43. Surah Az-Zukhruf
الزخرفOrnaments of gold · 89 ayahsتفسیرِ حقانی
اَمْ اَبْرَمُوْۤا اَمْرًا فَاِنَّا مُبْرِمُوْنَۚ Open ayah 43:79 in the Quran reader
کیا انہوں نے کوئی بات ٹھہرارکھی ہے سو ٹھہرانے والے تو ہم ہی ہیں۔
اَمْ یَحْسَبُوْنَ اَنَّا لَا نَسْمَعُ سِرَّهُمْ وَ نَجْوٰىهُمْ١ؕ بَلٰى وَ رُسُلُنَا لَدَیْهِمْ یَكْتُبُوْنَ Open ayah 43:80 in the Quran reader
کیا وہ سمجھتے ہیں کہ ہم ان کی مخفی باتیں اور مخفی مشورے نہیں سنتے۔ کیوں نہیں اور ہمارے بھیجے ہوئے فرشے ان کے پاس لکھ رہے ہیں
قُلْ اِنْ كَانَ لِلرَّحْمٰنِ وَلَدٌ١ۖۗ فَاَنَا اَوَّلُ الْعٰبِدِیْنَ Open ayah 43:81 in the Quran reader
کہہ دو اگر اللہ کا بیٹا ہوتا تو سب سے اول میں عبادت کرتا
سُبْحٰنَ رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ رَبِّ الْعَرْشِ عَمَّا یَصِفُوْنَ Open ayah 43:82 in the Quran reader
پاک ہے آسمانوں اور زمین اور عرش کا رب ان باتوں سے جو وہ بناتے ہیں۔
فَذَرْهُمْ یَخُوْضُوْا وَ یَلْعَبُوْا حَتّٰى یُلٰقُوْا یَوْمَهُمُ الَّذِیْ یُوْعَدُوْنَ Open ayah 43:83 in the Quran reader
پھر ان کو حجتیں کرنے اور کھیلنے دو یہاں تک کہ وہ اپنے اس دن کو پالیں کہ جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے
وَ هُوَ الَّذِیْ فِی السَّمَآءِ اِلٰهٌ وَّ فِی الْاَرْضِ اِلٰهٌ١ؕ وَ هُوَ الْحَكِیْمُ الْعَلِیْمُ Open ayah 43:84 in the Quran reader
اور وہی تو ہے جو آسمان میں خدائی کرتا ہے اور زمین پر بھی اور وہ حکمت والا خبردار ہے
وَ تَبٰرَكَ الَّذِیْ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا١ۚ وَ عِنْدَهٗ عِلْمُ السَّاعَةِ١ۚ وَ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ Open ayah 43:85 in the Quran reader
اور مبارک ہے وہ ذات جس کی بادشاہی آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان میں ہے اور اس کے پاس قیامت کا علم ہے اور اس کے پاس تم لوٹ جائو گے
وَ لَا یَمْلِكُ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهِ الشَّفَاعَةَ اِلَّا مَنْ شَهِدَ بِالْحَقِّ وَ هُمْ یَعْلَمُوْنَ Open ayah 43:86 in the Quran reader
اور جن کو وہ ان کے سوا پکارتے ہیں ان کو تو شفاعت کا بھی اختیار نہیں۔ ان کے لیے جو جان بوجھ کر کلمہ حق کی شہادت دیتے تھے
وَ لَئِنْ سَاَلْتَهُمْ مَّنْ خَلَقَهُمْ لَیَقُوْلُنَّ اللّٰهُ فَاَنّٰى یُؤْفَكُوْنَۙ Open ayah 43:87 in the Quran reader
اور اگر آپ ان سے پوچھیں کہ ان کو کس نے پیدا کیا ہے تو کہہ دیں گے کہ ضرور اللہ نے پھر کہاں بہکے چلے جاتے ہیں۔
وَ قِیْلِهٖ یٰرَبِّ اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ قَوْمٌ لَّا یُؤْمِنُوْنَۘ Open ayah 43:88 in the Quran reader
اور اس کا یہ کہنا کہ اے رب ! یہ وہ قوم ہے کہ جو ایمان نہیں لاتے
فَاصْفَحْ عَنْهُمْ وَ قُلْ سَلٰمٌ١ؕ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ۠ Open ayah 43:89 in the Quran reader
پھر آپ بھی ان سے منہ پھیر لیں اور کہیں سلام۔ وہ ابھی جان لیں گے۔