68. Surah Al-Qalam
القلمThe Pen · 52 ayahsبیان القرآن
اَمْ لَهُمْ شُرَكَآءُ١ۛۚ فَلْیَاْتُوْا بِشُرَكَآئِهِمْ اِنْ كَانُوْا صٰدِقِیْنَ Open ayah 68:41 in the Quran reader
کیا انکے ٹھیرائے ہوئے شریک (خدائی) ہیں سو ان کو چاہیئے کہ یہ اپنے شریکوں کو پیش کریں اگر یہ سچے ہیں۔ (ف 1)
یَوْمَ یُكْشَفُ عَنْ سَاقٍ وَّ یُدْعَوْنَ اِلَى السُّجُوْدِ فَلَا یَسْتَطِیْعُوْنَۙ Open ayah 68:42 in the Quran reader
(وہ دن یاد کرنے کے قابل ہے) جس دن کہ ساق کی تجلی فرمائی جاویگی (ف 2) اور سجدہ کی طرف لوگوں کو بلایا جاوے گا (ف 3) سو یہ (کافر) لوگ سجدہ نہ کرسکیں گے۔
خَاشِعَةً اَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ١ؕ وَ قَدْ كَانُوْا یُدْعَوْنَ اِلَى السُّجُوْدِ وَ هُمْ سٰلِمُوْنَ Open ayah 68:43 in the Quran reader
(اور) انکی آنکھیں (مارے شرمندگی کے) جھکی ہوں گی (اور) ان پر ذلت چھائی ہوگی اور (وجہ اسکی یہ ہے کہ) یہ لوگ (دنیا میں) سجدہ کی طرف بلائے جایا کرتے تھے اور وہ صحیح سالم تھے (یعنی اسپر قادر تھے ) ۔ (ف 4)
فَذَرْنِیْ وَ مَنْ یُّكَذِّبُ بِهٰذَا الْحَدِیْثِ١ؕ سَنَسْتَدْرِجُهُمْ مِّنْ حَیْثُ لَا یَعْلَمُوْنَۙ Open ayah 68:44 in the Quran reader
تو مجھ کو اور جو اس کلام کو جھٹلاتے ہیں ان کو (اس حالت موجودہ پر) رہنے دیجئے ہم ان کو بتدریج (جہنم کی طرف) لئے جارہے ہیں اس طور پر کہ ان کو خبر بھی نہیں۔
وَ اُمْلِیْ لَهُمْ١ؕ اِنَّ كَیْدِیْ مَتِیْنٌ Open ayah 68:45 in the Quran reader
اور (دنیا میں عذاب نازل کر ڈالنے سے) ان کو مہلت دیتا ہوں بیشک میری تدبیر بڑی مضبوط ہے۔
اَمْ تَسْئَلُهُمْ اَجْرًا فَهُمْ مِّنْ مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُوْنَۚ Open ayah 68:46 in the Quran reader
کیا آپ ان سے کچھ معاوضہ مانگتے ہیں کہ وہ اس تاوان سے دبے جاتے ہیں (اسلئے آپ کی اطاعت سے نفرت ہے ) ۔
اَمْ عِنْدَهُمُ الْغَیْبُ فَهُمْ یَكْتُبُوْنَ Open ayah 68:47 in the Quran reader
یا ان کے پاس غیب (کاعلم) ہے کہ یہ (اسکو لکھ لیا کرتے ہیں۔
فَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَ لَا تَكُنْ كَصَاحِبِ الْحُوْتِ١ۘ اِذْ نَادٰى وَ هُوَ مَكْظُوْمٌؕ Open ayah 68:48 in the Quran reader
تو آپ اپنے رب کی (اس) تجویز پر صبر سے بیٹھے رہیے اور (تنگدلی میں) مچھلی کے پیٹ میں جانے) والے پیغمبر یونس ( علیہ السلام) کی طرح نہ ہوجائیے جبکہ یونس (علیہ السلام) نے دعا کی اور وہ غم سے گھٹ رہے تھے۔ (ف 5)
لَوْ لَاۤ اَنْ تَدٰرَكَهٗ نِعْمَةٌ مِّنْ رَّبِّهٖ لَنُبِذَ بِالْعَرَآءِ وَ هُوَ مَذْمُوْمٌ Open ayah 68:49 in the Quran reader
اگر خداوندی احسان انکی دستگیری نہ کرتا تو وہ (جس) میدان (میں مچھلی کے پیٹ سے نکال کر ڈالے گئے تھے اسی) میں بدحالی کے ساتھ ڈالے جاتے (دستگیری سے مراد قبول توبہ ہے ) ۔
فَاجْتَبٰىهُ رَبُّهٗ فَجَعَلَهٗ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ Open ayah 68:50 in the Quran reader
پھر ان کے رب نے ان کو ( اور زیادہ) برگزیدہ کرلیا اور ان کو صالحین میں سے کردیا۔
وَ اِنْ یَّكَادُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَیُزْلِقُوْنَكَ بِاَبْصَارِهِمْ لَمَّا سَمِعُوا الذِّكْرَ وَ یَقُوْلُوْنَ اِنَّهٗ لَمَجْنُوْنٌۘ Open ayah 68:51 in the Quran reader
اور یہ کافر جب قرآن سنتے ہیں تو (شدت عداوت سے) ایسے معلوم ہوتے ہیں کہ گویا آپ کو اپنی نگاہوں سے پھسلاکر گرادیں گے (یہ ایک محاورہ ہے) اور کہتے ہیں کہ یہ مجنون ہیں۔
وَ مَا هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَ۠ Open ayah 68:52 in the Quran reader
حالانکہ یہ قرآن (جس کے ساتھ آپ تکلم فرماتے ہیں) تمام جہان کے واسطے نصیحت ہے۔