43. Surah Az-Zukhruf
الزخرفOrnaments of gold · 89 ayahsمظہر القرآن
قُلْ اِنْ كَانَ لِلرَّحْمٰنِ وَلَدٌ١ۖۗ فَاَنَا اَوَّلُ الْعٰبِدِیْنَ Open ayah 43:81 in the Quran reader
تم فرماؤ1 بالفرض محال خدا کے کوئی اولاد ہوتی، پس سب سے پہلے عبادت کرنے والا میں ہوں۔
سُبْحٰنَ رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ رَبِّ الْعَرْشِ عَمَّا یَصِفُوْنَ Open ayah 43:82 in the Quran reader
پروردگار آسمانوں اور زمین کا پروردگار عرش کا اس چیز سے پاک ہے جو یہ (مشرک) بتاتے ہیں۔
فَذَرْهُمْ یَخُوْضُوْا وَ یَلْعَبُوْا حَتّٰى یُلٰقُوْا یَوْمَهُمُ الَّذِیْ یُوْعَدُوْنَ Open ayah 43:83 in the Quran reader
پس تم ان کو اسی بیہودہ باتوں اور کھیل میں چھوڑ دو ، یہاں تک کہ اپنے اس دن کو پائیں جس (عذاب) کا ان سے وعدہ ہے۔
وَ هُوَ الَّذِیْ فِی السَّمَآءِ اِلٰهٌ وَّ فِی الْاَرْضِ اِلٰهٌ١ؕ وَ هُوَ الْحَكِیْمُ الْعَلِیْمُ Open ayah 43:84 in the Quran reader
اور وہی آسمان والوں کا خدا اور زمین والوں کا خدا ہے اور وہی حکمت والا جاننے والا ہے۔
وَ تَبٰرَكَ الَّذِیْ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا١ۚ وَ عِنْدَهٗ عِلْمُ السَّاعَةِ١ۚ وَ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ Open ayah 43:85 in the Quran reader
اور بڑی برکت والا ہے وہ کہ اسی کے لیے ہے بادشاہی آسمانوں اور زمین کی اور جو کچھ ان کے درمیان میں ہے اور1 اسی کے پاس قیامت کا علم ہے اور تم سب اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔
وَ لَا یَمْلِكُ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهِ الشَّفَاعَةَ اِلَّا مَنْ شَهِدَ بِالْحَقِّ وَ هُمْ یَعْلَمُوْنَ Open ayah 43:86 in the Quran reader
اور خدا کے سوا جن معبودوں کی یہ کافر پرستش کرتے ہیں وہ شفاعت کا اختیار نہیں رکھتے، ہاں شفاعت کا اختیار انہیں (یعنی ان لوگوں کو) ہے جو حق (یعنی توحید الہی) کی گواہی دیں اور وہ علم رکھیں۔
وَ لَئِنْ سَاَلْتَهُمْ مَّنْ خَلَقَهُمْ لَیَقُوْلُنَّ اللّٰهُ فَاَنّٰى یُؤْفَكُوْنَۙ Open ayah 43:87 in the Quran reader
اور اگر تم ان (مشرکین) سے پوچھو کہ ان کو کس نے پیدا کیا ہے تو ضرور کہیں گے کہ اللہ نے پھر یہ لوگ کہاں اوندھے جاتے ہیں۔
وَ قِیْلِهٖ یٰرَبِّ اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ قَوْمٌ لَّا یُؤْمِنُوْنَۘ Open ayah 43:88 in the Quran reader
اور مجھے رسول کے اس کہنے کی قسم2 کہ اے میرے پروردگار ! یہ ایسے ہیں جو ایمان نہیں لاتے۔
فَاصْفَحْ عَنْهُمْ وَ قُلْ سَلٰمٌ١ؕ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ۠ Open ayah 43:89 in the Quran reader
پس ہم نے حکم دیا تم ان سے منہ پھیرو اور فرماؤ پس سلام ہے وداع (یعنی الوداعی) کا، پس عنقریب معلوم ہوجائے گا۔