12. Surah Yusuf
يوسفJoseph · 111 ayahsکشف الرحمٰن
اِرْجِعُوْۤا اِلٰۤى اَبِیْكُمْ فَقُوْلُوْا یٰۤاَبَانَاۤ اِنَّ ابْنَكَ سَرَقَ١ۚ وَ مَا شَهِدْنَاۤ اِلَّا بِمَا عَلِمْنَا وَ مَا كُنَّا لِلْغَیْبِ حٰفِظِیْنَ Open ayah 12:81 in the Quran reader
تم سب اپنے باپ کے پاس جائو اور اس سے کہو کہ اے باپ تیرے لڑکے بن یامین نے چوری کی ہے اور ہم نے جو کچھ دیکھا ہے وہ ہم بیان کرتے ہیں باقی کسی پوشیدہ امر کے ہم نگہبان نہیں ہیں
وَ سْئَلِ الْقَرْیَةَ الَّتِیْ كُنَّا فِیْهَا وَ الْعِیْرَ الَّتِیْۤ اَقْبَلْنَا فِیْهَا١ؕ وَ اِنَّا لَصٰدِقُوْنَ Open ayah 12:82 in the Quran reader
اور نیز یہ کہ تو اسی بستی کے لوگوں سے دریافت کرلے جہاں ہم تھے اور ان قافلہ والوں سے پوچھ لے جن کے ساتھ ہم آئے ہیں اور یقین مان ہم بالکل سچ کہتے ہیں
قَالَ بَلْ سَوَّلَتْ لَكُمْ اَنْفُسُكُمْ اَمْرًا١ؕ فَصَبْرٌ جَمِیْلٌ١ؕ عَسَى اللّٰهُ اَنْ یَّاْتِیَنِیْ بِهِمْ جَمِیْعًا١ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْعَلِیْمُ الْحَكِیْمُ Open ayah 12:83 in the Quran reader
یعقوب (علیہ السلام) نے یہ سن کر کہا حقیقت یہ نہیں ہے بلکہ تمہارے دلوں نے تمہارے لئے ایک بات گھڑ دی ہے سو اب میرا کام صبر جمیل ہے ، مجھ کو اللہ سے امید ہے کہ وہ ان سب کو مجھ تک پہنچا دے گا بیشک وہ کمال علم اور کمال حکمت کا مالک ہے
وَ تَوَلّٰى عَنْهُمْ وَ قَالَ یٰۤاَسَفٰى عَلٰى یُوْسُفَ وَ ابْیَضَّتْ عَیْنٰهُ مِنَ الْحُزْنِ فَهُوَ كَظِیْمٌ Open ayah 12:84 in the Quran reader
پھر یعقوب (علیہ السلام) ان کے پاس سے چلا گیا اور اس نے کہا ہائے افسوس ! یوسف (علیہ السلام) پر اور مارے غم کے اس کی دونوں آنکھیں سفید پڑگئیں یعنی روتے روتے اور وہ دل ہی دل میں گھٹا کرتا تھا
قَالُوْا تَاللّٰهِ تَفْتَؤُا تَذْكُرُ یُوْسُفَ حَتّٰى تَكُوْنَ حَرَضًا اَوْ تَكُوْنَ مِنَ الْهٰلِكِیْنَ Open ayah 12:85 in the Quran reader
بیٹے کہنے لگے خدا کی قسم تو تو ہمیشہ یوسف (علیہ السلام) ہی کا تذکرہ کرتا رہے گا یہاں تک کہ تو بیمار ہو کر قریب المرگ ہوجائے یا جان دیکر مرنے والوں میں شامل ہوجائے
قَالَ اِنَّمَاۤ اَشْكُوْا بَثِّیْ وَ حُزْنِیْۤ اِلَى اللّٰهِ وَ اَعْلَمُ مِنَ اللّٰهِ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ Open ayah 12:86 in the Quran reader
یعقوب (علیہ السلام) نے کہا میں تو اپنے اضطراب اور غم کی صرف اللہ سے شکایت کرتا ہوں اور اللہ کی طرف سے جو باتیں میں جانتا ہوں تم نہیں جانتے
یٰبَنِیَّ اذْهَبُوْا فَتَحَسَّسُوْا مِنْ یُّوْسُفَ وَ اَخِیْهِ وَ لَا تَایْئَسُوْا مِنْ رَّوْحِ اللّٰهِ١ؕ اِنَّهٗ لَا یَایْئَسُ مِنْ رَّوْحِ اللّٰهِ اِلَّا الْقَوْمُ الْكٰفِرُوْنَ Open ayah 12:87 in the Quran reader
اے میرے بیٹو ! تم پھر واپس جائو اور مصر پہنچ کر یوسف اور اس کے بھائی کا پتہ لگائو اور اللہ کی رحمت سے ناامید نہ ہو کیونکہ خدا کی رحمت سے وہی لوگ ناامید ہوتے ہیں جو کافر ہوتے ہیں ،
فَلَمَّا دَخَلُوْا عَلَیْهِ قَالُوْا یٰۤاَیُّهَا الْعَزِیْزُ مَسَّنَا وَ اَهْلَنَا الضُّرُّ وَ جِئْنَا بِبِضَاعَةٍ مُّزْجٰىةٍ فَاَوْفِ لَنَا الْكَیْلَ وَ تَصَدَّقْ عَلَیْنَا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ یَجْزِی الْمُتَصَدِّقِیْنَ Open ayah 12:88 in the Quran reader
آخر کار جب یہ لڑکے یوسف (علیہ السلام) کے پاس پہنچے تو ا سے کہا اے عزیز ! ہم کو اور معاف گھر والوں کو بڑی سختی پہنچ رہی ہے اور ہم یہ ناقص پہنچی لائے ہیں مگر تو ہم کو پورا غلہ دیدے اور ہم پر خیرات کر بیشک اللہ خیرات کرنے والوں کو اچھا بدلہ دیتا ہے
قَالَ هَلْ عَلِمْتُمْ مَّا فَعَلْتُمْ بِیُوْسُفَ وَ اَخِیْهِ اِذْ اَنْتُمْ جٰهِلُوْنَ Open ayah 12:89 in the Quran reader
یوسف (علیہ السلام) نے کہا کچھ تم کو وہ سلوک بھی معلوم ہے جو تم نے یوسف (علیہ السلام) اور اس کے بھائی کے ساتھ اس زمانے میں کیا تھا جب تم جہالت میں مبتلا تھے ،
قَالُوْۤا ءَاِنَّكَ لَاَنْتَ یُوْسُفُ١ؕ قَالَ اَنَا یُوْسُفُ وَ هٰذَاۤ اَخِیْ١٘ قَدْ مَنَّ اللّٰهُ عَلَیْنَا١ؕ اِنَّهٗ مَنْ یَّتَّقِ وَ یَصْبِرْ فَاِنَّ اللّٰهَ لَا یُضِیْعُ اَجْرَ الْمُحْسِنِیْنَ Open ayah 12:90 in the Quran reader
وہ کہنے لگے کیا واقعی تو یوسف (علیہ السلام) ہے ، یوسف (علیہ السلام) نے کہا ہاں میں یوسف (علیہ السلام) ہوں اور یہ بن یامین میرا بھائی ہے بلا شبہ اللہ نے ہم پر بڑا احسان کیا یقینا جو شخص خدا سے ڈرتا اور تکالیف پر صبر کرتا ہے تو اللہ ایسے نیکو کاروں کے اجر کو ضائع نہیں کیا کرتا
قَالُوْا تَاللّٰهِ لَقَدْ اٰثَرَكَ اللّٰهُ عَلَیْنَا وَ اِنْ كُنَّا لَخٰطِئِیْنَ Open ayah 12:91 in the Quran reader
بھائیوں نے کہا خدا کی قسم اس میں شک نہیں کہ اللہ نے تجھ کو ہر اعتبار سے ہم پر فضلیت عطا فرمائی اور بیشک ہم ہی خطا دار تھے ،
قَالَ لَا تَثْرِیْبَ عَلَیْكُمُ الْیَوْمَ١ؕ یَغْفِرُ اللّٰهُ لَكُمْ١٘ وَ هُوَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَ Open ayah 12:92 in the Quran reader
یوسف (علیہ السلام) نے کہا آج تم پر کوئی سرزش اور ملامت نہیں خدا تم کو معاف کرے اور وہ سب رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والا ہے
اِذْهَبُوْا بِقَمِیْصِیْ هٰذَا فَاَلْقُوْهُ عَلٰى وَجْهِ اَبِیْ یَاْتِ بَصِیْرًا١ۚ وَ اْتُوْنِیْ بِاَهْلِكُمْ اَجْمَعِیْنَ۠ Open ayah 12:93 in the Quran reader
بس اب تم یہ میرا کرتہ لے جائو اور اس کو میرے باپ کے چہرہ پر ڈال دو وہ بینا ہوجائے گا اور اپنے سب گھر والوں کو میرے پاس لے آئو
وَ لَمَّا فَصَلَتِ الْعِیْرُ قَالَ اَبُوْهُمْ اِنِّیْ لَاَجِدُ رِیْحَ یُوْسُفَ لَوْ لَاۤ اَنْ تُفَنِّدُوْنِ Open ayah 12:94 in the Quran reader
اور جب قافلہ مصر سے باہر نکلا تو یہاں ان کے باپ نے یہ کہنا شروع کیا کہ میں آج یوسف (علیہ السلام) کی خوشبو محسوس کر رہا ہوں اگر تم نے میری بات کو بڑھاپے کی کم عقلی نہ سمجھا تو میری تصدیق کرو گے
قَالُوْا تَاللّٰهِ اِنَّكَ لَفِیْ ضَلٰلِكَ الْقَدِیْمِ Open ayah 12:95 in the Quran reader
لوگوں نے کہا خدا کی قسم تو تو اپنی اسی پرانی غلط خیالی میں مبتلا ہے
فَلَمَّاۤ اَنْ جَآءَ الْبَشِیْرُ اَلْقٰىهُ عَلٰى وَجْهِهٖ فَارْتَدَّ بَصِیْرًا١ۚ قَالَ اَلَمْ اَقُلْ لَّكُمْ١ۙۚ اِنِّیْۤ اَعْلَمُ مِنَ اللّٰهِ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ Open ayah 12:96 in the Quran reader
پھر جب خوشخبری لانے والا آپہنچا اور اس نے یوسف کا کرتہ یعقوب (علیہ السلام) کے منہ پر ڈالا تو وہ اسی وقت بینا ہوگیا اور اس نے بیٹوں سے کہا کیوں میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ جو باتیں خدا کی طرف سے میں جانتا ہوں وہ تم نہیں جانتے
قَالُوْا یٰۤاَبَانَا اسْتَغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَاۤ اِنَّا كُنَّا خٰطِئِیْنَ Open ayah 12:97 in the Quran reader
بیٹوں نے کہا اے ہمارے باپ ہمارے لئے ہمارے گناہوں کی بخشش طلب کیجئے بشک ہم ہی خطاوار تھے
قَالَ سَوْفَ اَسْتَغْفِرُ لَكُمْ رَبِّیْ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ Open ayah 12:98 in the Quran reader
یعقوب (علیہ السلام) نے کہا میں عنقریب اپنے رب سے تمہارے لئے بخشش کی دعا کروں گایقیناوہ بڑا بخشنے والا نہایت مہرنان ہے
فَلَمَّا دَخَلُوْا عَلٰى یُوْسُفَ اٰوٰۤى اِلَیْهِ اَبَوَیْهِ وَ قَالَ ادْخُلُوْا مِصْرَ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ اٰمِنِیْنَؕ Open ayah 12:99 in the Quran reader
پھر جب یہ سب یوسف (علیہ السلام) کے پاس پہنچے تو یوسف (علیہ السلام) نے اپنے والدین کو اپنے پاس جگہ دی اور استقبال و ملاقات کے بعد کا اب آپ سب شہر میں چلتے انشاء اللہ آپ ہر طرح امن وامان سے رہیں گے
وَ رَفَعَ اَبَوَیْهِ عَلَى الْعَرْشِ وَ خَرُّوْا لَهٗ سُجَّدًا١ۚ وَ قَالَ یٰۤاَبَتِ هٰذَا تَاْوِیْلُ رُءْیَایَ مِنْ قَبْلُ١٘ قَدْ جَعَلَهَا رَبِّیْ حَقًّا١ؕ وَ قَدْ اَحْسَنَ بِیْۤ اِذْ اَخْرَجَنِیْ مِنَ السِّجْنِ وَ جَآءَ بِكُمْ مِّنَ الْبَدْوِ مِنْۢ بَعْدِ اَنْ نَّزَغَ الشَّیْطٰنُ بَیْنِیْ وَ بَیْنَ اِخْوَتِیْ١ؕ اِنَّ رَبِّیْ لَطِیْفٌ لِّمَا یَشَآءُ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْعَلِیْمُ الْحَكِیْمُ Open ayah 12:100 in the Quran reader
اور یوسف (علیہ السلام) نے اپنے والدین کو تخت پر اونچا بٹھایا اور اس وقت سب کے سب یوسف (علیہ السلام) کے سامنے سجدے میں گرے اور یوسف (علیہ السلام) نے کہا اے میرے باپ یہ اس خواب کی تعبیر ہے جو میں نے پہلے دیکھا تھا میرے رب نے اس خواب کو سچا کردیا اور میرے رب نے اس وقت میرے ساتھ بڑا احسان کیا جب مجھ کو قید خانہ سے نکالا اور باوجود اس کے کہ شیطان نے میرے اور میرے بھائیوں کے مابین جھگڑا ڈال دیا تھا پھر تم سب کو اس گائوں سے جہاں تم آباد تھے میرے پاس لے آیا میرا رب جو چاہتا ہے اسکو عمدہ تدبیر سے کرتا ہے بلاشبہ وہ کمال علم اور کمال حکمت کا مالک ہے
رَبِّ قَدْ اٰتَیْتَنِیْ مِنَ الْمُلْكِ وَ عَلَّمْتَنِیْ مِنْ تَاْوِیْلِ الْاَحَادِیْثِ١ۚ فَاطِرَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١۫ اَنْتَ وَلِیّٖ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ١ۚ تَوَفَّنِیْ مُسْلِمًا وَّ اَلْحِقْنِیْ بِالصّٰلِحِیْنَ Open ayah 12:101 in the Quran reader
اے میرے رب ! تو نے مجھ کو حکومت کا ایک بڑا حصہ دیا اور تو نے مجھے خوابوں کی تعبیر کا علم بھی عطا فرمایا اے آسمان اور زمین کے پیدا کرنے والے تو ہی دنیا اور آخرت میں میرا کار ساز ہے تو مجھ کو فرماں برداری کی حالت میں یعنی اسلام پر وفات دے اور مجھ کو مرنے کے بعد اپنے نیک بندوں کے ساتھ ملا دے
ذٰلِكَ مِنْ اَنْۢبَآءِ الْغَیْبِ نُوْحِیْهِ اِلَیْكَ١ۚ وَ مَا كُنْتَ لَدَیْهِمْ اِذْ اَجْمَعُوْۤا اَمْرَهُمْ وَ هُمْ یَمْكُرُوْنَ Open ayah 12:102 in the Quran reader
اے پیغمبر ! یہ قصہ غیب کی خبروں میں سے ہے جو ہم آپ پر وحی کے ذریعہ سے بتاتے ہیں ورنہ آپ تو یوسف (علیہ السلام) کے بھائیوں کے پاس اس وقت موجود نہ تھے جب انہوں نے اپنا ارادہ پختہ کرلیا تھا اور وہ فریب آمیز تدبیریں کر رہے تھے
وَ مَاۤ اَكْثَرُ النَّاسِ وَ لَوْ حَرَصْتَ بِمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 12:103 in the Quran reader
اور خواہ آپ کتنی ہی خواہش کریں اگر لوگ ایمان لانے والے نہیں
وَ مَا تَسْئَلُهُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ١ؕ اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَ۠ Open ayah 12:104 in the Quran reader
حالانکہ آپ ان سے اس قرآن کی تبلیغ پر کوئی اجرت بھی طلب نہیں کرتے ، یہ قرآن تو تمام اقوام عالم کے لئے صرف ایک نصیحت ہے
وَ كَاَیِّنْ مِّنْ اٰیَةٍ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ یَمُرُّوْنَ عَلَیْهَا وَ هُمْ عَنْهَا مُعْرِضُوْنَ Open ayah 12:105 in the Quran reader
اور آسمان اور زمین میں خدا کی قدرت کی بہت سی ایسی نشانیاں ہیں کہ جن پر یہ لوگ گزرتے رہتے ہیں اور ان پر توجہ تک نہیں کرتے
وَ مَا یُؤْمِنُ اَكْثَرُهُمْ بِاللّٰهِ اِلَّا وَ هُمْ مُّشْرِكُوْنَ Open ayah 12:106 in the Quran reader
اور ان میں کے اکثر لوگ خدا کو مانتے بھی ہیں تو اس طرح مانتے ہیں کہ شرک بھی کرتے رہتے رہے
اَفَاَمِنُوْۤا اَنْ تَاْتِیَهُمْ غَاشِیَةٌ مِّنْ عَذَابِ اللّٰهِ اَوْ تَاْتِیَهُمُ السَّاعَةُ بَغْتَةً وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَ Open ayah 12:107 in the Quran reader
کیا ایسے لوگ اس بات سے بےخوف ہوگئے ہیں کہ ان پر خدا کے عذا ب کی کوئی ایسی آفت آجائے جو ان کو ڈھانک لے یا ان پر نا گہاں قیامت آپہنچے اور ان کو خبر بھی نہ ہو
قُلْ هٰذِهٖ سَبِیْلِیْۤ اَدْعُوْۤا اِلَى اللّٰهِ١ؔ۫ عَلٰى بَصِیْرَةٍ اَنَا وَ مَنِ اتَّبَعَنِیْ١ؕ وَ سُبْحٰنَ اللّٰهِ وَ مَاۤ اَنَا مِنَ الْمُشْرِكِیْنَ Open ayah 12:108 in the Quran reader
اے پیغمبر ! آپ ان سے کہہ دیجئے میری راہ تو یہی ہے کہ میں پوری بصیرت کے ساتھ خدا کی طرف دعوت دیتا ہوں اور جو میرے پیرو ہیں وہ بھی اور خدا تعالیٰ ہر عیب سے منزہ ہے اور میں مشرکوں میں سے نہیں ہوں
وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ اِلَّا رِجَالًا نُّوْحِیْۤ اِلَیْهِمْ مِّنْ اَهْلِ الْقُرٰى١ؕ اَفَلَمْ یَسِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَیَنْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ١ؕ وَ لَدَارُ الْاٰخِرَةِ خَیْرٌ لِّلَّذِیْنَ اتَّقَوْا١ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ Open ayah 12:109 in the Quran reader
اور ہم نے آپ سے پہلے مختلف بستیوں کے رہنے والوں میں سے جس قدر پیغمبر بھیجے وہ سب مرد ہی ہوتے تھے جن کی طرف ہم وحی بھیجا کرتے تھے سو کیا یہ لوگ زمین کہیں چلے پھرے نہیں جو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیتے کہ ان لوگوں کا انجام کیسا ہوا جو ان سے پہلے ہوچکے ہیں اور یقینا آخرت کا گھر ان لوگوں کیلئے بدرجہا بہتر ہے جو پرہیز گار ہیں سو کیا تم اتنی بات بھی نہیں سمجھتے
حَتّٰۤى اِذَا اسْتَیْئَسَ الرُّسُلُ وَ ظَنُّوْۤا اَنَّهُمْ قَدْ كُذِبُوْا جَآءَهُمْ نَصْرُنَا فَنُجِّیَ مَنْ نَّشَآءُ١ؕ وَ لَا یُرَدُّ بَاْسُنَا عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِیْنَ Open ayah 12:110 in the Quran reader
گزشتہ اقوام کو یہاں تک مہلت ملی کہ رسول ان سے ناامید ہونے لگے اور ان کی قوم کے کافروں نے یہ یقین کرلیا کہ ان پیغمبروں سے عذاب کے وعدے میں جھوٹ بولا گیا آخر کار ہماری مدد ان پیغمبروں کو آپہنچی ، پھر جس کو ہم نے چاہا وہ بچا دیا گیا اور ہمارا عذا ب مجرموں پر آئے پیچھے واپس نہیں کیا جاسکتا
لَقَدْ كَانَ فِیْ قَصَصِهِمْ عِبْرَةٌ لِّاُولِی الْاَلْبَابِ١ؕ مَا كَانَ حَدِیْثًا یُّفْتَرٰى وَ لٰكِنْ تَصْدِیْقَ الَّذِیْ بَیْنَ یَدَیْهِ وَ تَفْصِیْلَ كُلِّ شَیْءٍ وَّ هُدًى وَّ رَحْمَةً لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ۠ Open ayah 12:111 in the Quran reader
بلا شبہ ان لوگوں کے واقعات میں اہل دانش کیلئے بڑی عبرت ہے یہ قرآن کوئی من گھڑت اور بنائی ہوئی بات نہیں ہے بلکہ جو کتابیں اس سے پہلے نازل ہوئی ہیں ان کی تصدیق کرنے والا ہے اور ہر چیز کو تفصیل سے بیان کرنے والا ہے اور ہدایت و رحمت کا ذریعہ ہے ، ان لوگوں کے لئے جو ایمان لائے ہیں