11. Surah Hud
هودHud · 123 ayahsکشف الرحمٰن
قَالُوْا یٰلُوْطُ اِنَّا رُسُلُ رَبِّكَ لَنْ یَّصِلُوْۤا اِلَیْكَ فَاَسْرِ بِاَهْلِكَ بِقِطْعٍ مِّنَ الَّیْلِ وَ لَا یَلْتَفِتْ مِنْكُمْ اَحَدٌ اِلَّا امْرَاَتَكَ١ؕ اِنَّهٗ مُصِیْبُهَا مَاۤ اَصَابَهُمْ١ؕ اِنَّ مَوْعِدَهُمُ الصُّبْحُ١ؕ اَلَیْسَ الصُّبْحُ بِقَرِیْبٍ Open ayah 11:81 in the Quran reader
وہ مہمان کہنے لگے اے لوط (علیہ السلام) ہم تو تیرے رب کے بھیجے ہوئے فرشتے ہیں یہ لوگ ہرگز تجھ تک نہ پہونچ سکیں گے تو اپنے گھر والوں کو لے کر رات کے کسی حصہ میں یہاں سے نکل جا اور تم میں سے کوئی پیچھے مڑ کر نہ دیکھے مگر ہاں ت یری بیوی واقعہ یہ ہے کو جو عذاب قوم کے لوگوں پر آنے والا ہے ویہ عذاب کو کو بھی پہونچنے والا ہے انکے عذاب کے وعدے کا وقت صبح کا وقت ہے کیا صبح کا وقت قریب نہیں ہے
فَلَمَّا جَآءَ اَمْرُنَا جَعَلْنَا عَالِیَهَا سَافِلَهَا وَ اَمْطَرْنَا عَلَیْهَا حِجَارَةً مِّنْ سِجِّیْلٍ١ۙ۬ مَّنْضُوْدٍۙ Open ayah 11:82 in the Quran reader
پھر جب ہمارا حکم آ پہونچاتو ہم نے ان بستیوں کو الٹ کر ان کے بالائی حصہ کو نیچے کا حصہ کردیا اور الٹنے کے بعد ان بستیوں پر ہم نے لگا تار کھنگر کے پتھر برسائے
مُّسَوَّمَةً عِنْدَ رَبِّكَ١ؕ وَ مَا هِیَ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ بِبَعِیْدٍ۠ Open ayah 11:83 in the Quran reader
جن پر آپ کے رب کی طرف نشان کئے ہوئے تھے اور بستیاں تو ان ظالموں سے کچھ دور بھی نہیں ہیں
وَ اِلٰى مَدْیَنَ اَخَاهُمْ شُعَیْبًا١ؕ قَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَیْرُهٗ١ؕ وَ لَا تَنْقُصُوا الْمِكْیَالَ وَ الْمِیْزَانَ اِنِّیْۤ اَرٰىكُمْ بِخَیْرٍ وَّ اِنِّیْۤ اَخَافُ عَلَیْكُمْ عَذَابَ یَوْمٍ مُّحِیْطٍ Open ayah 11:84 in the Quran reader
اور اہل مدین کی طرف ہم نے ان کے بھائی شعیب کو بھیجا شعیب (علیہ السلام) نے کہا اے میری قوم تم اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبواد نہیں اور تم پیمانہ بھرنے اور تولنے میں کمی نہ کیا کرو میں تم کو آسودہ حال دیکھتا ہوں اور میں تم پر ایک ایسے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں جو ہر قسم کے عذاب کا جامع ہوگا
وَ یٰقَوْمِ اَوْفُوا الْمِكْیَالَ وَ الْمِیْزَانَ بِالْقِسْطِ وَ لَا تَبْخَسُوا النَّاسَ اَشْیَآءَهُمْ وَ لَا تَعْثَوْا فِی الْاَرْضِ مُفْسِدِیْنَ Open ayah 11:85 in the Quran reader
اور اے میری قوم ! تم انصاف کے ساتھ پیمانہ پورا بھرا کرو اور پورا تولا کرو اور لوگوں کو ان کی اشیاء میں نقصان نہ پہونچایا کرو اور زمین میں فساد نہ برپا کرتے پھرو
بَقِیَّتُ اللّٰهِ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ١ۚ۬ وَ مَاۤ اَنَا عَلَیْكُمْ بِحَفِیْظٍ Open ayah 11:86 in the Quran reader
جو اللہ کا دیا ہوا نفع تم کو بچ رہا کرے وہ تمہارے لئے بہت بہتر ہے بشرطیکہ تم مومن ہو اور میں تم پر کوئی نگہبان نہیں ہوں
قَالُوْا یٰشُعَیْبُ اَصَلٰوتُكَ تَاْمُرُكَ اَنْ نَّتْرُكَ مَا یَعْبُدُ اٰبَآؤُنَاۤ اَوْ اَنْ نَّفْعَلَ فِیْۤ اَمْوَالِنَا مَا نَشٰٓؤُا١ؕ اِنَّكَ لَاَنْتَ الْحَلِیْمُ الرَّشِیْدُ Open ayah 11:87 in the Quran reader
یہ سن کر قوم کے لوگ کہنے لگے اے شعیب (علیہ السلام) کیا تیری نماز نے تجھ کو ہمارے متعلق یہ حکم دیا ہے کہ ہم ان معبودوں کی عبادت ترک کردیں جن کی عبادت ہمارے بڑے بوڑھے کرتے چلے آئے یا یہ حکم دیا کہ ہم اپنے مال میں اپنے حسب دل خواہ تصرف کرنا چھوڑ دیں بیشک آپ ہی تو بڑے حلیم الطبع اور نیک چلن ہیں
قَالَ یٰقَوْمِ اَرَءَیْتُمْ اِنْ كُنْتُ عَلٰى بَیِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّیْ وَ رَزَقَنِیْ مِنْهُ رِزْقًا حَسَنًا١ؕ وَ مَاۤ اُرِیْدُ اَنْ اُخَالِفَكُمْ اِلٰى مَاۤ اَنْهٰىكُمْ عَنْهُ١ؕ اِنْ اُرِیْدُ اِلَّا الْاِصْلَاحَ مَا اسْتَطَعْتُ١ؕ وَ مَا تَوْفِیْقِیْۤ اِلَّا بِاللّٰهِ١ؕ عَلَیْهِ تَوَكَّلْتُ وَ اِلَیْهِ اُنِیْبُ Open ayah 11:88 in the Quran reader
شعیب (علیہ السلام) نے کہا اے میری قوم بھلا یہ تو بتائو اگر میں اپنے رب کی جانب سے ایک روشن دلیل پر ہوں اور اس نے مجھ کو اپنی طرف سے بہترین دولت یعنی نبوت عطا کی ہو تو کیا اس کی تبلیغ نہ کروں اور میں یہ نہیں چاہتا کہ جن باتوں سے تم کو منع کرتا ہوں تمہارے برخلاف میں انہیں خود لگوں میں تو اپنی حسب استطاعت تمہاری اصلاح چاہتا ہوں اور ان اصلاحی کاموں میں مجھے توفیق کا ملنا مخض خدا کی تائیڈ سے ہے میں اسی پر بھروسہ کرتا ہوں اور اس کی طرف رجوع کرتا ہوں
وَ یٰقَوْمِ لَا یَجْرِمَنَّكُمْ شِقَاقِیْۤ اَنْ یُّصِیْبَكُمْ مِّثْلُ مَاۤ اَصَابَ قَوْمَ نُوْحٍ اَوْ قَوْمَ هُوْدٍ اَوْ قَوْمَ صٰلِحٍ١ؕ وَ مَا قَوْمُ لُوْطٍ مِّنْكُمْ بِبَعِیْدٍ Open ayah 11:89 in the Quran reader
اور اے میری قوم تم کو میری مخالف کہیں ایسے کاموں پر آمادہ نہ کردے کہ تم پر بھی اسی طرح کے مصائب نازل ہوں جیسے نوح (علیہ السلام) کی قوم یا ہود (علیہ السلام) کی قوم یا صالح (علیہ السلام) کی قوم پر نازل ہوچکے ہیں اور لوط (علیہ السلام) کی قوم کا زمانہ تو تم سے کچھ دور بھی نہیں ہے۔
وَ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوْبُوْۤا اِلَیْهِ١ؕ اِنَّ رَبِّیْ رَحِیْمٌ وَّدُوْدٌ Open ayah 11:90 in the Quran reader
اور تم اپنے رب سے اپنے گناہوں کی معافی طلب کرو پھر آئندہ اسی کی جانب متوجہ رہو بیشک میرا رب نہایت مہربان بڑی محبت کرنیوالا ہے
قَالُوْا یٰشُعَیْبُ مَا نَفْقَهُ كَثِیْرًا مِّمَّا تَقُوْلُ وَ اِنَّا لَنَرٰىكَ فِیْنَا ضَعِیْفًا١ۚ وَ لَوْ لَا رَهْطُكَ لَرَجَمْنٰكَ١٘ وَ مَاۤ اَنْتَ عَلَیْنَا بِعَزِیْزٍ Open ayah 11:91 in the Quran reader
ان لوگوں نے کہا اے شعیب تو جو کچھ کہتا ہے اس میں سے اکثر باتیں ہم نہیں سمجھتے اور ہم تجھ کو اپنی قوم میں بہت کمزور پاتے ہیں اور اگر تیرے خاندان والوں کا لحاظ نہ ہتوا تو ہم تجھ کبھی کا سنگسار کرچکے ہوتے اور تو ہم پر کسی طرح بھی غالب اور ذی اقتدار نہیں ہے
قَالَ یٰقَوْمِ اَرَهْطِیْۤ اَعَزُّ عَلَیْكُمْ مِّنَ اللّٰهِ١ؕ وَ اتَّخَذْتُمُوْهُ وَرَآءَكُمْ ظِهْرِیًّا١ؕ اِنَّ رَبِّیْ بِمَا تَعْمَلُوْنَ مُحِیْطٌ Open ayah 11:92 in the Quran reader
شعیب نے جوا ب دیا اے میری قوم کیا میرا خاندان تمہاری نظر میں بھی زیادہ غالب اور ذی اقتدار ہے اور خدا کو تم نے بھلا کر پس پشت ڈال دیا ہے یقینا جو کچھ تم کرتے ہو وہ سب میرے رب کے احاطہ عمل میں ہے
وَ یٰقَوْمِ اعْمَلُوْا عَلٰى مَكَانَتِكُمْ اِنِّیْ عَامِلٌ١ؕ سَوْفَ تَعْلَمُوْنَ١ۙ مَنْ یَّاْتِیْهِ عَذَابٌ یُّخْزِیْهِ وَ مَنْ هُوَ كَاذِبٌ١ؕ وَ ارْتَقِبُوْۤا اِنِّیْ مَعَكُمْ رَقِیْبٌ Open ayah 11:93 in the Quran reader
اور اے میری قوم تم اپنے حال پر عمل کرتے رہو میں بھی اپنی حالت پر عمل کرر ہا ہوں تھوڑے دنوں میں تم کو معلوم ہوجائیگا کہ وہ کون ہے جس پر ایسا عذاب آتا ہے جو اس کو رسوا کردے گا اور وہ کون ہے جو جھوٹا ہے تم انتظا کرو میں بھی تمہارے ساتھ منتظر ہوں
وَ لَمَّا جَآءَ اَمْرُنَا نَجَّیْنَا شُعَیْبًا وَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَعَهٗ بِرَحْمَةٍ مِّنَّا وَ اَخَذَتِ الَّذِیْنَ ظَلَمُوا الصَّیْحَةُ فَاَصْبَحُوْا فِیْ دِیَارِهِمْ جٰثِمِیْنَۙ Open ayah 11:94 in the Quran reader
اور جب ہمارا حکم آ پہونچا تو ہم نے شعیب (علیہ السلام) کو اس کے ہمراہی ایمان والوں کو اپنی رحمت سے بچا لیا اور ان ظالموں کو ایک ہولناک آواز نے آپکڑا سو وہ سب اپنے اپنے گھروں میں منہ کے بل اوندھے پڑے کے پڑے رہ گئے
كَاَنْ لَّمْ یَغْنَوْا فِیْهَا١ؕ اَلَا بُعْدًا لِّمَدْیَنَ كَمَا بَعِدَتْ ثَمُوْدُ۠ Open ayah 11:95 in the Quran reader
گویا وہ لوگ کبھی ان گھروں میں بسے ہی نہ تھے خوب سن لو مدین بھی رحمت سے اسی طرح دور کئے گئے جس طرح ثمود رحمت سے دور کئے گئے تھے
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا مُوْسٰى بِاٰیٰتِنَا وَ سُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍۙ Open ayah 11:96 in the Quran reader
اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو اپنے معجزات اور واضح دلیل دے کر فرعون اور اس کے روسا کی طرف بھیجا
اِلٰى فِرْعَوْنَ وَ مَلَاۡئِهٖ فَاتَّبَعُوْۤا اَمْرَ فِرْعَوْنَ١ۚ وَ مَاۤ اَمْرُ فِرْعَوْنَ بِرَشِیْدٍ Open ayah 11:97 in the Quran reader
سو وہ لوگ فرعون ہی کے کہنے پر چلتے رہے حالانکہ فرعون کی بات کوئی صحیح بات نہ تھی
یَقْدُمُ قَوْمَهٗ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ فَاَوْرَدَهُمُ النَّارَ١ؕ وَ بِئْسَ الْوِرْدُ الْمَوْرُوْدُ Open ayah 11:98 in the Quran reader
قیامت کے دن وہ فرعون اپنی قوم کے آگے آگے ہوگا پھر ان کو دوزخ میں جا اتارے گا اور وہ بہت ہی برا گھاٹ ہے جس گھاٹ وہ اتارے گئے
وَ اُتْبِعُوْا فِیْ هٰذِهٖ لَعْنَةً وَّ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ بِئْسَ الرِّفْدُ الْمَرْفُوْدُ Open ayah 11:99 in the Quran reader
اور اس دنیا میں بھی لعنت ان کے پیچھے لگا دی گئی اور قیامت کے دن بھی وہ بہت ہی برا انعام ہے
ذٰلِكَ مِنْ اَنْۢبَآءِ الْقُرٰى نَقُصُّهٗ عَلَیْكَ مِنْهَا قَآئِمٌ وَّ حَصِیْدٌ Open ayah 11:100 in the Quran reader
جو ان کو دیا گیا اے پیغمبر یہ چند بستیوں کے بعض حالات ہیں جو ہم آپ سے بیان کرتے ہیں ان میں سے کچھ تو اب تک موجود ہیں اور بعض بستیاں معدوم ہوچکی ہیں
وَ مَا ظَلَمْنٰهُمْ وَ لٰكِنْ ظَلَمُوْۤا اَنْفُسَهُمْ فَمَاۤ اَغْنَتْ عَنْهُمْ اٰلِهَتُهُمُ الَّتِیْ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مِنْ شَیْءٍ لَّمَّا جَآءَ اَمْرُ رَبِّكَ١ؕ وَ مَا زَادُوْهُمْ غَیْرَ تَتْبِیْبٍ Open ayah 11:101 in the Quran reader
اور ہم نے ان بستیوں کے لوگوں پر ظلم نہیں کیا بلکہ انہوں نے خود ہی اپنے اوپر ظلم کیا پھر جب آپ کے رب کا حکم آ پہونچا تو ان کے وہ معبود ان کے کچھ بھی کام نہ آئے جن کو یہ لوگ اللہ کے سوا پکارا کرتے تھے اور یہ جھوٹے معبود ان لوگوں کی تباہی میں اضافہ ہی کے موجب ہوئے
وَ كَذٰلِكَ اَخْذُ رَبِّكَ اِذَاۤ اَخَذَ الْقُرٰى وَ هِیَ ظَالِمَةٌ١ؕ اِنَّ اَخْذَهٗۤ اَلِیْمٌ شَدِیْدٌ Open ayah 11:102 in the Quran reader
اور جب آپ کا رب ان بستیوں کو جن کے رہنے والے ظالم ہوتے پکڑتا ہے تو اس کی گرفت ایسی ہی ہوا کرتی ہے یقینا اس کی پکڑ بڑی دردناک اور بڑی سخت ہے
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّمَنْ خَافَ عَذَابَ الْاٰخِرَةِ١ؕ ذٰلِكَ یَوْمٌ مَّجْمُوْعٌ١ۙ لَّهُ النَّاسُ وَ ذٰلِكَ یَوْمٌ مَّشْهُوْدٌ Open ayah 11:103 in the Quran reader
بلاشبہ ان واقعات میں اس شخص کیلئے بڑی عبرت ہے جو آخرت کے عذاب سے ڈرتا ہے یوم آخرت وہ دن ہے جس دن سب لوگ جمع کئے جائیں گے اور یہی سب کے حاضر کئے جانے کا دن ہے
وَ مَا نُؤَخِّرُهٗۤ اِلَّا لِاَجَلٍ مَّعْدُوْدٍؕ Open ayah 11:104 in the Quran reader
اور ہم نے اس دن کو ملتوی نہیں کیا ہے مگر صرف تھوڑی مدت
یَوْمَ یَاْتِ لَا تَكَلَّمُ نَفْسٌ اِلَّا بِاِذْنِهٖ١ۚ فَمِنْهُمْ شَقِیٌّ وَّ سَعِیْدٌ Open ayah 11:105 in the Quran reader
جب وہ دن آجائے گا تو کوئی متغفس بلا اذن خداوندی بات تک بھی نہ کرسکے گا پھر اسوقت لوگوں میں سے بعض بدبخت نیک بخت ہوں گے
فَاَمَّا الَّذِیْنَ شَقُوْا فَفِی النَّارِ لَهُمْ فِیْهَا زَفِیْرٌ وَّ شَهِیْقٌۙ Open ayah 11:106 in the Quran reader
سو جو لوگ بدبخت ہیں وہ دوزخ میں ہوں گے ان کی حالت یہ ہوگی کہ ان کو وہاں چیختا اور چلاتا ہے
خٰلِدِیْنَ فِیْهَا مَا دَامَتِ السَّمٰوٰتُ وَ الْاَرْضُ اِلَّا مَا شَآءَ رَبُّكَ١ؕ اِنَّ رَبَّكَ فَعَّالٌ لِّمَا یُرِیْدُ Open ayah 11:107 in the Quran reader
وہ اس دوزخ میں جب تک آسمان و زمین قائم ہیں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے مگر ہاں جس کو آپ کا رب چاہے تو اور بات ہے بیشک آپ کا رب جو چاہتا ہے اسکو کر گزرتا ہے
وَ اَمَّا الَّذِیْنَ سُعِدُوْا فَفِی الْجَنَّةِ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا مَا دَامَتِ السَّمٰوٰتُ وَ الْاَرْضُ اِلَّا مَا شَآءَ رَبُّكَ١ؕ عَطَآءً غَیْرَ مَجْذُوْذٍ Open ayah 11:108 in the Quran reader
اور رہے وہ لوگ جو نیک بخت ہیں سو وہ جنت میں ہوں گے وہ اس میں جب تک آسمان و زمین قائم ہیں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے مگر ہاں جس کو آپ کا رب چاہے یہ خدا کا ایسا عطیہ ہے جو کبھی منقطع نہیں ہوگا
فَلَا تَكُ فِیْ مِرْیَةٍ مِّمَّا یَعْبُدُ هٰۤؤُلَآءِ١ؕ مَا یَعْبُدُوْنَ اِلَّا كَمَا یَعْبُدُ اٰبَآؤُهُمْ مِّنْ قَبْلُ١ؕ وَ اِنَّا لَمُوَفُّوْهُمْ نَصِیْبَهُمْ غَیْرَ مَنْقُوْصٍ۠ Open ayah 11:109 in the Quran reader
سوائے مخاطب جن بتوں کو یہ کافر پوجتے ہیں ان کے متعلق تو کسی شک و شبہ میں نہ پڑ یہ لوگ بھی اسی طرح ان کی پرستش کرتے ہیں جس طرح ان سے پہلے ان کے باپ داد ا پرستش کیا کرتے تھے اور یقین جان کہ ہم ان کافروں کو ان کے عذاب کا حصہ بےکم وکاست پورا پورا دینے والے ہیں
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ فَاخْتُلِفَ فِیْهِ١ؕ وَ لَوْ لَا كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِنْ رَّبِّكَ لَقُضِیَ بَیْنَهُمْ١ؕ وَ اِنَّهُمْ لَفِیْ شَكٍّ مِّنْهُ مُرِیْبٍ Open ayah 11:110 in the Quran reader
اور ہم نے یقینا موسیٰ (علیہ السلام) کو کتاب دی تھی پھر اس کتاب میں بھی اختلاف پیدا کردیا گیا اور اگر آپ کے رب کی بات پہلے سے نہ ہوچکی ہوتی تو یقینا ان کے مابین فیصلہ ہوچکا ہوتا اور یہ کفار مکہ اس کی طرف بڑے تردد انگیز شک میں پڑے ہوئے ہیں
وَ اِنَّ كُلًّا لَّمَّا لَیُوَفِّیَنَّهُمْ رَبُّكَ اَعْمَالَهُمْ١ؕ اِنَّهٗ بِمَا یَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ Open ayah 11:111 in the Quran reader
اور بیشک وقت آنے پر ان سب کو آپ کا رب انکے اعمال کا پورا بدلہ دے گا بلاشبہ خدا ان سب کے اعمال سے باخبر ہے
فَاسْتَقِمْ كَمَاۤ اُمِرْتَ وَ مَنْ تَابَ مَعَكَ وَ لَا تَطْغَوْا١ؕ اِنَّهٗ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ Open ayah 11:112 in the Quran reader
سوا اے پیغمبر جیسا کہ آپ کو حکم دیا گیا ہے آپ راہ راست پر قائم رہئے اور آپ کے وہ ساتھی بھی قائم رہیں جو کفر سے توبہ کرچکے ہیں اور مقررہ حد سے آگے نہ بڑھو یقینا تم لوگ جو کچھ کر رہے ہو
وَ لَا تَرْكَنُوْۤا اِلَى الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا فَتَمَسَّكُمُ النَّارُ١ۙ وَ مَا لَكُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ مِنْ اَوْلِیَآءَ ثُمَّ لَا تُنْصَرُوْنَ Open ayah 11:113 in the Quran reader
وہ خدا کی نگاہ میں ہے تم ان لوگوں کی طرف جو ظالم ہیں ذرا بھی مائل نہ ہونا کہیں ایسا نہ ہو کہ تم کو دوزخ کی آگ چمٹ جائے اور خدا کے سوا تمہارا کوئی مددگار نہ ہو اور تم کو کہیں سے مدد بھی نہ پہونچائی جاسکے
وَ اَقِمِ الصَّلٰوةَ طَرَفَیِ النَّهَارِ وَ زُلَفًا مِّنَ الَّیْلِ١ؕ اِنَّ الْحَسَنٰتِ یُذْهِبْنَ السَّیِّاٰتِ١ؕ ذٰلِكَ ذِكْرٰى لِلذّٰكِرِیْنَۚ Open ayah 11:114 in the Quran reader
اور اے پیغمبر آپ دن کے دونوں کناروں اور رات کے کچھ حصوں میں نماز کی پابندی کیجئے بیشک نیکیاں برائیوں کو دور کردیتی ہیں یہ باتیں ایک مکمل نصیحت ہیں ان کیلئے جو نصیحت قبول کرنے والے ہیں
وَ اصْبِرْ فَاِنَّ اللّٰهَ لَا یُضِیْعُ اَجْرَ الْمُحْسِنِیْنَ Open ayah 11:115 in the Quran reader
اور اے پیغمبر برداشت کرتے رہیے بیشک اللہ نیکو کاروں کے اجر کو ضائع نہیں کیا کرتا
فَلَوْ لَا كَانَ مِنَ الْقُرُوْنِ مِنْ قَبْلِكُمْ اُولُوْا بَقِیَّةٍ یَّنْهَوْنَ عَنِ الْفَسَادِ فِی الْاَرْضِ اِلَّا قَلِیْلًا مِّمَّنْ اَنْجَیْنَا مِنْهُمْ١ۚ وَ اتَّبَعَ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا مَاۤ اُتْرِفُوْا فِیْهِ وَ كَانُوْا مُجْرِمِیْنَ Open ayah 11:116 in the Quran reader
سو جو قومیں تم سے پہلے ہلاک ہوچکی ہیں ان میں ایسے اہل خیر اور سمجھ دار لوگ کیوں نہ ہوئے جو لوگوں کو ملک میں فساد پھیلانے سے منع کرتے مگر ہاں چند اشخاص ایسے تھے جو فساد سے روکتے تھے ان کو ہم نے ان میں سے بچا لیا اور جو لوگ ظالم تھے وہ اسی عیش و عشرت کے پیچھے پڑے رہے جس عیش و آسودگی میں وہ تھے اور وہ جرائم کے عادی ہوچکے تھے
وَ مَا كَانَ رَبُّكَ لِیُهْلِكَ الْقُرٰى بِظُلْمٍ وَّ اَهْلُهَا مُصْلِحُوْنَ Open ayah 11:117 in the Quran reader
اور آپ کے رب کی یہ شان نہیں کہ وہ ان بستیوں کو جن کے رہنے والے لوگ نیک ہوں ناحق تباہ و برباد کردے
وَ لَوْ شَآءَ رَبُّكَ لَجَعَلَ النَّاسَ اُمَّةً وَّاحِدَةً وَّ لَا یَزَالُوْنَ مُخْتَلِفِیْنَۙ Open ayah 11:118 in the Quran reader
اور اگر آپ کا رب چاہتا تو سب لوگوں کو ایک ہی ملت کردیتا لیکن لوگ ہمیشہ آپس میں اختلاف کرتے رہیں گے
اِلَّا مَنْ رَّحِمَ رَبُّكَ١ؕ وَ لِذٰلِكَ خَلَقَهُمْ١ؕ وَ تَمَّتْ كَلِمَةُ رَبِّكَ لَاَمْلَئَنَّ جَهَنَّمَ مِنَ الْجِنَّةِ وَ النَّاسِ اَجْمَعِیْنَ Open ayah 11:119 in the Quran reader
مگر ہاں جن پر آپ کا رب رحم کرے اور خدا نے ان کو اسی لئے پیدا کیا ہے اور آپ کے رب کی وہ بات پوری ہوگی کہ میں جنات اور انسان سب سے دوزخ کو پھیر دوں گا
وَ كُلًّا نَّقُصُّ عَلَیْكَ مِنْ اَنْۢبَآءِ الرُّسُلِ مَا نُثَبِّتُ بِهٖ فُؤَادَكَ١ۚ وَ جَآءَكَ فِیْ هٰذِهِ الْحَقُّ وَ مَوْعِظَةٌ وَّ ذِكْرٰى لِلْمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 11:120 in the Quran reader
اور رسولوں کے واقعات میں سے یہ تمام واقعات جو ہم آپ سے بیان کرتے ہیں ان کی وجہ سے آپ کے قلب کو تقویت دیتے ہیں اور ان واقعات کے بیان کرنے میں آپ کے پاس ایسا مضمون پہونچتا ہے جو حق اور صحیح ہے اور اہل ایمان کیلئے نصیحت اور یاد دہانی ہے