44. Surah Ad-Dukhaan
الدخانThe Smoke · 59 ayahsتفسیرِ ماجدی
اِنَّ یَوْمَ الْفَصْلِ مِیْقَاتُهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ Open ayah 44:40 in the Quran reader
بیشک فیصلہ کا دن ان سب کا وقت مقرر ہے،
یَوْمَ لَا یُغْنِیْ مَوْلًى عَنْ مَّوْلًى شَیْئًا وَّ لَا هُمْ یُنْصَرُوْنَۙ Open ayah 44:41 in the Quran reader
جس دن کوئی تعلق والا کسی تعلق والے کے کام نہ آئے گا اور نہ ان کی حمایت ہی کی جائے گی ،
اِلَّا مَنْ رَّحِمَ اللّٰهُ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ Open ayah 44:42 in the Quran reader
ہاں مگر اللہ ہی کسی پر رحم فرمائے، بیشک وہ زبردست ہے، رحیم ہے،25۔
اِنَّ شَجَرَتَ الزَّقُّوْمِۙ Open ayah 44:43 in the Quran reader
بیشک زقوم کا درخت ،
طَعَامُ الْاَثِیْمِ٤ۖۛۚ Open ayah 44:44 in the Quran reader
بڑے مجرم کا کھانا ہوگا ،
كَالْمُهْلِ١ۛۚ یَغْلِیْ فِی الْبُطُوْنِۙ Open ayah 44:45 in the Quran reader
تیل کی تلچھٹ کی طرح پیٹ میں کھولے گا ،
كَغَلْیِ الْحَمِیْمِ Open ayah 44:46 in the Quran reader
تیز گرم پانی کی طرح ،
خُذُوْهُ فَاعْتِلُوْهُ اِلٰى سَوَآءِ الْجَحِیْمِۗۖ Open ayah 44:47 in the Quran reader
اس کو پکڑو، پھر گھسیٹتے ہوئے لے جاؤ دوزخ کے بیچ تک ،
ثُمَّ صُبُّوْا فَوْقَ رَاْسِهٖ مِنْ عَذَابِ الْحَمِیْمِؕ Open ayah 44:48 in the Quran reader
پھر اس کے سر کے سر کے اوپر گرم پانی کا عذاب نازل کرو،
ذُقْ١ۙۚ اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْكَرِیْمُ Open ayah 44:49 in the Quran reader
لے اس کا مزہ تو تو بڑا معزز مکرم ہے نا ،
اِنَّ هٰذَا مَا كُنْتُمْ بِهٖ تَمْتَرُوْنَ Open ayah 44:50 in the Quran reader
یہی وہ چیز ہے جس کے باب میں تم شک کیا کرتے تھے،26۔
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ مَقَامٍ اَمِیْنٍۙ Open ayah 44:51 in the Quran reader
اللہ سے ڈرتے والے بیشک امن کی جگہ میں ہوں گے ،
فِیْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۚۙ Open ayah 44:52 in the Quran reader
) یعنی) باغوں میں اور نہروں میں ،
یَّلْبَسُوْنَ مِنْ سُنْدُسٍ وَّ اِسْتَبْرَقٍ مُّتَقٰبِلِیْنَۚۙ Open ayah 44:53 in the Quran reader
لباس پہنے ہوں گے باریک اور دبیز ریشم کا آمنے سامنے بیٹھے ہوئے ،
كَذٰلِكَ١۫ وَ زَوَّجْنٰهُمْ بِحُوْرٍ عِیْنٍؕ Open ayah 44:54 in the Quran reader
یہ بات اسی طرح ہے، اور ہم ان کی زوجیت میں دے دیں گے گوری گوری بڑی بڑی آنکھوں والیوں کو ،
یَدْعُوْنَ فِیْهَا بِكُلِّ فَاكِهَةٍ اٰمِنِیْنَۙ Open ayah 44:55 in the Quran reader
وہ وہاں ہر قسم کے میوے منگائیں گے اطمینان سے،27۔
لَا یَذُوْقُوْنَ فِیْهَا الْمَوْتَ اِلَّا الْمَوْتَةَ الْاُوْلٰى١ۚ وَ وَقٰىهُمْ عَذَابَ الْجَحِیْمِۙ Open ayah 44:56 in the Quran reader
وہ وہاں موت کا مزہ بھی نہ چکھیں گے ہاں بجز اس پہلی موت کے اور اللہ انہیں دوزخ سے بچائے گا (یہ سب) ،
فَضْلًا مِّنْ رَّبِّكَ١ؕ ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ Open ayah 44:57 in the Quran reader
آپ کے پروردگار کے فضل سے ہوگا، یہی بڑی کامیابی ہے،28۔
فَاِنَّمَا یَسَّرْنٰهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَ Open ayah 44:58 in the Quran reader
سو ہم نے اس (قرآن) کو آپ کی زبان میں آسان کردیا ہے تاکہ یہ لوگ نصیحت حاصل کریں ،
فَارْتَقِبْ اِنَّهُمْ مُّرْتَقِبُوْنَ۠ Open ayah 44:59 in the Quran reader
تو آپ بھی منتظر رہئے، یہ لوگ تو منتظر ہی ہیں،29۔