15. Surah Al-Hijr
الحجرThe Rock · 99 ayahsمظہر القرآن
فَانْتَقَمْنَا مِنْهُمْ١ۘ وَ اِنَّهُمَا لَبِاِمَامٍ مُّبِیْنٍؕ۠ Open ayah 15:79 in the Quran reader
پھر ہم نے ان سے بدلہ لیا اور بیشک یہ دونوں بستیاں (یعنی قوم لوط اور شعیب کی) کھلے راستے پر واقع ہیں
وَ لَقَدْ كَذَّبَ اَصْحٰبُ الْحِجْرِ الْمُرْسَلِیْنَۙ Open ayah 15:80 in the Quran reader
اور بیشک حجر کے لوگوں نے رسولوں کو جھٹلایا
وَ اٰتَیْنٰهُمْ اٰیٰتِنَا فَكَانُوْا عَنْهَا مُعْرِضِیْنَۙ Open ayah 15:81 in the Quran reader
اور ہم نے ان کو اپنی نشانیاں پہنچائیں پھر وہ ان سے منہ پھیرے رہے
وَ كَانُوْا یَنْحِتُوْنَ مِنَ الْجِبَالِ بُیُوْتًا اٰمِنِیْنَ Open ayah 15:82 in the Quran reader
اور وہ لوگ پہاڑوں کو تراش کر بےخوف گھر بناتے تھے
فَاَخَذَتْهُمُ الصَّیْحَةُ مُصْبِحِیْنَۙ Open ayah 15:83 in the Quran reader
پھر ان کو صبح ہوتے ہوتے ہولناک آواز نے آپکڑا
فَمَاۤ اَغْنٰى عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَؕ Open ayah 15:84 in the Quran reader
پس ان کی کمائی کچھ ان کے کام نہیں آئی
وَ مَا خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَاۤ اِلَّا بِالْحَقِّ١ؕ وَ اِنَّ السَّاعَةَ لَاٰتِیَةٌ فَاصْفَحِ الصَّفْحَ الْجَمِیْلَ Open ayah 15:85 in the Quran reader
اور نہ پیدا کیا ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے مگر درست تدبیر سے اور بیشک قیامت آنے والی ہے، پس تم خوبی کے ساتھ (ان کی بےادبیوں سے) درگذر کرو
اِنَّ رَبَّكَ هُوَ الْخَلّٰقُ الْعَلِیْمُ Open ayah 15:86 in the Quran reader
بیشک تمہارا رب جو ہے وہی پیدا کرنے والا جاننے والا ہے
وَ لَقَدْ اٰتَیْنٰكَ سَبْعًا مِّنَ الْمَثَانِیْ وَ الْقُرْاٰنَ الْعَظِیْمَ Open ayah 15:87 in the Quran reader
اور بیشک ہم نے تم کو دیں سات آیتیں جو نماز میں دہرائی جاتی ہیں (یعنی سورة فاتحہ) اور ہم نے تم کو عظمت والا قرآن دیا
لَا تَمُدَّنَّ عَیْنَیْكَ اِلٰى مَا مَتَّعْنَا بِهٖۤ اَزْوَاجًا مِّنْهُمْ وَ لَا تَحْزَنْ عَلَیْهِمْ وَ اخْفِضْ جَنَاحَكَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 15:88 in the Quran reader
اپنی نظر نہ دوڑاؤ اس چیز کی طرف جو ہم نے ان کافروں کی مختلف جماعتوں کو برتنے کے لئے دے رکھی ہے، اور نہ ان لوگوں پر غم کرو اور مسلمانوں کو اپنی رحمت کے پروں میں لے لو
وَ قُلْ اِنِّیْۤ اَنَا النَّذِیْرُ الْمُبِیْنُۚ Open ayah 15:89 in the Quran reader
اور فرماؤ : میں ہی ہوں صاف ڈر سنانے والا (اس عذاب سے)
كَمَاۤ اَنْزَلْنَا عَلَى الْمُقْتَسِمِیْنَۙ Open ayah 15:90 in the Quran reader
جیسا کہ ہم نے اتارا عذاب بانٹنے والوں پر
الَّذِیْنَ جَعَلُوا الْقُرْاٰنَ عِضِیْنَ Open ayah 15:91 in the Quran reader
جنہوں نے کلام الٰہی کے ٹکڑے ٹکڑے (یعنی مختلف حصے) کردئیے
فَوَرَبِّكَ لَنَسْئَلَنَّهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ Open ayah 15:92 in the Quran reader
پس قسم ہے تمہارے پروردگار کی۔ ہم ضرور ان سب سے پوچھیں گے
عَمَّا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 15:93 in the Quran reader
جو کچھ وہ کرتے رہے
فَاصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ وَ اَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِیْنَ Open ayah 15:94 in the Quran reader
پس علانیہ کہہ دو جس بات کا تم کو حکم ہے اور مشرکوں سے کنارہ کرو
اِنَّا كَفَیْنٰكَ الْمُسْتَهْزِءِیْنَۙ Open ayah 15:95 in the Quran reader
پس ہم کافی ہیں تمہاری طرف سے ان ہنسی اڑانے والوں کے لئے
الَّذِیْنَ یَجْعَلُوْنَ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ١ۚ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ Open ayah 15:96 in the Quran reader
جو اللہ کے ساتھ دوسرا معبود ٹھہراتے ہیں پس وہ عنقریب جان لیں گے
وَ لَقَدْ نَعْلَمُ اَنَّكَ یَضِیْقُ صَدْرُكَ بِمَا یَقُوْلُوْنَۙ Open ayah 15:97 in the Quran reader
اور بیشک ہم کو معلوم ہے کہ تم دل تنگ ہوتے ہو ان کی باتوں سے
فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَ كُنْ مِّنَ السّٰجِدِیْنَۙ Open ayah 15:98 in the Quran reader
پس تم اپنے پروردگار کو اس کی تعریف کے ساتھ پاکی سے یاد کرو اور سجدہ کرنے والوں میں ہو
وَ اعْبُدْ رَبَّكَ حَتّٰى یَاْتِیَكَ الْیَقِیْنُ۠ Open ayah 15:99 in the Quran reader
اور اس کی عبادت میں مرتے دم تک لگے رہو