51. Surah Adh-Dhaariyat
الذارياتThe Winnowing Winds · 60 ayahsتفسیرِ حقانی
وَ الذّٰرِیٰتِ ذَرْوًاۙ Open ayah 51:1 in the Quran reader
قسم ہے اڑنے والی ہوائوں کی
فَالْحٰمِلٰتِ وِقْرًاۙ Open ayah 51:2 in the Quran reader
پھر بوجھ اٹھانے والوں کی
فَالْجٰرِیٰتِ یُسْرًاۙ Open ayah 51:3 in the Quran reader
پھر نرم نرم چلنے والوں کی
فَالْمُقَسِّمٰتِ اَمْرًاۙ Open ayah 51:4 in the Quran reader
پھر حکم سے ایک چیز کو بانٹ دینے والوں کی
اِنَّمَا تُوْعَدُوْنَ لَصَادِقٌۙ Open ayah 51:5 in the Quran reader
بیشک جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ سچ ہے
وَّ اِنَّ الدِّیْنَ لَوَاقِعٌؕ Open ayah 51:6 in the Quran reader
اور اعمال کی جزاء و سزا تو ہو کر رہے گی
وَ السَّمَآءِ ذَاتِ الْحُبُكِۙ Open ayah 51:7 in the Quran reader
اور قسم ہے آسمان کی جس میں ستاروں کے سبب رستے نمودار ہیں
اِنَّكُمْ لَفِیْ قَوْلٍ مُّخْتَلِفٍۙ Open ayah 51:8 in the Quran reader
البتہ تم پیچیدہ بات میں پڑے ہوئے ہو۔
یُّؤْفَكُ عَنْهُ مَنْ اُفِكَؕ Open ayah 51:9 in the Quran reader
قرآن سے تو وہی روکا جاتا ہے جو ازل سے برگشتہ ہو
قُتِلَ الْخَرّٰصُوْنَۙ Open ayah 51:10 in the Quran reader
اٹکل پچو باتیں بنانے والے غارت ہوں
الَّذِیْنَ هُمْ فِیْ غَمْرَةٍ سَاهُوْنَۙ Open ayah 51:11 in the Quran reader
وہ جو غفلت میں بھولے ہوئے ہیں۔
یَسْئَلُوْنَ اَیَّانَ یَوْمُ الدِّیْنِؕ Open ayah 51:12 in the Quran reader
پوچھتے ہیں فیصلہ کا دن کب ہوگا
یَوْمَ هُمْ عَلَى النَّارِ یُفْتَنُوْنَ Open ayah 51:13 in the Quran reader
جس دن کہ وہ آگ پر بھونے جائیں گے
ذُوْقُوْا فِتْنَتَكُمْ١ؕ هٰذَا الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تَسْتَعْجِلُوْنَ Open ayah 51:14 in the Quran reader
ان سے کہا جائے گا، اپنی شرارت کا مزہ چکھو، یہ وہی تو ہے جس کی تم جلدی کیا کرتے تھے
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۙ Open ayah 51:15 in the Quran reader
البتہ پرہیز گار باغوں اور چشموں میں
اٰخِذِیْنَ مَاۤ اٰتٰىهُمْ رَبُّهُمْ١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا قَبْلَ ذٰلِكَ مُحْسِنِیْنَؕ Open ayah 51:16 in the Quran reader
جو کچھ ان کو ان کا رب دے گا اس کو لے رے ہوں گے کیونکہ وہ اس سے پہلے نیک تھے
كَانُوْا قَلِیْلًا مِّنَ الَّیْلِ مَا یَهْجَعُوْنَ Open ayah 51:17 in the Quran reader
(عبادت کے سبب) رات میں بہت ہی کم سویا کرتے تھے
وَ بِالْاَسْحَارِ هُمْ یَسْتَغْفِرُوْنَ Open ayah 51:18 in the Quran reader
اور صبح کو معافی مانگا کرتے تھے
وَ فِیْۤ اَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِّلسَّآئِلِ وَ الْمَحْرُوْمِ Open ayah 51:19 in the Quran reader
اور ان کے مالوں میں سائل اور محتاج کا بھی حصہ لگا ہوا تھا۔
وَ فِی الْاَرْضِ اٰیٰتٌ لِّلْمُوْقِنِیْنَۙ Open ayah 51:20 in the Quran reader
اور زمین میں یقین کرنے والوں کے لیے قدرت کی نشانیاں ہیں
وَ فِیْۤ اَنْفُسِكُمْ١ؕ اَفَلَا تُبْصِرُوْنَ Open ayah 51:21 in the Quran reader
اور خود تم میں بھی (موجود ہے) پھر کیا تم نہیں دیکھتے
وَ فِی السَّمَآءِ رِزْقُكُمْ وَ مَا تُوْعَدُوْنَ Open ayah 51:22 in the Quran reader
اور آسمان میں تمہاری روزی ہے اور وہ بھی کہ جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے۔
فَوَرَبِّ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ اِنَّهٗ لَحَقٌّ مِّثْلَ مَاۤ اَنَّكُمْ تَنْطِقُوْنَ۠ Open ayah 51:23 in the Quran reader
پس قسم ہے آسمان اور زمین کے رب کی ! (یہ قرآن و یسا ہی) برحق ہے۔ جیسا تمہارا باہم باتیں کرنا (اس میں شبہ نہیں اسی طرح اس میں نہیں۔ )
هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ ضَیْفِ اِبْرٰهِیْمَ الْمُكْرَمِیْنَۘ Open ayah 51:24 in the Quran reader
کیا آپ کو ابراہیم کے معزز مہمانوں کی خبر پہنچی ؟
اِذْ دَخَلُوْا عَلَیْهِ فَقَالُوْا سَلٰمًا١ؕ قَالَ سَلٰمٌ١ۚ قَوْمٌ مُّنْكَرُوْنَۚ Open ayah 51:25 in the Quran reader
جب ان کے پاس آئے تو کہنے لگے سلام۔ ابراہیم نے بھی کہا سلام۔ اجنبی معلوم ہوتے ہیں۔
فَرَاغَ اِلٰۤى اَهْلِهٖ فَجَآءَ بِعِجْلٍ سَمِیْنٍۙ Open ayah 51:26 in the Quran reader
پھر ابراہیم اپنے گھر کی طرف متوجہ ہوئے تو تلا ہوا بچھڑا لائے۔
فَقَرَّبَهٗۤ اِلَیْهِمْ قَالَ اَلَا تَاْكُلُوْنَ٘ Open ayah 51:27 in the Quran reader
پھر ان کو ان کے پاس رکھ کر کہا، تم کھاتے کیوں نہیں ؟
فَاَوْجَسَ مِنْهُمْ خِیْفَةً١ؕ قَالُوْا لَا تَخَفْ١ؕ وَ بَشَّرُوْهُ بِغُلٰمٍ عَلِیْمٍ Open ayah 51:28 in the Quran reader
(جب نہ کھایا) تو اس کو ان سے خوف معلوم ہوا۔ انہوں نے کہا خوف مت کرو اور ان کو ایک دانشمند لڑکے کی (پیدا ہونے کی) خوشخبری بھی دی
فَاَقْبَلَتِ امْرَاَتُهٗ فِیْ صَرَّةٍ فَصَكَّتْ وَجْهَهَا وَ قَالَتْ عَجُوْزٌ عَقِیْمٌ Open ayah 51:29 in the Quran reader
پھر ان کی بیوی (سارا) شور مچاتی ہوئی آگے بڑھیں اور اپنا ماتھا پیٹ کر کہنے لگیں کیا بڑھیا بانجھ جنے گی،
قَالُوْا كَذٰلِكِ١ۙ قَالَ رَبُّكِ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْحَكِیْمُ الْعَلِیْمُ Open ayah 51:30 in the Quran reader
وہ بولے تیرے رب نے تو ایسا ہی فرمایا ہے۔ وہ جو ہے تو حکمت والا دانا ہے۔