77. Surah Al-Mursalaat
المرسلاتThe Emissaries · 50 ayahsفی ظلال القرآن
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ ظِلٰلٍ وَّ عُیُوْنٍۙ Open ayah 77:41 in the Quran reader
متقی لوگ آج سایوں اور چشموں میں ہیں
وَّ فَوَاكِهَ مِمَّا یَشْتَهُوْنَؕ Open ayah 77:42 in the Quran reader
اور جو پھل وہ چاہئیں (ان کے لئے حاضر ہیں)
كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓئًۢا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ Open ayah 77:43 in the Quran reader
کھاﺅ اور پیو مزے سے اپنے ان اعمال کے صلے میں جو تم کرتے رہے ہو۔
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ Open ayah 77:44 in the Quran reader
ہم نیک لوگوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں۔
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:45 in the Quran reader
تباہی ہے اس روز جھٹلانے والوں کے لئے “۔
كُلُوْا وَ تَمَتَّعُوْا قَلِیْلًا اِنَّكُمْ مُّجْرِمُوْنَ Open ayah 77:46 in the Quran reader
کھالو اور مزے لے کرلو تھوڑے دن۔ حقیقت میں تم لوگ مجرم ہو۔
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:47 in the Quran reader
تباہی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لئے۔
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ ارْكَعُوْا لَا یَرْكَعُوْنَ Open ayah 77:48 in the Quran reader
جب ان سے کہا جاتا ہے کہ (اللہ کے آگے) جھکو تو نہیں جھکتے۔
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:49 in the Quran reader
تباہی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لئے۔
فَبِاَیِّ حَدِیْثٍۭ بَعْدَهٗ یُؤْمِنُوْنَ۠ Open ayah 77:50 in the Quran reader
اب اس (قرآن) کے بعد اور کو کن سا کلام ایسا ہوسکتا ہے جس پر یہ ایمان لائیں “۔