77. Surah Al-Mursalaat

المرسلاتThe Emissaries · 50 ayahsمدارک التنزیل

Ayah 77:41

اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ ظِلٰلٍ وَّ عُیُوْنٍۙ Open ayah 77:41 in the Quran reader

بیشک پرہیزگار سایوں اور چشموں میں ہوں گے

متقین کے انعامات : 41 : اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ ظِلٰلٍ وَّعُیُوْنٍ (پرہیز گار لوگ سایوں اور چشموں میں ہونگے) المتقین ؔ سے وہ لوگ مراد ہیں جو اللہ تعالیٰ کے عذاب سے بچنے والے ہیں۔ ظلالؔ جمع ظل کی ہے۔ عیونؔ جمع عین وہ چشمے جو جنت میں جاری ہونگے۔
Ayah 77:42

وَّ فَوَاكِهَ مِمَّا یَشْتَهُوْنَؕ Open ayah 77:42 in the Quran reader

اور میوؤں میں جو انکو مرغوب ہوں

42 : وَّ فَوَاکِہَ مِمَّا یَشْتَھُوْنَ (اور میوے جو ان کو مرغوب ہونگے) یعنی لذیذ اور پسندیدہ۔
Ayah 77:43

كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓئًۢا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ Open ayah 77:43 in the Quran reader

جو عمل کرتے رہے تھے ان کے بدلے میں مزے سے کھاو اور پیو

43 : کُلُوْا وَاشْرَبُوْا ھَنِیْئًآم بِمَا کُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ (تم کھائو پیو خوب مزے سے اپنے اعمال کے بدلے) کلوا واشربواؔ یہ موضع حال میں واقع ہے۔ اور اس کا ذوالحال متقین کی ضمیر ہے جو اس ظرف میں واقع ہے جو فی ظلالٍ میں ہے۔ تقدیر کلام یہ ہے ہم مستقرون فی ظلال مقولا لھم ذلک۔ وہ سایوں میں قرار پکڑنے والے ہونگے اور ان کو یہ کہا جائے گا کلوا واشربوا بماکنتم تعملون جو تم دنیا میں عمل کرتے رہے۔
Ayah 77:44

اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ Open ayah 77:44 in the Quran reader

ہم نیکو کاروں کو ایسا ہی بدلا دیا کرتے ہیں

44 : اِنَّا کَذٰلِکَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ (ہم نیک لوگوں کو ایسا ہی صلہ دیا کرتے ہیں) پس تم بھی نیکیاں کروتا کہ تمہیں یہ بدلہ ملے۔
Ayah 77:45

وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:45 in the Quran reader

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے

45 : وَیْلٌ یَّوْمَپذٍ لِّلْمُکَذِّبِیْنَ (اس دن بڑی خرابی ہے جھٹلانے والوں کے لئے) جو جنت کو جھٹلاتے ہیں۔
Ayah 77:46

كُلُوْا وَ تَمَتَّعُوْا قَلِیْلًا اِنَّكُمْ مُّجْرِمُوْنَ Open ayah 77:46 in the Quran reader

(اے جھٹلانے والوں) تم کسی قدر کھالو اور فائدے (اٹھالو) تم بیشک گنہگار ہو

46 : کُلُوْا وَتَمَتَّعُوْا قَلِیْلًا اِنَّکُمْ مُّجْرِمُوْنَ (تم تھوڑے دن اور کھالو۔ برت لو۔ تم بیشک مجرم ہو) یہ جملہ مستانفہ ہے۔ اس میں مجرمین کو بطورتہدید دنیا میں مخاطب کیا گیا۔ جیسا دوسری آیت میں اعملوا ماشئتم ] فصلت : 40[ قلیلؔ دنیا کا سامان جتنا بھی ہوقلیل ہے۔ مجرمونؔ کفر کرنے والے ہو۔ یعنی ہر مجرم کھاتا اور نفع اٹھاتا ہے۔ یہ دنیا کے دن انتہائی قلیل ہیں۔ پھر وہ ہمیشہ کی ہلاکت میں پڑجاتا ہے۔
Ayah 77:47

وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:47 in the Quran reader

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے

47 : وَیْلٌ یَّوْمَپذٍ لِّلْمُکَذِّبِیْنَ (اس دن بڑی خرابی ہے۔ جھٹلانے والوں کی) جو منعم کو جھٹلاتے ہیں۔
Ayah 77:48

وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ ارْكَعُوْا لَا یَرْكَعُوْنَ Open ayah 77:48 in the Quran reader

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ (خدا کے آگے) جھکو تو جھکتے نہیں

48 : وَاِذَا قِیْلَ لَھُمُ ارْکَعُوْا (جب ان سے کہا جاتا ہے جھکو تم) اللہ تعالیٰ کیلئے خشوع اختیار کرو۔ اور اسکی وحی کو قبول کر کے تواضع اختیار کرو اور اسکے دین کی اتباع کرو اور یہ تکبر چھوڑ دو ۔ لَایَرْکَعُوْنَ (تو نہیں جھکتے) وہ خشوع اختیار نہیں کرتے اور نہ اسکو قبول کرتے ہیں اور اپنے تکبر پر مصر ہیں۔ یا اذا قیل لھم صلوا لایصلون جب انکو نماز پڑھنے کیلئے کہا جاتا تو وہ نماز نہیں پڑھتے۔
Ayah 77:49

وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:49 in the Quran reader

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہوگی

49 : وَیْلٌ یَّوْمَپذٍ لِّلْمُکَذِّبِیْنَ (اس روز جھٹلانے والوں کی بڑی خرابی ہوگی) جو اللہ تعالیٰ کے امرو نہی کی تکذیب کرنے والے ہیں۔
Ayah 77:50

فَبِاَیِّ حَدِیْثٍۭ بَعْدَهٗ یُؤْمِنُوْنَ۠ Open ayah 77:50 in the Quran reader

اب اسکے بعد یہ کون سی بات پر ایمان لائیں گے ؟

50 : فَبِاَیِّ حَدِیْثٍم بَعْدَہٗ یُؤْمِنُوْنَ (تو پھر اس کے بعد اور کونسی بات پر ایمان لاویں گے) ۔ بعدہؔ یعنی قرآن کے بعد۔ یؤمنونؔ اگر وہ قرآن پر ایمان نہیں لاتے حالانکہ وہ بصارت افروز نشانی اور کھلا معجزہ ہے۔ آسمانی کتابوں میں سے اس کا معجزہ ہونا ظاہر ہے۔ پس اس کتاب کے بعد اور کس کتاب پر وہ ایمان لائیں گے۔