77. Surah Al-Mursalaat
المرسلاتThe Emissaries · 50 ayahsکشف الرحمٰن
وَ الْمُرْسَلٰتِ عُرْفًاۙ Open ayah 77:1 in the Quran reader
قسم ہے ان ہوائوں کی جو نفع رسائی کے لئے بھیجی جاتی ہیں
فَالْعٰصِفٰتِ عَصْفًاۙ Open ayah 77:2 in the Quran reader
، پھر ان ہوائوں کی قسم جو زور سے چلتی ہیں۔
وَّ النّٰشِرٰتِ نَشْرًاۙ Open ayah 77:3 in the Quran reader
اور ان ہوائوں کا جو ابھار کر پھیلاتی ہیں۔
فَالْفٰرِقٰتِ فَرْقًاۙ Open ayah 77:4 in the Quran reader
پھر ان ہوائوں کی جو بادلوں کو پھاڑ کر جدا کردیتی ہیں۔
فَالْمُلْقِیٰتِ ذِكْرًاۙ Open ayah 77:5 in the Quran reader
پھر ان ہوائوں کی جو دل میں خدا یاد ڈالتی ہیں۔
عُذْرًا اَوْ نُذْرًاۙ Open ayah 77:6 in the Quran reader
یہ خدا کی یاد عذر کر نیکو یا ڈرانے کو۔
اِنَّمَا تُوْعَدُوْنَ لَوَاقِعٌؕ Open ayah 77:7 in the Quran reader
کہ جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ ضرور واقع ہونے والی ہے۔
فَاِذَا النُّجُوْمُ طُمِسَتْۙ Open ayah 77:8 in the Quran reader
پس جس دن ستارے جھڑ جائیں گے
وَ اِذَا السَّمَآءُ فُرِجَتْۙ Open ayah 77:9 in the Quran reader
اور آسمان پھٹ جائے گا۔
وَ اِذَا الْجِبَالُ نُسِفَتْۙ Open ayah 77:10 in the Quran reader
اور جب پہاڑ اڑا دیئے جائیں۔
وَ اِذَا الرُّسُلُ اُقِّتَتْؕ Open ayah 77:11 in the Quran reader
اور جب رسولوں کے پیش ہونے کا وقت مقرر کردیاجائے۔
لِاَیِّ یَوْمٍ اُجِّلَتْؕ Open ayah 77:12 in the Quran reader
اس وقت جو کچھ ہونا ہے وہ ہوگا۔
لِیَوْمِ الْفَصْلِۚ Open ayah 77:13 in the Quran reader
اس معاملہ کو فیصلہ کے دن کے لئے ملتوی رکھا گیا ہے ۔
وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا یَوْمُ الْفَصْلِؕ Open ayah 77:14 in the Quran reader
اور آپ کو کیا معلوم کہ وہ دن کیسا ہے ۔
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:15 in the Quran reader
اس دن تکذیب کرنے والوں بڑی تباہی ہے۔
اَلَمْ نُهْلِكِ الْاَوَّلِیْنَؕ Open ayah 77:16 in the Quran reader
کیا ہم اگلے لوگوں کو ہلاک وباد نہیں کرینگے۔
ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ الْاٰخِرِیْنَ Open ayah 77:17 in the Quran reader
پھر ہم پچھلوں کو بھی ان اگلوں کے پیچھے لگادیں گے۔
كَذٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِیْنَ Open ayah 77:18 in the Quran reader
ہم گناہگاروں کے ساتھ ایسا ہی سلوک کیا کرتے ہیں۔
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:19 in the Quran reader
اس روز تکذیب کرنے کیلئے بڑی خرابی ہے۔
اَلَمْ نَخْلُقْكُّمْ مِّنْ مَّآءٍ مَّهِیْنٍۙ Open ayah 77:20 in the Quran reader
کیا ہم نے تم کو ایک بےقدر پانی یعنی نطفہ سے نہیں بنایا۔
فَجَعَلْنٰهُ فِیْ قَرَارٍ مَّكِیْنٍۙ Open ayah 77:21 in the Quran reader
پھر ہم نے اس نطفہ کو ایک مضبوط و محفوظ مقام میں۔
اِلٰى قَدَرٍ مَّعْلُوْمٍۙ Open ayah 77:22 in the Quran reader
ایک مقررہ اندازے تک رکھا۔
فَقَدَرْنَا١ۖۗ فَنِعْمَ الْقٰدِرُوْنَ Open ayah 77:23 in the Quran reader
غرض ہم نے اس کی بناوٹ کا ایک اندازہ کیا سو ہم ہم کیسے اچھے اندازہ کرنے والے ہیں۔
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:24 in the Quran reader
اس دن تکذیب کرنے والوں کو بڑی تباہی ہے۔
اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ كِفَاتًاۙ Open ayah 77:25 in the Quran reader
کیا ہم نے زمین کو سب کا سمیٹنے والا نہیں بنایا۔
اَحْیَآءً وَّ اَمْوَاتًاۙ Open ayah 77:26 in the Quran reader
زندوں کو بھی اور مردوں کو بھی۔
وَّ جَعَلْنَا فِیْهَا رَوَاسِیَ شٰمِخٰتٍ وَّ اَسْقَیْنٰكُمْ مَّآءً فُرَاتًاؕ Open ayah 77:27 in the Quran reader
اور اس کے علاوہ ہم نے زمین میں اونچے اونچے بوجھل پہاڑ بنائے اور ہم نے تم لوگوں کو میٹھا پانی پلایا۔
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:28 in the Quran reader
اس روز جھٹلانے والوں کے لئے بڑی خرابی ہے۔
اِنْطَلِقُوْۤا اِلٰى مَا كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَۚ Open ayah 77:29 in the Quran reader
(اس دن منکروں سے کہا جائے گا) جس عذاب کی تم تکذیب کیا کرتے تھے اس کی طرف چلو۔
اِنْطَلِقُوْۤا اِلٰى ظِلٍّ ذِیْ ثَلٰثِ شُعَبٍۙ Open ayah 77:30 in the Quran reader
تم دھوئیں کے ایک سائبان کی رف چلو جس کی تین شاخیں ہیں۔
لَّا ظَلِیْلٍ وَّ لَا یُغْنِیْ مِنَ اللَّهَبِؕ Open ayah 77:31 in the Quran reader
جس میں نہ سایہ ہے اور نہ وہ آگ کی لپٹ سے بچاتا ہے۔
اِنَّهَا تَرْمِیْ بِشَرَرٍ كَالْقَصْرِۚ Open ayah 77:32 in the Quran reader
وہ دھوئیں کا سائبان ایسی بڑی بڑی چنگاریاں پھینکتا ہوگا جیسے بڑا محل۔
كَاَنَّهٗ جِمٰلَتٌ صُفْرٌؕ Open ayah 77:33 in the Quran reader
گویا وہ زردی مائل کالے کالے اونٹ ہیں۔
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:34 in the Quran reader
اس دن جھٹلانے والوں کے لئے بڑی خرائی ہوگی۔
هٰذَا یَوْمُ لَا یَنْطِقُوْنَۙ Open ayah 77:35 in the Quran reader
یہ وہ دن ہے جس دن یہ لوگ بول بھی نہ سکیں گے۔
وَ لَا یُؤْذَنُ لَهُمْ فَیَعْتَذِرُوْنَ Open ayah 77:36 in the Quran reader
اور نہ انہیں عذر پیش کرنے کی اجازت دیجائیگی سو وہ کوئی عذر بھی نہ کرسکیں گے۔
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:37 in the Quran reader
اسی دن تکذیب کرنے والوں کے لئے بڑی خرابی ہوگی۔
هٰذَا یَوْمُ الْفَصْلِ١ۚ جَمَعْنٰكُمْ وَ الْاَوَّلِیْنَ Open ayah 77:38 in the Quran reader
یہ ہے وہ فیصلے کا دن ہم نے تم کو اور اگلے لوگوں کو سب کو جمع کرلیا ہے۔
فَاِنْ كَانَ لَكُمْ كَیْدٌ فَكِیْدُوْنِ Open ayah 77:39 in the Quran reader
پھر الر تمہارے پاس کوئی دائو ہے تو مجھ پر اپنا دائوں کرو۔
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ۠ Open ayah 77:40 in the Quran reader
اس دن جھٹلانے والوں کیلئے بڑی خرابی ہوگی۔