11. Surah Hud
هودHud · 123 ayahsتفسیرِ حقانی
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا نُوْحًا اِلٰى قَوْمِهٖۤ١٘ اِنِّیْ لَكُمْ نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌۙ Open ayah 11:25 in the Quran reader
اور بیشک ہم نے نوح کو ان کی قوم کی طرف بھیجا کہ (ان سے) کہیں میں تمہیں صاف (صاف) ڈر سنانے والا ہوں
اَنْ لَّا تَعْبُدُوْۤا اِلَّا اللّٰهَ١ؕ اِنِّیْۤ اَخَافُ عَلَیْكُمْ عَذَابَ یَوْمٍ اَلِیْمٍ Open ayah 11:26 in the Quran reader
(اور یہ بھی) کہ تم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو۔ مجھے تمہاری نسبت ایک دکھ دینے والے دن کے عذاب کا ڈر لگ رہا ہے
فَقَالَ الْمَلَاُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ قَوْمِهٖ مَا نَرٰىكَ اِلَّا بَشَرًا مِّثْلَنَا وَ مَا نَرٰىكَ اتَّبَعَكَ اِلَّا الَّذِیْنَ هُمْ اَرَاذِلُنَا بَادِیَ الرَّاْیِ١ۚ وَ مَا نَرٰى لَكُمْ عَلَیْنَا مِنْ فَضْلٍۭ بَلْ نَظُنُّكُمْ كٰذِبِیْنَ Open ayah 11:27 in the Quran reader
تب اس کی قوم کے کافر سردار کہنے لگے کہ ہم تو تجھے اپنے ہی جیسا آدمی دیکھتے ہیں اور ہم کو تو تمہارے پیرو وہی دکھائی دیتے ہیں جو ہم میں سے رذیل ہیں سرسری نظر سے (پیرو ہوگئے ہیں) اور ہم تمہارے لئے اپنے اوپر کوئی فضیلت بھی نہیں دیکھتے بلکہ ہم تو تمہیں جھوٹا سمجھتے ہیں۔
قَالَ یٰقَوْمِ اَرَءَیْتُمْ اِنْ كُنْتُ عَلٰى بَیِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّیْ وَ اٰتٰىنِیْ رَحْمَةً مِّنْ عِنْدِهٖ فَعُمِّیَتْ عَلَیْكُمْ١ؕ اَنُلْزِمُكُمُوْهَا وَ اَنْتُمْ لَهَا كٰرِهُوْنَ Open ayah 11:28 in the Quran reader
نوح نے کہا اے قوم ! دیکھو تو اگر میں اپنے رب کی طرف سے ایک سند پر ہوں اور میرے پاس اس کے ہاں سے رحمت بھی آچکی ہو پھر وہ تمہیں دکھائی نہ دیتی ہو تو کیا میں زبردستی سے تمہارے گلے مڑھ دوں اور تم اس سے نفرت کرتے جائو
وَ یٰقَوْمِ لَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مَالًا١ؕ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلَى اللّٰهِ وَ مَاۤ اَنَا بِطَارِدِ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا١ؕ اِنَّهُمْ مُّلٰقُوْا رَبِّهِمْ وَ لٰكِنِّیْۤ اَرٰىكُمْ قَوْمًا تَجْهَلُوْنَ Open ayah 11:29 in the Quran reader
اور اے قوم ! اس پر میں تم سے کوئی مال بھی تو نہیں مانگتا۔ میری مزدوری تو اللہ ہی پر ہے اور میں تو ایمان والوں کو دھتکارنے کا نہیں کیونکہ وہ اپنے رب سے ملنا چاہتے ہیں لیکن میں تم کو ایک جاہل قوم دیکھتا ہوں
وَ یٰقَوْمِ مَنْ یَّنْصُرُنِیْ مِنَ اللّٰهِ اِنْ طَرَدْتُّهُمْ١ؕ اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ Open ayah 11:30 in the Quran reader
اور اے قوم ! مجھے اللہ سے کون چھوڑا سکتا ہے جو میں انہیں دھتکار دوں پھر تم کیا نہیں سمجھتے
وَ لَاۤ اَقُوْلُ لَكُمْ عِنْدِیْ خَزَآئِنُ اللّٰهِ وَ لَاۤ اَعْلَمُ الْغَیْبَ وَ لَاۤ اَقُوْلُ اِنِّیْ مَلَكٌ وَّ لَاۤ اَقُوْلُ لِلَّذِیْنَ تَزْدَرِیْۤ اَعْیُنُكُمْ لَنْ یُّؤْتِیَهُمُ اللّٰهُ خَیْرًا١ؕ اَللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا فِیْۤ اَنْفُسِهِمْ١ۖۚ اِنِّیْۤ اِذًا لَّمِنَ الظّٰلِمِیْنَ Open ayah 11:31 in the Quran reader
اور میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں اور نہ یہ کہ میں غیب دان ہوں اور نہ یہ کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں اور نہ ان لوگوں کو کہ جنہیں تمہاری آنکھیں حقیر جانتی ہیں۔ یہ کہہ سکتا ہوں کہ اللہ ان کو بہتری نہ دے گا۔ اللہ ہی ان کے دل کی بات خوب جانتا ہے بیشک ایسا کروں تو میں بےانصاف ہوں۔
قَالُوْا یٰنُوْحُ قَدْ جٰدَلْتَنَا فَاَكْثَرْتَ جِدَا لَنَا فَاْتِنَا بِمَا تَعِدُنَاۤ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ Open ayah 11:32 in the Quran reader
وہ بولے کہ اے نوح ! تو نے ہم سے جھگڑا کیا پس بہت کچھ جھگڑ چکا اب جس کا تو ہم سے وعدہ کرتا ہے اگر تو سچا ہے تو اس کو لے آ۔
قَالَ اِنَّمَا یَاْتِیْكُمْ بِهِ اللّٰهُ اِنْ شَآءَ وَ مَاۤ اَنْتُمْ بِمُعْجِزِیْنَ Open ayah 11:33 in the Quran reader
نو ح نے کہا اس کو تو اگر چاہے گا اللہ ہی لائے گا اور تم اس کو روک نہ سکو گے
وَ لَا یَنْفَعُكُمْ نُصْحِیْۤ اِنْ اَرَدْتُّ اَنْ اَنْصَحَ لَكُمْ اِنْ كَانَ اللّٰهُ یُرِیْدُ اَنْ یُّغْوِیَكُمْ١ؕ هُوَ رَبُّكُمْ١۫ وَ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَؕ Open ayah 11:34 in the Quran reader
اور میری نصیحت تم کو (کچھ بھی) فائدہ نہ دے گی۔ گو میں کتنی ہی نصیحت کرنا چاہوں اگر خدا کو تمہارا گمراہ رکھنا ہی منظور ہے وہ تمہارا رب ہے اور اس کی طرف تم کو پھرجانا ہے
اَمْ یَقُوْلُوْنَ افْتَرٰىهُ١ؕ قُلْ اِنِ افْتَرَیْتُهٗ فَعَلَیَّ اِجْرَامِیْ وَ اَنَا بَرِیْٓءٌ مِّمَّا تُجْرِمُوْنَ۠ Open ayah 11:35 in the Quran reader
کیا وہ یہ کہتے ہیں کہ اس نے قرآن خود بنا لیا ہے تو کہہ دو اگر میں نے ازخود بنالیا ہے تو اس کا گناہ مجھ پر ہے اور میں تمہارے گناہوں سے بری ہوں
وَ اُوْحِیَ اِلٰى نُوْحٍ اَنَّهٗ لَنْ یُّؤْمِنَ مِنْ قَوْمِكَ اِلَّا مَنْ قَدْ اٰمَنَ فَلَا تَبْتَئِسْ بِمَا كَانُوْا یَفْعَلُوْنَۚۖ Open ayah 11:36 in the Quran reader
اور نوح کی طرف (یہ) وحی کی گئی کہ تمہاری قوم میں سے اب کوئی ایمان نہ لائے گا مگر جسے لانا تھا لا چکا پھر تم ان کی باتوں پر جو وہ کر رہے ہیں
وَ اصْنَعِ الْفُلْكَ بِاَعْیُنِنَا وَ وَحْیِنَا وَ لَا تُخَاطِبْنِیْ فِی الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا١ۚ اِنَّهُمْ مُّغْرَقُوْنَ Open ayah 11:37 in the Quran reader
کچھ غم نہ کرو اور ہماری مدد اور وحی سے کشی بناؤ اور ستمگاروں کے بارے میں ہم سے کچھ نہ کہنا کیونکہ وہ غرق کئے جائیں گے
وَ یَصْنَعُ الْفُلْكَ١۫ وَ كُلَّمَا مَرَّ عَلَیْهِ مَلَاٌ مِّنْ قَوْمِهٖ سَخِرُوْا مِنْهُ١ؕ قَالَ اِنْ تَسْخَرُوْا مِنَّا فَاِنَّا نَسْخَرُ مِنْكُمْ كَمَا تَسْخَرُوْنَؕ Open ayah 11:38 in the Quran reader
اور نوح ( علیہ السلام) تو کشتی بنا رہے تھے اور جب ان کی قوم کے لوگ اس کے پاس سے ہو کر گذرتے تھے تو اس سے ہنسی کرتے تھے نوح کہتے تھے اگر تم ہم سے ہنسی کرتے ہو تو اسی طرح ہم بھی تم سے ہنسی کریں گے۔
فَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ١ۙ مَنْ یَّاْتِیْهِ عَذَابٌ یُّخْزِیْهِ وَ یَحِلُّ عَلَیْهِ عَذَابٌ مُّقِیْمٌ Open ayah 11:39 in the Quran reader
تم کو ابھی معلوم ہوجاتا ہے کہ کس پر وہ عذاب آتا ہے جو اس کو رسوا کرے گا اور کس پر عذاب دائمی اترتا ہے۔
حَتّٰۤى اِذَا جَآءَ اَمْرُنَا وَ فَارَ التَّنُّوْرُ١ۙ قُلْنَا احْمِلْ فِیْهَا مِنْ كُلٍّ زَوْجَیْنِ اثْنَیْنِ وَ اَهْلَكَ اِلَّا مَنْ سَبَقَ عَلَیْهِ الْقَوْلُ وَ مَنْ اٰمَنَ١ؕ وَ مَاۤ اٰمَنَ مَعَهٗۤ اِلَّا قَلِیْلٌ Open ayah 11:40 in the Quran reader
یہاں تک کہ جب ہمارا حکم آچکا اور تنور (غضبِ الٰہی) جوش میں آگیا تو ہم نے کہہ دیا کہ اے نوح ! اس کشتی میں ہر ایک قسم کے جانوروں میں سے نر و مادہ کے دو دو جوڑوں کو اور اپنے گھر والوں کو مگر ان کو کہ جن کی بابت ہمارا فیصلہ ہوچکا اور جو ایمان لایا سب کو سوار کرلو اور اس کے ساتھ ایمان تو بہت ہی کم لائے تھے
وَ قَالَ ارْكَبُوْا فِیْهَا بِسْمِ اللّٰهِ مَجْرٖؔىهَا وَ مُرْسٰىهَا١ؕ اِنَّ رَبِّیْ لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ Open ayah 11:41 in the Quran reader
اور نوح ( علیہ السلام) نے کہا آؤ اس میں سوار ہوجاؤ اللہ ہی کے نام سے اس کا چلنا اور ٹھہرنا ہے کیونکہ میرا رب معاف کرنے والا مہربان ہے
وَ هِیَ تَجْرِیْ بِهِمْ فِیْ مَوْجٍ كَالْجِبَالِ١۫ وَ نَادٰى نُوْحُ اِ۟بْنَهٗ وَ كَانَ فِیْ مَعْزِلٍ یّٰبُنَیَّ ارْكَبْ مَّعَنَا وَ لَا تَكُنْ مَّعَ الْكٰفِرِیْنَ Open ayah 11:42 in the Quran reader
اور وہ کشتی انہیں لے کر پہاڑ سی موجوں میں لے کر چلنے گی اور نوح نے اپنے بیٹے کو پکارا جبکہ وہ کنارے پر تھا کہ بیٹا ہمارے ساتھ سوار ہو لے اور کافروں کے ساتھ نہ رہ۔
قَالَ سَاٰوِیْۤ اِلٰى جَبَلٍ یَّعْصِمُنِیْ مِنَ الْمَآءِ١ؕ قَالَ لَا عَاصِمَ الْیَوْمَ مِنْ اَمْرِ اللّٰهِ اِلَّا مَنْ رَّحِمَ١ۚ وَ حَالَ بَیْنَهُمَا الْمَوْجُ فَكَانَ مِنَ الْمُغْرَقِیْنَ Open ayah 11:43 in the Quran reader
اس نے کہا میں ابھی کسی پہاڑ کی پناہ لئے لیتا ہوں۔ وہ مجھے پانی سے بچاوے گا۔ نوح نے کہا آج تو اس کے حکم (عذاب) سے کوئی بھی بچانے والا نہیں مگر اللہ ہی جس پر مہربانی کرے (تو بچے) اور ان کے درمیان موج آ حائل ہوئی سو وہ ڈوب کر رہ گیا
وَ قِیْلَ یٰۤاَرْضُ ابْلَعِیْ مَآءَكِ وَ یٰسَمَآءُ اَقْلِعِیْ وَ غِیْضَ الْمَآءُ وَ قُضِیَ الْاَمْرُ وَ اسْتَوَتْ عَلَى الْجُوْدِیِّ وَ قِیْلَ بُعْدًا لِّلْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ Open ayah 11:44 in the Quran reader
اور حکم ہوا کہ اے زمین ! اپنا پانی جذب کرلے اور اے آسمان ! تھم جا اور پانی اتر گیا اور کام ہوچکا اور کشتی جودی پر جا لگی اور کہہ دیا گیا کہ ظالموں پر پھٹکار ہے
وَ نَادٰى نُوْحٌ رَّبَّهٗ فَقَالَ رَبِّ اِنَّ ابْنِیْ مِنْ اَهْلِیْ وَ اِنَّ وَعْدَكَ الْحَقُّ وَ اَنْتَ اَحْكَمُ الْحٰكِمِیْنَ Open ayah 11:45 in the Quran reader
اور نوح نے اپنے رب کو پکار کر کہا اے رب ! میرا بیٹا تو میرے کنبے میں سے تھا اور تیرا وعدہ بھی حق ہے اور تو حاکموں کا حاکم ہے۔
قَالَ یٰنُوْحُ اِنَّهٗ لَیْسَ مِنْ اَهْلِكَ١ۚ اِنَّهٗ عَمَلٌ غَیْرُ صَالِحٍ١ۖ٘ۗ فَلَا تَسْئَلْنِ مَا لَیْسَ لَكَ بِهٖ عِلْمٌ١ؕ اِنِّیْۤ اَعِظُكَ اَنْ تَكُوْنَ مِنَ الْجٰهِلِیْنَ Open ayah 11:46 in the Quran reader
خدا نے فرمایا اے نوح ! وہ تمہارے کنبے میں سے نہیں کیونکہ اس کے عمل اچھے نہ تھے پھر تم جس چیز سے واقف ہی نہیں اس کی ہم سے درخواست نہ کرو میں تمہیں نصیحت کئے دیتا ہوں۔ نادانی نہ کیا کرو۔
قَالَ رَبِّ اِنِّیْۤ اَعُوْذُ بِكَ اَنْ اَسْئَلَكَ مَا لَیْسَ لِیْ بِهٖ عِلْمٌ١ؕ وَ اِلَّا تَغْفِرْ لِیْ وَ تَرْحَمْنِیْۤ اَكُنْ مِّنَ الْخٰسِرِیْنَ Open ayah 11:47 in the Quran reader
نوح نے کہا اے رب ! میں اس بات کے سوال کرنے سے کہ جس کا مجھے علم نہیں تیری پناہ مانگتا ہوں اور اگر تو مجھے معاف نہ کرے گا اور مجھ پر مہربانی نہ فرمائے گا تو میں خراب ہوجائوں گا۔
قِیْلَ یٰنُوْحُ اهْبِطْ بِسَلٰمٍ مِّنَّا وَ بَرَكٰتٍ عَلَیْكَ وَ عَلٰۤى اُمَمٍ مِّمَّنْ مَّعَكَ١ؕ وَ اُمَمٌ سَنُمَتِّعُهُمْ ثُمَّ یَمَسُّهُمْ مِّنَّا عَذَابٌ اَلِیْمٌ Open ayah 11:48 in the Quran reader
حکم ہوا اے نوح ! ہماری سلامتی اور برکتوں کے ساتھ جو تم پر اور تمہارے ساتھ والوں پر رہیں گی کشتی سے اترو اور (بعد میں) ایسے گروہ بھی ہوں گے کہ جن کو ہم (دنیا میں) بردمند کریں گے پھر (آخرت میں) ان کی بدکاری سے ان پر ہماری طرف کا دردناک عذاب پہنچے گا۔
تِلْكَ مِنْ اَنْۢبَآءِ الْغَیْبِ نُوْحِیْهَاۤ اِلَیْكَ١ۚ مَا كُنْتَ تَعْلَمُهَاۤ اَنْتَ وَ لَا قَوْمُكَ مِنْ قَبْلِ هٰذَا١ۛؕ فَاصْبِرْ١ۛؕ اِنَّ الْعَاقِبَةَ لِلْمُتَّقِیْنَ۠ Open ayah 11:49 in the Quran reader
یہ ہیں غیب کی خبریں کہ جن کو ہم آپ کی طرف وحی کر رہے ہیں اس سے پہلے نہ تو آپ ہی جانتے تھے اور نہ آپ کی قوم جانتی تھی۔ پس صبر کر کیونکہ انجام کار پرہیزگاروں کے لئے ہے
وَ اِلٰى عَادٍ اَخَاهُمْ هُوْدًا١ؕ قَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَیْرُهٗ١ؕ اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا مُفْتَرُوْنَ Open ayah 11:50 in the Quran reader
اور ہم نے قوم عاد کی طرف ان کے بھائی ہود کو بھیجا۔ انہوں نے کہا ٗ اے قوم ! اللہ کی عبادت کیا کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں۔ تم تو محض جھوٹی باتیں بنایا کرتے ہو۔
یٰقَوْمِ لَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ اَجْرًا١ؕ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلَى الَّذِیْ فَطَرَنِیْ١ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ Open ayah 11:51 in the Quran reader
اے قوم ! میں تم سے اس پر کچھ مزدوری بھی تو نہیں چاہتا۔ میری مزدوری تو اسی پر ہے کہ جس نے مجھ کو پیدا کیا پھر تم کیا نہیں سمجھتے
وَ یٰقَوْمِ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوْبُوْۤا اِلَیْهِ یُرْسِلِ السَّمَآءَ عَلَیْكُمْ مِّدْرَارًا وَّ یَزِدْكُمْ قُوَّةً اِلٰى قُوَّتِكُمْ وَ لَا تَتَوَلَّوْا مُجْرِمِیْنَ Open ayah 11:52 in the Quran reader
اور اے قوم اپنے رب سے معافی مانگو پھر اس کی طرف رجوع کرو وہ تم پر برستے ہوئے بادل بھیجے گا اور تمہاری قوت اور بھی بڑھاوے گا اور تم نافرمان ہو کر نہ پھر جائو۔
قَالُوْا یٰهُوْدُ مَا جِئْتَنَا بِبَیِّنَةٍ وَّ مَا نَحْنُ بِتَارِكِیْۤ اٰلِهَتِنَا عَنْ قَوْلِكَ وَ مَا نَحْنُ لَكَ بِمُؤْمِنِیْنَ Open ayah 11:53 in the Quran reader
کہنے گے اے ہود ! تو تو ہمارے پاس کوئی بھی معجزہ نہیں لایا اور ہم تو تیرے کہنے سے اپنے معبودوں کو چھوڑنے والے نہیں اور نہ ہم تجھ پر ایمان لاویں گے
اِنْ نَّقُوْلُ اِلَّا اعْتَرٰىكَ بَعْضُ اٰلِهَتِنَا بِسُوْٓءٍ١ؕ قَالَ اِنِّیْۤ اُشْهِدُ اللّٰهَ وَ اشْهَدُوْۤا اَنِّیْ بَرِیْٓءٌ مِّمَّا تُشْرِكُوْنَۙ Open ayah 11:54 in the Quran reader
ہم تو یہی کہتے ہیں کہ تجھ کو ہمارے کسی دیوتا نے بری طرح سے جھپٹ لیا ہے۔ اس نے کہا میں اللہ کو گواہ کرتا ہوں اور تم بھی گواہ رہو کہ میں ان چیزوں سے کہ جنہیں تم اس کے سوا شریک ٹھہراتے ہو بیزار ہوں۔
مِنْ دُوْنِهٖ فَكِیْدُوْنِیْ جَمِیْعًا ثُمَّ لَا تُنْظِرُوْنِ Open ayah 11:55 in the Quran reader
سو تم سب مل کر میرے لئے داؤ کرلو پھر مجھے مہلت نہ دو ۔
اِنِّیْ تَوَكَّلْتُ عَلَى اللّٰهِ رَبِّیْ وَ رَبِّكُمْ١ؕ مَا مِنْ دَآبَّةٍ اِلَّا هُوَ اٰخِذٌۢ بِنَاصِیَتِهَا١ؕ اِنَّ رَبِّیْ عَلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ Open ayah 11:56 in the Quran reader
میں نے تو اللہ ہی پر بھروسہ کرلیا ہے جو میرا اور تمہارا پروردگار ہے۔ کوئی بھی زمین پر ایسا چلنے والا نہیں کہ جس کی چوٹی اس نے نہ پکڑ رکھی ہو۔ بیشک میرا رب ہی سیدھے رستہ پر ہے۔
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقَدْ اَبْلَغْتُكُمْ مَّاۤ اُرْسِلْتُ بِهٖۤ اِلَیْكُمْ١ؕ وَ یَسْتَخْلِفُ رَبِّیْ قَوْمًا غَیْرَكُمْ١ۚ وَ لَا تَضُرُّوْنَهٗ شَیْئًا١ؕ اِنَّ رَبِّیْ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ حَفِیْظٌ Open ayah 11:57 in the Quran reader
پھر اگر تم نے نہ مانا تو جو مجھے دے کر بھیجا گیا تھا وہ تو تم کو پہنچا دیا اور تمہاری جگہ میرا رب اور قوم پیدا کر دے گا اور تم اس کا کچھ بھی نہ بگاڑ سکو گے۔ البتہ میرا رب ہر چیز کا نگہبان ہے
وَ لَمَّا جَآءَ اَمْرُنَا نَجَّیْنَا هُوْدًا وَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَعَهٗ بِرَحْمَةٍ مِّنَّا١ۚ وَ نَجَّیْنٰهُمْ مِّنْ عَذَابٍ غَلِیْظٍ Open ayah 11:58 in the Quran reader
اور جبکہ ہمارا حکم پہنچا تو ہم نے ہود کو اور ان کو جو اس کے ساتھ ایمان لے آئے تھے اپنی رحمت سے بچا لیا اور ہم نے ان کو سخت عذاب سے نجات دی
وَ تِلْكَ عَادٌ١ۙ۫ جَحَدُوْا بِاٰیٰتِ رَبِّهِمْ وَ عَصَوْا رُسُلَهٗ وَ اتَّبَعُوْۤا اَمْرَ كُلِّ جَبَّارٍ عَنِیْدٍ Open ayah 11:59 in the Quran reader
اور یہ تھی قوم عاد کہ جس نے اپنے رب کی آیتوں کا انکار اور اس کے رسولوں کی نافرمانی کی تھی اور ہر ایک جبار سرکش کا حکم مانتے تھے
وَ اُتْبِعُوْا فِیْ هٰذِهِ الدُّنْیَا لَعْنَةً وَّ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ اَلَاۤ اِنَّ عَادًا كَفَرُوْا رَبَّهُمْ١ؕ اَلَا بُعْدًا لِّعَادٍ قَوْمِ هُوْدٍ۠ Open ayah 11:60 in the Quran reader
اور اس دنیا میں بھی اپنے پیچھے لعنت چھوڑ گئے اور قیامت کے دن بھی (دیکھو) قوم عاد نے اپنے رب کا انکار کیا تھا دیکھو عاد جو ہود کی قوم تھی خدا کی رحمت سے دور کئے گئے۔
وَ اِلٰى ثَمُوْدَ اَخَاهُمْ صٰلِحًا١ۘ قَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَیْرُهٗ١ؕ هُوَ اَنْشَاَكُمْ مِّنَ الْاَرْضِ وَ اسْتَعْمَرَكُمْ فِیْهَا فَاسْتَغْفِرُوْهُ ثُمَّ تُوْبُوْۤا اِلَیْهِ١ؕ اِنَّ رَبِّیْ قَرِیْبٌ مُّجِیْبٌ Open ayah 11:61 in the Quran reader
اور قوم ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو بھیجا اس نے کہا اے قوم اللہ کی عبادت کیا کرو اس کے سوا تمہارا اور کوئی معبود نہیں اسی نے تم کو زمین سے پیدا کیا اور اس میں تم کو آباد کیا۔ پس اس سے (پہلے گناہوں کی) معافی مانگو پھر (آیندہ) اس کی طرف رجوع کرو۔ بیشک میرا رب نزدیک ہے (وہ) قبول کرنے والا ہے۔