101. Surah Al-Qaari'a

القارعةThe Calamity · 11 ayahsتفسیرِ ماجدی

Ayahs 101:1–3

اَلْقَارِعَةُۙ Open ayah 101:1 in the Quran reader

وہ کھڑکھڑانے والی چیز

مَا الْقَارِعَةُۚ Open ayah 101:2 in the Quran reader

کیسی کچھ ہے، وہ کھڑکھڑانے والی چیز

وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْقَارِعَةُؕ Open ayah 101:3 in the Quran reader

آپ کو خبر ہے کہ کیسی کچھ ہے وہ کھڑکھڑانے والی چیز ! ،1۔

1۔ سوالات اور پھر پہیم سوالات، خطبات عرب کے دستور کے مطابق، کلام میں زور واثرپیدا کرنے کے لئے، اور مخاطبین کے جلب توجہ کے لئے ہے۔ (آیت) ” القارعۃ “۔ سے مراد صور قیامت کے نفخہ اول سے ہے جس کی مہیب آواز دلوں اور کانوں دونوں کو کھڑ کھڑا کر رکھ دے گی عموما اہل جاہلیت کی طرح عرب جاہلیت کے بھی کفر واعراض کی اصل بنیاد آخرت فراموشی پر تھی، آغاز وحی میں سب سے زیادہ زور عین ترتیب حکیمانہ کے مطابق اسی موضوع پر دیا گیا۔
Ayahs 101:4–5

یَوْمَ یَكُوْنُ النَّاسُ كَالْفَرَاشِ الْمَبْثُوْثِۙ Open ayah 101:4 in the Quran reader

جس روز آدمی پریشان پروانوں کی طرح ہوجائیں گے ،

وَ تَكُوْنُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ الْمَنْفُوْشِؕ Open ayah 101:5 in the Quran reader

اور پہاڑ دھنکی ہوئی اون کی طرح ہوجائیں گے،2۔

2۔ یعنی جس طرح دھنکی ہوئی اون ہلکے پھلکے ہو کر اڑے اڑے پھرتے ہوں گے۔ (آیت) ” یکون ..... المبثوث “۔ وجوہ تشبیہ پروانوں اور مجمع حشر کے درمیان متعدد ہیں۔ مثلا تعداد کا بیشمار ہونا، منتشر ہونا، بےبس ہونا، سب کا ایک ہی طرف بےاختیار کھنچے چلے جانا وغیرہ۔
Ayahs 101:6–7

فَاَمَّا مَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِیْنُهٗۙ Open ayah 101:6 in the Quran reader

پھر جس کسی کا پلہ بھاری نکلے گا ،

فَهُوَ فِیْ عِیْشَةٍ رَّاضِیَةٍؕ Open ayah 101:7 in the Quran reader

وہ خاطر خواہ آسائش میں ہوگا۔3

3۔ یعنی جنت کے دائمی عیش میں۔ (آیت) ” ثقلت موازینہ “۔ یعنی جس کے اعمال وزنی نکلیں گے، اعمال میں وزن جبھی پیدا ہوتا ہے، جب وہ مومن سے شریعت کے موافق صادر ہوں، منکر کے اعمال، اور مسلم کے خلاف شریعت اعمال سب بےوزن رہ جاتے ہیں۔ (آیت) ” راضیۃ “۔ یہاں مرضیۃ (پسندیدہ) کے معنی میں ہے۔ قال المفسرون تفسیر ھا مرضیۃ علی معنی یرضاھا صاحبھا (کبیر)
Ayahs 101:8–11

وَ اَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَازِیْنُهٗۙ Open ayah 101:8 in the Quran reader

اور جس کسی کا پلہ ہلکا نکلے گا

فَاُمُّهٗ هَاوِیَةٌؕ Open ayah 101:9 in the Quran reader

اس کا ٹھکانہ ہاویہ ہوگا ،

وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَاهِیَهْؕ Open ayah 101:10 in the Quran reader

اور آپ کو کچھ خبر ہے کہ وہ ہے کیا چیز

نَارٌ حَامِیَةٌ۠ Open ayah 101:11 in the Quran reader

وہ آگ ہے دہکتی ہوئی،4۔

4۔ جس کے اعمال و عقائد دونوں خلاف شریعت ہوں گے۔ وہ کافر ہی ہوگا، اور اس کا پلڑا میزان قیامت میں بالکل بےوزن نکلے گا۔ (آیت) ” ھاویۃ “۔ اس کے لفظی معنی عمیق گڑھے کے ہیں۔ (آیت) ” نار حامیۃ “۔ ایسی بھڑکتی ہوئی آگ، جس کے سامنے دنیا کی ہر آگ سرد ہی نظر آئے گی، والمعنی ان سائر النیران بالنسبۃ الیھا کانھا لیست حامیۃ (کبیر)