56. Surah Al-Waaqia

الواقعةThe Inevitable · 96 ayahsبیان القرآن

Ayah 56:1

اِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُۙ Open ayah 56:1 in the Quran reader

جب قیامت واقع ہوگی۔

Ayah 56:2

لَیْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌۘ Open ayah 56:2 in the Quran reader

جس کے واقع ہونے میں کوئی خلاف نہیں ہے۔

Ayahs 56:3–6

خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌۙ Open ayah 56:3 in the Quran reader

تو وہ (بعض کو) پست کردے گی۔ (اور بعض کو) بلند کردے گی۔ (ف 1)

اِذَا رُجَّتِ الْاَرْضُ رَجًّاۙ Open ayah 56:4 in the Quran reader

جبکہ زمین کو سخت زلزلہ آوے گا۔

وَّ بُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّاۙ Open ayah 56:5 in the Quran reader

اور پہاڑ بالکل ریزہ ریزہ ہوجاویں گے۔

فَكَانَتْ هَبَآءً مُّنْۢبَثًّاۙ Open ayah 56:6 in the Quran reader

پھر وہ پراگندہ غبار ہوجاوینگے۔

ف 1۔ یعنی کفار کی ذلت کا اور مومنین کی رفعت کا اس روز ظہور ہوگا۔
Ayah 56:7

وَّ كُنْتُمْ اَزْوَاجًا ثَلٰثَةًؕ Open ayah 56:7 in the Quran reader

اور تم تین قسم کے ہوجاؤگے۔ (ف 2)

ف 2۔ یعنی خواص مومنین، عوام مومنین اور کفار اور آیات آئندہ میں خواص کو مقربین اور سابقین کہا ہے، اور عوام مومنین کو اصحاب الیمین اور کفار کو اصحاب الشمال۔
Ayah 56:8

فَاَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِؕ Open ayah 56:8 in the Quran reader

سو جو داہنے والے ہیں۔ وہ داہنے والے کیسے اچھے ہیں۔ (ف 3)

ف 3۔ مراد اس سے وہ ہیں جن کے نامہ اعمال داہنے ہاتھ میں دیئے جائیں گے، اور گو یہ مفہوم مقربین میں بھی مشترک ہے لیکن اس صفت پر اکتفا کرنا مشیر اس طرف ہے کہ ان میں اصحاب الیمین سے زائد کوئی اور صفت قرب خاص کی نہیں پائی جاتی، اس طرح مراد اس سے عوام مومنین ہوگئے۔
Ayahs 56:9–10

وَ اَصْحٰبُ الْمَشْئَمَةِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الْمَشْئَمَةِؕ Open ayah 56:9 in the Quran reader

اور جو بائیں والے ہیں کیسے برے ہیں۔ (ف 4)

وَ السّٰبِقُوْنَ السّٰبِقُوْنَۚۙ Open ayah 56:10 in the Quran reader

اور جو اعلیٰ درجے کے ہیں وہ تو اعلیٰ ہی درجے کے ہیں۔

ف 4۔ مراد اس سے جن کے نامہ اعمال بائیں ہاتھ میں دیئے جائیں گے یعنی کفار، اور اس میں اجمالا ان کی حالت کا برا ہونا بتلادیا۔
Ayahs 56:11–13

اُولٰٓئِكَ الْمُقَرَّبُوْنَۚ Open ayah 56:11 in the Quran reader

(اور) وہ قرب رکھنے والے ہیں۔ (ف 5)

فِیْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ Open ayah 56:12 in the Quran reader

یہ (مقرب) لوگ آرام کے باغوں میں ہونگے۔

ثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِیْنَۙ Open ayah 56:13 in the Quran reader

ان کا ایک بڑا گروہ تو اگلے لوگوں میں سے ہوگا۔

ف 5۔ اس میں تمام اعلی درجہ کے بندے شامل ہیں، انبیاء اور اولیاء و صدیقین و کامل متقی، اور اس میں اجمالا ان کی حالت کا عالی ہونا بتلادیا۔