26. Surah Ash-Shu'araa
الشعراءThe Poets · 227 ayahsمفہوم القرآن
كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ الْمُرْسَلِیْنَۚۖ Open ayah 26:141 in the Quran reader
اور قوم ثمود نے بھی رسولوں کو جھٹلایا۔
اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ صٰلِحٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ Open ayah 26:142 in the Quran reader
جب ان سے ان کے بھائی صالح نے کہا ” تم ڈرتے کیوں نہیں ؟۔
اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌۙ Open ayah 26:143 in the Quran reader
میں تو تمہارا امانت دار پیغمبر ہوں
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ Open ayah 26:144 in the Quran reader
تو اللہ سے ڈرو اور میرا کہا مانو۔
وَ مَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ١ۚ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ Open ayah 26:145 in the Quran reader
اور میں اس کا تم سے بدلہ نہیں مانگتا میرا بدلہ اللہ رب العلمین کے ذمے ہے۔
اَتُتْرَكُوْنَ فِیْ مَا هٰهُنَاۤ اٰمِنِیْنَۙ Open ayah 26:146 in the Quran reader
کیا جو چیزیں تمہیں یہاں میسر ہیں ان میں تم بےخوف چھوڑ دیے جاؤ گے
فِیْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۙ Open ayah 26:147 in the Quran reader
باغات اور چشموں میں۔
وَّ زُرُوْعٍ وَّ نَخْلٍ طَلْعُهَا هَضِیْمٌۚ Open ayah 26:148 in the Quran reader
کھیتیاں اور کھجوریں جن کے خوشے لطیف اور نازک ہوتے ہیں۔
وَ تَنْحِتُوْنَ مِنَ الْجِبَالِ بُیُوْتًا فٰرِهِیْنَۚ Open ayah 26:149 in the Quran reader
اور تکلف خوشی سے فخر سے پہاڑوں میں تراش تراش کر گھر بناتے ہو۔
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ Open ayah 26:150 in the Quran reader
تو اللہ سے ڈرو اور میرے کہے پر چلو۔
وَ لَا تُطِیْعُوْۤا اَمْرَ الْمُسْرِفِیْنَۙ Open ayah 26:151 in the Quran reader
اور حد سے بڑھنے والوں کی بات نہ مانو۔
الَّذِیْنَ یُفْسِدُوْنَ فِی الْاَرْضِ وَ لَا یُصْلِحُوْنَ Open ayah 26:152 in the Quran reader
جو ملک میں فساد کرتے ہیں اور اصلاح نہیں کرتے۔
قَالُوْۤا اِنَّمَاۤ اَنْتَ مِنَ الْمُسَحَّرِیْنَۚ Open ayah 26:153 in the Quran reader
وہ کہنے لگے کہ تم جادو زدہ ہو۔
مَاۤ اَنْتَ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا١ۖۚ فَاْتِ بِاٰیَةٍ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ Open ayah 26:154 in the Quran reader
تم تو صرف ہماری طرح کے آدمی ہو اگر سچے ہو تو کوئی نشانی پیش کرو۔
قَالَ هٰذِهٖ نَاقَةٌ لَّهَا شِرْبٌ وَّ لَكُمْ شِرْبُ یَوْمٍ مَّعْلُوْمٍۚ Open ayah 26:155 in the Quran reader
صالح نے کہا دیکھو ! یہ اونٹنی ہے ایک دن اس کے پانی پینے کی باری ہے اور ایک دن تمہاری باری۔
وَ لَا تَمَسُّوْهَا بِسُوْٓءٍ فَیَاْخُذَكُمْ عَذَابُ یَوْمٍ عَظِیْمٍ Open ayah 26:156 in the Quran reader
اس کو کوئی تکلیف نہ دینا نہیں تو تم کو سخت عذاب آپکڑے گا۔
فَعَقَرُوْهَا فَاَصْبَحُوْا نٰدِمِیْنَۙ Open ayah 26:157 in the Quran reader
تو انہوں نے اس کی کونچیں کاٹ ڈالیں پھر نادم ہوئے۔
فَاَخَذَهُمُ الْعَذَابُ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ Open ayah 26:158 in the Quran reader
سو ان کو عذاب نے آپکڑا بیشک اس میں نشانی ہے اور ان میں اکثر ایمان لانیوالے نہیں تھے
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ Open ayah 26:159 in the Quran reader
بیشک تمہارا پروردگار غالب اور مہربان ہے۔
كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوْطِ اِ۟لْمُرْسَلِیْنَۚۖ Open ayah 26:160 in the Quran reader
اور قوم لوط نے بھی رسولوں کو جھٹلایا۔
اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ لُوْطٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ Open ayah 26:161 in the Quran reader
جب ان سے ان کے بھائی لوط نے کہا کہ تم کیوں نہیں ڈرتے ؟
اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌۙ Open ayah 26:162 in the Quran reader
میں تو تمہارا امانت دار پیغمبر ہوں۔
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ Open ayah 26:163 in the Quran reader
تو اللہ سے ڈرو اور میرا کہا مانو۔
وَ مَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ١ۚ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ Open ayah 26:164 in the Quran reader
اور میں تم سے اس کام کا بدلہ نہیں مانگتا میرا بدلہ اللہ رب العلمین کے ذمے ہے۔
اَتَاْتُوْنَ الذُّكْرَانَ مِنَ الْعٰلَمِیْنَۙ Open ayah 26:165 in the Quran reader
کیا تم اہل عالم میں سے لڑکوں پر مائل ہوتے ہو۔
وَ تَذَرُوْنَ مَا خَلَقَ لَكُمْ رَبُّكُمْ مِّنْ اَزْوَاجِكُمْ١ؕ بَلْ اَنْتُمْ قَوْمٌ عٰدُوْنَ Open ayah 26:166 in the Quran reader
اور تمہارے رب نے تمہارے لیے تمہاری بیویاں پیدا کی ہیں ان کو چھوڑ دیتے ہو ‘ حقیقت یہ ہے کہ تم حد سے نکل جانے والے لوگ ہو۔
قَالُوْا لَئِنْ لَّمْ تَنْتَهِ یٰلُوْطُ لَتَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُخْرَجِیْنَ Open ayah 26:167 in the Quran reader
وہ کہنے لگے کہ لوط اگر تم باز نہ آئے تو شہر سے نکال دیے جاؤ گے۔
قَالَ اِنِّیْ لِعَمَلِكُمْ مِّنَ الْقَالِیْنَؕ Open ayah 26:168 in the Quran reader
لوط نے کہا کہ میں تمہارے کام سے سخت بیزار ہوں۔
رَبِّ نَجِّنِیْ وَ اَهْلِیْ مِمَّا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 26:169 in the Quran reader
اے میرے رب مجھ کو اور میرے گھر والوں کو ان کے کاموں کے وبال سے نجات دے۔
فَنَجَّیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗۤ اَجْمَعِیْنَۙ Open ayah 26:170 in the Quran reader
سو ہم نے ان کو اور ان کے گھر والوں کو نجات دی۔
اِلَّا عَجُوْزًا فِی الْغٰبِرِیْنَۚ Open ayah 26:171 in the Quran reader
مگر ایک بڑھیا کہ پیچھے رہ گئی۔
ثُمَّ دَمَّرْنَا الْاٰخَرِیْنَۚ Open ayah 26:172 in the Quran reader
پھر ہم نے اوروں کو ہلاک کردیا۔
وَ اَمْطَرْنَا عَلَیْهِمْ مَّطَرًا١ۚ فَسَآءَ مَطَرُ الْمُنْذَرِیْنَ Open ayah 26:173 in the Quran reader
اور ان پر مینہ برسایا سو جو مینہ ان لوگوں پر برسایا جو ڈرائے گئے تھے وہ برا تھا۔
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ Open ayah 26:174 in the Quran reader
بیشک اس میں نشانی ہے اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے۔
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ Open ayah 26:175 in the Quran reader
اور بیشک تمہارا رب تو غالب اور مہربان ہے۔
كَذَّبَ اَصْحٰبُ لْئَیْكَةِ الْمُرْسَلِیْنَۚۖ Open ayah 26:176 in the Quran reader
اور بن کے رہنے والوں نے بھی رسولوں کو جھٹلایا۔
اِذْ قَالَ لَهُمْ شُعَیْبٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ Open ayah 26:177 in the Quran reader
جب ان سے شعیب نے کہا کہ تم ڈرتے کیوں نہیں ؟۔
اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌۙ Open ayah 26:178 in the Quran reader
میں تو تمہارا امانت دار پیغمبر ہوں۔
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ Open ayah 26:179 in the Quran reader
تو اللہ سے ڈرو اور میرا کہا مانو۔
وَ مَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ١ۚ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ Open ayah 26:180 in the Quran reader
اور میں اس کام کا تم سے کچھ بدلہ نہیں مانگتا میرا بدلہ تو اللہ رب العلمین کے ذمہ ہے۔
اَوْفُوا الْكَیْلَ وَ لَا تَكُوْنُوْا مِنَ الْمُخْسِرِیْنَۚ Open ayah 26:181 in the Quran reader
دیکھوپیمانہ پورا بھرا کرو اور نقصان نہ کیا کرو۔
وَزِنُوْا بِالْقِسْطَاسِ الْمُسْتَقِیْمِۚ Open ayah 26:182 in the Quran reader
اور ترازو سیدھی رکھ کر تولا کرو۔
وَ لَا تَبْخَسُوا النَّاسَ اَشْیَآءَهُمْ وَ لَا تَعْثَوْا فِی الْاَرْضِ مُفْسِدِیْنَۚ Open ayah 26:183 in the Quran reader
اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دیا کرو اور ملک میں فساد نہ کرتے پھرو۔
وَ اتَّقُوا الَّذِیْ خَلَقَكُمْ وَ الْجِبِلَّةَ الْاَوَّلِیْنَؕ Open ayah 26:184 in the Quran reader
اور اس سے ڈرو جس نے تمہیں اور پہلی خلقت کو پیدا کیا
قَالُوْۤا اِنَّمَاۤ اَنْتَ مِنَ الْمُسَحَّرِیْنَۙ Open ayah 26:185 in the Quran reader
وہ کہنے لگے کہ تم جادو زدہ ہو۔
وَ مَاۤ اَنْتَ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا وَ اِنْ نَّظُنُّكَ لَمِنَ الْكٰذِبِیْنَۚ Open ayah 26:186 in the Quran reader
تم اور کچھ نہیں ہم ہی جیسے آدمی ہو اور ہمارا خیال ہے کہ تم جھوٹے ہو
فَاَسْقِطْ عَلَیْنَا كِسَفًا مِّنَ السَّمَآءِ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَؕ Open ayah 26:187 in the Quran reader
اگر سچے ہو تو آسمان سے ہم پر ایک ٹکڑا لا گرائو۔
قَالَ رَبِّیْۤ اَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ Open ayah 26:188 in the Quran reader
شعیب نے کہا کہ جو کام تم کرتے ہو میرا رب اس سے خوب واقف ہے۔
فَكَذَّبُوْهُ فَاَخَذَهُمْ عَذَابُ یَوْمِ الظُّلَّةِ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍ Open ayah 26:189 in the Quran reader
تو ان لوگوں نے ان کو جھٹلایا پس سائبان کے عذاب نے ان کو آپکڑا بیشک وہ بڑے سخت دن کا عذاب تھا
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ Open ayah 26:190 in the Quran reader
اس میں یقینا نشانی ہے اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے۔
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ Open ayah 26:191 in the Quran reader
اور بیشک تمہارا رب تو غالب اور مہربان ہے