36 in the Quran reader
اور بیشک (عذاب آنے سے پہلے) لوط نے ان کو ہمارے عذاب سے ڈرایا مگر انہوں نے ڈرانے والی باتوں میں جھگڑا پیدا کیا۔
وَ لَقَدْ رَاوَدُوْهُ عَنْ ضَیْفِهٖ فَطَمَسْنَاۤ اَعْیُنَهُمْ فَذُوْقُوْا عَذَابِیْ وَ نُذُرِ Open ayah 54:37 in the Quran reader
اور1 انہوں نے اسے اس کے مہمانوں کو بدی کے ارادے سے لے لینا چاہا تو ہم نے ان کی آنکھیں میٹ دیں (یعنی اندھے ہوگئے) پھر ہم نے کہا کہ میرا عذاب چکھو اور میری ڈرانے والی باتوں کا نتیجہ دیکھو۔
وَ لَقَدْ صَبَّحَهُمْ بُكْرَةً عَذَابٌ مُّسْتَقِرٌّۚ Open ayah 54:38 in the Quran reader
اور بیشک صبح سویرے ان پر ٹھہرانے والا عذاب آیا (جو آخرت تک رہے گا)
فَذُوْقُوْا عَذَابِیْ وَ نُذُرِ Open ayah 54:39 in the Quran reader
پس (ہم نے کہا کہ ) میرا عذاب چکھو اور ڈرانے والی باتوں کا نتیجہ دیکھو۔
وَ لَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ۠ Open ayah 54:40 in the Quran reader
اور ہم نے قرآن کو نصیحت حاصل کرنے کے لیے آسان کردیا ہے تو کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ہے ؟