15. Surah Al-Hijr
الحجرThe Rock · 99 ayahsمظہر القرآن
الٓرٰ١۫ تِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِ وَ قُرْاٰنٍ مُّبِیْنٍ Open ayah 15:1 in the Quran reader
الرا یہ آیتیں ہیں (خدا کی) کتاب اور قرآن روشن کی
رُبَمَا یَوَدُّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَوْ كَانُوْا مُسْلِمِیْنَ Open ayah 15:2 in the Quran reader
(ایک وقت آ نے والا ہے) کہ بہت آرزوئیں کریں گے کافر لوگ : '' کاش ! ہم مسلمان ہوتے "
ذَرْهُمْ یَاْكُلُوْا وَ یَتَمَتَّعُوْا وَ یُلْهِهِمُ الْاَمَلُ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ Open ayah 15:3 in the Quran reader
اے محبوب ! ﷺ) انہیں ان کے حال پر چھوڑ دو کہ کھائیں پئیں اور عیش و آرام کریں اور خیالی منصو بےان کو غفلت میں دالت رکھیں۔ پس عنقریب جان لیں گے
وَ مَاۤ اَهْلَكْنَا مِنْ قَرْیَةٍ اِلَّا وَ لَهَا كِتَابٌ مَّعْلُوْمٌ Open ayah 15:4 in the Quran reader
اور ہم نے کوئی بستی ہلاک نہیں کی مگر اس حال میں کہ اس کا ایک وقت مقرر لکھا ہوا تھا
مَا تَسْبِقُ مِنْ اُمَّةٍ اَجَلَهَا وَ مَا یَسْتَاْخِرُوْنَ Open ayah 15:5 in the Quran reader
کوئی گروہ اپنے وعدہ سے نہ آگے بڑھے اور نہ پیچھے ہٹے
وَ قَالُوْا یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْ نُزِّلَ عَلَیْهِ الذِّكْرُ اِنَّكَ لَمَجْنُوْنٌؕ Open ayah 15:6 in the Quran reader
اور کافر بولے کہ اے وہ شخص جس پر قرآن اترا بیشک تم مجنوں ہو
لَوْ مَا تَاْتِیْنَا بِالْمَلٰٓئِكَةِ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ Open ayah 15:7 in the Quran reader
اگر تم سچے ہو تو ہمارے پاس فرشتوں کو کیوں نہیں لاتے
مَا نُنَزِّلُ الْمَلٰٓئِكَةَ اِلَّا بِالْحَقِّ وَ مَا كَانُوْۤا اِذًا مُّنْظَرِیْنَ Open ayah 15:8 in the Quran reader
(اللہ نے فرمایا) :” ہم بیکار نہیں اتارا کرتے ہیں فرشتوں کو اور وہ اتریں تو انہیں اس وقت مہلت نہ دی جائے گی
اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ اِنَّا لَهٗ لَحٰفِظُوْنَ Open ayah 15:9 in the Quran reader
بیشک ہم نے یہ قرآن نازل کیا ہے اور بیشک ہم خود اس کے نگہبان ہیں
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ فِیْ شِیَعِ الْاَوَّلِیْنَ Open ayah 15:10 in the Quran reader
اور بیشک ہم نے تم سے پہلے اگلی امتوں میں رسول بھیجے
وَ مَا یَاْتِیْهِمْ مِّنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ Open ayah 15:11 in the Quran reader
اور کوئی رسول ایسا نہیں آیا جس کے ساتھ انہوں نے ہنسی نہ کی ہو
كَذٰلِكَ نَسْلُكُهٗ فِیْ قُلُوْبِ الْمُجْرِمِیْنَۙ Open ayah 15:12 in the Quran reader
اسی طرح ہم اس ہنسی کو ان مجرموں کے دلوں میں جگہ دیتے ہں
لَا یُؤْمِنُوْنَ بِهٖ وَ قَدْ خَلَتْ سُنَّةُ الْاَوَّلِیْنَ Open ayah 15:13 in the Quran reader
(جس کی وجہ سے) یہ لوگ قرآن پر ایمان نہیں لاتے اور بیشک یہ دستور اگلوں ہی سے ہوتا آیا ہے
وَ لَوْ فَتَحْنَا عَلَیْهِمْ بَابًا مِّنَ السَّمَآءِ فَظَلُّوْا فِیْهِ یَعْرُجُوْنَۙ Open ayah 15:14 in the Quran reader
اور اگر ہم ان کے لئے آسمان میں کوئی دروازہ کھول دیتے کہ دن کو اس میں چڑھتے
لَقَالُوْۤا اِنَّمَا سُكِّرَتْ اَبْصَارُنَا بَلْ نَحْنُ قَوْمٌ مَّسْحُوْرُوْنَ۠ Open ayah 15:15 in the Quran reader
تب بھی یہی کہتے کہ ہماری نگاہ باندھ دی گئی ہے بلکہ ہم لوگوں پر جادو ہوا ہے
وَ لَقَدْ جَعَلْنَا فِی السَّمَآءِ بُرُوْجًا وَّ زَیَّنّٰهَا لِلنّٰظِرِیْنَۙ Open ayah 15:16 in the Quran reader
اور بیشک ہم نے آسمان میں برج بنائے اور ہم نے اس کو دیکھنے والوں کے لئے آراستہ کیا
وَ حَفِظْنٰهَا مِنْ كُلِّ شَیْطٰنٍ رَّجِیْمٍۙ Open ayah 15:17 in the Quran reader
سعت اس کو ہم نے ہر شیطان مردود سے محفوظ رکھا
اِلَّا مَنِ اسْتَرَقَ السَّمْعَ فَاَتْبَعَهٗ شِهَابٌ مُّبِیْنٌ Open ayah 15:18 in the Quran reader
مگر چوری چھپے سننے جائے تو اس کے پیچھے پڑتا ہے ایک روشن شعلہ
وَ الْاَرْضَ مَدَدْنٰهَا وَ اَلْقَیْنَا فِیْهَا رَوَاسِیَ وَ اَنْۢبَتْنَا فِیْهَا مِنْ كُلِّ شَیْءٍ مَّوْزُوْنٍ Open ayah 15:19 in the Quran reader
اور ہم نے زمین کو پھیلایا اور ہم نے اس میں پہاڑوں کی (مخیں) ڈال دیں اور ہم نے اگائی ہر چیز اس میں اندازے سے
وَ جَعَلْنَا لَكُمْ فِیْهَا مَعَایِشَ وَ مَنْ لَّسْتُمْ لَهٗ بِرٰزِقِیْنَ Open ayah 15:20 in the Quran reader
اور اس میں ہم نے تمہارے لئے معاش کے سامان بنائے اور ان کے لئے بھی کہ جن کو تم روزی نہیں دیتے
وَ اِنْ مِّنْ شَیْءٍ اِلَّا عِنْدَنَا خَزَآئِنُهٗ١٘ وَ مَا نُنَزِّلُهٗۤ اِلَّا بِقَدَرٍ مَّعْلُوْمٍ Open ayah 15:21 in the Quran reader
اور ایسی کوئی چیز نہیں کہ جس کے خزانے ہمارے پاس نہ ہوں اور ہم اسے نہیں اتارتے مگر ایک اندازہ معین سے
وَ اَرْسَلْنَا الرِّیٰحَ لَوَاقِحَ فَاَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَسْقَیْنٰكُمُوْهُ١ۚ وَ مَاۤ اَنْتُمْ لَهٗ بِخٰزِنِیْنَ Open ayah 15:22 in the Quran reader
اور ہم ہواؤں کو بھیجتے ہیں جو کہ بادلوں کو پانی سے بھر دیتی ہیں پھر ہم ہی آسمان سے پانی برساتے ہیں پھر وہ پانی تم کو پینے کو دیتے ہیں اور تم کچھ اس کے خزانچی نہیں
وَ اِنَّا لَنَحْنُ نُحْیٖ وَ نُمِیْتُ وَ نَحْنُ الْوٰرِثُوْنَ Open ayah 15:23 in the Quran reader
اور بیشک ہم ہی زندہ کرتے ہیں اور ہم ہی مارتے ہیں اور (آخر) وارث ہم ہی ہیں
وَ لَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَقْدِمِیْنَ مِنْكُمْ وَ لَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَاْخِرِیْنَ Open ayah 15:24 in the Quran reader
اور بیشک ہمیں معلوم ہیں جو تم میں سے آگے بڑھے اور بیشک ہمیں معلوم ہیں جو تم سے پیچھے رہے
وَ اِنَّ رَبَّكَ هُوَ یَحْشُرُهُمْ١ؕ اِنَّهٗ حَكِیْمٌ عَلِیْمٌ۠ Open ayah 15:25 in the Quran reader
اور بیشک تمہارا پروردگار ان سب کو (قیامت میں) جمع کرے گا۔ بیشک وہی مضبوط تدبیر والا دانا ہے
وَ لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنْ صَلْصَالٍ مِّنْ حَمَاٍ مَّسْنُوْنٍۚ Open ayah 15:26 in the Quran reader
اور بیشک ہم نے آدمی (یعنی آدم کو) بنایا بجتی ہوئی مٹی سے جو اصل میں ایک سیاہ بودار گارا تھی
وَ الْجَآنَّ خَلَقْنٰهُ مِنْ قَبْلُ مِنْ نَّارِ السَّمُوْمِ Open ayah 15:27 in the Quran reader
اور جن (یعنی ابو الجان) کو اس سے پہلے بنایا بےدھوئیں کی آگ سے
وَ اِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلٰٓئِكَةِ اِنِّیْ خَالِقٌۢ بَشَرًا مِّنْ صَلْصَالٍ مِّنْ حَمَاٍ مَّسْنُوْنٍ Open ayah 15:28 in the Quran reader
اور (اس وقت کو یاد کرو) جب کہ تمہارے پروردگار نے فرشتوں سے فرمایا کہ میں ایک آدمی بنانے والا ہوں بجتی مٹی سے جو بودار کالے گارے سے ہے
فَاِذَا سَوَّیْتُهٗ وَ نَفَخْتُ فِیْهِ مِنْ رُّوْحِیْ فَقَعُوْا لَهٗ سٰجِدِیْنَ Open ayah 15:29 in the Quran reader
پھر جب میں اس کو ٹیک بنا چکوں اور اس میں اپنی طرف سے خاص روح پھونک دوں، تو (تم سب) اس کے لئے سجدے میں گر پڑنا
فَسَجَدَ الْمَلٰٓئِكَةُ كُلُّهُمْ اَجْمَعُوْنَۙ Open ayah 15:30 in the Quran reader
پس جس قدر فرشتے تھے سب کے سب سجدہ میں گرے
اِلَّاۤ اِبْلِیْسَ١ؕ اَبٰۤى اَنْ یَّكُوْنَ مَعَ السّٰجِدِیْنَ Open ayah 15:31 in the Quran reader
سوا ابلیس کے کہ وہ سجدہ کرنے والوں کے ساتھ نہ ہوا
قَالَ یٰۤاِبْلِیْسُ مَا لَكَ اَلَّا تَكُوْنَ مَعَ السّٰجِدِیْنَ Open ayah 15:32 in the Quran reader
خدا نے فرمایا : اے ابلیس ! تجھے کیا ہوا کہ تو سجدہ کرنے والوں کے ساتھ نہ ہوا
قَالَ لَمْ اَكُنْ لِّاَسْجُدَ لِبَشَرٍ خَلَقْتَهٗ مِنْ صَلْصَالٍ مِّنْ حَمَاٍ مَّسْنُوْنٍ Open ayah 15:33 in the Quran reader
اس نے کہا : مجھ سے یہ نہیں ہوسکتا کہ ایسے بشر (آدم) کو سجدہ کروں جسے تو نے بجتی مٹی سے بنایا جو سیاہ بودار گارے سے تھی
قَالَ فَاخْرُجْ مِنْهَا فَاِنَّكَ رَجِیْمٌۙ Open ayah 15:34 in the Quran reader
حکم ہوا : تو جنت سے نکل جا کہ تو مردود ہے
وَّ اِنَّ عَلَیْكَ اللَّعْنَةَ اِلٰى یَوْمِ الدِّیْنِ Open ayah 15:35 in the Quran reader
اور بیشک قیامت تک تجھ پر لعنت ہے
قَالَ رَبِّ فَاَنْظِرْنِیْۤ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ Open ayah 15:36 in the Quran reader
بولا : اے پروردگار ! میرے تو مجھے اس دن تک کی مہلت دے کہ مردے جیویں (یعنی قیامت تک)
قَالَ فَاِنَّكَ مِنَ الْمُنْظَرِیْنَۙ Open ayah 15:37 in the Quran reader
فرمایا : البتہ تجھے
اِلٰى یَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُوْمِ Open ayah 15:38 in the Quran reader
اس وقت مقررہ کے دن تک مہلت دی گئی