18. Surah Al-Kahf
الكهفThe Cave · 110 ayahsمظہر القرآن
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْۤ اَنْزَلَ عَلٰى عَبْدِهِ الْكِتٰبَ وَ لَمْ یَجْعَلْ لَّهٗ عِوَجًاؕٚ Open ayah 18:1 in the Quran reader
سب تعریف اللہ ہی کے لئے ہے جس نے اپنے بندے (محمد ﷺ) پر کتاب (قرآن) نازل فرمائی اور اس میں ذرا بھی کجی نہیں رکھی
قَیِّمًا لِّیُنْذِرَ بَاْسًا شَدِیْدًا مِّنْ لَّدُنْهُ وَ یُبَشِّرَ الْمُؤْمِنِیْنَ الَّذِیْنَ یَعْمَلُوْنَ الصّٰلِحٰتِ اَنَّ لَهُمْ اَجْرًا حَسَنًاۙ Open ayah 18:2 in the Quran reader
عدل والی (اتاری) کہ اللہ کے سخت عذاب آنے والے سے ڈرائے اور ان مسلمانوں کو خوش خبری دے جو نیک عمل کرتے ہیں اس بات کی کہ بیشک ان کے لئے اچھا ثواب ہے
مَّاكِثِیْنَ فِیْهِ اَبَدًاۙ Open ayah 18:3 in the Quran reader
جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے
وَّ یُنْذِرَ الَّذِیْنَ قَالُوا اتَّخَذَ اللّٰهُ وَلَدًاۗ Open ayah 18:4 in the Quran reader
اور ان لوگوں کو ڈرایئے جو کہتے ہیں کہ خدا اولاد رکھتا ہے
مَا لَهُمْ بِهٖ مِنْ عِلْمٍ وَّ لَا لِاٰبَآئِهِمْ١ؕ كَبُرَتْ كَلِمَةً تَخْرُجُ مِنْ اَفْوَاهِهِمْ١ؕ اِنْ یَّقُوْلُوْنَ اِلَّا كَذِبًا Open ayah 18:5 in the Quran reader
اس بارے میں نہ تو وہ کچھ علم رکھتے ہیں اور نہ ان کے باپ دادا، بڑی بھاری بات ہے جو ان کے منہ سے نکلتی ہے وہ بلکل جھوٹ بکتے ہیں
فَلَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّفْسَكَ عَلٰۤى اٰثَارِهِمْ اِنْ لَّمْ یُؤْمِنُوْا بِهٰذَا الْحَدِیْثِ اَسَفًا Open ayah 18:6 in the Quran reader
(اے محبوب ! ﷺ) کہیں تم اپنی جان ہلاکت میں نہ ڈال دو ان کے پیچھے اگر وہ اس بات ( یعنی قرآن) پر ایمان نہیں لائے، غم کی وجہ سے (یعنی غم نہ کریں)
اِنَّا جَعَلْنَا مَا عَلَى الْاَرْضِ زِیْنَةً لَّهَا لِنَبْلُوَهُمْ اَیُّهُمْ اَحْسَنُ عَمَلًا Open ayah 18:7 in the Quran reader
بیشک جو کچھ زمین پر ہے ہم نے اسے اس کی آرائش بنایا ہے تاکہ ہم لوگوں کی آزمائش کریں کہ ان میں زیادہ اچھا عمل کون کرتا ہے
وَ اِنَّا لَجٰعِلُوْنَ مَا عَلَیْهَا صَعِیْدًا جُرُزًاؕ Open ayah 18:8 in the Quran reader
اور بیشک ہر چیز جو کچھ زمین پر ہے سب کو ہم ایک دن صاف میدان (یعنی فنا) کردیں گے
اَمْ حَسِبْتَ اَنَّ اَصْحٰبَ الْكَهْفِ وَ الرَّقِیْمِ١ۙ كَانُوْا مِنْ اٰیٰتِنَا عَجَبًا Open ayah 18:9 in the Quran reader
کیا تم خیال کرتے ہو کہ پہاڑ کی کھوہ اور جنگل کے کنارے والے (یعنی اصحاب کہف) ہماری (قدرت کی نشانیوں میں سے) ایک عجیب نشانی تھے
اِذْ اَوَى الْفِتْیَةُ اِلَى الْكَهْفِ فَقَالُوْا رَبَّنَاۤ اٰتِنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةً وَّ هَیِّئْ لَنَا مِنْ اَمْرِنَا رَشَدًا Open ayah 18:10 in the Quran reader
جب کہ ان جوانوں نے اس غار میں پناہ لی، پھر دعا مانگنے لگے کہ اے ہمارے پروردگار ! ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا فرما اور ہمارے کام میں ہمارے لئے راہ یابی کا سامان مہیا کر دے
فَضَرَبْنَا عَلٰۤى اٰذَانِهِمْ فِی الْكَهْفِ سِنِیْنَ عَدَدًاۙ Open ayah 18:11 in the Quran reader
پس ہم نے سالہا سال تک غار میں ان کے کانوں پر نیند کا پردہ ڈال دیا (یعنی سلا دیا)
ثُمَّ بَعَثْنٰهُمْ لِنَعْلَمَ اَیُّ الْحِزْبَیْنِ اَحْصٰى لِمَا لَبِثُوْۤا اَمَدًا۠ Open ayah 18:12 in the Quran reader
پھر ہم نے ان کو جگا اٹھایا تاکہ ہم دیکھیں کہ دونوں گروہ میں سے کون ان کے ٹھہرنے کی مدت زیادہ ٹھیک بتاتا ہے
نَحْنُ نَقُصُّ عَلَیْكَ نَبَاَهُمْ بِالْحَقِّ١ؕ اِنَّهُمْ فِتْیَةٌ اٰمَنُوْا بِرَبِّهِمْ وَ زِدْنٰهُمْ هُدًىۗۖ Open ayah 18:13 in the Quran reader
ہم ان کا ٹھیک ٹھیک حال تمہیں سناتے ہیں، وہ چند جوان تھے جو اپنے پروردگار پر ایمان لائے تھے اور ہم نے ان کو ہدایت اور زیادہ دی
وَّ رَبَطْنَا عَلٰى قُلُوْبِهِمْ اِذْ قَامُوْا فَقَالُوْا رَبُّنَا رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ لَنْ نَّدْعُوَاۡ مِنْ دُوْنِهٖۤ اِلٰهًا لَّقَدْ قُلْنَاۤ اِذًا شَطَطًا Open ayah 18:14 in the Quran reader
اور ہم نے ان کے دلوں کو مضبوط کردیا تھا جب کہ وہ (دربار بادشاہ کافر کے سامنے) کھڑے ہو کر بولے کہ ہمارا پروردگار وہ ہے جو آسمانوں اور زمین کا مالک ہے، ہم اس کے سوا کسی معبود کو ہرگز نہ پکاریں گے۔ اگر ایسا کیا تو ضرور ہم نے حد سے گزری ہوئی بات کہی
هٰۤؤُلَآءِ قَوْمُنَا اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اٰلِهَةً١ؕ لَوْ لَا یَاْتُوْنَ عَلَیْهِمْ بِسُلْطٰنٍۭ بَیِّنٍ١ؕ فَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًاؕ Open ayah 18:15 in the Quran reader
یہ جو ہماری قوم ہے اس نے اللہ کے سوا اور خدا بنا رکھے ہیں یہ لوگ ان معبودوں کے ثبوت میں کوئی روشن دلیل کیوں نہیں لاتے پس اس سے بڑھ کر ظالم کون ہے کہ جس نے خدا پر جھوٹ باندھا (باہر آکر آپس میں کہنے لگے)
وَ اِذِ اعْتَزَلْتُمُوْهُمْ وَ مَا یَعْبُدُوْنَ اِلَّا اللّٰهَ فَاْوٗۤا اِلَى الْكَهْفِ یَنْشُرْ لَكُمْ رَبُّكُمْ مِّنْ رَّحْمَتِهٖ وَ یُهَیِّئْ لَكُمْ مِّنْ اَمْرِكُمْ مِّرْفَقًا Open ayah 18:16 in the Quran reader
” اور جب تم ان (بت پرستوں) سے اور ان کے معبودوں سے الگ ہوگئے تو چلو غار میں جابیٹھو، تمہارا پروردگار تم پر اپنی رحمت کشادہ کر دے گا اور تمہارے واسطے تمہارے کام میں آسانی کے سامان مہیا کر دے گا “
وَ تَرَى الشَّمْسَ اِذَا طَلَعَتْ تَّزٰوَرُ عَنْ كَهْفِهِمْ ذَاتَ الْیَمِیْنِ وَ اِذَا غَرَبَتْ تَّقْرِضُهُمْ ذَاتَ الشِّمَالِ وَ هُمْ فِیْ فَجْوَةٍ مِّنْهُ١ؕ ذٰلِكَ مِنْ اٰیٰتِ اللّٰهِ١ؕ مَنْ یَّهْدِ اللّٰهُ فَهُوَ الْمُهْتَدِ١ۚ وَ مَنْ یُّضْلِلْ فَلَنْ تَجِدَ لَهٗ وَلِیًّا مُّرْشِدًا۠ Open ayah 18:17 in the Quran reader
(الحاصل وہ غار میں آسوئے) اور (اے مخاطب ! ) تو سورج کو دیکھ کہ جب نکلتا ہے تو ان کے غار سے داہنی طرف بچ جاتا ہے، اور جب ڈوبتا ہے تو ان کے بائیں طرف سے کتراتا ہوا گزر جاتا ہے، حالانکہ وہ اس غار کے کھلے میدان میں ہیں، یہ اللہ کی (قدرت کی) نشانیوں میں سے ہے جس کو اللہ ہدایت دے تو وہی ہدایت پاتا ہے اور جس کو وہ بےراہ کرے پس تو ہرگز اس کا کوئی حمایتی راہ دکھانے والا نہ پائے گا
وَ تَحْسَبُهُمْ اَیْقَاظًا وَّ هُمْ رُقُوْدٌ١ۖۗ وَّ نُقَلِّبُهُمْ ذَاتَ الْیَمِیْنِ وَ ذَاتَ الشِّمَالِ١ۖۗ وَ كَلْبُهُمْ بَاسِطٌ ذِرَاعَیْهِ بِالْوَصِیْدِ١ؕ لَوِ اطَّلَعْتَ عَلَیْهِمْ لَوَلَّیْتَ مِنْهُمْ فِرَارًا وَّ لَمُلِئْتَ مِنْهُمْ رُعْبًا Open ayah 18:18 in the Quran reader
اور تو ان کو جانے گا کہ وہ جاگتے ہیں حالانکہ وہ پڑے سوتے ہیں اور ہم ہی ان کو دائیں اور بائیں طرف کروٹ بدلواتے رہتے ہیں اور ان کا کتا غار کی چوکھٹ پر اپنے دونوں بازو پھیلائے ہوئے ہے۔ اگر تو ان کو جھانک کر دیکھے تو ان سے پیٹھ پھیر کر بھاگے اور ان سے ہیبت میں بھر جائے
وَ كَذٰلِكَ بَعَثْنٰهُمْ لِیَتَسَآءَلُوْا بَیْنَهُمْ١ؕ قَالَ قَآئِلٌ مِّنْهُمْ كَمْ لَبِثْتُمْ١ؕ قَالُوْا لَبِثْنَا یَوْمًا اَوْ بَعْضَ یَوْمٍ١ؕ قَالُوْا رَبُّكُمْ اَعْلَمُ بِمَا لَبِثْتُمْ١ؕ فَابْعَثُوْۤا اَحَدَكُمْ بِوَرِقِكُمْ هٰذِهٖۤ اِلَى الْمَدِیْنَةِ فَلْیَنْظُرْ اَیُّهَاۤ اَزْكٰى طَعَامًا فَلْیَاْتِكُمْ بِرِزْقٍ مِّنْهُ وَ لْیَتَؔلَطَّفْ وَ لَا یُشْعِرَنَّ بِكُمْ اَحَدًا Open ayah 18:19 in the Quran reader
اور اسی طرح ہم نے (اپنی قدرت سے بعد موت) ان کو جگا دیا تاکہ آپس میں ایک دوسرے سے احوال پوچھیں (پس) ان میں سے ایک نے پوچھا کہ (بھلا تم کتنی دیر یہاں رہے، کچھ لوگ بولے :” ہم ایک دن رہے یا دن سے کم “ (اس کے بعد) وہ کہنے لگے کہ تمہارا پروردگار ہی خوب جانتا ہے تم کس قدر یہاں ٹھہرے۔ پس اب اپنے میں سے ایک شخص کو یہ روپیہ دے کر شہر کو بھیجو پس وہ غور کرے کہ وہاں کون سا کھانا زیادہ صاف ستھرا ہے کہ اس میں سے تمہارے لئے کھانے کو لائے اور چاہئے کہ نرمی کرے اور ہرگز کسی کو تمہاری خبر نہ ہونے دے
اِنَّهُمْ اِنْ یَّظْهَرُوْا عَلَیْكُمْ یَرْجُمُوْكُمْ اَوْ یُعِیْدُوْكُمْ فِیْ مِلَّتِهِمْ وَ لَنْ تُفْلِحُوْۤا اِذًا اَبَدًا Open ayah 18:20 in the Quran reader
بیشک اگر وہ تمہاری خبر پاجاویں گے تو تم کو پتھروں سے کچل ڈالیں گے یا اپنے دین میں (جبراً ) پھیر لاویں گے اور اس وقت تم ہرگز فلاح نہ پاؤ گے
وَ كَذٰلِكَ اَعْثَرْنَا عَلَیْهِمْ لِیَعْلَمُوْۤا اَنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ وَّ اَنَّ السَّاعَةَ لَا رَیْبَ فِیْهَا١ۗۚ اِذْ یَتَنَازَعُوْنَ بَیْنَهُمْ اَمْرَهُمْ فَقَالُوا ابْنُوْا عَلَیْهِمْ بُنْیَانًا١ؕ رَبُّهُمْ اَعْلَمُ بِهِمْ١ؕ قَالَ الَّذِیْنَ غَلَبُوْا عَلٰۤى اَمْرِهِمْ لَنَتَّخِذَنَّ عَلَیْهِمْ مَّسْجِدًا Open ayah 18:21 in the Quran reader
اور اسی طرح لوگوں کو ہم نے ان کی اطلاع کردی کہ لوگ جان لیں کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے اور قیامت میں کوئی شک نہیں ۔ (ان کی وفات کے بعد) جس وقت وہ لوگ ان کے بارے میں آپس میں جھگڑنے لگے پس بعض نے کہا کہ ان کے غار پر ایک عمارت بناؤ ان کا پروردگار ان کے حال سے خوب وافق ہے جو اس کام میں ٖغالب رہے تھے، انہوں نے کہا کہ ان کے غار پر ہم ضرور ایک مسجد بنائیں گے
سَیَقُوْلُوْنَ ثَلٰثَةٌ رَّابِعُهُمْ كَلْبُهُمْ١ۚ وَ یَقُوْلُوْنَ خَمْسَةٌ سَادِسُهُمْ كَلْبُهُمْ رَجْمًۢا بِالْغَیْبِ١ۚ وَ یَقُوْلُوْنَ سَبْعَةٌ وَّ ثَامِنُهُمْ كَلْبُهُمْ١ؕ قُلْ رَّبِّیْۤ اَعْلَمُ بِعِدَّتِهِمْ مَّا یَعْلَمُهُمْ اِلَّا قَلِیْلٌ١۫۬ فَلَا تُمَارِ فِیْهِمْ اِلَّا مِرَآءً ظَاهِرًا١۪ وَّ لَا تَسْتَفْتِ فِیْهِمْ مِّنْهُمْ اَحَدًا۠ Open ayah 18:22 in the Quran reader
اے محبوب ﷺ جب تم ان سے اصحاب کہف کا حال بیان کرچکو تو (منکرین اختلاف کریں گے) اب کہیں گے کہ وہ تین ہیں چوتھا ان کا کتا ہے، اور کچھ لوگ کہیں گے کہ وہ پانچ ہیں چھٹا ان کا کتا ہے یہ لوگ بےدیکھے بات کو ہانکتے ہیں اور بعضے کہیں گے کہ وہ سات ہیں اور آٹھواں ان کا کتا ہے، (اے محبوب ! ﷺ) تم فرماؤ کہ ان کی تعداد تو میرے پروردگار ہی کو خوب معلوم ہے، ان کا صلی حال تو بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں۔ پس تم ان کے بارے میں (اہل کتاب سے) بحث نہ کیا کرو مگر اتنی ہی بحث کرو جو (قرآن میں) ظاہر ہوچکی اور کچھ نہ پوچھو ان کے بارے میں کسی کتابی سے
وَ لَا تَقُوْلَنَّ لِشَایْءٍ اِنِّیْ فَاعِلٌ ذٰلِكَ غَدًاۙ Open ayah 18:23 in the Quran reader
اور تم ہرگز کسی کام کی نسبت یوں نہ کہا کرو کہ میں اس کو کل کردوں گا
اِلَّاۤ اَنْ یَّشَآءَ اللّٰهُ١٘ وَ اذْكُرْ رَّبَّكَ اِذَا نَسِیْتَ وَ قُلْ عَسٰۤى اَنْ یَّهْدِیَنِ رَبِّیْ لِاَقْرَبَ مِنْ هٰذَا رَشَدًا Open ayah 18:24 in the Quran reader
مگر یہ کہ اللہ چاہے ( تو کر دوں گا) اور جب تم بھول جاؤ تو اپنے اللہ کو یاد کرو (یعنی انشاء اللہ کہہ لو) اور کہو کہ قریب ہے کہ میرا پروردگار مجھے اس سے بھی نزدیک تردرستی کی راہ کھائے (یعنی ایسے معجزات عطا فرمائے)
وَ لَبِثُوْا فِیْ كَهْفِهِمْ ثَلٰثَ مِائَةٍ سِنِیْنَ وَ ازْدَادُوْا تِسْعًا Open ayah 18:25 in the Quran reader
اور اصحاب کہف اپنے غار میں تین سو برس رہے اور نو سو برس اوپر
قُلِ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا لَبِثُوْا١ۚ لَهٗ غَیْبُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ اَبْصِرْ بِهٖ وَ اَسْمِعْ١ؕ مَا لَهُمْ مِّنْ دُوْنِهٖ مِنْ وَّلِیٍّ١٘ وَّ لَا یُشْرِكُ فِیْ حُكْمِهٖۤ اَحَدًا Open ayah 18:26 in the Quran reader
تم فرماؤ :” اللہ خوب جانتا ہے کہ کس قدر وہ رہے۔ اسی کے پاس آسمانوں اور زمین کی پوشیدہ باتوں کا علم ہے، وہ کیا ہی دیکھنے والا اور کیا ہی سننے والا ہے، ان کا خدا کے سوا کوئی بھی مدد گار نہیں اور اللہ اپنے حکم میں کسی کو شریک نہیں کرتا “
وَ اتْلُ مَاۤ اُوْحِیَ اِلَیْكَ مِنْ كِتَابِ رَبِّكَ١ؕۚ لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمٰتِهٖ١۫ۚ وَ لَنْ تَجِدَ مِنْ دُوْنِهٖ مُلْتَحَدًا Open ayah 18:27 in the Quran reader
اور تمہارے پروردگار کی کتاب (قرآن) جو تمہیں وحی ہوئی ہے اس کو پڑھو اس کی باتوں کو کوئی بدلنے والا نہیں اور ہر گز تم اس کے سوا پناہ نہ پاؤ گے
وَ اصْبِرْ نَفْسَكَ مَعَ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ رَبَّهُمْ بِالْغَدٰوةِ وَ الْعَشِیِّ یُرِیْدُوْنَ وَجْهَهٗ وَ لَا تَعْدُ عَیْنٰكَ عَنْهُمْ١ۚ تُرِیْدُ زِیْنَةَ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ۚ وَ لَا تُطِعْ مَنْ اَغْفَلْنَا قَلْبَهٗ عَنْ ذِكْرِنَا وَ اتَّبَعَ هَوٰىهُ وَ كَانَ اَمْرُهٗ فُرُطًا Open ayah 18:28 in the Quran reader
اور تم اپنی جان ان سے مانوس رکھو جو لوگ صبح وشام اپنے پروردگار کی عبادت کرتے رہتے ہیں اور اسی کی رضا مندی چاہتے ہیں اور تمہاری آنکھیں (یعنی توجہات) انہیں چھوڑ کر اور نہ پڑیں، کیا تم دنیا کی زندگانی کی آرائش چاہو گے اور تم اس شخص کا کہنا ہرگز نہ ماننا جس کے دل کو ہم نے اپنی یاد سے غافل کردیا اور وہ اپنی خواہش کے تابع ہوگیا اور اس کا کام حد سے گزر گیا ہو
وَ قُلِ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكُمْ١۫ فَمَنْ شَآءَ فَلْیُؤْمِنْ وَّ مَنْ شَآءَ فَلْیَكْفُرْ١ۙ اِنَّاۤ اَعْتَدْنَا لِلظّٰلِمِیْنَ نَارًا١ۙ اَحَاطَ بِهِمْ سُرَادِقُهَا١ؕ وَ اِنْ یَّسْتَغِیْثُوْا یُغَاثُوْا بِمَآءٍ كَالْمُهْلِ یَشْوِی الْوُجُوْهَ١ؕ بِئْسَ الشَّرَابُ١ؕ وَ سَآءَتْ مُرْتَفَقًا Open ayah 18:29 in the Quran reader
اور فرما دو کہ حق تمہارے رب کی طرف سے ہے ، پھر جو چاہے ایمان لائے اور جو چاہے کافر ہوجائے، بیشک ہم نے تیار کر رکھی ہے ظالموں سے واسطے وہ آگ کہ اس کی دیواریں (چاروں طرف سے) گھیر لیں گی اور اگر وہ پانی کے لئے فریاد کریں گے تو انہیں پانی نہیں دیا جائے گا جیسے پگھلا ہوا تانبا ، وہ ان کے مونہوں کو بھون ڈالے گا، کیا ہی برا پینا ہے اور وہ دوزخ کیا ہی بری ٹھہر نے کی جگہ ہے
اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ اِنَّا لَا نُضِیْعُ اَجْرَ مَنْ اَحْسَنَ عَمَلًاۚ Open ayah 18:30 in the Quran reader
بیشک جو لوگ ایمان لائے اور عمل اچھے کئے تو ہم ایسوں کا اجر ضائع نہیں کرتے جو نیک کام کرے
اُولٰٓئِكَ لَهُمْ جَنّٰتُ عَدْنٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهِمُ الْاَنْهٰرُ یُحَلَّوْنَ فِیْهَا مِنْ اَسَاوِرَ مِنْ ذَهَبٍ وَّ یَلْبَسُوْنَ ثِیَابًا خُضْرًا مِّنْ سُنْدُسٍ وَّ اِسْتَبْرَقٍ مُّتَّكِئِیْنَ فِیْهَا عَلَى الْاَرَآئِكِ١ؕ نِعْمَ الثَّوَابُ١ؕ وَ حَسُنَتْ مُرْتَفَقًا۠ Open ayah 18:31 in the Quran reader
یہی لوگ ہیں جن کے لئے باغات ہیں ہمیشہ رہنے کے جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ان کو وہاں سونے کے گنگن پہنائے جاویں گے اور سبز رنگ کے کپڑے باریک اور دبیز ریشم کے پہنیں گے، وہاں تختوں پر تکیہ لگائے بییٹھے ہوں گے، کیا ہی اچھا صلہ ہے، اور بہشت کیا ہی خوب آرام کی جگہ ہے
وَ اضْرِبْ لَهُمْ مَّثَلًا رَّجُلَیْنِ جَعَلْنَا لِاَحَدِهِمَا جَنَّتَیْنِ مِنْ اَعْنَابٍ وَّ حَفَفْنٰهُمَا بِنَخْلٍ وَّ جَعَلْنَا بَیْنَهُمَا زَرْعًاؕ Open ayah 18:32 in the Quran reader
اور ان لوگوں کا ان دو شخصوں کا حال بیان کر دو کہ ان میں سے ایک کو ہم نے انگوروں کے دو باغ دیئے اور ہم نے ان باغوں کے گردا گرد کھجوروں کے درخت پیدا کئے اور ان دونوں (باغوں) درمیان کھیتی بھی لگا رکھی تھی
كِلْتَا الْجَنَّتَیْنِ اٰتَتْ اُكُلَهَا وَ لَمْ تَظْلِمْ مِّنْهُ شَیْئًا١ۙ وَّ فَجَّرْنَا خِلٰلَهُمَا نَهَرًاۙ Open ayah 18:33 in the Quran reader
دونوں باغ اپنا پورا پھل لائے اور کسی میں ذرا بھی کمی نہ کی اور ان دونوں باغوں کے درمیان ہم نے نہر جاری کی
وَّ كَانَ لَهٗ ثَمَرٌ١ۚ فَقَالَ لِصَاحِبِهٖ وَ هُوَ یُحَاوِرُهٗۤ اَنَا اَكْثَرُ مِنْكَ مَالًا وَّ اَعَزُّ نَفَرًا Open ayah 18:34 in the Quran reader
اور اس شخص کے پاس اور بہت سے میوے تھے تو اپنے ساتھی سے بولا اور وہ اس سے ردوبدل کرتا تھا کہ میں تجھ سے مال میں زیادہ ہوں اور آدمیوں (یعنی کنبہ وغیرہ) کا بھی زیادہ زور رکھتا ہوں
وَ دَخَلَ جَنَّتَهٗ وَ هُوَ ظَالِمٌ لِّنَفْسِهٖ١ۚ قَالَ مَاۤ اَظُنُّ اَنْ تَبِیْدَ هٰذِهٖۤ اَبَدًاۙ Open ayah 18:35 in the Quran reader
اور وہ اپنے اوپر ظلم (کفر) قائم کرتا ہوا اپنے باغ میں پہنچا اور یہ کہا کہ مجھے گمان نہیں کہ یہ باغ کبھی فنا ہو
وَّ مَاۤ اَظُنُّ السَّاعَةَ قَآئِمَةً١ۙ وَّ لَئِنْ رُّدِدْتُّ اِلٰى رَبِّیْ لَاَجِدَنَّ خَیْرًا مِّنْهَا مُنْقَلَبًا Open ayah 18:36 in the Quran reader
اور مجھے قیامت قائم ہونے کا یقین نہیں ہے اور اگر میں اپنے پروردگار کی طرف پھیرا گیا تو بیشک اس باغ سے بہت زیادہ اچھی پلٹنے کی جگہ پاؤں گا
قَالَ لَهٗ صَاحِبُهٗ وَ هُوَ یُحَاوِرُهٗۤ اَكَفَرْتَ بِالَّذِیْ خَلَقَكَ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ مِنْ نُّطْفَةٍ ثُمَّ سَوّٰىكَ رَجُلًاؕ Open ayah 18:37 in the Quran reader
اس کے ساتھی نے (جو کہ دیندار اور غریب تھا) اس سے گفتگو کرتے ہوئے جواب دیا کہ کیا تو اس ذات پاک کے ساتھ کفر کرتا ہے جس نے تجھ کو (اول) مٹی سے پیدا کیا پھر نطفہ سے، پھر تجھ کو ٹھیک مرد کیا
لٰكِنَّاۡ هُوَ اللّٰهُ رَبِّیْ وَ لَاۤ اُشْرِكُ بِرَبِّیْۤ اَحَدًا Open ayah 18:38 in the Quran reader
لیکن میں تو یہ اعتقاد رکھتا ہوں کہ اللہ میرا پروردگار ہے اور میں اپنے پروردگار کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتا ہوں