83. Surah Al-Mutaffifin
المطففينDefrauding · 36 ayahsتفسیرِ ماجدی
وَیْلٌ لِّلْمُطَفِّفِیْنَۙ Open ayah 83:1 in the Quran reader
بڑی خرابی ہے (ناپ تول میں) کمی کرنے والوں کی ،
الَّذِیْنَ اِذَا اكْتَالُوْا عَلَى النَّاسِ یَسْتَوْفُوْنَ٘ۖ Open ayah 83:2 in the Quran reader
کہ جب لوگوں سے ناپ کرلیں پورا ہی لے لیں ،
وَ اِذَا كَالُوْهُمْ اَوْ وَّ زَنُوْهُمْ یُخْسِرُوْنَؕ Open ayah 83:3 in the Quran reader
اور جب انہیں ناپ کر یا تول کردیں تو گھٹا دیں،1۔
اَلَا یَظُنُّ اُولٰٓئِكَ اَنَّهُمْ مَّبْعُوْثُوْنَۙ Open ayah 83:4 in the Quran reader
کیا انہیں اس کا یقین نہیں کہ وہ زندہ اٹھائے جائیں گے ،
لِیَوْمٍ عَظِیْمٍۙ Open ayah 83:5 in the Quran reader
ایک بڑے سخت دن میں ،
یَّوْمَ یَقُوْمُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ Open ayah 83:6 in the Quran reader
جس دن کہ (تمام) لوگ پروردگار کے روبرو کھڑے ہوں گے،2۔
كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الْفُجَّارِ لَفِیْ سِجِّیْنٍؕ Open ayah 83:7 in the Quran reader
ہرگز (ایسا) نہیں (کہ جزا وسزا نہ ہو) بیشک بدکاروں کا نامہ عمل سجین میں رہے گا ،
وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا سِجِّیْنٌؕ Open ayah 83:8 in the Quran reader
اور آپ کو کیا خبر کہ سجین (والا نامہ عمل) ہے کیا چیز ؟
كِتٰبٌ مَّرْقُوْمٌؕ Open ayah 83:9 in the Quran reader
ایک رجسٹر ہے نشان کیا ہوا،3۔
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَۙ Open ayah 83:10 in the Quran reader
بڑی خرابی ہے اس روز جھٹلانے والوں کیلئے ،
الَّذِیْنَ یُكَذِّبُوْنَ بِیَوْمِ الدِّیْنِؕ Open ayah 83:11 in the Quran reader
جو روز جزاء کو جھٹلا رہے ہیں ،
وَ مَا یُكَذِّبُ بِهٖۤ اِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ اَثِیْمٍۙ Open ayah 83:12 in the Quran reader
اور اس کو تو، بس وہی جھٹلاتا ہے جو حد سے گزرنے والا ہوں، گناہوں میں پڑا ہوا ہو ،
اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِ اٰیٰتُنَا قَالَ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَؕ Open ayah 83:13 in the Quran reader
(اور) جب اسے ہماری آیتیں سنائی جاتی ہوں تو کہتا ہے کہ یہ تو اگلوں کے خرافات ہیں،4۔
كَلَّا بَلْ١ٚ رَانَ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ مَّا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ Open ayah 83:14 in the Quran reader
ہرگز (ایسا) نہیں (کہ جزاء وسزا نہ ہو) اصل یہ ہے کہ ان کے دلوں پر ان کے کرتوتوں کا زنگ بیٹھ گیا ہے،5۔
كَلَّاۤ اِنَّهُمْ عَنْ رَّبِّهِمْ یَوْمَئِذٍ لَّمَحْجُوْبُوْنَؕ Open ayah 83:15 in the Quran reader
ہرگز (ایسا) نہیں (کہ جزاوسزا نہ ہو) یہ لوگ اس روز اپنے پروردگار (کے دیدار) سے روک دیئے جائیں گے ،
ثُمَّ اِنَّهُمْ لَصَالُوا الْجَحِیْمِؕ Open ayah 83:16 in the Quran reader
پھر یہ لوگ دوزخ میں داخل ہوں گے،6۔
ثُمَّ یُقَالُ هٰذَا الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَؕ Open ayah 83:17 in the Quran reader
پھر کہا جائے گا کہ یہی وہ ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے
كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الْاَبْرَارِ لَفِیْ عِلِّیِّیْنَؕ Open ayah 83:18 in the Quran reader
ہرگز (ایسا) نہیں (کہ جزاء وسزا نہ ہو) بیشک نیک کاروں کا نامہ عمل علیین میں رہے گا ،
وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا عِلِّیُّوْنَؕ Open ayah 83:19 in the Quran reader
اور آپ کو کیا خبر کہ علیین (والا نامہ عمل) ہے کیا چیز ؟
كِتٰبٌ مَّرْقُوْمٌۙ Open ayah 83:20 in the Quran reader
نشان کیا ہوا رجسٹر ہے ،
یَّشْهَدُهُ الْمُقَرَّبُوْنَۙ Open ayah 83:21 in the Quran reader
جس کو مقرب (فرشتے) دیکھتے ہیں،7۔
اِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِیْ نَعِیْمٍۙ Open ayah 83:22 in the Quran reader
بیشک نیک کار بڑی راحت میں ہوں گے ،
عَلَى الْاَرَآئِكِ یَنْظُرُوْنَۙ Open ayah 83:23 in the Quran reader
مسہریوں پر سے دیکھ رہے ہوں گے،8۔
تَعْرِفُ فِیْ وُجُوْهِهِمْ نَضْرَةَ النَّعِیْمِۚ Open ayah 83:24 in the Quran reader
تو ان کے چہروں ہی سے راحت کی بشاشت جان لے گا،9۔
یُسْقَوْنَ مِنْ رَّحِیْقٍ مَّخْتُوْمٍۙ Open ayah 83:25 in the Quran reader
انہیں پینے کو شراب خالص ملے گی ،
خِتٰمُهٗ مِسْكٌ١ؕ وَ فِیْ ذٰلِكَ فَلْیَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُوْنَؕ Open ayah 83:26 in the Quran reader
جس پر مشک کی مہر ہوگی،10۔ ایسی ہی چیز کی حرص کرنا چاہیے حرص کرنے والوں کو،11۔
وَ مِزَاجُهٗ مِنْ تَسْنِیْمٍۙ Open ayah 83:27 in the Quran reader
اور اس کی آمیزش تسنیم سے ہوگی ،
عَیْنًا یَّشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُوْنَؕ Open ayah 83:28 in the Quran reader
وہ چشمہ جس سے مقرب بندے پئیں گے،12۔
اِنَّ الَّذِیْنَ اَجْرَمُوْا كَانُوْا مِنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا یَضْحَكُوْنَ٘ۖ Open ayah 83:29 in the Quran reader
اور جو لوگ مجرم تھے وہ ایمان والوں پر ہنسا کرتے تھے ،
وَ اِذَا مَرُّوْا بِهِمْ یَتَغَامَزُوْنَ٘ۖ Open ayah 83:30 in the Quran reader
اور جب ان کے سامنے سے گزرتے تھے آپس میں آنکھوں سے اشارہ کرتے جاتے تھے ،
وَ اِذَا انْقَلَبُوْۤا اِلٰۤى اَهْلِهِمُ انْقَلَبُوْا فَكِهِیْنَ٘ۖ Open ayah 83:31 in the Quran reader
اور جب اپنے گھروں کو جاتے تھے دل لگیاں کرتے،13۔
وَ اِذَا رَاَوْهُمْ قَالُوْۤا اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ لَضَآلُّوْنَۙ Open ayah 83:32 in the Quran reader
اور جب انہیں دیکھتے تو کہا کرتے تھے کہ یہ لوگ کیسے بھٹکے ہوئے ہیں،14۔
وَ مَاۤ اُرْسِلُوْا عَلَیْهِمْ حٰفِظِیْنَؕ Open ayah 83:33 in the Quran reader
حالانکہ یہ ان پر نگراں کرکے نہیں بھیجے گئے،15۔
فَالْیَوْمَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنَ الْكُفَّارِ یَضْحَكُوْنَۙ Open ayah 83:34 in the Quran reader
سو آج ایمان والے کافروں پر ہنستے ہوں گے ،
عَلَى الْاَرَآئِكِ١ۙ یَنْظُرُوْنَؕ Open ayah 83:35 in the Quran reader
مسہریوں پر بیٹھے دیکھ رہے ہوں گے،16۔
هَلْ ثُوِّبَ الْكُفَّارُ مَا كَانُوْا یَفْعَلُوْنَ۠ Open ayah 83:36 in the Quran reader
واقعی کافروں کو ان کے کرتوتوں کا بدلہ خوب مل کررہا،17۔