28. Surah Al-Qasas
القصصThe Stories · 88 ayahsمظہر القرآن
فَخَرَجَ عَلٰى قَوْمِهٖ فِیْ زِیْنَتِهٖ١ؕ قَالَ الَّذِیْنَ یُرِیْدُوْنَ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا یٰلَیْتَ لَنَا مِثْلَ مَاۤ اُوْتِیَ قَارُوْنُ١ۙ اِنَّهٗ لَذُوْ حَظٍّ عَظِیْمٍ Open ayah 28:79 in the Quran reader
تو (ایک روز)1 قارون اپنی قوم پر اپنی آرائش میں نکلا کہا انہوں نے جو دنیا کی زندگی چاہتے تھے : اے کاش ! کسی طرح ہم کو بھی ایسا ہی ملتا جیسا قارون کو ملا، بیشک وہ بڑے نصیب والا ہے ۔
وَ قَالَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ وَیْلَكُمْ ثَوَابُ اللّٰهِ خَیْرٌ لِّمَنْ اٰمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحًا١ۚ وَ لَا یُلَقّٰىهَاۤ اِلَّا الصّٰبِرُوْنَ Open ayah 28:80 in the Quran reader
اور جن لوگوں کو علم دیا گیا تھا وہ (ان حریصوں سے) کہنے لگے کہ تمہاری خرابی ہو اللہ کا ثواب (اس سے ) بہتر ہے اس کے لیے جو ایمان لائے اور اچھے کام کرے اور یہ (ثواب) ان ہی کو ملتا ہے جو (دنیا کی حرص و طمع پر) صبر کرنے والے ہیں۔
فَخَسَفْنَا بِهٖ وَ بِدَارِهِ الْاَرْضَ١۫ فَمَا كَانَ لَهٗ مِنْ فِئَةٍ یَّنْصُرُوْنَهٗ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ۗ وَ مَا كَانَ مِنَ الْمُنْتَصِرِیْنَ Open ayah 28:81 in the Quran reader
پس ہم نے قارون کو اور اس کے گھر کو (اس کی شرارت بڑھ جانے سے) زمین میں دھنسا دیا پھر اس کے پاس کوئی جماعت نہ تھی ، اللہ (کے عذاب) سے بچانے میں اس کی مدد کرتی ۔
وَ اَصْبَحَ الَّذِیْنَ تَمَنَّوْا مَكَانَهٗ بِالْاَمْسِ یَقُوْلُوْنَ وَیْكَاَنَّ اللّٰهَ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖ وَ یَقْدِرُ١ۚ لَوْ لَاۤ اَنْ مَّنَّ اللّٰهُ عَلَیْنَا لَخَسَفَ بِنَا١ؕ وَیْكَاَنَّهٗ لَا یُفْلِحُ الْكٰفِرُوْنَ۠ Open ayah 28:82 in the Quran reader
اور نہ وہ (موسی سے) بدلہ لے سکا اور کل جو لوگ اس کے مرتبہ کی آرزو کر رہے تھے وہ صبح (قارون کو زمین میں دھنستا دیکھ کر) کہنے لگے : بس جی ! معلوم ہوا کہ اللہ اپنے بندوں میں سے جس کے لیے چاہے رزق کو کشادہ کرتا ہے اور (جس کے لیے چاہتا ہے) تنگ کرتا ہے ، گر اللہ ہم پر احسان نہ کرتا تو ہم کو بھی دھنسا دیتا، بس معلوم ہوا کہ کافروں کو فلاح نہیں ہوتی۔
تِلْكَ الدَّارُ الْاٰخِرَةُ نَجْعَلُهَا لِلَّذِیْنَ لَا یُرِیْدُوْنَ عُلُوًّا فِی الْاَرْضِ وَ لَا فَسَادًا١ؕ وَ الْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِیْنَ Open ayah 28:83 in the Quran reader
(دنیا تو سرائے ہے مگر) یہ آخرت کا گھر (یعنی جنت) ہم ان لوگوں کے لیے کرتے ہیں جو زمین میں تکبر اور فساد نہیں چاہتے اور عاقبت (کی خوبی) پرہیزگاروں کے لیے ہے ۔
مَنْ جَآءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهٗ خَیْرٌ مِّنْهَا١ۚ وَ مَنْ جَآءَ بِالسَّیِّئَةِ فَلَا یُجْزَى الَّذِیْنَ عَمِلُوا السَّیِّاٰتِ اِلَّا مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 28:84 in the Quran reader
جو شخص (قیامت کے دن) نیکی لے کر آوے تو اس کے لیے اس سے بہتر بدلہ ہے اور جو کوئی بدی لائے تو بد کام کرنے والوں کو بدلہ نہ ملے گا مگر جتنا وہ کرتے تھے۔
اِنَّ الَّذِیْ فَرَضَ عَلَیْكَ الْقُرْاٰنَ لَرَآدُّكَ اِلٰى مَعَادٍ١ؕ قُلْ رَّبِّیْۤ اَعْلَمُ مَنْ جَآءَ بِالْهُدٰى وَ مَنْ هُوَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ Open ayah 28:85 in the Quran reader
بیشک جس نے تم پر قرآن (کی تلاوت و تبلیغ1 اور اس کے احکام) کو فرض کیا ہے وہ تمہیں پھر لے جائے گا جہاں پھرنا چاہتے ہو (یعنی مکہ مکرمہ میں) تم فرماؤ : میرا رب خوب جانتا ہے اسے جو ہدایت لایا اور جو صریح گمراہی میں ہے اور تم امید نہ رکھتے تھے ۔
وَ مَا كُنْتَ تَرْجُوْۤا اَنْ یُّلْقٰۤى اِلَیْكَ الْكِتٰبُ اِلَّا رَحْمَةً مِّنْ رَّبِّكَ فَلَا تَكُوْنَنَّ ظَهِیْرًا لِّلْكٰفِرِیْنَ٘ Open ayah 28:86 in the Quran reader
کہ تم پر کتاب بھیجی جائے گی مگر تمہارے پروردگار نے رحمت فرمائی۔ پس تم ہرگز کافروں کے مددگار نہ ہونا۔
وَ لَا یَصُدُّنَّكَ عَنْ اٰیٰتِ اللّٰهِ بَعْدَ اِذْ اُنْزِلَتْ اِلَیْكَ وَ ادْعُ اِلٰى رَبِّكَ وَ لَا تَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُشْرِكِیْنَۚ Open ayah 28:87 in the Quran reader
اور تمہیں یہ (کافر) اللہ کی آیتوں ( کی تبلیغ) سے نہ روکیں بعد اس کے کہ وہ تمہاری طرف اتاری گئی اور تم لوگوں کو (اپنے رب کی راہ کی) طرف بلاؤ اور ہرگز شرک والوں میں نہ ہونا۔
وَ لَا تَدْعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ١ۘ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١۫ كُلُّ شَیْءٍ هَالِكٌ اِلَّا وَجْهَهٗ١ؕ لَهُ الْحُكْمُ وَ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ۠ Open ayah 28:88 in the Quran reader
اور اللہ کے ساتھ دسرے کو معبود (سمجھ کر) نہ پکارنا، اس کے سوا کوئی معبود نہیں سب چیزیں فنا ہونے والی ہیں بجز اس کی ذات کے اسی کا حکم ہے اور اسی کے پاس تم سب لوٹائے جاؤ گے (پس سب کو ان کے عمل کی جزا دے گا) ۔