54. Surah Al-Qamar
القمرThe Moon · 55 ayahsتفسیرِ ماجدی
وَ لَقَدْ رَاوَدُوْهُ عَنْ ضَیْفِهٖ فَطَمَسْنَاۤ اَعْیُنَهُمْ فَذُوْقُوْا عَذَابِیْ وَ نُذُرِ Open ayah 54:37 in the Quran reader
اور انہوں نے لوط سے ان کے مہمان کو بارادۂ بدلے لینا چاہا، تو ہم نے ان کی آنکھیں پٹ کردیں کہ لو میرے عذاب اور ڈرانے کا مزہ چکھو ،
وَ لَقَدْ صَبَّحَهُمْ بُكْرَةً عَذَابٌ مُّسْتَقِرٌّۚ Open ayah 54:38 in the Quran reader
اور صبح سویرے ہی ان پر عذاب دائمی آپہنچا کہ لو ،
فَذُوْقُوْا عَذَابِیْ وَ نُذُرِ Open ayah 54:39 in the Quran reader
میرے عذاب اور ڈرانے کا مزہ چکھو ،
وَ لَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ۠ Open ayah 54:40 in the Quran reader
اور ہم نے آسان کردیا ہے قرآن کو نصیحت حاصل کرنے کیلئے سو ہے کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ؟
وَ لَقَدْ جَآءَ اٰلَ فِرْعَوْنَ النُّذُرُۚ Open ayah 54:41 in the Quran reader
اور فرعون کے پاس ڈرانے کی (بہت سی) چیزیں پہنچیں،26۔
كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا كُلِّهَا فَاَخَذْنٰهُمْ اَخْذَ عَزِیْزٍ مُّقْتَدِرٍ Open ayah 54:42 in the Quran reader
انہوں نے ہماری ساری نشانیوں کو جھٹلایا تو ہم نے (انہیں) زبردست صاحب قدرت کی پکڑ پکڑی،27۔
اَكُفَّارُكُمْ خَیْرٌ مِّنْ اُولٰٓئِكُمْ اَمْ لَكُمْ بَرَآءَةٌ فِی الزُّبُرِۚ Open ayah 54:43 in the Quran reader
تو کی تمہارے (زمانہ کے) کافر ان اگلے لوگوں سے کچھ بہتر ہیں ؟ ، یا تمہارے لئے (آسمانی) نوشتوں میں کوئی معافی (درج) ہے ؟ ،28۔
اَمْ یَقُوْلُوْنَ نَحْنُ جَمِیْعٌ مُّنْتَصِرٌ Open ayah 54:44 in the Quran reader
A یا یہ لوگ یہ کہتے ہیں کہ ہم ایسی جماعت ہیں جو غالب ہی رہیں گے ؟ ،29۔
سَیُهْزَمُ الْجَمْعُ وَ یُوَلُّوْنَ الدُّبُرَ Open ayah 54:45 in the Quran reader
) سو) عنقریب یہ جماعت شکست کھائے گی اور پیٹھ پھیر کر بھاگیں گے،30۔
بَلِ السَّاعَةُ مَوْعِدُهُمْ وَ السَّاعَةُ اَدْهٰى وَ اَمَرُّ Open ayah 54:46 in the Quran reader
لیکن ان کا (اصل) وعدہ تو قیامت (کے دن) کا ہے، اور قیامت بڑی سخت اور ناگوار چیز ہے ،
اِنَّ الْمُجْرِمِیْنَ فِیْ ضَلٰلٍ وَّ سُعُرٍۘ Open ayah 54:47 in the Quran reader
(یہ) مجرمین بڑی غلطی اور بےعقلی میں (پڑے ہوئے) ہیں ،
یَوْمَ یُسْحَبُوْنَ فِی النَّارِ عَلٰى وُجُوْهِهِمْ١ؕ ذُوْقُوْا مَسَّ سَقَرَ Open ayah 54:48 in the Quran reader
جس روز یہ لوگ اپنے چہروں کے بل جہنم میں گھسیٹے جائیں گے، تو ان سے کہا جائے گا کہ دوزخ کے لگنے کا مزہ چکھو ،
اِنَّا كُلَّ شَیْءٍ خَلَقْنٰهُ بِقَدَرٍ Open ayah 54:49 in the Quran reader
ہم نے ہر چیز کو (ایک خاص) انداز سے پیدا کیا ہے،31۔
وَ مَاۤ اَمْرُنَاۤ اِلَّا وَاحِدَةٌ كَلَمْحٍۭ بِالْبَصَرِ Open ayah 54:50 in the Quran reader
اور ہمارا حکم بس ایسا یک بیک ہوجائے گا جیسے آنکھ کا جھپکا،32۔
وَ لَقَدْ اَهْلَكْنَاۤ اَشْیَاعَكُمْ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ Open ayah 54:51 in the Quran reader
اور ہم تمہارے ہم طریقہ لوگوں کو ہلاک کرچکے ہیں، سو ہے کوئی نصیحت کرنے والا ؟ ،33۔
وَ كُلُّ شَیْءٍ فَعَلُوْهُ فِی الزُّبُرِ Open ayah 54:52 in the Quran reader
اور جو کچھ بھی یہ لوگ کرتے ہیں وہ (سب) نوشتوں میں (درج) ہے ،
وَ كُلُّ صَغِیْرٍ وَّ كَبِیْرٍ مُّسْتَطَرٌ Open ayah 54:53 in the Quran reader
اور ہر چھوٹی اور بڑی بات (اس میں) لکھی ہوئی ہے،34۔
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّ نَهَرٍۙ Open ayah 54:54 in the Quran reader
جو پرہیزگار ہیں، ان باغوں اور نہروں کے درمیان ہوں گے،
فِیْ مَقْعَدِ صِدْقٍ عِنْدَ مَلِیْكٍ مُّقْتَدِرٍ۠ Open ayah 54:55 in the Quran reader
ایک اعلی مقام میں قدرت والے بادشاہ کے نزدیک،35۔