110. Surah An-Nasr

النصرDivine Support · 3 ayahsتفسیر ابن عباس

Ayahs 110:1–2

اِذَا جَآءَ نَصْرُ اللّٰهِ وَ الْفَتْحُۙ Open ayah 110:1 in the Quran reader

جب اللہ کی مدد آپہنچی اور فتح (حاصل ہوگئی)

وَ رَاَیْتَ النَّاسَ یَدْخُلُوْنَ فِیْ دِیْنِ اللّٰهِ اَفْوَاجًاۙ Open ayah 110:2 in the Quran reader

اور تم نے دیکھ لیا کہ لوگ غول کے غول خدا کے دین میں داخل ہو رہے ہیں

(1۔ 2) جب دشمنوں کے خلاف اللہ کی مدد آپہنچے اور مکہ فتح ہوجائے اور یمن والے اسلام میں جماعت در جماعت آنے لگیں۔
Ayah 110:3

فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَ اسْتَغْفِرْهُ١ؔؕ اِنَّهٗ كَانَ تَوَّابًا۠ Open ayah 110:3 in the Quran reader

تو اپنے پروردگار کی تسبیح بیان کرو اور اس سے مغفرت مانگو بیشک وہ معاف کرنے والا ہے

تو اس شکریہ میں آپ اپنے پروردگار کی خوب عبادت کیجیے چناچہ اس صورت میں حضور ﷺ کو عالم آخرت کے سفر سے مطلع کردیا گیا کہ اب وقت قریب آگیا۔ شان نزول : اذا جاء نصر اللہ والفتح الخ عبدالرزاق نے اپنی مصنف میں بواسطہ معمر زہری سے روایت کیا ہے کہ جب فتح مکہ کے سال حضور ﷺ نے مکہ مکرمہ پر حملہ کیا تو حضرت خالد بن ولید کو ایک دستے کے ساتھ مکہ کے نشیبی حصہ سے بھیجا چناچہ انہوں نے قریش کی صفیں کاٹ ڈالیں پھر ان کو ہتھیار کاٹ ڈالیں پھر ان کو ہتھیار اٹھانے کا حکم دیا چناچہ انہوں نے کافروں پر ہتھیار اٹھائے تو وہ سب میں گھس گئے اس پر یہ آیت نازل ہوئی۔