77. Surah Al-Mursalaat
المرسلاتThe Emissaries · 50 ayahsبیان القرآن
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:34 in the Quran reader
اس روز (حق کے) جھٹلانے والوں کی بڑی خرابی ہوگی۔
هٰذَا یَوْمُ لَا یَنْطِقُوْنَۙ Open ayah 77:35 in the Quran reader
یہ وہ دن ہوگا جس میں وہ لوگ نہ بول سکیں گے۔
وَ لَا یُؤْذَنُ لَهُمْ فَیَعْتَذِرُوْنَ Open ayah 77:36 in the Quran reader
اور نہ انکو اجازت (عذر کی) ہوگی سو عذر بھی نہ کرسکیں گے۔
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:37 in the Quran reader
اس روز (حق کے) جھٹلانے والوں کی بڑی خرابی ہوگی۔
هٰذَا یَوْمُ الْفَصْلِ١ۚ جَمَعْنٰكُمْ وَ الْاَوَّلِیْنَ Open ayah 77:38 in the Quran reader
(ان لوگوں سے کہا جاوے گا کہ) یہ فیصلہ کا دن (جسکی تم تکذیب کرتے تھے) ہم نے تم کو اور اگلوں کو (فیصلے کے لئے) جمع کرلیا۔
فَاِنْ كَانَ لَكُمْ كَیْدٌ فَكِیْدُوْنِ Open ayah 77:39 in the Quran reader
سو اگر تمہارے پاس (آج کے فیصلہ سے بچنے کی) کوئی تدبیر ہو تو مجھ پر تدبیر چلاؤ۔
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ۠ Open ayah 77:40 in the Quran reader
اس روز (حق کے) جھٹلانے والوں کی بڑی خرابی ہوگی۔
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ ظِلٰلٍ وَّ عُیُوْنٍۙ Open ayah 77:41 in the Quran reader
پرہیزگار لوگ سایوں میں اور چشموں میں۔
وَّ فَوَاكِهَ مِمَّا یَشْتَهُوْنَؕ Open ayah 77:42 in the Quran reader
اور مرغوب میووں میں ہوں گے۔
كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓئًۢا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ Open ayah 77:43 in the Quran reader
(اور ان سے کہا جائے گا کہ) اپنے اعمال کے (نیک) صلہ میں خوب مزے سے کھاؤ پیو۔
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ Open ayah 77:44 in the Quran reader
ہم نیک لوگوں کو ایسا ہی صلہ دیا کرتے ہیں۔
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:45 in the Quran reader
(اور یہ کفار نعمائے جنت کی بھی تکذیب کرتے ہیں سو سمجھ رکھیں کہ) اس روز (حق کے) جھٹلانے والوں کی بڑی خرابی ہوگی۔
كُلُوْا وَ تَمَتَّعُوْا قَلِیْلًا اِنَّكُمْ مُّجْرِمُوْنَ Open ayah 77:46 in the Quran reader
تم تھوڑے دن اور کھالو ․برت لو تم بیشک مجرم ہو۔
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:47 in the Quran reader
اس روز (حق کے) جھٹلانے والوں کی بڑی خرابی ہوگی۔
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ ارْكَعُوْا لَا یَرْكَعُوْنَ Open ayah 77:48 in the Quran reader
اور (ان کافروں کی سرکشی اور جرم کی یہ حالت ہے کہ) جب ان سے کہا جاتا ہے کہ خدا کی طرف جھکو تو نہیں جھکتے۔
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ Open ayah 77:49 in the Quran reader
اس روز (حق کے) جھٹلانے والوں کی بڑی خرابی ہوگی۔
فَبِاَیِّ حَدِیْثٍۭ بَعْدَهٗ یُؤْمِنُوْنَ۠ Open ayah 77:50 in the Quran reader
تو پھر اس (قرآن بلیغ الالفاظ والانذار) کے بعد پھر کونسی بات پر ایمان لاویں گے۔ (ف 3)