56. Surah Al-Waaqia
الواقعةThe Inevitable · 96 ayahsبیان القرآن
وَ كَانُوْا یُصِرُّوْنَ عَلَى الْحِنْثِ الْعَظِیْمِۚ Open ayah 56:46 in the Quran reader
اور بڑے بھاری گناہ (یعنی شرک و کفر) پر اصرار کیا کرتے تھے۔ (ف 2)
وَ كَانُوْا یَقُوْلُوْنَ١ۙ۬ اَئِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَۙ Open ayah 56:47 in the Quran reader
اور یوں کہا کرتے تھے کہ جب ہم مرگئے اور مٹی اور ہڈیاں (ہوکر) رہ گئے تو کیا (اس کے بعد) ہم دوبارہ زندہ کئے جاویں گے۔
اَوَ اٰبَآؤُنَا الْاَوَّلُوْنَ Open ayah 56:48 in the Quran reader
اور کیا ہمارے باپ دادا بھی (زندہ کئے جاوینگے) ۔
قُلْ اِنَّ الْاَوَّلِیْنَ وَ الْاٰخِرِیْنَۙ Open ayah 56:49 in the Quran reader
آپ کہہ دیجئے کہ سب اگلے اور پچھلے جمع کئے جاویں گے۔
لَمَجْمُوْعُوْنَ١ۙ۬ اِلٰى مِیْقَاتِ یَوْمٍ مَّعْلُوْمٍ Open ayah 56:50 in the Quran reader
ایک معین تاریخ کے وقت پر ( پھر جمع ہونے کے بعد) ۔
ثُمَّ اِنَّكُمْ اَیُّهَا الضَّآلُّوْنَ الْمُكَذِّبُوْنَۙ Open ayah 56:51 in the Quran reader
تم کو اے گمراہو جھٹلانے والو !
لَاٰكِلُوْنَ مِنْ شَجَرٍ مِّنْ زَقُّوْمٍۙ Open ayah 56:52 in the Quran reader
درخت زقوم سے کھانا ہوگا۔
فَمَالِئُوْنَ مِنْهَا الْبُطُوْنَۚ Open ayah 56:53 in the Quran reader
پھر اس سے پیٹ بھرنا ہوگا۔
فَشٰرِبُوْنَ عَلَیْهِ مِنَ الْحَمِیْمِۚ Open ayah 56:54 in the Quran reader
پھر اس پر کھولتا ہوا پانی پینا ہوگا۔
فَشٰرِبُوْنَ شُرْبَ الْهِیْمِؕ Open ayah 56:55 in the Quran reader
پھر پینا بھی پیاسے اونٹوں کا سا۔
هٰذَا نُزُلُهُمْ یَوْمَ الدِّیْنِؕ Open ayah 56:56 in the Quran reader
(غرض) ان لوگوں کی قیامت کے روزیہ دعوت ہوگی۔
نَحْنُ خَلَقْنٰكُمْ فَلَوْ لَا تُصَدِّقُوْنَ Open ayah 56:57 in the Quran reader
ہم نے تم کو (اول بار) پیدا کیا ہے (جس کو تم بھی تسلیم کرتے ہو) پھر تم تصدیق کیوں نہیں کرتے۔
اَفَرَءَیْتُمْ مَّا تُمْنُوْنَؕ Open ayah 56:58 in the Quran reader
اچھا پھر یہ بتلاؤ تم جو (عورتوں کے رحم میں) منی پہنچاتے ہو۔
ءَاَنْتُمْ تَخْلُقُوْنَهٗۤ اَمْ نَحْنُ الْخٰلِقُوْنَ Open ayah 56:59 in the Quran reader
اس کو تم آدمی بناتے ہو یا ہم بنانے والے ہیں۔ (ف 3)
نَحْنُ قَدَّرْنَا بَیْنَكُمُ الْمَوْتَ وَ مَا نَحْنُ بِمَسْبُوْقِیْنَۙ Open ayah 56:60 in the Quran reader
ہم ہی نے تمہارے درمیان موت کو (معین وقت پر) ٹھہرا رکھا ہے (ف 4) ۔ اور ہم اس سے عاجز نہیں ہیں۔
عَلٰۤى اَنْ نُّبَدِّلَ اَمْثَالَكُمْ وَ نُنْشِئَكُمْ فِیْ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ Open ayah 56:61 in the Quran reader
کہ تمہاری جگہ تو اور تم جیسے (آدمی) پیدا کردیں اور تم کو ایسی صورت میں بنادیں جنکوتم جانتے ہی نہیں۔ (ف 5)
وَ لَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْاَةَ الْاُوْلٰى فَلَوْ لَا تَذَكَّرُوْنَ Open ayah 56:62 in the Quran reader
اور تم کو اول پیدائش کا علم حاصل ہے (ف 6) ۔ پھر تم کیوں نہیں سمجھتے۔
اَفَرَءَیْتُمْ مَّا تَحْرُثُوْنَؕ Open ayah 56:63 in the Quran reader
اچھا پھر یہ بتلاؤ کہ تم جو کچھ (تخم وغیرہ) بوتے ہو۔
ءَاَنْتُمْ تَزْرَعُوْنَهٗۤ اَمْ نَحْنُ الزّٰرِعُوْنَ Open ayah 56:64 in the Quran reader
اسکو تم اگاتے ہو یا ہم اگانے والے ہیں۔
لَوْ نَشَآءُ لَجَعَلْنٰهُ حُطَامًا فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُوْنَ Open ayah 56:65 in the Quran reader
اگر ہم چاہیں تو اس (پیدا وار) کو چورا چورا کردیں پھر تم متعجب ہوکررہ جاؤ گے۔
اِنَّا لَمُغْرَمُوْنَۙ Open ayah 56:66 in the Quran reader
کہ (اب کے تو) ہم پر تاوان ہی پڑگیا۔
بَلْ نَحْنُ مَحْرُوْمُوْنَ Open ayah 56:67 in the Quran reader
بلکہ بالکل ہی محروم رہ گئے (یعنی سارا ہی سرمایہ گیا گزرا) ۔
اَفَرَءَیْتُمُ الْمَآءَ الَّذِیْ تَشْرَبُوْنَؕ Open ayah 56:68 in the Quran reader
اچھا پھر یہ بتلاؤ کہ جس پانی کو تم پیتے ہو۔
ءَاَنْتُمْ اَنْزَلْتُمُوْهُ مِنَ الْمُزْنِ اَمْ نَحْنُ الْمُنْزِلُوْنَ Open ayah 56:69 in the Quran reader
اس کو بادل سے تم برساتے ہو یا ہم برسانے والے ہیں۔
لَوْ نَشَآءُ جَعَلْنٰهُ اُجَاجًا فَلَوْ لَا تَشْكُرُوْنَ Open ayah 56:70 in the Quran reader
اگر ہم چاہیں تو اسکو کڑوا کر ڈالیں سو تم شکر کیوں نہیں کرتے۔
اَفَرَءَیْتُمُ النَّارَ الَّتِیْ تُوْرُوْنَؕ Open ayah 56:71 in the Quran reader
اچھا پھر یہ بتلاؤ جس آگ کو تم سلگاتے ہو !
ءَاَنْتُمْ اَنْشَاْتُمْ شَجَرَتَهَاۤ اَمْ نَحْنُ الْمُنْشِئُوْنَ Open ayah 56:72 in the Quran reader
اس کے درخت کو تم نے پیدا کیا ہے یا ہم پیدا کرنے والے ہیں۔
نَحْنُ جَعَلْنٰهَا تَذْكِرَةً وَّ مَتَاعًا لِّلْمُقْوِیْنَۚ Open ayah 56:73 in the Quran reader
ہم نے اسکو یاد دہانی کی چیز اور مسافروں کے فائدہ کی چیز بنایا ہے۔
فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ۠ Open ayah 56:74 in the Quran reader
سو اپنے (اس) عظیم الشان پروردگار کے نام کی تسبیح کیجئے۔ (ف 1)
فَلَاۤ اُقْسِمُ بِمَوٰقِعِ النُّجُوْمِۙ Open ayah 56:75 in the Quran reader
سو میں قسم کھاتا ہوں ستاروں کے چھپنے کی۔
وَ اِنَّهٗ لَقَسَمٌ لَّوْ تَعْلَمُوْنَ عَظِیْمٌۙ Open ayah 56:76 in the Quran reader
اور اگر تم غور کرو تو یہ ایک بڑی قسم ہے۔
اِنَّهٗ لَقُرْاٰنٌ كَرِیْمٌۙ Open ayah 56:77 in the Quran reader
کہ یہ ایک مکّرم قرآن ہے۔ (ف 2)2۔ اس کے مضامین پر مطلع ہونا چہ معنی ؟ پس وہاں سے یہاں خاص طور پر آنا فرشتے ہی کے ذریعہ سے ہے، اور یہی نبوت ہے، اور شیاطین اس کو نہیں لاسکتے کہ احتمال کہانت وغیرہ قادح نبوت ہو۔
فِیْ كِتٰبٍ مَّكْنُوْنٍۙ Open ayah 56:78 in the Quran reader
جو ایک محفوظ کتاب (یعنی لوح محفوظ) میں درج ہے۔
لَّا یَمَسُّهٗۤ اِلَّا الْمُطَهَّرُوْنَؕ Open ayah 56:79 in the Quran reader
کہ اسکو بجز پاک فرشتوں کے کوئی ہاتھ نہیں لگانے پاتا۔
تَنْزِیْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ Open ayah 56:80 in the Quran reader
یہ رب العالمین کی طرف سے بھیجا ہوا ہے۔
اَفَبِهٰذَا الْحَدِیْثِ اَنْتُمْ مُّدْهِنُوْنَۙ Open ayah 56:81 in the Quran reader
سو کیا تم لوگ اس کلام کو سرسری بات سمجھتے ہو۔ (ف 3)
وَ تَجْعَلُوْنَ رِزْقَكُمْ اَنَّكُمْ تُكَذِّبُوْنَ Open ayah 56:82 in the Quran reader
اور تکذیب کو اپنی غذا بنا رہے ہو۔
فَلَوْ لَاۤ اِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُوْمَۙ Open ayah 56:83 in the Quran reader
سو جس وقت روح حلق تک آپہنچتی ہے۔
وَ اَنْتُمْ حِیْنَئِذٍ تَنْظُرُوْنَۙ Open ayah 56:84 in the Quran reader
اور تم اس وقت تکا کرتے ہو۔