56. Surah Al-Waaqia
الواقعةThe Inevitable · 96 ayahsکشف الرحمٰن
اِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُۙ Open ayah 56:1 in the Quran reader
یاد کرو جب واقع ہوجانے والی واقع ہوجائے گی یعنی قیامت۔
لَیْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌۘ Open ayah 56:2 in the Quran reader
اس کے وقوع کے وقت کوئی شخص جھوٹ کہنے والا نہ ہگا۔
خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌۙ Open ayah 56:3 in the Quran reader
وہ کسی کو پست اور کسی کو بلند کردے گا۔
اِذَا رُجَّتِ الْاَرْضُ رَجًّاۙ Open ayah 56:4 in the Quran reader
جب زمین بہت زور سے ہلا دی جائے گی۔
وَّ بُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّاۙ Open ayah 56:5 in the Quran reader
اور پہاڑ بالکل ریزہ ریزہ کردیئے جائیں گے۔
فَكَانَتْ هَبَآءً مُّنْۢبَثًّاۙ Open ayah 56:6 in the Quran reader
پھر وہ پہاڑ پراگندہ غبار کی مانند ہوجائیں گے۔
وَّ كُنْتُمْ اَزْوَاجًا ثَلٰثَةًؕ Open ayah 56:7 in the Quran reader
اور تم اس دن تین قسم ہوجائے گے۔
فَاَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِؕ Open ayah 56:8 in the Quran reader
ایک داہنے والے سو کیسی اچھی حالت میں ہیں داہنے والے۔
وَ اَصْحٰبُ الْمَشْئَمَةِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الْمَشْئَمَةِؕ Open ayah 56:9 in the Quran reader
اور بائیں طرف والے سو کیسی بڑی حالت میں ہیں بائیں طرف والے۔
وَ السّٰبِقُوْنَ السّٰبِقُوْنَۚۙ Open ayah 56:10 in the Quran reader
اور آگے رہنے والے سو وہ تو ہیں ہی آگے رہنے والے۔
اُولٰٓئِكَ الْمُقَرَّبُوْنَۚ Open ayah 56:11 in the Quran reader
وہی تو مقرب خداوندی ہیں۔
فِیْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ Open ayah 56:12 in the Quran reader
یہ حضرات مقربین آرام و آسائش کے باغوں میں ہوں گے۔
ثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِیْنَۙ Open ayah 56:13 in the Quran reader
ان مقربین کا ایک بڑا گروہ تو پہلے لوگوں میں سے ہوگا۔
وَ قَلِیْلٌ مِّنَ الْاٰخِرِیْنَؕ Open ayah 56:14 in the Quran reader
اور تھوڑے لوگ پچھلے لوگوں میں سے ہوں گے۔
عَلٰى سُرُرٍ مَّوْضُوْنَةٍۙ Open ayah 56:15 in the Quran reader
یہ لوگ سونے کے تاروں سے بنے ہوئے جڑائو تختوں پر۔
مُّتَّكِئِیْنَ عَلَیْهَا مُتَقٰبِلِیْنَ Open ayah 56:16 in the Quran reader
تکتے لگائے ہوئے آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے۔
یَطُوْفُ عَلَیْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُوْنَۙ Open ayah 56:17 in the Quran reader
ان لوگوں کے بروبرو ایسے لڑکے جو ہمیشہ لڑکے ہی ریں گے اشیاء ذیل لئے پھرتے ہوں گے۔
بِاَكْوَابٍ وَّ اَبَارِیْقَ١ۙ۬ وَ كَاْسٍ مِّنْ مَّعِیْنٍۙ Open ayah 56:18 in the Quran reader
آب خورے اور آفتابے اور ایسی صاف شراب کا جام
لَّا یُصَدَّعُوْنَ عَنْهَا وَ لَا یُنْزِفُوْنَۙ Open ayah 56:19 in the Quran reader
جس شرات سے نہ ان کو درد سر ہوگا اور نہ عقل میں کوئی فتور آئے گا۔
وَ فَاكِهَةٍ مِّمَّا یَتَخَیَّرُوْنَۙ Open ayah 56:20 in the Quran reader
اور نیز وہ میوے جن کو یہ لوگ پسند کریں۔
وَ لَحْمِ طَیْرٍ مِّمَّا یَشْتَهُوْنَؕ Open ayah 56:21 in the Quran reader
اور پرندوں کا وہ گوشت جس قسم کے گوشت کی وہ مقربین خواہش کریں۔
وَ حُوْرٌ عِیْنٌۙ Open ayah 56:22 in the Quran reader
اور ان کے لئے گوری رنگت والی بڑی بڑی آنکھوں والی ایسی عورتیں ہوں گی
كَاَمْثَالِ اللُّؤْلُؤِ الْمَكْنُوْنِۚ Open ayah 56:23 in the Quran reader
جیسے سیپ میں حفاظت سے رکھا ہوا موتی۔
جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 56:24 in the Quran reader
یہ سب ان کے ان اعمال کا صلہ ہے جو وہ کیا کرتے تھے۔
لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا وَّ لَا تَاْثِیْمًاۙ Open ayah 56:25 in the Quran reader
وہاں نہ لغو بکواس سنیں گے اور نہ کوئی بیہودہ بات ۔
اِلَّا قِیْلًا سَلٰمًا سَلٰمًا Open ayah 56:26 in the Quran reader
بس ہر طرف سے سلام ہی سلام کی آواز آتی ہوگی۔
وَ اَصْحٰبُ الْیَمِیْنِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الْیَمِیْنِؕ Open ayah 56:27 in the Quran reader
اور داہنی طرف والے سو کیسی اچھی حالت میں ہیں داہنی طرف والے۔
فِیْ سِدْرٍ مَّخْضُوْدٍۙ Open ayah 56:28 in the Quran reader
وہ لوگ ان باغوں میں ہوں گے جن میں بن کانٹوں کی بیریاں۔
وَّ طَلْحٍ مَّنْضُوْدٍۙ Open ayah 56:29 in the Quran reader
اور تہ بہ تہ کیلے ہوں گے۔
وَّ ظِلٍّ مَّمْدُوْدٍۙ Open ayah 56:30 in the Quran reader
اور ان باغوں میں سایہ لمبا۔
وَّ مَآءٍ مَّسْكُوْبٍۙ Open ayah 56:31 in the Quran reader
اور بہتا ہوا پانی ہوگا۔
وَّ فَاكِهَةٍ كَثِیْرَةٍۙ Open ayah 56:32 in the Quran reader
اور بکثرت میوں ہوں گے ۔
لَّا مَقْطُوْعَةٍ وَّ لَا مَمْنُوْعَةٍۙ Open ayah 56:33 in the Quran reader
جن کی نہ کبھی فصل ختم ہوگی اور نہ ان پر کوئی پابندی عائد کی جائے گی
وَّ فُرُشٍ مَّرْفُوْعَةٍؕ Open ayah 56:34 in the Quran reader
اور ان باغوں میں اونچے اونچے بچھونے ہوں گے۔
اِنَّاۤ اَنْشَاْنٰهُنَّ اِنْشَآءًۙ Open ayah 56:35 in the Quran reader
ہم نے وہاں کی عورتوں کو ایک خاص طور پر بنایا ہے۔
فَجَعَلْنٰهُنَّ اَبْكَارًاۙ Open ayah 56:36 in the Quran reader
اور ہم نے ان کو ایسا بنایا کہ وہ باکرہ رہیں۔
عُرُبًا اَتْرَابًاۙ Open ayah 56:37 in the Quran reader
خاوند کی محبوبہ اور ہم عمر ہوں گی۔
لِّاَصْحٰبِ الْیَمِیْنِ٢ؕ۠ Open ayah 56:38 in the Quran reader
یہ سب چیزیں داہنے ہاتھ والوں کے لئے ہے۔
ثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِیْنَۙ Open ayah 56:39 in the Quran reader
ان اصحاب یمین کا ایک بڑا گروہ تو پہلے لوگوں میں سے ہوگا۔
وَ ثُلَّةٌ مِّنَ الْاٰخِرِیْنَؕ Open ayah 56:40 in the Quran reader
اور ایک بڑا گروہ پچھلے لوگوں میں سے ہوگا۔