56. Surah Al-Waaqia

الواقعةThe Inevitable · 96 ayahsبیان القرآن

Ayahs 56:14–43

وَ قَلِیْلٌ مِّنَ الْاٰخِرِیْنَؕ Open ayah 56:14 in the Quran reader

اور تھوڑے پچھلے لوگوں میں سے ہونگے۔ (ف 6)

عَلٰى سُرُرٍ مَّوْضُوْنَةٍۙ Open ayah 56:15 in the Quran reader

وہ لوگ سونے کے تاروں سے بنے ہوئے تختوں پر۔

مُّتَّكِئِیْنَ عَلَیْهَا مُتَقٰبِلِیْنَ Open ayah 56:16 in the Quran reader

تکیہ لگائے آمنے سامنے بیٹھے ہونگے۔

یَطُوْفُ عَلَیْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُوْنَۙ Open ayah 56:17 in the Quran reader

ان کے آس پاس ایسے لڑکے جو ہمیشہ لڑکے ہی رہینگے (یہ چیزیں لے کر) آمدورفت کیا کرینگے۔

بِاَكْوَابٍ وَّ اَبَارِیْقَ١ۙ۬ وَ كَاْسٍ مِّنْ مَّعِیْنٍۙ Open ayah 56:18 in the Quran reader

آبخورے اور آفتابے اور ایسا جام شراب جو بہتی ہوئی شراب سے بھرا جاویگا۔

لَّا یُصَدَّعُوْنَ عَنْهَا وَ لَا یُنْزِفُوْنَۙ Open ayah 56:19 in the Quran reader

نہ اس سے ان کو درد سر ہوگا اور نہ اس سے عقل میں فتور آئے گا۔

وَ فَاكِهَةٍ مِّمَّا یَتَخَیَّرُوْنَۙ Open ayah 56:20 in the Quran reader

اور میوے جن کو وہ پسند کریں گے۔

وَ لَحْمِ طَیْرٍ مِّمَّا یَشْتَهُوْنَؕ Open ayah 56:21 in the Quran reader

اور پرندوں کا گوشت جو ان کو مرغوب ہوگا۔

وَ حُوْرٌ عِیْنٌۙ Open ayah 56:22 in the Quran reader

اور ان کے لئے گوری گوری بڑی آنکھوں والی عورتیں ہونگی (مراد حوریں ہیں) ۔

كَاَمْثَالِ اللُّؤْلُؤِ الْمَكْنُوْنِۚ Open ayah 56:23 in the Quran reader

جیسے (حفاظت سے) پوشیدہ رکھا ہوا موتی۔

جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ Open ayah 56:24 in the Quran reader

یہ ان کے اعمال کے صلہ میں ملے گا۔

لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا وَّ لَا تَاْثِیْمًاۙ Open ayah 56:25 in the Quran reader

(اور) وہاں نہ بک بک سنیں گے اور نہ کوئی بےہودہ بات۔

اِلَّا قِیْلًا سَلٰمًا سَلٰمًا Open ayah 56:26 in the Quran reader

پس (ہر طرف سے) سلام ہی سلام کی آواز آوے گی۔

وَ اَصْحٰبُ الْیَمِیْنِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الْیَمِیْنِؕ Open ayah 56:27 in the Quran reader

اور جو داہنے والے ہیں وہ داہنے والے کیسے اچھے ہیں۔

فِیْ سِدْرٍ مَّخْضُوْدٍۙ Open ayah 56:28 in the Quran reader

وہ ان باغوں میں ہونگے جہاں بےخار بیریاں ہونگی۔

وَّ طَلْحٍ مَّنْضُوْدٍۙ Open ayah 56:29 in the Quran reader

اور تہ بتہ کیلے ہوں گے۔

وَّ ظِلٍّ مَّمْدُوْدٍۙ Open ayah 56:30 in the Quran reader

اور لمبا لمبا سایہ ہوگا۔

وَّ مَآءٍ مَّسْكُوْبٍۙ Open ayah 56:31 in the Quran reader

اور چلتا ہوا پانی ہوگا۔

وَّ فَاكِهَةٍ كَثِیْرَةٍۙ Open ayah 56:32 in the Quran reader

اور کثرت سے میوے ہوں گے۔

لَّا مَقْطُوْعَةٍ وَّ لَا مَمْنُوْعَةٍۙ Open ayah 56:33 in the Quran reader

جو نہ ختم ہونگے اور نہ انکی روک ٹوک ہوگی۔

وَّ فُرُشٍ مَّرْفُوْعَةٍؕ Open ayah 56:34 in the Quran reader

اور اونچے اونچے فرش ہونگے۔

اِنَّاۤ اَنْشَاْنٰهُنَّ اِنْشَآءًۙ Open ayah 56:35 in the Quran reader

ہم نے (وہاں کی) ان عورتوں کو خاص طور پر بنایا ہے۔

فَجَعَلْنٰهُنَّ اَبْكَارًاۙ Open ayah 56:36 in the Quran reader

یعنی ہم نے ان کو ایسا بنایا ہے کہ وہ کنواریاں ہیں۔

عُرُبًا اَتْرَابًاۙ Open ayah 56:37 in the Quran reader

محبوبہ ہیں ہم عمر ہیں۔

لِّاَصْحٰبِ الْیَمِیْنِ٢ؕ۠ Open ayah 56:38 in the Quran reader

یہ سب چیزیں داہنے والوں کے لئے ہیں۔

ثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِیْنَۙ Open ayah 56:39 in the Quran reader

ان (اصحاب یمین) کا ایک بڑا گروہ اگلے لوگوں میں ہوگا۔

وَ ثُلَّةٌ مِّنَ الْاٰخِرِیْنَؕ Open ayah 56:40 in the Quran reader

اور ایک بڑا گروہ پچھلے لوگوں میں ہوگا۔

وَ اَصْحٰبُ الشِّمَالِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الشِّمَالِؕ Open ayah 56:41 in the Quran reader

اور جو بائیں والے ہیں وہ بائیں والے کیسے برے ہیں۔

فِیْ سَمُوْمٍ وَّ حَمِیْمٍۙ Open ayah 56:42 in the Quran reader

وہ لوگ آگ میں ہونگے اور کھولتے ہوئے پانی میں۔

وَّ ظِلٍّ مِّنْ یَّحْمُوْمٍۙ Open ayah 56:43 in the Quran reader

اور سیاہ دھوئیں کے سائے میں۔

ف 6۔ اگلوں سے مراد متقدمین ہیں آدم (علیہ السلام) سے لیکر حضور ﷺ کے قبل تک اور پچھلوں سے مراد حضور کے وقت سے لیکر قیامت تک۔
Ayahs 56:44–45

لَّا بَارِدٍ وَّ لَا كَرِیْمٍ Open ayah 56:44 in the Quran reader

جو نہ ٹھنڈا ہوگا اور نہ فرحت بخش ہوگا۔ (ف 1)

اِنَّهُمْ كَانُوْا قَبْلَ ذٰلِكَ مُتْرَفِیْنَۚۖ Open ayah 56:45 in the Quran reader

وہ لوگ اس کے قبل (دنیا میں) بڑی خوشحالی میں رہتے تھے۔

ف 1۔ یعنی سایہ سے ایک جسمانی نفع ہوتا ہے راحت و برودت، اور ایک روحانی نفع ہوتا ہے لذت و فرحت اہل دوزخ دونوں سے منتفع نہ ہوں گے۔