43. Surah Az-Zukhruf
الزخرفOrnaments of gold · 89 ayahsمظہر القرآن
حٰمٓۚۛ Open ayah 43:1 in the Quran reader
حم
وَ الْكِتٰبِ الْمُبِیْنِۙۛ Open ayah 43:2 in the Quran reader
قسم ہے1 روشن کتاب (یعنی قرآن پاک) کی۔
اِنَّا جَعَلْنٰهُ قُرْءٰنًا عَرَبِیًّا لَّعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَۚ Open ayah 43:3 in the Quran reader
کہ ہم نے اسے عربی زبان کا قرآن اتارا تاکہ تم (اس کے معانی و احکام کو ) سمجھو۔
وَ اِنَّهٗ فِیْۤ اُمِّ الْكِتٰبِ لَدَیْنَا لَعَلِیٌّ حَكِیْمٌؕ Open ayah 43:4 in the Quran reader
اور بیشک یہ کتاب ہمارے پاس لوح محفوظ میں لکھی ہوئی بلند قدر اور حکمت والی ہے۔
اَفَنَضْرِبُ عَنْكُمُ الذِّكْرَ صَفْحًا اَنْ كُنْتُمْ قَوْمًا مُّسْرِفِیْنَ Open ayah 43:5 in the Quran reader
تو کیا ہم تم سے اس نصیحت (یعنی قرآن کے احکام) کو ہٹا لیں اس بات پر کہ تم لوگ حد (اطاعت) سے گزرنے والے ہو۔
وَ كَمْ اَرْسَلْنَا مِنْ نَّبِیٍّ فِی الْاَوَّلِیْنَ Open ayah 43:6 in the Quran reader
اور ہم نے بہت سے نبی اگلوں میں بھیجے۔
وَ مَا یَاْتِیْهِمْ مِّنْ نَّبِیٍّ اِلَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ Open ayah 43:7 in the Quran reader
اور ان لوگوں کے پاس جو نبی آیا اس کے ساتھ ہنسی ہی کرتے تھے۔
فَاَهْلَكْنَاۤ اَشَدَّ مِنْهُمْ بَطْشًا وَّ مَضٰى مَثَلُ الْاَوَّلِیْنَ Open ayah 43:8 in the Quran reader
پس ہم نے ان لوگوں کو جو کہ ان سے زیادہ زور آور تھے ہلاک کردیئے اور اگلوں کا حال گزر چکا ہے۔
وَ لَئِنْ سَاَلْتَهُمْ مَّنْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ لَیَقُوْلُنَّ خَلَقَهُنَّ الْعَزِیْزُ الْعَلِیْمُۙ Open ayah 43:9 in the Quran reader
اور1 اگر تم ان (مشرکین) سے پوچھو کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا تو ضرور کہیں گے کہ ان کو خدائے غالب جاننے والے نے پیدا کیا۔
الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ مَهْدًا وَّ جَعَلَ لَكُمْ فِیْهَا سُبُلًا لَّعَلَّكُمْ تَهْتَدُوْنَۚ Open ayah 43:10 in the Quran reader
وہ جس نے تمہارے (آرام کے ) لیے زمین کو (مثل) فرش (کے) بنایا اور زمین میں تمہارے لیے رستے بنا لیے تاکہ تم (سفروں کی) راہ پاؤ۔
وَ الَّذِیْ نَزَّلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءًۢ بِقَدَرٍ١ۚ فَاَنْشَرْنَا بِهٖ بَلْدَةً مَّیْتًا١ۚ كَذٰلِكَ تُخْرَجُوْنَ Open ayah 43:11 in the Quran reader
اور2 وہ جس نے آسمان سے پانی ایک اندازے سے برسایا، پھر ہم نے اس سے مردہ (یعنی خشک) زمین کو زندہ (یعنی سرسبز) کیا، اسی طرح تم (بھی اپنی قبروں سے زندہ کرکے) نکالے جاؤ گے۔
وَ الَّذِیْ خَلَقَ الْاَزْوَاجَ كُلَّهَا وَ جَعَلَ لَكُمْ مِّنَ الْفُلْكِ وَ الْاَنْعَامِ مَا تَرْكَبُوْنَۙ Open ayah 43:12 in the Quran reader
اور جس نے سب جوڑے پیدا کیا اور تمہارے لیے کشتیاں اور چوپائے بنائے کہ جن پر تم سوار ہوتے ہو۔
لِتَسْتَوٗا عَلٰى ظُهُوْرِهٖ ثُمَّ تَذْكُرُوْا نِعْمَةَ رَبِّكُمْ اِذَا اسْتَوَیْتُمْ عَلَیْهِ وَ تَقُوْلُوْا سُبْحٰنَ الَّذِیْ سَخَّرَ لَنَا هٰذَا وَ مَا كُنَّا لَهٗ مُقْرِنِیْنَۙ Open ayah 43:13 in the Quran reader
تاکہ تم ان کی پیٹھوں پر ٹھیک بیٹھو، پھر اپنے پروردگار کی نعمت کو یاد کرو جس وقت تم اس کے اوپر ٹحیک بیٹھ جاؤ اور1 یوں کہو پاکی ہے اسے جس نے اس سواری کو ہمارے بس میں کردیا اور ہم اس پر قابو پانے والے نہ تھے۔
وَ اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُوْنَ Open ayah 43:14 in the Quran reader
اور بیشک ہم کو اپنے پروردگار ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔
وَ جَعَلُوْا لَهٗ مِنْ عِبَادِهٖ جُزْءًا١ؕ اِنَّ الْاِنْسَانَ لَكَفُوْرٌ مُّبِیْنٌؕ۠ Open ayah 43:15 in the Quran reader
اور انہوں نے اللہ کے لیے اس کے بندوں میں سے ایک چیز یعنی اولاد مقرر کی، بیشک انسان صریح ناشکرا ہے۔
اَمِ اتَّخَذَ مِمَّا یَخْلُقُ بَنٰتٍ وَّ اَصْفٰىكُمْ بِالْبَنِیْنَ Open ayah 43:16 in the Quran reader
کیا2 خدا نے اپنی مخلوقات میں سے اپنے لیے لڑکیاں اور تم کو چن کر لڑکے دیئے۔
وَ اِذَا بُشِّرَ اَحَدُهُمْ بِمَا ضَرَبَ لِلرَّحْمٰنِ مَثَلًا ظَلَّ وَجْهُهٗ مُسْوَدًّا وَّ هُوَ كَظِیْمٌ Open ayah 43:17 in the Quran reader
اور جب ان میں سے کسی کو اس چیز کی خوشخبری سنائی جاتی ہے جس کا وصف رحمن کے لیے بتا چکا ہے (یعنی لڑکی) تو (اس قدر ناراض ہوتا ہے کہ) سارے دن اس کا چہرہ سیاہ رہے اور وہ دل ہی دل میں گھٹتا رہے۔
اَوَ مَنْ یُّنَشَّؤُا فِی الْحِلْیَةِ وَ هُوَ فِی الْخِصَامِ غَیْرُ مُبِیْنٍ Open ayah 43:18 in the Quran reader
کیا وہ جو زیور میں پلتی ہے اور وہ بحث میں صاف بات نہ کرے۔
وَ جَعَلُوا الْمَلٰٓئِكَةَ الَّذِیْنَ هُمْ عِبٰدُ الرَّحْمٰنِ اِنَاثًا١ؕ اَشَهِدُوْا خَلْقَهُمْ١ؕ سَتُكْتَبُ شَهَادَتُهُمْ وَ یُسْئَلُوْنَ Open ayah 43:19 in the Quran reader
اورف 1 انہوں نے فرشتوں کو جو کہ خدا کے بندے ہیں عورتیں ٹھہرایا، کیا ان کے پیدائش کے وقت یہ حاضر تھے، اب ان (کفار) کی یہ گواہی لکھ لی جائے گی اور (قیامت میں) ان سے پوچھا جاوے گا۔
وَ قَالُوْا لَوْ شَآءَ الرَّحْمٰنُ مَا عَبَدْنٰهُمْ١ؕ مَا لَهُمْ بِذٰلِكَ مِنْ عِلْمٍ١ۗ اِنْ هُمْ اِلَّا یَخْرُصُوْنَؕ Open ayah 43:20 in the Quran reader
اور کافر بولے : اگر اللہ چاہتا تو ہم ان فرشتوں کی پرستش نہ کرتے، ان کو اس کی حقیقت (رضائے الہی) کا کچھ علم نہیں، وہ محض یوں ہی اٹکلیں دوڑاتے ہیں۔
اَمْ اٰتَیْنٰهُمْ كِتٰبًا مِّنْ قَبْلِهٖ فَهُمْ بِهٖ مُسْتَمْسِكُوْنَ Open ayah 43:21 in the Quran reader
ہم نے ان کو اس (قرآن) سے پہلے کوئی کتاب دی ہے جسے وہ تھامے ہوئے ہیں۔
بَلْ قَالُوْۤا اِنَّا وَجَدْنَاۤ اٰبَآءَنَا عَلٰۤى اُمَّةٍ وَّ اِنَّا عَلٰۤى اٰثٰرِهِمْ مُّهْتَدُوْنَ Open ayah 43:22 in the Quran reader
(نہیں) بلکہ وہ کہتے ہیں کہ بیشک ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک ہی دین پر یا اور بیشک ہم ان کے قدم بقدم چل رہے ہیں۔
وَ كَذٰلِكَ مَاۤ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ فِیْ قَرْیَةٍ مِّنْ نَّذِیْرٍ اِلَّا قَالَ مُتْرَفُوْهَاۤ١ۙ اِنَّا وَجَدْنَاۤ اٰبَآءَنَا عَلٰۤى اُمَّةٍ وَّ اِنَّا عَلٰۤى اٰثٰرِهِمْ مُّقْتَدُوْنَ Open ayah 43:23 in the Quran reader
اور اسی طرح ہم نے (اے محبو ب) تم سے پہلے جب کسی بستی میں کوئی (پیغمبر) ڈر سنانے والا بھیجا تو وہاں کے دولتمند لوگوں نے کہا کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک ہی دین پر پایا اور بیشک ہم ان کے قدم بقدم چل رہے ہیں۔
قٰلَ اَوَ لَوْ جِئْتُكُمْ بِاَهْدٰى مِمَّا وَجَدْتُّمْ عَلَیْهِ اٰبَآءَكُمْ١ؕ قَالُوْۤا اِنَّا بِمَاۤ اُرْسِلْتُمْ بِهٖ كٰفِرُوْنَ Open ayah 43:24 in the Quran reader
(اس پر) پیغبر نے فرمایا کہ کیا اگر میں تمہارے پاس اس (دین) سے زیادہ ہدایت کرنے والا (دین) لاؤں جس پر تمہارے باپ دادا تھے وہ کہنے لگے جو کچھ تم لے کر بھیجے گئے ہو ہم اسے نہیں مانتے۔
فَانْتَقَمْنَا مِنْهُمْ فَانْظُرْ كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِیْنَ۠ Open ayah 43:25 in the Quran reader
پس ہم نے ان سے بدلہ لیا تو دیکھو (پیغمبروں کے) جھٹلانے والوں کا کیسا (برا) انجام ہوا۔
وَ اِذْ قَالَ اِبْرٰهِیْمُ لِاَبِیْهِ وَ قَوْمِهٖۤ اِنَّنِیْ بَرَآءٌ مِّمَّا تَعْبُدُوْنَۙ Open ayah 43:26 in the Quran reader
اور یاد کرو جب ابراہیم نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا بیشک میں بیزار ہوں اس چیز سے جس کی تم پرستش کرتے ہو۔
اِلَّا الَّذِیْ فَطَرَنِیْ فَاِنَّهٗ سَیَهْدِیْنِ Open ayah 43:27 in the Quran reader
سوا اس کے جس نے مجھے پیدا کیا بیشک ضرور وہ مجھے راہ ہدایت دکھائے گا۔
وَ جَعَلَهَا كَلِمَةًۢ بَاقِیَةً فِیْ عَقِبِهٖ لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ Open ayah 43:28 in the Quran reader
اور اس توحیدی کلمہ کو اپنی نسل میں باقی رہنے والا کلام رکھا تاکہ (ہر زمانہ میں مشرک) لوگ (شرک سے) باز آئیں۔
بَلْ مَتَّعْتُ هٰۤؤُلَآءِ وَ اٰبَآءَهُمْ حَتّٰى جَآءَهُمُ الْحَقُّ وَ رَسُوْلٌ مُّبِیْنٌ Open ayah 43:29 in the Quran reader
بلکہ میں نے ان (کافروں) کو اور ان کے لیے باپ دادا کو دنیا کے فائدے دیئے یہاں تک کہ ان کے پاس حق (یعنی قرآن) اور صاف بتانے والا رسول (یعنی سید انبیا) تشریف لایا۔
وَ لَمَّا جَآءَهُمُ الْحَقُّ قَالُوْا هٰذَا سِحْرٌ وَّ اِنَّا بِهٖ كٰفِرُوْنَ Open ayah 43:30 in the Quran reader
اور جب ان کے پاس حق آیا تو بولے یہ جادو ہے اور بیشک ہم اس کے منکر ہیں۔
وَ قَالُوْا لَوْ لَا نُزِّلَ هٰذَا الْقُرْاٰنُ عَلٰى رَجُلٍ مِّنَ الْقَرْیَتَیْنِ عَظِیْمٍ Open ayah 43:31 in the Quran reader
اور1 کہنے لگے کہ یہ قرآن ان دو بستیوں (یعنی مکہ مکرمہ اور طائف کے رہنے والوں) میں سے کسی بڑے آدمی پر کیوں نہیں اتارا گیا۔
اَهُمْ یَقْسِمُوْنَ رَحْمَتَ رَبِّكَ١ؕ نَحْنُ قَسَمْنَا بَیْنَهُمْ مَّعِیْشَتَهُمْ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ رَفَعْنَا بَعْضَهُمْ فَوْقَ بَعْضٍ دَرَجٰتٍ لِّیَتَّخِذَ بَعْضُهُمْ بَعْضًا سُخْرِیًّا١ؕ وَ رَحْمَتُ رَبِّكَ خَیْرٌ مِّمَّا یَجْمَعُوْنَ Open ayah 43:32 in the Quran reader
یہ لوگ تمہارے پروردگار کی رحمت (یعنی نبوت) کو تقسیم کرتے ہیں، ہم نے ان میں ان کی زیست کا سامان دنیا کی زندگی میں بانٹا اور ہم نے ان میں ایک کو دوسرے پر درجوں بلندی دی تاکہ ان میں ایک دوسرے کے محکوم بنائیں (یعنی خدمت لے اور دنیا کا نظام مضبوط رہے) اور تمہارے پروردگار کی رحمت (یعنی جنت) بدرجہا اس (دنیوی مال و متاع سے) بہتر ہے جو یہ جمع کرتے ہیں۔
وَ لَوْ لَاۤ اَنْ یَّكُوْنَ النَّاسُ اُمَّةً وَّاحِدَةً لَّجَعَلْنَا لِمَنْ یَّكْفُرُ بِالرَّحْمٰنِ لِبُیُوْتِهِمْ سُقُفًا مِّنْ فِضَّةٍ وَّ مَعَارِجَ عَلَیْهَا یَظْهَرُوْنَۙ Open ayah 43:33 in the Quran reader
اور اگر یہ احتمال نہ ہوتا کہ سب لوگ ایک دین پر ہوجائیں تو ہم ضرور ان لوگوں کے لیے جو رحمن کا انکار کرتے ہیں ان کے گھروں کی چھتیں چاندی کی کردیتے اور سیڑھیاں جن پر چڑھا (اترا) کرتے ۔
وَ لِبُیُوْتِهِمْ اَبْوَابًا وَّ سُرُرًا عَلَیْهَا یَتَّكِئُوْنَۙ Open ayah 43:34 in the Quran reader
اور ان کے گھروں کے دروازے بھی اور تخت بھی چاندی کے کردیتے۔
وَ زُخْرُفًا١ؕ وَ اِنْ كُلُّ ذٰلِكَ لَمَّا مَتَاعُ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ؕ وَ الْاٰخِرَةُ عِنْدَ رَبِّكَ لِلْمُتَّقِیْنَ۠ Open ayah 43:35 in the Quran reader
جن پر وہ تکیہ لگا کر بیٹھتے اور طرح طرح کی آرائش بھی اور یہ جو کچھ ہے دنیا ہی کی زندگی کا اسباب ہے اور آخرت (کاثواب) تمہارے پروردگار کے پاس پرہیزگاروں کے لیے ہے ۔
وَ مَنْ یَّعْشُ عَنْ ذِكْرِ الرَّحْمٰنِ نُقَیِّضْ لَهٗ شَیْطٰنًا فَهُوَ لَهٗ قَرِیْنٌ Open ayah 43:36 in the Quran reader
جو1 شخص اللہ کی یاد ( ّیعنی قرآن) سے غافل ہوجائے ہم اس پر ایک شیطان مقرر کرتے ہیں پس وہ اس کا ساتھی ہوجاتا ہے۔
وَ اِنَّهُمْ لَیَصُدُّوْنَهُمْ عَنِ السَّبِیْلِ وَ یَحْسَبُوْنَ اَنَّهُمْ مُّهْتَدُوْنَ Open ayah 43:37 in the Quran reader
اور بیشک وہ شیاطین ان کو راہ (حق) سے روکتے ہیں اور وہ یہ خیال کرتے ہیں کہ ہم راہ پر ہیں۔
حَتّٰۤى اِذَا جَآءَنَا قَالَ یٰلَیْتَ بَیْنِیْ وَ بَیْنَكَ بُعْدَ الْمَشْرِقَیْنِ فَبِئْسَ الْقَرِیْنُ Open ayah 43:38 in the Quran reader
یہاں تک کہ جب (قیامت کے دن) ایسا شخص (یعنی کافر) ہمارے پاس آوے گا تو اپنے شیطان سے کہے گا کہ کاش ! میرے اور تیرے درمیان مشرق اور مغرب کا فاصلہ ہوتا، پس تو کیا برا ساتھی ہے۔
وَ لَنْ یَّنْفَعَكُمُ الْیَوْمَ اِذْ ظَّلَمْتُمْ اَنَّكُمْ فِی الْعَذَابِ مُشْتَرِكُوْنَ Open ayah 43:39 in the Quran reader
اور (ان سے کہا جاوے گا) جبکہ تم نے (دنیا میں کفر کر کے) ظلم کیا ہرگز آج تم کو یہ (حسرت و ندامت) فائدہ نہ دے گی کہ تم (اور شیاطین) سب عذاب میں شریک ہو۔
اَفَاَنْتَ تُسْمِعُ الصُّمَّ اَوْ تَهْدِی الْعُمْیَ وَ مَنْ كَانَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ Open ayah 43:40 in the Quran reader
تو کیا تم1 بہروں کو سنا سکتے ہو یا اندھوں کو راہ دکھا سکتے اور ان لوگوں کو جو صریح گمراہی میں ہیں۔