15. Surah Al-Hijr
الحجرThe Rock · 99 ayahsمظہر القرآن
قَالَ رَبِّ بِمَاۤ اَغْوَیْتَنِیْ لَاُزَیِّنَنَّ لَهُمْ فِی الْاَرْضِ وَ لَاُغْوِیَنَّهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ Open ayah 15:39 in the Quran reader
اس نے کہا : اے پروردگار میرے ! بسبب اس کے کہ گمراہ کیا تو نے مج کو البتہ زینت دوں گا میں معصیت کو ان کے واسطے زمین میں، اور ضرور میں ان سب کو (دلوں میں وسوسہ ڈال کر) بےراہ کردوں گا
اِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِیْنَ Open ayah 15:40 in the Quran reader
مگر جو ان میں تیرے خالص بندے ہیں (وہ میرے بہکانے میں آنے والے نہیں
قَالَ هٰذَا صِرَاطٌ عَلَیَّ مُسْتَقِیْمٌ Open ayah 15:41 in the Quran reader
خدا نے فرمایا : یہ ایک سیدھا رستہ ہے جو مجھ تک پہنچتا ہے
اِنَّ عِبَادِیْ لَیْسَ لَكَ عَلَیْهِمْ سُلْطٰنٌ اِلَّا مَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْغٰوِیْنَ Open ayah 15:42 in the Quran reader
بیشک جو میرے بندے ہیں تیرا کچھ ان پر غلبہ نہیں سوائے ان گمراہوں کے کہ جو تیری پیروی کریں
وَ اِنَّ جَهَنَّمَ لَمَوْعِدُهُمْ اَجْمَعِیْنَ۫ۙ Open ayah 15:43 in the Quran reader
اور بیشک جہنم ان سب کے وعدے کی جگہ ہے
لَهَا سَبْعَةُ اَبْوَابٍ١ؕ لِكُلِّ بَابٍ مِّنْهُمْ جُزْءٌ مَّقْسُوْمٌ۠ Open ayah 15:44 in the Quran reader
اس کے سات دروازے ہیں ہر دروازہ (میں سے جانے) کے لئے ان میں سے ایک حصہ بٹا ہوا ہے
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍؕ Open ayah 15:45 in the Quran reader
بیشک پرہیزگار لوگ (اس دن) باغوں اور چشموں (کے عیش و راحت) میں ہوں گے
اُدْخُلُوْهَا بِسَلٰمٍ اٰمِنِیْنَ Open ayah 15:46 in the Quran reader
اور انہیں کہا جائے گا کہ اس میں سلامتی کے ساتھ داخل ہو امن سے
وَ نَزَعْنَا مَا فِیْ صُدُوْرِهِمْ مِّنْ غِلٍّ اِخْوَانًا عَلٰى سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِیْنَ Open ayah 15:47 in the Quran reader
اور ہم نے ان کے سینوں میں جو کچھ کینے تھے سب دور کردیئے، آپس میں بھائی ہیں ایک دوسرے کے سامنے تختوں پر بیٹھے ہوں گے
لَا یَمَسُّهُمْ فِیْهَا نَصَبٌ وَّ مَا هُمْ مِّنْهَا بِمُخْرَجِیْنَ Open ayah 15:48 in the Quran reader
ان کو وہاں کچھ نہ تکلیف پہنچے گی نہ وہاں سے نکالے جائیں گے
نَبِّئْ عِبَادِیْۤ اَنِّیْۤ اَنَا الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُۙ Open ayah 15:49 in the Quran reader
(اے محبوب ! ﷺ) خبر دو میرے بندوں کو کہ بیشک میں ہی ہوں بخشنے والا مہربان
وَ اَنَّ عَذَابِیْ هُوَ الْعَذَابُ الْاَلِیْمُ Open ayah 15:50 in the Quran reader
اور میرا ہی عذاب درد دینے والا ہے
وَ نَبِّئْهُمْ عَنْ ضَیْفِ اِبْرٰهِیْمَۘ Open ayah 15:51 in the Quran reader
اور انہیں ابراہیم کے مہمانوں کا احوال سنادو
اِذْ دَخَلُوْا عَلَیْهِ فَقَالُوْا سَلٰمًا١ؕ قَالَ اِنَّا مِنْكُمْ وَ جِلُوْنَ Open ayah 15:52 in the Quran reader
کہ جب وہ مہمان ان کے پاس آئے تو کہا تم پر سلامتی ہو ابراہیم نے کہا ہمیں تم سے ڈر معلوم ہوتا ہے (کہ تم کون لوگ ہو)
قَالُوْا لَا تَوْجَلْ اِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلٰمٍ عَلِیْمٍ Open ayah 15:53 in the Quran reader
انہوں نے کہا ڈرو مت ! ہم آپ کو ایک علم والے لڑکے کی بشارت دیتے ہیں
قَالَ اَبَشَّرْتُمُوْنِیْ عَلٰۤى اَنْ مَّسَّنِیَ الْكِبَرُ فَبِمَ تُبَشِّرُوْنَ Open ayah 15:54 in the Quran reader
ابراہیم نے کہا کیا تم مجے اس حال میں بشارت دیتے ہو کہ مجھ پر بڑھاپا آگیا ہے پس اب کا ہے پر بشارت دیتے ہو
قَالُوْا بَشَّرْنٰكَ بِالْحَقِّ فَلَا تَكُنْ مِّنَ الْقٰنِطِیْنَ Open ayah 15:55 in the Quran reader
کہا ہم نے تمہیں سچی بشارت دی ہے پس تمہیں ناامید نہ ہونا چاہئے
قَالَ وَ مَنْ یَّقْنَطُ مِنْ رَّحْمَةِ رَبِّهٖۤ اِلَّا الضَّآلُّوْنَ Open ayah 15:56 in the Quran reader
(ابراہیم نے) نے کہا کہ : اپنے پروردگار کی رحمت سے کون ناامید ہو مگر وہی جو گمراہ ہوئے
قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ اَیُّهَا الْمُرْسَلُوْنَ Open ayah 15:57 in the Quran reader
(پھر ابراہیم نے) کہا : اے فرشتو ! تمہارا کیا کام ہے
قَالُوْۤا اِنَّاۤ اُرْسِلْنَاۤ اِلٰى قَوْمٍ مُّجْرِمِیْنَۙ Open ayah 15:58 in the Quran reader
انہوں نے کہا ہم بھیجے گئے ہیں ایک مجر قوم (لوط) کی طرف (ہلاک ہونے والی ہے)
اِلَّاۤ اٰلَ لُوْطٍ١ؕ اِنَّا لَمُنَجُّوْهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ Open ayah 15:59 in the Quran reader
مگر لوط کے گھر والے ان سب کو ہم بچالیں گے
اِلَّا امْرَاَتَهٗ قَدَّرْنَاۤ١ۙ اِنَّهَا لَمِنَ الْغٰبِرِیْنَ۠ Open ayah 15:60 in the Quran reader
بجز اس کی بیوی کے۔ کہ ہم ٹھہراچکے ہیں کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں سے ہے
فَلَمَّا جَآءَ اٰلَ لُوْطِ اِ۟لْمُرْسَلُوْنَۙ Open ayah 15:61 in the Quran reader
پھر جب لوط کے گھر فرشتے پہنچے
قَالَ اِنَّكُمْ قَوْمٌ مُّنْكَرُوْنَ Open ayah 15:62 in the Quran reader
تو لوط نے کہا : تم لوگ اجنبی آدمی معلوم ہوتے ہو
قَالُوْا بَلْ جِئْنٰكَ بِمَا كَانُوْا فِیْهِ یَمْتَرُوْنَ Open ayah 15:63 in the Quran reader
(فرشتے) بولے : بلکہ ہم آپ کے پاس وہ چیز لائے ہیں جس میں یہ لوگ شبہ کرتے تھے (یعنی عذاب)
وَ اَتَیْنٰكَ بِالْحَقِّ وَ اِنَّا لَصٰدِقُوْنَ Open ayah 15:64 in the Quran reader
اور ہم آپ کے پاس سچا حکم لائے ہیں اور ہم بیشک سچے ہیں
فَاَسْرِ بِاَهْلِكَ بِقِطْعٍ مِّنَ الَّیْلِ وَ اتَّبِعْ اَدْبَارَهُمْ وَ لَا یَلْتَفِتْ مِنْكُمْ اَحَدٌ وَّ امْضُوْا حَیْثُ تُؤْمَرُوْنَ Open ayah 15:65 in the Quran reader
پس آپ اپنے گھر والوں کو کچھ رات رہے لے کر باہر چلے جائیں اور آپ ان کے پیچھے چلیں اور تم میں کوئی بھی پیچھے مڑ کر نہ دیکھے اور جہاں کا حکم ہے سیدھے چلے جائیں (یعنی ملک شام کو)
وَ قَضَیْنَاۤ اِلَیْهِ ذٰلِكَ الْاَمْرَ اَنَّ دَابِرَ هٰۤؤُلَآءِ مَقْطُوْعٌ مُّصْبِحِیْنَ Open ayah 15:66 in the Quran reader
اور ہم نے لوط کو بذریعہ وحی اس حکم کا فیصلہ سنا دیا کہ اس قوم کی صبح ہوتے ہوتے جڑ کٹ جائے گی
وَ جَآءَ اَهْلُ الْمَدِیْنَةِ یَسْتَبْشِرُوْنَ Open ayah 15:67 in the Quran reader
اور (یہ باتیں ہورہی تھیں کہ) شہر والے خوشیاں مناتے ہوئے آئے
قَالَ اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ ضَیْفِیْ فَلَا تَفْضَحُوْنِۙ Open ayah 15:68 in the Quran reader
حضرت لوط (علیہ السلام) نے ان سے کہا : یہ میرے مہمان ہیں سو مجھے رسوا نہ کرو
وَ اتَّقُوا اللّٰهَ وَ لَا تُخْزُوْنِ Open ayah 15:69 in the Quran reader
اور اللہ سے ڈرو اور مجھے ذلیل نہ کرو
قَالُوْۤا اَوَ لَمْ نَنْهَكَ عَنِ الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 15:70 in the Quran reader
کہنے لگے : کیا ہم نے تم کو دنیا بھر کی حمایت سے منع نہیں کردیا تھا
قَالَ هٰۤؤُلَآءِ بَنٰتِیْۤ اِنْ كُنْتُمْ فٰعِلِیْنَؕ Open ayah 15:71 in the Quran reader
(لوط (علیہ السلام) نے) کہا : یہ (قوم کی عورتیں) میری بیٹیاں ہیں اگر تم کو کرنا ہے (تو ان سے نکاح کرلو)
لَعَمْرُكَ اِنَّهُمْ لَفِیْ سَكْرَتِهِمْ یَعْمَهُوْنَ Open ayah 15:72 in the Quran reader
(اے محبوب ! ﷺ) تمہاری جان کی قسم ! بیشک وہ کافر اپنے نشہ میں بھٹک رہے تھے
فَاَخَذَتْهُمُ الصَّیْحَةُ مُشْرِقِیْنَۙ Open ayah 15:73 in the Quran reader
پس دن نکلتے ان کو ہولناک آواز نے آپکڑا
فَجَعَلْنَا عَالِیَهَا سَافِلَهَا وَ اَمْطَرْنَا عَلَیْهِمْ حِجَارَةً مِّنْ سِجِّیْلٍؕ Open ayah 15:74 in the Quran reader
پس ہم نے اس بستی کا اوپر کا حصہ اس کے نیچے کا حصہ کردیا اور ان پر ہم نے کنکر کی قسم کے پتھر برسائے
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّلْمُتَوَسِّمِیْنَ Open ayah 15:75 in the Quran reader
البتہ اس قصہ میں اہل بصیرت کے لئے بڑی بشانیاں ہیں
وَ اِنَّهَا لَبِسَبِیْلٍ مُّقِیْمٍ Open ayah 15:76 in the Quran reader
اور بیشک یہ بستی ایک آباد سڑک پر ملتی ہے
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّلْمُؤْمِنِیْنَؕ Open ayah 15:77 in the Quran reader
بیشک اس میں ایمان والوں کے لئے بڑی نشانیاں ہیں
وَ اِنْ كَانَ اَصْحٰبُ الْاَیْكَةِ لَظٰلِمِیْنَۙ Open ayah 15:78 in the Quran reader
اور البتہ بن کے رہنے والے (شعیب کی امت کے لوگ) ضرور ظالم تھے